Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 59

سورة الحجر

اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوۡہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۙ۵۹﴾

Except the family of Lot; indeed, we will save them all

مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو توضرور بچالیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّاۤ
سوائے
اٰلَ لُوۡطٍ
آل لوط کے
اِنَّا
بیشک ہم
لَمُنَجُّوۡہُمۡ
البتہ نجات دینے والے ہیں ان کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّاۤ
سوائے
اٰلَ لُوۡطٍ
لوط کے گھر والوں کے
اِنَّا
بے شک ہم
لَمُنَجُّوۡہُمۡ
ضرورہم بچانے والے ہیں ان کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کو
Translated by

Juna Garhi

Except the family of Lot; indeed, we will save them all

مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو توضرور بچالیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

سوائے لوط کے خاندان کے، ان سب کو ہم بچالیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

لوط کے گھروالوں کے سوا،بیشک ہم اُن سب کوضروربچانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except the family of Lut - all of whom we shall save,

مگر لوط کے گھر والے ہم ان کو بچا لیں گے سب کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے آل لوط کے ان سب کو ہم ضروربچا لیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

excepting the household of Lot. We shall deliver all of them,

صرف لوط کے گھر والے مستثنٰی ہیں ، ان سب کو ہم بچا لیں گے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ لوط کے گھر والے اس سے مستثنی ہیں ، ان سب کو ہم بچالیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر لوط کے خاندان کو ہم بالکل بچا دیں گے ان میں سے کوئی عذاب میں گرفتار نہ ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سوائے لوط (علیہ السلام) کے خاندان کے کہ یقینا ہم ان سب کو بچالیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ ہم ان سب کو بچالیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

All except the household of Lut; surely we are going to deliver all of them.

وہ بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں بجز خاندان لوط (علیہ السلام) کے کہ ہم ان سب کو بچالیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بس آلِ لوط اس سے مستثنیٰ ہیں ، ہم ان سب کو بچالیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں ، بلاشبہ ہم ان سب لوگوں کو بچالیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچا لیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بجز لوط والوں کے کہ ان سب کو ہم نے بچالینا ہے

Translated by

Noor ul Amin

سوائے لوط کے خاندان کے ، ان سب کو ہم بچالیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر لوط کے گھر والے ، ان سب کو ہم بچالیں گے ، ( ف٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے لوط ( علیہ السلام ) کے گھرانے کے ، بیشک ہم ان سب کو ضرور بچا لیں گے

Translated by

Hussain Najfi

سوا لوط ( ع ) کے گھر والوں کے کہ ہم ان سب کو بچا لیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Excepting the adherents of Lut: them we are certainly (charged) to save (from harm),- All -

Translated by

Muhammad Sarwar

Only the family of Lot will all be saved,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"(All) except the family of Lut, all of whom we are to save (from the destruction)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except Lut's followers: We will most surely deliver them all,

Translated by

William Pickthall

(All) save the family of Lot. Them we shall deliver every one,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर लूत (अलै॰) के घर वाले कि हम उन सबको बचा लेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر لوط (علیہ السلام) کا خاندان کہ ان سب کو بچا لیں گے۔ (6) (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لوط کے گھر والوں کے سوا یقیناً ہم ان سب کو بچا لیں گے۔ “ (٥٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

صرف لوط (علیہ السلام) کے گھر والے مستثنیٰ ہیں ، ان سب کو ہم بچالیں گے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر آل لوط کا خاندان، بلاشبہ ہم ان سب کو بچالینے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر لوط کے گھر والے ہم ان کو بچالیں گے سب کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر لوط (علیہ السلام) کا گھرانہ کہ ہم ان سب کو بچا لیں گے