TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Nahal 16:111 – Translations

Every available translation of Surat un Nahal, verse 111, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

یَوۡمَ تَاۡتِیۡ کُلُّ نَفۡسٍ تُجَادِلُ عَنۡ نَّفۡسِہَا وَ تُوَفّٰی کُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۱۱۱﴾
On the Day when every soul will come disputing for itself, and every soul will be fully compensated for what it did, and they will not be wronged.
جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لئے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کئے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر ( مطلقاً ) ظلم نہ کیا جائے گا ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
یَوۡمَ
جس دن
تَاۡتِیۡ
آئے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
شخص
تُجَادِلُ
وہ جھگڑے گا
عَنۡ نَّفۡسِہَا
اپنے نفس کے بارے میں
وَتُوَفّٰی
اور پورا پورا دیا جائے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس کو
مَّا
جو
عَمِلَتۡ
اس نے عمل کیا
وَہُمۡ
اور وہ
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہ وہ ظلم کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
یَوۡمَ
جس دن
تَاۡتِیۡ
آئے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
نفس
تُجَادِلُ
جھگڑا کر تا ہے
عَنۡ نَّفۡسِہَا
اپنے بارے میں
وَتُوَفّٰی
اور پو را دیا جائے گا
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
جان کو
مَّا
جو
عَمِلَتۡ
اس نے کیا
وَہُمۡ
اور ان پر
لَایُظۡلَمُوۡنَ
نہیں ظلم کیا جائے گا کچھ بھی
Translated by

Juna Garhi

Info

On the Day when every soul will come disputing for itself, and every soul will be fully compensated for what it did, and they will not be wronged.

جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لئے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کئے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر ( مطلقاً ) ظلم نہ کیا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

جس دن ہر شخص اپنی بابت ہی جھگڑا کرتا ہوا آئے گا اور ہر ایک کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

جس دن ہرنفس اپنے بارے میں جھگڑاکرتاہواآئے گااورہرنفس کوجواُس نے کیاپورابدلہ دیا جائے گا اور اُن پرکچھ بھی ظلم نہیں کیاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

The day everyone will come defending himself, and everyone will be given in full what he did. And they will not be wronged.

جس دن آئے گا ہر جی جواب سوال کرتا اپنی طرف سے اور پورا ملے گا ہر کسی کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

جس دن آئے گی ہر جان اپنی طرف سے مدافعت کرتے ہوئے اور (بدلہ میں) پورا پورا دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ اس نے کمایا ہوگا اور ان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Allah's judgement will come about them all on the Day when everyone shall come pleading in his defence, and everyone shall be fully requited for his deeds and none shall be wronged in the least.

﴿ان سب کا فیصلہ اس دن ہوگا﴾ جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچاؤ کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

یہ سب کچھ اس دن ہوگا جب ہر شخص اپنے دفاع کی باتیں کرتا ہوا آئے گا اور ہر ہر شخص کو اس کے سارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

جس دن 4 ہر شخص اپنی ذات کے لئے بحث کرے گا اور اپنا بچائو کرنے کے لئے کوشش کریگا اور جو کام اس نے کیا ہے اس کا پورا بدلہ اس کو مل جائے گا اور لوگوں پر ظلم نہ ہوگا کسی کی نیکی 5 ضائع نہ ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اسدن ہر شخص اپنی طرف داری میں گفتگو کرے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر زیادتی نہیں کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

(یاد کرو) وہ دن جب ہر شخص اپنی ہی طرف سے (اپنی طرف داری کرتے ہوئے) جھگڑتا آئے گا۔ ہر شخص کو اس کے اعمال کے سبب پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر ظلم نہ کیا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Beware a Day whereon each soul will come pleading for itself, and each soul will be paid in full that which it hath wrought, and they shall not be wronged.

