Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 107

سورة النحل

ذٰلِکَ بِاَنَّہُمُ اسۡتَحَبُّوا الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا عَلَی الۡاٰخِرَۃِ ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾

That is because they preferred the worldly life over the Hereafter and that Allah does not guide the disbelieving people.

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیادہ محبوب رکھا یقیناً اللہ تعالٰی کافر لوگوں کو راہ راست نہیں دکھاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمُ
بوجہ اس کے کہ وہ
اسۡتَحَبُّوا
انہوں نے ترجیح دی
الۡحَیٰوۃَ
زندگی کو
الدُّنۡیَا
دنیا کی
عَلَی الۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
وَاَنَّ
اور بیشک
اللّٰہَ
اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الۡکٰفِرِیۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمُ
اس وجہ سے کہ
اسۡتَحَبُّوا
انہوں نے پسند کیا
الۡحَیٰوۃَ
زندگی کو
الدُّنۡیَا
دنیا کی
عَلَی
اوپر
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کے
وَاَنَّ
اور بلا شبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

That is because they preferred the worldly life over the Hereafter and that Allah does not guide the disbelieving people.

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت سے زیادہ محبوب رکھا یقیناً اللہ تعالٰی کافر لوگوں کو راہ راست نہیں دکھاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اس لئے کہ انہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کیا اور اللہ کفر کرنے والوں کو سیدھی راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس کی وجہ یہ ہے کہ بلاشبہ انہوں نے آخرت کے بدلے میں دنیاکی زندگی کو پسند کیااوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ کافر لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is because they have preferred the worldly life over the Hereafter, and that Allah does not lead the dis¬believing people to the right path.

یہ اس واسطے کہ انہوں نے عزیز رکھا دنیا کی زندگی کو آخرت سے اور اللہ راستہ نہیں دیتا منکر لوگوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو محبوب رکھا آخرت کے مقابلے میں اور یہ (اللہ کا قاعدہ ہے) کہ اللہ ایسے کافروں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

That is because they love the life of this world more than the Hereafter; and Allah does not guide those who are ungrateful to Allah for His favours.

یہ اس لیے کہ انہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا ، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اس کی نعمت کا کفران کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا ، اور اس لیے کہ اللہ ایسے ناشکرے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچایا کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ (غضب اور عذاب ان پر اس لئے ہوگا) کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں پسند کیا اور اس وجہ سے کہ) اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا (سچی راہ پر نہیں لگاتا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی اور یہ کہ اللہ ایسے کافروں کو ہدایت نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وجہ یہ ہے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں پسند کرلیا اور بیشک اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جو کفر کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس لئے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا۔ اور اس لئے خدا کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That is because they loved the life of the world above the Hereafter, and because Allah guideth not an infidel people.

یہ اس سبب سے ہوگا کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی تھی اور اللہ کفر اختیار کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں کیا کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی اور اللہ کفر اختیار کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( اللہ تعالیٰ کاغضب وعذاب ) اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے جاننے کے باوجوددنیا کی زندگی کوآخرت پر محبوب رکھا اور اللہ ( تعالیٰ ) کافر لوگوں کو ہدایت نہیںدیتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا اور اس لیے کہ اللہ کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ اس لیے کہ انہوں نے پسند کیا دنیا کی (اس فانی) زندگی کو آخرت کے مقابلے میں، اور (اس لیے کہ) یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ اللہ ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا ایسے کافر لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ انہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کیا اوراللہ کفرکرنے والوں کو ہدایت نہیں دکھاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اس لےٴ کہ انھوں نے دنیا کی زندگی آخرت سے پیاری جانی ، اور اس لےٴ کہ اللہ ( ایسے ) کافروں کو راہ نہیں دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر عزیز رکھا اور اس لئے کہ اللہ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی ہے اور اللہ کافروں کو ہدایت نہیں کیا کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

This because they love the life of this world better than the Hereafter: and Allah will not guide those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is because they have given preference to this life over the life to come and God does not guide disbelieving people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is because they preferred the life of this world over that of the Hereafter. And Allah does not guide the people who disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is because they love this world's life more than the hereafter, and because Allah does not guide the unbelieving people.

Translated by

William Pickthall

That is because they have chosen the life of the world rather than the Hereafter, and because Allah guideth not the disbelieving folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इस वास्ते कि उन्होंने आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया की ज़िंदगी को पसंद किया, और अल्लाह मुनकिरों को रास्ता नहीं दिखाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ ( غضب اور عذاب) اس سبب سے ہوگا کہ انہوں نے دنیوی ذندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا اور اس سبب سے ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ایسے کافروں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ اس لیے کہ یقیناً انھوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں پسند کیا اور اس لیے کہ بیشک اللہ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (١٠٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس لئے کہ انہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کرلیا ، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اس کی نعمت کا کفران کریں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیا والی زندگی کو آخرت کے مقابلہ میں محبوب رکھا اور بلاشبہ اللہ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ اس واسطے کہ انہوں نے عزیز رکھا دنیا کی زندگی کو آخرت سے اور اللہ راستہ نہیں دیتا منکر لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ غضب اور عذاب اس وجہ سے ہوگا کہ ان لوگوں نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کو عزیزرکھا اور نیز اسوجہ سے کہ اللہ ایسے لوگوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا