103. The Holy Spirit: Gibril. Instead of using the name of the angel who brought revelation, his title has been deliberately mentioned to warn the disbelievers that the Holy Spirit who brought revelation is free from human frailties. He is neither dishonest that he should add something to or take away something from the message he brought, nor is he a liar and forger that he should invent and state something in the name of Allah. Nor does he suffer from any human lust that he should practice a deceit. He is wholly pure and holy and conveys the Word of Allah intact.
104. That is, the fact that Allah sends down His message piecemeal does not mean that Allah’s knowledge and wisdom are defective as you consider because of your folly. Allah sends His revelations gradually because human intelligence and capacity to grasp are limited and defective which do not let him understand the whole theme at one and the same time and make it firm in his mind. Therefore, Allah in His wisdom conveyed His revelation piecemeal through the Holy Spirit. He sends a theme gradually and gives its details by and by and uses different methods and ways to make it plain to human beings so that they might grasp it according to their abilities and capabilities and become firm in their faith and knowledge.
105. The second practical wisdom of sending down the Quran piecemeal was that those believers who obediently followed it, should get necessary instructions for the propagation of Islam and the solution of other problems of life at the time when they were actually needed. It is obvious that if those instructions had been sent down before time and at one and the same time they would not have been useful.
106. The third practical wisdom of not sending down the Quran as a whole at one and the same time was to give good tidings and encouragement to the obedient servants who were suffering from persecution and encountering great obstacles because they needed it over and over again. That is why they were assured of ultimate success time and again to fill them with hope to carry on their mission.
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :103
”روح القدس“ کا لفظی ترجمہ ہے ” پاک روح“ یا ”پاکیزگی“ ۔ اور اصطلاحا یہ لقب حضرت جبریل علیہ السلام کو دیا گیا ہے ۔ یہاں وحی لانے والے فرشتے کا نام لینے کے بجائے اس کا لقب استعمال کرنے سے مقصود سامعین کو اس حقیقت پر متنبہ کرنا ہے کہ اس کلام کو ایک ایسی روح لے کر آرہی ہے جو بشری کمزوریوں اور نقائص سے پاک ہے ۔ وہ نہ خائن ہے کہ اللہ کچھ بھیجے اور وہ اپنی طرف سے کمی بیشی کر کے کچھ اور بنا دے ۔ نہ کذاب و مفتری ہے کہ خود کوئی بات گھڑ کے اللہ کے نام سے بیان کر دے ۔ نہ بدنیت ہے کہ اپنی کسی نفسانی غرض کی بنا پر دھوکے اور فریب سے کام لے ۔ وہ سراسر ایک مقدس و مطہر روح ہے جو اللہ کا کلام پوری امانت کے ساتھ لا کر پہنچاتی ہے ۔
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :104
یعنی اس کے بتدریج اس کلام کو لے کر آنے اور بیک وقت سب کچھ نہ لے آنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ اللہ کے علم و دانش میں کوئی نقص ہے ، جیسا کہ تم نے اپنی نادانی سے سمجھا ، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کی قوت فہم اور قوت اخذ میں نقص ہے جس کے سبب سے وہ بیک وقت ساری بات کو نہ سمجھ سکتا ہے اور نہ ایک وقت کی سمجھی ہوئی بات میں پختہ ہو سکتا ہے ۔ اس لیے اللہ تعالی کی حکمت اس بات کی مقتضی ہوئی کہ روح القدس اس کلام کو تھوڑا تھوڑا کر کے لائے ، کبھی اجمال سے کام لے اور کبھی اسی بات کی تفصیل بتائے ، کبھی ایک طریقہ سے بات سمجھائے اور کبھی دوسرے طریقے سے ، کبھی ایک پیرایہ بیان اختیار کرے اور کبھی دوسرا ، اور ایک ہی بات کو بار بار طریقے طریقے سےذہن نشینن کر نے کی کوشش کرے ، تاکہ مختلف قابلیتوں اور استعدادوں کے طالبین حق ایمان لا سکیں اور ایمان لانے کے بعد علم و یقین اور فہم و ادراک میں پختہ ہو سکیں ۔
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :105
یہ اس تدریج کی دوسری مصلحت ہے ۔ یعنی یہ کہ جو لوگ ایمان لا کر فرمانبرداری کی راہ پر چل رہے ہیں ان کو دعوت اسلامی کے کام میں اور زندگی کے پیش آمدہ مسائل میں جس موقع پر جس قسم کی ہدایات درکار ہوں وہ بروقت دے دی جائیں ۔ ظاہر ہے کہ نہ انہیں قبل از وقت بھیجنا مناسب ہوسکتا ہے ، اور نہ بیک وقت ساری ہدایات دے دینا مفید ہے ۔
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :106
یہ اس کی تیسری مصلحت ہے ۔ یعنی یہ کہ فرماں برداروں کو جن مزاحمتوں اور مخالفتوں سے سابقہ پیش آرہا ہے اور جس جس طرح انہیں ستایا اور تنگ کیا جا رہا ہے اور دعوت اسلامی کے کام میں مشکلات کے جو پہاڑ سد راہ ہو رہے ہیں ، ان کی وجہ سے وہ بار بار اس کے محتاج ہوتے ہیں کہ بشارتوں سے ان کی ہمت بندھائی جاتی رہے اور ان کو آخری نتائج کی کامیابی کا یقین دلایا جاتا رہے تاکہ وہ پر امید رہیں اور دل شکستہ نہ ہونے پائیں ۔