یہ جزا و سزا اس روز ہوگی) جس روز ہر شخص اپنی ہی طرف داری میں گفتگو کرے گا اور ہر شخص کو اس کے کئے کا پورا بدلہ ملے گا اور ان پر ظلم (ذرا) نہ کیا جائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

( اس دن ) جس دن ہر جان اپنی ہی مدافعت کرتی ہوئی حاضر ہوگی اور ہر جان کو وہی پورا پورا بدلہ میں ملے گا جو اس نے کیا ہوگا اور ان کے ساتھ ذرا بھی ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

۔ ( یہ سب کچھ ) اس دن ہوگا جس دن ہر شخص اپنی ہی جان کے متعلق لڑے گا ۔ اورہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیاجائے گا اوروہ ( ذرہ برابر ) ظلم نہیں کیے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

(اور یاد کرو، اے لوگو، اس ہولناک دن کو، کہ) جس دن ہر شخص اپنے ہی لئے جھگڑتا ہوا آئے گا، ہر شخص کو اس کے کئے کا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور ان پر (ذرہ برابر) کوئی ظلم نہ ہونے پائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

Info

جس دن ہرشخص اپنی ذات کے لئے لڑتاجھگڑتاآ ئے گااور ہر ایک کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیاجائے گا اور ان پر کچھ ظلم نہ کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

جس دن ہر جان اپنی ہی طرف جھگڑتی آئے گی ( ف۲۵٤ ) اور ہر جان کو اس کا کیا پورا بھردیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا ( ف۲۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

وہ دن ( یاد کریں ) جب ہر شخص محض اپنی جان کی طرف سے ( دفاع کے لئے ) جھگڑتا ہوا حاضر ہوگا اور ہر جان کو جو کچھ اس نے کیا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

Info

۔ ( اس دن کو یاد کرو ) جس دن ہر شخص اپنی ذات کی خاطر جھگڑا کرتا ہوا آئے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ( کسی طرح بھی ) کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

One Day every soul will come up struggling for itself, and every soul will be recompensed (fully) for all its actions, and none will be unjustly dealt with.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

On the Day of Judgment every soul shall try to defend itself and every soul will be justly recompensed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

(Remember) the Day when every person will come pleading for himself, and every one will be paid in full for what he did, and they will not be dealt with unjustly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

(Remember) the day when every soul shall come, pleading for itself and every soul shall be paid in full what it has done, and they shall not be dealt with unjustly.

Translated by

William Pickthall

Info

On the Day when every soul will come pleading for itself, and every soul will be repaid what it did, and they will not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

जिस दिन हर शख़्स अपनी ही तरफ़दारी में बोलता हुआ आएगा और हर शख़्स को उसके किए का पूरा बदला मिलेगा और उन पर ज़ुल्म न किया जाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

جس روز ہر شخص اپنی ہی طرف داری میں گفتگو کرے گا (اور دوسرے کو نہ پوچھے گا) اور ہر شخص کو اس کے کیے کا پورا بدلہ ملے گا (2) اور ان پر ظلم نہ کیا جاوے گا۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” جس دن ہر شخص اپنے بارے میں ہی جھگڑرہا ہوگا اور ہر شخص کو پورا دیا جائے گا جو اس نے کیا اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا۔ “ (١١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

(ان سب کا فیصلہ اس دن ہوگا) جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچائو کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

، جس دن ہر شخص اپنے نفس کی طرف سے جدال کرے گا اور ہر نفس کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

جس دن آئے گا ہر جی جواب سوال کرتا اپنی طرف سے اور پورا ملے گا ہر کسی کو جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہ ہوگا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

وہ دن یاد کر جس دن ہر شخص اپنی ہی جماعت و طرف داری میں سوال و جواب کرتا ہوا آئے گا اور ہر شخص کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا

