Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 110

سورة النحل

ثُمَّ اِنَّ رَبَّکَ لِلَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُوۡا ثُمَّ جٰہَدُوۡا وَ صَبَرُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّکَ مِنۡۢ بَعۡدِہَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱۰﴾٪  20

Then, indeed your Lord, to those who emigrated after they had been compelled [to renounce their religion] and thereafter fought [for the cause of Allah ] and were patient - indeed, your Lord, after that, is Forgiving and Merciful

جن لوگوں نے فتنوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر کا ثبوت دیا بیشک تیرا پروردگار ان باتوں کے بعد انہیں بخشنے والا اور مہربانیاں کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اِنَّ
بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
ہَاجَرُوۡا
ہجرت کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
فُتِنُوۡا
وہ آزمائش میں ڈالے گئے
ثُمَّ
پھر
جٰہَدُوۡا
انہوں نے جہاد کیا
وَصَبَرُوۡۤا
اور انہوں نے صبر کیا
اِنَّ
بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
مِنۡۢ بَعۡدِہَا
بعداس کے
لَغَفُوۡرٌ
البتہ بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
بہت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
ہَاجَرُوۡا
جنہوں نے ہجرت کی
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
بعد اس کے
فُتِنُوۡا
وہ فتنے میں ڈالے گئے
ثُمَّ
پھر
جٰہَدُوۡا
انہوں نے جہاد کیا
وَصَبَرُوۡۤا
اور صبر کیا
اِنَّ
بلاشبہ
رَبَّکَ
رب آپ کا
مِنۡۢ بَعۡدِہَا
بعد اس کے
لَغَفُوۡرٌ
یقیناً بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Then, indeed your Lord, to those who emigrated after they had been compelled [to renounce their religion] and thereafter fought [for the cause of Allah ] and were patient - indeed, your Lord, after that, is Forgiving and Merciful

جن لوگوں نے فتنوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر کا ثبوت دیا بیشک تیرا پروردگار ان باتوں کے بعد انہیں بخشنے والا اور مہربانیاں کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جن لوگوں نے مصائب اٹھانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر کرتے رہے تو آپ کا پروردگار بلاشبہ ان (آزمائشوں) کے بعد انھیں معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جنہوں نے فتنے میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی، پھرانہوں نے جہاد کیا اورصبربھی کیا، بلاشبہ آپ کارب اس کے بعدیقینابے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, your Lord - for those who left their homes after being persecuted, then fought in the way of Allah and stood patient - surely your Lord is, after all that, Most-Forgiving, Very-Merciful.

پھر بات یہ ہے کہ تیرا رب ان لوگوں پر کہ انہوں نے وطن چھوڑا ہے بعد اس کے کہ مصیبت اٹھائی پھر جہاد کرتے رہے اور قائم رہے بیشک تیرا رب ان باتوں کے بعد بخشنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر یقیناً آپ کا رب ان کے حق میں جنہوں نے ہجرت کی اس کے بعد کہ انہیں تکالیف پہنچائی گئیں پھر انہوں نے جہاد کیا اور صبر کیا یقیناً آپ کا رب اس (سب کچھ) کے بعد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And surely your Lord will be Most Forgiving and Most Merciful towards those who left their homes after they were persecuted, and who thereafter struggled hard and remained constant.

بخلاف اس کے جن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب﴿ایمان لانے کی وجہ سے﴾ وہ ستائے گئے تو انہوں نے گھر بار چھوڑ دیے ، ہجرت کی ، راہ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبر سے کام لیا ، 111 ان کے لیے یقینا تیرا رب غفور و رحیم ہے ۔ ؏ ١٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر یقین جانو تمہارے پروردگار کا معاملہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے فتنے میں مبتلا ہونے کے بعد ہجرت کی ، پھر جہاد کیا اور صبر سے کام لیا تو ان باتوں کے بعد تمہارا پروردگار یقینا بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٤٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جن لوگوں نے آفت میں پڑنے کے بعد (مشرکوں کی ایذائیں اٹھانے کے بعد) ہجرت کی 2 پھر جہاد کیا اور تکلیفوں پر صبر کیا تو تیرا مالک ان امتحانوں کے بعد ان کو ضرور بخشنے والا ہے رحمت کرنے والاف 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر بیشک آپ کا رب ایسے لوگوں کے لئے جنہوں نے تکلیفیں اٹھانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور قائم رہے بیشک آپ کا پروردگار ان (تکلیفوں) کے بعد بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر بیشک وہ لوگ جنہوں نے ستائے جانے کے باوجود ہجرت کی پھر انہوں نے جہاد کیا اور صبر کیا تو بیشک اس کے بعد آپ کا رب ان کو بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جن لوگوں نے ایذائیں اٹھانے کے بعد ترک وطن کیا۔ پھر جہاد کئے اور ثابت قدم رہے تمہارا پروردگار ان کو بےشک ان (آزمائشوں) کے بعد بخشنے والا (اور ان پر) رحمت کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then, verily, thy Lord unto those who have emigrated after they had been tempted and have thereafter striven hard and endured, verily thy Lord thereafter is Forgiving, Merciful.

