Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 39

سورة الحجر

قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغۡوَیۡتَنِیۡ لَاُزَیِّنَنَّ لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَاُغۡوِیَنَّہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾

[Iblees] said, "My Lord, because You have put me in error, I will surely make [disobedience] attractive to them on earth, and I will mislead them all

۔ ( شیطان نے ) کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میرے رب
بِمَاۤ
بوجہ اس کے جو
اَغۡوَیۡتَنِیۡ
بےراہ کیا تو نے مجھے
لَاُزَیِّنَنَّ
البتہ میں ضرور مزین کردوں گا
لَہُمۡ
ان کے لیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَاُغۡوِیَنَّہُمۡ
اور البتہ میں ضرور بہکاؤں گا ان کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
رَبِّ
اے میر ے رب
بِمَاۤ
اس وجہ سے کہ
اَغۡوَیۡتَنِیۡ
بہکایا تو نے مجھے
لَاُزَیِّنَنَّ
میں ضرور (گناہ) مزین کروں گاان کے لیے
لَہُمۡ
ان کے لیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَاُغۡوِیَنَّہُمۡ
اور میں ان سب کو ضرور بہکاؤں گا
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Translated by

Juna Garhi

[Iblees] said, "My Lord, because You have put me in error, I will surely make [disobedience] attractive to them on earth, and I will mislead them all

۔ ( شیطان نے ) کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ بولا : پروردگار ! چونکہ تو نے مجھے (آدم کے ذریعہ) بہکا ۔ دیا ہے تو اب میں بھی دنیا میں لوگوں کو (ان کے گناہ) خوشنما کرکے دکھاؤں گا اور ان سب کو بہکا کر چھوڑوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اے میرے رب! اس وجہ سے کہ تونے مجھے بہکایاہے،میں زمین میں ضرور ان کے لیے(گناہ)مزین کروں گااورمیں ان سب کوضروربہکاؤں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"My Lord, since You made me go astray, I swear I shall adorn for them (evils) on the earth and shall lead all of them astray,

بولا اے رب جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھودیا میں بھی ان سب کو بہاریں دکھلاؤں گا زمین میں اور راہ سے کھودوں گا ان سب کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا : اے میرے پروردگار ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے میں یقیناً مزین کر دوں گا ان کے لیے زمین میں (دنیا کو) اور میں ضرور گمراہ کر دوں گا ان سب کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ وہ بولا ” میرے رب ، جیسا تو نے مجھے بہکایا اسی طرح اب میں زمین میں ان کے لیے دلفریبیاں پیدا کر کے ان سب کو بہکا دوں گا ، 22

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہنے لگا : یا رب ! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے ، اس لیے اب میں قسم کھاتا ہوں کہ ان انسانوں کے لیے دنیا میں دلکشی پیدا کروں گا ۔ ( ١٥ ) اور ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگا مالک میرے جیتے تو نے مجھ کو بےراہ کردیا 6 میں بھی ضرور ان کو یعنی آدم کی اولاد کو زمین میں گناہ پا دینا کے ساز و سامان بھلے کر دکھائوں گا اور میں ضرور ان سب کو بےراہ کر دوں گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگا اے میرے پروردگار ! جیسا کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا میں ان کو دنیا میں ضرور (گناہ) مرغوب کرکے دکھاؤں گا اور ضرور ان سب کو گمراہ کروں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگا میرے رب جب کہ تو نے مجھے بہکا دیا ہے تو میں ان کے لئے زمین میں (گناہ کو) خوبصورت بناؤں گا اور میں ضرور سب کو گمراہ کروں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: my Lord! because Thou hast led me to err I will surely make things fairseeming unto them on the earth and will surely seduce them all:

