Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 104

سورة النحل

اِنَّ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ۙ لَا یَہۡدِیۡہِمُ اللّٰہُ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۰۴﴾

Indeed, those who do not believe in the verses of Allah - Allah will not guide them, and for them is a painful punishment.

جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے انہیں اللہ کی طرف سے بھی رہنمائی نہیں ہوتی اور ان کے لئے المناک عذاب ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لاتے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
ساتھ اللہ کی آیات کے
لَایَہۡدِیۡہِمُ
نہیں ہدایت دیتا انہیں
اللّٰہُ
اللہ
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے ہے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لاتے
بِاٰیٰتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی آیات پر
لَایَہۡدِیۡہِمُ
نہیں ہدایت دیتا ان کو
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who do not believe in the verses of Allah - Allah will not guide them, and for them is a painful punishment.

جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے انہیں اللہ کی طرف سے بھی رہنمائی نہیں ہوتی اور ان کے لئے المناک عذاب ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے انھیں وہ کبھی راہ پر نہیں لاتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو لوگ اﷲ تعالیٰ کی آیات پرایمان نہیں رکھتے، اﷲ تعالیٰ ان کوہدایت نہیں دیتااوراُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who do not believe in Allah&s verses, Allah does not lead them to the right path and for them there is a painful punishment.

وہ لوگ جن کو اللہ کی باتوں پر یقین نہیں ان کو اللہ راہ نہیں دیتا اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اللہ انہیں ہدایت نہیں دے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah will not enable those who do not believe in the signs of Allah to be directed to the Right Way, and a painful chastisement awaits them.

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے ، ان کو اللہ ہدایت پر نہیں لاتا ، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر یقین نہیں رکھتے اللہ تعالیٰ ان کو (حق بات کی ہدایت نہیں کرتا 6 اور ان کو آخرت میں تکلیف کا عذاب ہوگا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ ان کو کبھی راہ پر نہیں لائیں گے اور ان کے لئے دردناک سزا ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے۔ اللہ ان کو ہدایت نہیں دیا کرتا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ خدا کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو خدا ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے عذاب الیم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believe not in the signs of Allah--Allah shall not guide them, and unto them shall be a torment afflictive.

بےشیک جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت (بھی) نہیں کرتا اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے ، اللہ ان کو راہ یاب نہیں کرے گا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ جولوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ہدایت نہیںدیتے اوران کے لیے دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو اللہ ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ایمان نہیں رکھتے اللہ کی آیتوں پر اللہ ان کو ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا اور ان کے لیے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے انہیں اللہ کبھی راہ پر نہیں لاتااوران کے لئے دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انھیں راہ نهیں دیتا اور ان کے لے درد ناک عذاب ہے ، ( ف۲٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت ( یعنی صحیح فہم و بصیرت کی توفیق بھی ) نہیں دیتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ آیاتِ الٰہی پر ایمان نہیں لاتے اللہ کبھی انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe not in the Signs of Allah,- Allah will not guide them, and theirs will be a grievous Penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will not guide those who do not believe in His miracles. They will suffer a painful punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who do not believe in Allah's Ayat (signs, or revelation), Allah will not guide them, and theirs will be a painful punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who do not believe in Allah's communications, surely Allah will not guide them, and they shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who disbelieve the revelations of Allah, Allah guideth them not and theirs will be a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग अल्लाह की आयतों पर ईमान नहीं लाते अल्लाह उनको कभी राह नहीं दिखाएगा और उनके लिए दर्दनाक सज़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو اللہ تعالیٰ کبھی راہ پر نہ لاویں گے اور ان کے لیے دردناک سزا ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یقیناً جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت نہیں دیتا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ “ (١٠٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے ، اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں لاتے اللہ انہیں ہدایت نہیں دے گا، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جن کو اللہ کی باتوں پر یقین نہیں ان کو اللہ راہ نہیں دیتا اور ان کے لیے عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جو لوگ اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے یعنی ضد سے تو خدا ایسے لوگوں کی رہنمائی نہیں کرتا اور ان کو درد ناک عذاب ہوگا