Related Verses

31
Surat ul Baqara
2:281
وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا تُرۡجَعُوۡنَ فِیۡہِ اِلَی اللّٰہِ ٭۟ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸۱﴾٪  6
And fear a Day when you will be returned to Allah . Then every soul will be compensated for what it earned, and they will not be treated unjustly.
اور اس دن سے ڈرو جس میں تم سب اللہ تعالٰی کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔
Surat Aal e Imran
3:161
وَ مَا کَانَ لِنَبِیٍّ اَنۡ یَّغُلَّ ؕ وَ مَنۡ یَّغۡلُلۡ یَاۡتِ بِمَا غَلَّ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ۚ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۱۶۱﴾
It is not [attributable] to any prophet that he would act unfaithfully [in regard to war booty]. And whoever betrays, [taking unlawfully], will come with what he took on the Day of Resurrection. Then will every soul be [fully] compensated for what it earned, and they will not be wronged.
ناممکن ہے کہ نبی سے خیانت ہو جائے ہر خیانت کرنے والا خیانت کو لئے ہوئے قیامت کے دن حاضر ہوگا ,پھر ہر شخص اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ,اور وہ ظلم نہ کئے جائیں گے ۔
Surat un Nahal
16:33
ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِیَہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ اَوۡ یَاۡتِیَ اَمۡرُ رَبِّکَ ؕ کَذٰلِکَ فَعَلَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ وَ مَا ظَلَمَہُمُ اللّٰہُ وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۳۳﴾
Do the disbelievers await [anything] except that the angels should come to them or there comes the command of your Lord? Thus did those do before them. And Allah wronged them not, but they had been wronging themselves.
کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا تیرے رب کا حکم آجائے؟ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان سے پہلے تھے ان پر اللہ تعالٰی نے کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔
Surat ul Baqara
2:57
وَ ظَلَّلۡنَا عَلَیۡکُمُ الۡغَمَامَ وَ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکُمُ الۡمَنَّ وَ السَّلۡوٰی ؕ کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ ؕ وَ مَا ظَلَمُوۡنَا وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۵۷﴾
And We shaded you with clouds and sent down to you manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not - but they were [only] wronging themselves.
اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من و سلویٰ اتارا ( اور کہہ دیا ) کہ ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا ، البتہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔
Surat Aal e Imran
3:25
فَکَیۡفَ اِذَا جَمَعۡنٰہُمۡ لِیَوۡمٍ لَّا رَیۡبَ فِیۡہِ ۟ وَ وُفِّیَتۡ کُلُّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ وَ ہُمۡ لَا یُظۡلَمُوۡنَ ﴿۲۵﴾
So how will it be when We assemble them for a Day about which there is no doubt? And each soul will be compensated [in full for] what it earned, and they will not be wronged.
پس کیا حال ہوگا جبکہ ہم انہیں اس دن جمع کریں گے؟ جس کے آنے میں کوئی شک نہیں اور ہر شخص کو اپنا اپنا کیا پورا پورا دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا
Surat Aal e Imran
3:117
مَثَلُ مَا یُنۡفِقُوۡنَ فِیۡ ہٰذِہِ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا کَمَثَلِ رِیۡحٍ فِیۡہَا صِرٌّ اَصَابَتۡ حَرۡثَ قَوۡمٍ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَاَہۡلَکَتۡہُ ؕ وَ مَا ظَلَمَہُمُ اللّٰہُ وَ لٰکِنۡ اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۱۷﴾
The example of what they spend in this worldly life is like that of a wind containing frost which strikes the harvest of a people who have wronged themselves and destroys it. And Allah has not wronged them, but they wrong themselves.
یہ کفّار جو خرچ اخراجات کریں اس کی مثال یہ ہے کہ ایک تند ہوا چلی جس میں پالا تھا جو ظالموں کی کھیتی پر پڑا اور اسے تہس نہس کر دیا ۔ اللہ تعالٰی نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔
Surat un Nissa
4:49
اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یُزَکُّوۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ بَلِ اللّٰہُ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ فَتِیۡلًا ﴿۴۹﴾
Have you not seen those who claim themselves to be pure? Rather, Allah purifies whom He wills, and injustice is not done to them, [even] as much as a thread [inside a date seed].
کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جو اپنی پاکیزگی اور ستائش خود کرتے ہیں؟ بلکہ اللہ تعالٰی جسے چاہے پاکیزہ کرتا ہے ، کسی پر ایک دھاگے کے برابر ظلم نہ کیا جائے گا ۔
Surat un Nissa
4:107
وَ لَا تُجَادِلۡ عَنِ الَّذِیۡنَ یَخۡتَانُوۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنۡ کَانَ خَوَّانًا اَثِیۡمًا ﴿۱۰۷﴾ۚ ۙ
And do not argue on behalf of those who deceive themselves. Indeed, Allah loves not one who is a habitually sinful deceiver.
اور ان کی طرف سے جھگڑا نہ کرو جو خود اپنی ہی خیانت کرتے ہیں یقیناً دغا باز گنہگار اللہ تعالٰی کو اچھا نہیں لگتا ۔
Surat un Nissa
4:124
وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ نَقِیۡرًا ﴿۱۲۴﴾
And whoever does righteous deeds, whether male or female, while being a believer - those will enter Paradise and will not be wronged, [even as much as] the speck on a date seed.
جو ایمان والا ہو مرد ہو یا عورت اور وہ نیک اعمال کرے ، یقیناً ایسے لوگ جنت میں جائیں گے اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ان کا حق نہ مارا جائے گا ۔