وہ بولا اے میرے پروردگار چونکہ تو نے مجھے بہکایا ہے میں بھی یقیناً ان کی نظر میں (معاصی کو) خوش نما بنا کر اور ان سب کو بہکا کر کے رہوں گا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بولا: اے رب! چونکہ تونے مجھے گمراہ کیا ، میں زمین میں دنیا کو ان کی نگاہوں میں کھباؤں گا اور ان میں سے سب کو گمراہ کرکے چھوڑوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ابلیس نے کہا اے میرے رب اس وجہ سے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا ہے میں ضروربالضرور زمین میں انسانوں کے لیے ( چیزوں ) کو خوشنمابنادوںگا اور ضروربالضرور ان سب کو گمراہ کردوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے کہا کہ اے رب ! جیسا تو نے مجھے راستہ سے الگ کیا ہے، میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے گناہوں کو آراستہ کرکے دکھائوں گا اور سب کو بہکائوں گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگا اے میرے رب بوجہ اس کے کہ تو نے مجھے گمراہ کیا، میں ان (کی گمراہی) کے لئے طرح طرح کی دلفریبیوں سے کام لوں گا تیری زمین میں، اور (اس کے نیچے میں) میں ان سب کو گمراہ کرکے چھوڑوں گا،

Translated by

Noor ul Amin

وہ بولا:رب!چنانچہ تونے مجھے ( آدم کے ذریعے ) بہکادیا ہے تواب میں بھی دنیامیں لوگوں کو ( ان کے گناہ ) خوبصورت بناکران کے سامنے پیش کروں گااورا ن سب کو بہکا کر چھوڑوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا اے رب میرے! قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انھیں زمین میں بھلاوے دوں گا ( ف٤۱ ) اور ضرور میں ان سب کو ( ف٤۲ ) بےراہ کروں گا

Translated by

Tahir ul Qadri

ابلیس نے کہا: اے پروردگار! اس سبب سے جو تو نے مجھے گمراہ کیا میں ( بھی ) یقیناً ان کے لئے زمین میں ( گناہوں اور نافرمانیوں کو ) خوب آراستہ و خوش نما بنا دوں گا اور ان سب کو ضرور گمراہ کر کے رہوں گا

Translated by

Hussain Najfi

اس نے کہا اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ کیا ہے تو میں بھی زمین میں ان ( بندوں ) کے لئے گناہوں کو خوشنما بناؤں گا اور سب کو گمراہ کروں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Iblis) said: "O my Lord! because Thou hast put me in the wrong, I will make (wrong) fair-seeming to them on the earth, and I will put them all in the wrong,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Iblis said, "Lord, because you have caused me to go astray, I shall make earthly things attractive to (people) and mislead all of them

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Iblis] said: "O my Lord! Because You misled me, I shall indeed adorn the path of error for them (mankind) on the earth, and I shall mislead them all."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: My Lord! because Thou hast made life evil to me, I will certainly make (evil) fair-seeming to them on earth, and I will certainly cause them all to deviate

Translated by

William Pickthall

He said: My Lord! Because Thou hast sent me astray, I verily shall adorn the path of error for them in the earth, and shall mislead them every one,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इबलीस ने कहाः ऐ मेरे रब! जैसा तूने मुझको गुमराह किया उसी तरह मैं ज़मीन में उनके लिए मुज़य्यन करूँगा और सबको गुमराह कर दूँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگا اے میرے رب بسبب اس کے کہ آپ نے مجھے (بحکم تکوین) گمراہ کیا ہے میں قسم کھاتا ہوں کہ میں دنیا میں ان کی نظر میں معاصی کو مرغوب کر کے دکھاؤں گا اور ان سب کو گمراہ کروں گا۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا اے میرے رب ! تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، میں ضرور ان کے لیے زمین مزین کروں گا اور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا۔ “ (٣٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ بولا ، میرے رب ، جیسا تو نے مجھے بہکایا اسی طرح اب میں زمین میں ان کے لئے دل فریبیاں پیدا کر کے ان سب کو بہکا دوں گا ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

شیطان نے کہا کہ اے رب اس سبب سے کہ آپ نے مجھے گمراہ کیا میں ان کے لیے زمین میں ضرور ضرور مزین کروں گا اور ضرور ضرور ان سب کو گمراہ کروں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے رب جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھو دیا میں بھی ان سب کو بہاریں دکھلاؤں گا زمین سے اور راہ سے کھودوں گا ان سب کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر اس نے کہا اے میرے رب جیسا تو نے مجھ کو اپنی رحمت سے محروم کیا ہے میں بھی زمین میں معاصی کو اولاد آدم کی نظر میں خوش نما کر کے دکھائوں گا اور ان سب کو گمراہ کروں گا