26. Sinners will be divided into different groups in accordance with their different sins for their entry into Hell from seven different gates specified for each different sin. For instance, the group of atheists shall enter into Hell by one of the seven gates specified for their group. Likewise, mushriks, hypocrites, self-seekers, sensualists, tyrants, propagandists and leaders of disbelief etc. shall each enter into Hell through the gates specified for their group.
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :26
جہنم کے یہ دروازے ان گمراہیوں اور معصیتوں کے لحاظ سے ہیں جن پر چل کر آدمی اپنے لیے دوزخ کی راہ کھولتا ہے ۔ مثلاً کوئی دہریت کے راستے سے دوزخ کی طرف جاتا ہے ، کوئی شرک کے راستہ سے ، کوئی نفاق کے راستہ سے ، کوئی نفس پرستی اور فسق و فجور کے راستہ سے ، کوئی ظلم و ستم اور خلق آزاری کے راستہ سے ، کوئی تبلیغ ضلالت اور اقامت کفر کے راستہ سے ، اور کوئی اشاعت فحشاء و منکر کے راستہ سے ۔