Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 23

سورة النحل

لَاجَرَمَ اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا یُسِرُّوۡنَ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ ؕ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡتَکۡبِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾

Assuredly, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He does not like the arrogant.

بیشک و شبہ اللہ تعالٰی ہر اس چیز کو ، جسے وہ لوگ چھپاتے ہیں اور جسے ظاہر کرتے ہیں ، بخوبی جانتا ہے ۔ وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاجَرَمَ
نہیں کوئی شک
اَنَّ
یقینا
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو کچھ
یُسِرُّوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو کچھ
یُعۡلِنُوۡنَ
وہ ظاہر کرتے ہیں
اِنَّہٗ
بیشک وہ
لَایُحِبُّ
نہیں وہ پسند کرتا
الۡمُسۡتَکۡبِرِیۡنَ
تکبر کرنے والوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاجَرَمَ
کوئی شک نہیں
اَنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جا نتا ہے
مَا
جو
یُسِرُّوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو
یُعۡلِنُوۡنَ
وہ ظا ہر کرتے ہیں
اِنَّہٗ
یقینا ًوہ
لَایُحِبُّ
نہیں محبت کرتا
الۡمُسۡتَکۡبِرِیۡنَ
تکبرکرنےوالوں سے
Translated by

Juna Garhi

Assuredly, Allah knows what they conceal and what they declare. Indeed, He does not like the arrogant.

بیشک و شبہ اللہ تعالٰی ہر اس چیز کو ، جسے وہ لوگ چھپاتے ہیں اور جسے ظاہر کرتے ہیں ، بخوبی جانتا ہے ۔ وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ یہ لوگ چھپاتے ہیں یا جو ظاہر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ یقینا سب کچھ جانتا ہے اور وہ تکبر کرنے والوں کو قطعاً پسند نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کوئی شک نہیں کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ جانتا ہے جووہ چھپاتے ہیں اور جو بھی وہ ظاہرکرتے ہیں، بلاشبہ وہ تکبرکرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Invariably, Allah knows what they conceal and what they reveal. Surely, He does not like the arrogant.

ٹھیک بات ہے اللہ جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں بیشک وہ نہیں پسند کرتا غرور کرنے والوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کوئی شک نہیں کہ اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں اور جو کچھ وہ چھپاتے ہیں یقیناً وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely Allah knows all that they conceal and all that they disclose. He certainly does not love those who are steeped in arrogance.

اللہ یقینا ان کے سب کرتوت جانتا ہے چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی ۔ وہ ان لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوں ۔ 21

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ظاہر بات ہے کہ اللہ وہ باتیں بھی جانتا ہے جو وہ چھپ کر کرتے ہیں ، اور وہ بھی جو وہ علی الاعلان کرتے ہیں ۔ وہ یقینا گھمنڈ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔ ( ١٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(وہ بچ کے کہاں جائیں گے) سچی بات تو یہ ہے کہ وہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ کھولیتے ہیں اللہ اس کو جانتا ہے (تو ان کو ضرور بدلہ لے گا) وہ غرور والوں (گروں) کو پسند نہیں کرتا (ف 9)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ے شک اللہ سب جانتے ہیں جو یہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں بیشک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقیناً اللہ ہر اس بات کو جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں بیشک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا اس کو ضرور جانتا ہے۔ وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Undoubtedly Allah knoweth that which they keep secret and that which they publish; verily He loveth not the stiff- necked.

اللہ ضرور جانتا ہے اس کو بھی کہ جو وہ چھپاتے ہیں اور اس کو بھی جو کچھ کہ وہ ظاہر کرتے ہیں بیشک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

لاریب خدا جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔ وہ تکبر کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یقینا اللہ ( تعالیٰ ) جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اورجو کچھ ظاہر کرتے ہیں سب کو جانتے ہیں ۔ بے شک وہ تکبرکرنے والوں کوپسند نہیں فرماتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں اللہ اس کو ضرور جانتا ہے۔ وہ اللہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یقیناً اللہ ان کے وہ سب کرتوت بھی جانتا ہے جو یہ لوگ چھپا کر کرتے ہیں، اور وہ سب بھی جو یہ اعلانیہ کرتے ہیں، بیشک وہ پسند نہیں فرماتا اپنی بڑائی کا گھمنڈ رکھنے والوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

( 22 ) جو کچھ یہ چھپاتے ہیں یاجو ظاہرکرتے ہیں اللہ یقیناسب کچھ جانتا ہے اور وہ تکبرکرنے والوں کو قطعاًپسندنہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فی الحقیقت اللہ جانتا ہے جو چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں ، بیشک وہ مغروروں کو پسند نہیں فرماتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ بات حق و ثابت ہے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ، بیشک وہ سرکشوں متکبّروں کو پسند نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

یقینا اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو وہ ( دلوں میں ) چھپاتے ہیں اور اسے بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں بے شک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Undoubtedly Allah doth know what they conceal, and what they reveal: verily He loveth not the arrogant.

Translated by

Muhammad Sarwar

God certainly knows whatever you conceal or reveal. He does not love the proud ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Certainly, Allah knows what they conceal and what they reveal. Truly, He does not like the proud.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Truly Allah knows what they hide and what they manifest; surely He does not love the proud.

Translated by

William Pickthall

Assuredly Allah knoweth that which they keep hidden and that which they proclaim. Lo! He loveth not the proud.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह यक़ीनन जानता है जो कुछ वे छुपाते हैं और जो कुछ वे ज़ाहिर करते हैं, बेशक वे तकब्बुर करने वालों को पसंद नहीं करता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) ضروری بات ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے سب احوال پوشیدہ و ظاہر جانتے ہیں یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کوئی شک نہیں یقیناً اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔ بیشک وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ “ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ یقیناً ان کے سب کرتوت جانتا ہے ، چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی۔ وہ ان لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ بات ضروری ہے یقینی ہے کہ اللہ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں، بلاشبہ وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ٹھیک بات ہے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں بیشک وہ نہیں پسند کرتا غرور کرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ امر واقعہ ہے کہ وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا ان سب کو جانتا ہے بلا شبہ وہ سرکشی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا