Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 32

سورة الحجر

قَالَ یٰۤـاِبۡلِیۡسُ مَا لَکَ اَلَّا تَکُوۡنَ مَعَ السّٰجِدِیۡنَ ﴿۳۲﴾

[ Allah ] said, O Iblees, what is [the matter] with you that you are not with those who prostrate?"

۔ ( اللہ تعالٰی نے ) فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
یٰۤـاِبۡلِیۡسُ
اے ابلیس
مَا
کیا ہے
لَکَ
تجھے
اَلَّا
کہ نہیں
تَکُوۡنَ
ہو تو
مَعَ السّٰجِدِیۡنَ
سجدہ کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے فرما یا
یٰۤـاِبۡلِیۡسُ
اے ابلیس
مَالَکَ
تجھے کیا ہوا
اَلَّا
یہ کہ نہ
تَکُوۡنَ
تو ہوا
مَعَ
ساتھ
السّٰجِدِیۡنَ
سجدہ کر نے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

[ Allah ] said, O Iblees, what is [the matter] with you that you are not with those who prostrate?"

۔ ( اللہ تعالٰی نے ) فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے اسے فرمایا : ابلیس ! تجھے کیا ہوگیا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ کروں جس کو تو نے بدبودارکیچڑسے بجنےوالی مٹی سے پیداکیاہے ‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Allah) said, |"0 Iblis, what is wrong with you that you did not join those who prostrated?|"

فرمایا، اے ابلیس کیا ہوا تجھ کو کہ ساتھ نہ ہوا سجدہ کرنے والوں کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے فرمایا : اے ابلیس کیا ہوا تجھے کہ تو نہیں ہوا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

رب نے پوچھا اے ابلیس ، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا : ابلیس ! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہیں ہوا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابلیس ! تو سجدہ کرنے والوں میں شریک نہیں ہوتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اللہ نے) فرمایا اے ابلیس ! تجھے کیا ہوا (کس چیز نے تجھے روکا) کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے کہا کہ اے ابلیس ! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: O Iblis! what aileth thou that thou art not with the prostrates?

(اللہ نے) کہا اے ابلیس تیرے لئے کیا باعث ہے اس کا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پوچھا: اے ابلیس! تیرا کیا معاملہ ہے کہ تو سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دے؟

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اے ابلیس! تیرے پاس ایسی کونسی بات تھی جس کی وجہ سے تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ شامل نہیں ہوا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے فرمایا کہ ابلیس ! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ شامل نہ ہوا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پروردگار نے پوچھا اے ابلیس تجھے کیا ہوا ؟ کہ تو شامل نہ ہوا سجدہ کرنے والوں کے ساتھ،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے فرمایا:اے ابلیس!’’تجھے کیا ہوگیاکہ تو نے سجدہ کرنے والوں کاساتھ نہ دیا؟‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ سجدہ کرنے والوں سے الگ رہا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اللہ نے ) ارشاد فرمایا: اے ابلیس! تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا

Translated by

Hussain Najfi

ارشاد ہوا: اے ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Allah) said: "O Iblis! what is your reason for not being among those who prostrated themselves?"

Translated by

Muhammad Sarwar

God asked Iblis, "What made you not join the others in prostration?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Allah) said: "O Iblis! What is your reason for not being among the prostrate"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O Iblis! what excuse have you that you are not with those who make obeisance?

Translated by

William Pickthall

He said: O Iblis! What aileth thee that thou art not among the prostrate?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः ऐ इबलीस! तुझको क्या हुआ कि तू सज्दा करने वालों में शामिल न हुआ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ابلیس تجھ کو کون امر باعث ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہو۔ (32)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابلیس ! تجھے کیا ہے ؟ کہ تو سجدہ کرنے والوں میں نہیں ہوا۔ “ (٣٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رب نے پوچھا اے ابلیس ، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے ابلیس تجھے اس بات پر کس نے آمادہ کیا کہ تو سجدہ کرنے والے کے ساتھ نہ ہوا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا اے ابلیس کیا ہوا تجھ کو کہ ساتھ نہ ہوا سجدہ کرنے والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابلیس تجھ کو کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں زائل نہ ہوا ،