پھر بیشک آپ کا پروردگار ان لوگوں کے حق میں جنہوں نے بعد اس کے کہ (سخت) آزمائش میں پڑچکے تھے ہجرت کی پھر جہاد کیا اور ثابت قدم رہے تو آپ کا پروردگار بیشک ان اعمال کے بعد بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر تیرا رب ان لوگوں کیلئے جنہوں نے آزمائشوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی ، پھر جہاد کیا اور ثابت قدمی دکھائی تو ان باتوں کے بعد بیشک تیرا رب بڑا ہی بخشنے والا اور رحمت فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر بے شک وہ لوگ جنہوں نے فتنے میں مبتلا ہوجانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد ( بھی ) کیا اورثابت قد م رہے تمہارا رب ان ( خوبیوں کے ) بعدیقینا بہت مغفرت فرمانے والا نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جن لوگوں نے ایذائیں اٹھانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور ثابت قدم رہے آپ کا رب ان کو بیشک ان آزمائشوں کے بعد بخشنے والا اور ان پر رحمت کرنے ولا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بیشک تمہارا رب (بڑا ہی بخشنے والا، انتہائی مہربان ہے، خاص کر) ان لوگوں کے لئے جنہوں نے ہجرت کی (اس کی راہ میں) اس کے بعد کہ ان کو فتنہ (و آزمائش) میں مبتلا کیا گیا، پھر انہوں نے (راہِ حق میں) جہاد کیا، اور صبر سے کام لیا، بیشک تمہارا رب اس کے بعد بڑا ہی بخشنے والا، انتہائی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجن لوگوں نے مصائب اٹھانے کے بعدہجرت کی پھرجہاد کیا اور صبرکرتے رہے تو آپ کارب بلاشبہ اس ( آزمائش ) کے بعد انہیں معا ف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر بیشک تمہارا رب ان کے لیے جنہوں نے اپنے گھر چھوڑے ( ف۲۵۰ ) بعد اس کے کہ ستائے گئے ( ف۲۵۱ ) پھر انہوں نے ( ف۲۵۲ ) جہاد کیا اور صابر رہے بیشک تمہارا رب اس ( ف۲۵۳ ) کے بعد ضرور بخشنے والا ہے مہربان ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر آپ کا رب ان لوگوں کے لئے جنہوں نے آزمائشوں ( اور تکلیفوں ) میں مبتلا کئے جانے کے بعد ہجرت کی ( یعنی اللہ کے لئے اپنے وطن چھوڑ دیئے ) پھر جہاد کئے اور ( پریشانیوں پر ) صبر کئے تو ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ کا رب اس کے بعد بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر آپ کا پروردگار ان لوگوں کے لئے جنہوں نے ( سخت ) آزمائش میں مبتلا ہونے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر سے کام لیا یقیناً ( آپ کا ) پروردگار ان اعمال کے بعد بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But verily thy Lord,- to those who leave their homes after trials and persecutions,- and who thereafter strive and fight for the faith and patiently persevere,- Thy Lord, after all this is oft-forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who left their homes for the cause of God after they had been persecuted, strove hard for His cause and exercised patience should know (even though they had verbally renounced their faith) that your Lord is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, verily, your Lord for those who emigrated after they were put to trials and then performed Jihad, and were patient, - after this, your Lord is indeed Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yet surely your Lord, with respect to those who fly after they are persecuted, then they struggle hard and are patient, most surely your Lord after that is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Then lo! thy Lord - for those who became fugitives after they had been persecuted, and then fought and were steadfast - lo! thy Lord afterward is (for them) indeed Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर आपका रब उन लोगों के लिए जिन्होंने आज़माइश में डाले जाने के बाद हिजरत की फिर जिहाद किया और क़ायम रहे तो इन बातों के बाद बेशक आपका रब बख़्शने वाला, मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر بیشک آپ کا رب ایسے لوگوں کے لیے جنہوں نے مبتلائے کفر ہونے کے بعد (ایمان لاکر) ہجرت کی پھر جہاد کیا اور (ایمان پر) قائم رہے تو آپ کا رب ان (اعمال کے) بعد بڑی مغفرت کرنے والا بڑی رحمت کرنے والا ہے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر یقیناً آپ کا رب ان لوگوں کے لیے جنہوں نے وطن چھوڑا، اس کے بعد کہ آزمائش میں ڈالے گئے تو انھوں نے جہاد کیا اور صبر کیا، یقیناً آپ کا رب اس کے بعد ضرور بخشنے والا، بہت مہربان ہے۔ “ ( ١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بخلف اس کے جن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب (ایمان لانے کی وجہ سے ) وہ ساتئے گئے تو انہوں نے گھر بار چھوڑ دئیے۔ ہجرت کی ، راہ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبر سے کام کیا۔ ان کے لئے یقینا تیرا رب غفورو رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر بیشک آپ کا رب ایسے لوگوں کے لیے جنہوں نے فتنہ میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور ثابت قدم رہے تو بلاشبہ آپ کا رب ان چیزوں کے بعد بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بات یہ ہے کہ تیرا رب ان لوگوں پر کہ انہوں نے وطن چھوڑا ہے بعد اس کے کہ مصیبت اٹھائی پھر جہاد کرتے رہے اور قائم رہے بیشک تیرا رب ان باتوں کے بعد بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر بیشک آپ کا رب ان لوگوں کے لئے جنہوں نے مبتلائے کفر ہونے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد بھی کیا اور ایمان ہی پر قائم رہے تو آپ کا رب ان اعمال کے بعد بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے