Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 25

سورة النحل

لِیَحۡمِلُوۡۤا اَوۡزَارَہُمۡ کَامِلَۃً یَّوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ۙ وَ مِنۡ اَوۡزَارِ الَّذِیۡنَ یُضِلُّوۡنَہُمۡ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوۡنَ ﴿٪۲۵﴾  9

That they may bear their own burdens in full on the Day of Resurrection and some of the burdens of those whom they misguide without knowledge. Unquestionably, evil is that which they bear.

اسی کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراہ کرتے رہے ۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیَحۡمِلُوۡۤا
تاکہ وہ اٹھا لیں
اَوۡزَارَہُمۡ
بوجھ اپنے
کَامِلَۃً
پورے
یَّوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَمِنۡ اَوۡزَارِ
اور کچھ بوجھ
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے بھی
یُضِلُّوۡنَہُمۡ
یہ گمراہ کر رہے ہیں جنہیں
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
اَلَا
خبردار
سَآءَ
کتنا برا ہے
مَا
جو
یَزِرُوۡنَ
بوجھ وہ اٹھا رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیَحۡمِلُوۡۤا
تا کہ وہ اٹھا لیں
اَوۡزَارَہُمۡ
اپنے بوجھ
کَامِلَۃً
پورے کے پورے
یَّوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
وَمِنۡ اَوۡزَارِ
اوربوجھوں میں سے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
یُضِلُّوۡنَہُمۡ
وہ گمراہ کرتے ہیں جنہیں
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
اَلَا
سن لو
سَآءَ
بہت ہی برا ہے
مَا
جو
یَزِرُوۡنَ
وہ بوجھ اٹھارہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

That they may bear their own burdens in full on the Day of Resurrection and some of the burdens of those whom they misguide without knowledge. Unquestionably, evil is that which they bear.

اسی کا نتیجہ ہوگا کہ قیامت کے دن یہ لوگ اپنے پورے بوجھ کے ساتھ ہی ان کے بوجھ کے حصے دار ہوں گے جنہیں بے علمی سے گمراہ کرتے رہے ۔ دیکھو تو کیسا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور یہ اس لیے کہتے ہیں) کہ قیامت کے دن اپنے بوجھ تو پورے کے پورے اٹھائیں اور کچھ ان لوگوں کے بھی جنہیں وہ بغیر علم کے گمراہ کرتے رہے دیکھو ! کیسا برا بوجھ ہے جو وہ اٹھائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے بوجھ بھی پورے پورے اُٹھائیں اوراُن کے بوجھوں میں سے بھی جنہیں وہ علم کے بغیر ہی گمراہ کرتے ہیں۔سن لو!بہت ہی بُراہے وہ بوجھ جووہ اُٹھارہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Hence, they shall carry their burdens in full on the day of Judgment, and some of the burdens of those whom they mislead without knowledge. Remem¬ber, evil is the burden they carry.

تاکہ اٹھائیں بوجھ اپنے پورے دن قیامت کے اور کچھ بوجھ ان کے جن کو بہکاتے ہیں بلا تحقیق سنتا ہے برا بوجھ ہے جو اٹھاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ یہ اٹھائیں اپنے (گناہوں کے) بوجھ پورے کے پورے قیامت کے دن اور کچھ ان لوگوں کے بوجھ بھی جنہیں یہ گمراہ کر رہے ہیں لاعلمی میں آگاہ رہو ! بہت برا ہوگا جو بوجھ وہ اٹھائے ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They say so) that they may bear the full weight of their burdens on the Day of Resurrection and also of the burdens of those whom they misled on account of their ignorance. What a heavy burden are they undertaking to bear!

یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں ، اور ساتھ ساتھ کچھ ان لوگوں کےبوجھ بھی سمیٹیں جنہیں یہ بر بنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں ۔ دیکھو! کیسی سخت ذمہ داری ہے جو یہ اپنے سر لے رہے ہیں ۔ ؏ ۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان باتوں کا ) نتیجہ یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن خود اپنے ( گناہوں ) کے پورے پورے بوجھ بھی اپنے اوپر لادیں گے ، اور ان لوگوں کے بوجھ کا ایک حصہ بھی جنہیں یہ کسی علم کے بغیر گمراہ کر رہے ہیں ۔ ( ١٤ ) یاد رکھو کہ بہت برا بوجھ ہے جو یہ لاد رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آکر وہ اپنے (گناہوں کے) پورے بوجھ قیامت کے دنا ٹھائیں گے (کیونکہ ان کا کوئی گناہ معاف تو ہوگا نہیں) اور جن لوگوں کو بےجانے بوجھے گمراہ کرتے ہیں (ف 11) ان کے (گناہوں کے بھی) کچھ بوجھ اٹھائیں گے سن لو کیا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں ان سے پہلے جو (کافر) گزر گئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ یہ قیامت کے دن اپنے گناہوں کا بھی پورا پورا بوجھ اٹھائیں اور جن کو یہ بےعلمی سے گمراہ کر رہے ہیں ان کے بوجھ میں سے بھی۔ سن لو جو بوجھ یہ اٹھا رہے ہیں وہ بہت برے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یہ اس لئے ہے) تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے پورے بوجھ بھی اٹھائیں اور کچھ ان کے بوجھ بھی اٹھائیں جنہیں وہ اپنی جہالت کی وجہ سے گم راہ کرچکے ہیں۔ سنوچ کہ وہ بہت برا بوجھ ہے جس کو وہ (اپنے اوپر) لاد رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر ان کو بکنے دو) یہ قیامت کے دن اپنے (اعمال کے) پورے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن کو یہ بےتحقیق گمراہ کرتے ہیں ان کے بوجھ بھی اٹھائیں گے۔ سن رکھو کہ جو بوجھ اٹھا رہے ہیں برے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That they may bear their burthens in full on the Judgment- Day and also some of the burthens of those whom they have led astray without knowledge. Lo! vile is that which they shall bear!

نتیجہ یہ ہے کہ قیامت کے دن یہ اپنے (گناہوں کا بھی) پورا بوجھ اٹھائیں گے اور ان لوگوں کے بھی (گناہوں کا) بوجھ جنہیں یہ بغیر علم سے کام لئے گمراہ کررہے دیکھو جی ! (کیسا) برا ہے (یہ بوجھ) جو اپنے اوپر لاد رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں اور ان لوگوں کے بوجھ میں سے بھی حصہ بٹائیں ، جن کو یہ بغیر کسی علم کے گمراہ کر رہے ہیں ۔ جان رکھو کہ نہایت ہی برا ہوگا وہ بوجھ جو یہ اٹھائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ان باتوں کی وجہ سے ) تاکہ وہ قیامت کے دن اپنا بھی پوراپورا بوجھ اٹھائیں اوران لوگوں کابوجھ بھی جنہیں انہوں نے بغیر علم گمراہ کیا ۔ خبردار یہ بہت برا بوجھ لادرہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

( اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ان کو بکنے دو یہ قیامت کے دن اپنے اعمال کے پورے بوجھ بھی اٹھائیں گے اور جن کو یہ بےتحقیق گمراہ کرتے ہیں ان کے بوجھ بھی اٹھائیں گے، سن لو کہ جو بوجھ اٹھا رہے ہیں برے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اس کے نیچے میں یہ لوگ پورے پورے اٹھائیں اپنے (گناہوں کے) بوجھ قیامت کے دن اور ان لوگوں کے بوجھوں میں سے بھی، جن کو یہ گمراہ کرتے ہیں پانی جہالت (و بدبختی) سے خبردار ! بڑا ہی برا ہے وہ بوجھ جسے یہ لوگ خود ہی اپنے اوپر لادنے کا سامان کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( یہ اسلئے کہتے ہیں ) تاکہ قیامت کے دن اپنے بوجھ توپورے کے پورے اٹھائیں اور کچھ ان لوگوں کے بھی جنہیں وہ بغیرعلم کے گمراہ کرتے رہے دیکھو! کیسا برابوجھ ہےجو وہ اٹھائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہ قیامت کے دن اپنے ( ف٤۳ ) بوجھ پورے اٹھائیں اور کچھ بوجھ ان کے جنہیں اپنی جہالت سے گمراہ کرتے ہیں ، سن لو کیا ہی برا بوجھ اٹھاتے ہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ سب کچھ اس لئے کہہ رہے ہیں ) تاکہ روزِ قیامت وہ اپنے ( اعمالِ بد کے ) پورے پورے بوجھ اٹھائیں اور کچھ بوجھ اُن لوگوں کے بھی ( اٹھائیں ) جنہیں ( اپنی ) جہالت کے ذریعہ گمراہ کئے جا رہے ہیں ، جان لو! بہت بُرا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اس کا انجام یہ ہے کہ قیامت کے دن یہ اپنے گناہوں کا بھی پورا پورا بوجھ اٹھائیں گے اور کچھ بوجھ ان کا بھی اٹھائیں گے جنہیں یہ بے سمجھے گمراہ کر رہے ہیں ( دیکھو ) کیا ہی برا بوجھ ہے وہ جو یہ اٹھا رہے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let them bear, on the Day of Judgment, their own burdens in full, and also (something) of the burdens of those without knowledge, whom they misled. Alas, how grievous the burdens they will bear!

Translated by

Muhammad Sarwar

Besides their own burdens, on the Day of Judgment, they will have to carry on the burdens of those whom they have misled without knowledge. How evil that burden will be!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will bear their own burdens in full on the Day of Resurrection, and also the burdens of those whom they misled without knowledge. Evil indeed is that which they shall bear!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That they may bear their burdens entirely on the day of resurrection and also of the burdens of those whom they lead astray without knowledge; now surely evil is what they bear.

Translated by

William Pickthall

That they may bear their burdens undiminished on the Day of Resurrection, with somewhat of the burdens of those whom they mislead without knowledge. Ah! evil is that which they bear!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि वे क़यामत के दिन अपने बोझ भी पूरे उठाएं और उन लोगों के बोझ भी जिनको वे बग़ैर इल्म के गुमराह कर रहे हैं, याद रखो! बहुत बुरा है वह बोझ जिसको वे उठा रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نتیجہ اس (کہنے کا) یہ ہوگا کہ ان لوگوں کو قیامت کے دن اپنے گناہوں کا پورا بوجھ اور جن کو یہ لوگ بےعلمی سے گمراہ کر رہے تھے ان کے گناہوں کا بھی کچھ بوجھ اپنے اوپر اٹھانا پڑے گا خوب یاد رکھو کہ جس گناہ کو یہ اپنے اوپر لاد رہے ہیں وہ برا بوجھ ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تا کہ وہ قیامت کے دن اپنا بوجھ اٹھائیں اور ان کے بھی بوجھ جنہیں وہ علم کے بغیر گمراہ کرتے رہے۔ خبردار ! برا ہے جو بوجھ وہ اٹھا رہے ہیں۔ “ (٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں اور ساتھ ساتھ کچھ ان لوگوں کے بوجھ بھی سمیٹیں جنہیں یہ بربنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں۔ دیکھو ! کیسی سخت ذمہ داری ہے جو یہ اپنے سرلے رہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ وہ قیامت کے دن اپنے بوجھ پورے پورے اٹھالیں اور ان لوگوں کے بوجھ بھی اٹھالیں جنہیں بغیر علم کے گمراہ کرتے ہیں، خبردار برا ہے وہ بوجھ جسے وہ اپنے اوپر لاد رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ اٹھائیں بوجھ اپنے پورے دن قیامت کے اور کچھ بوجھ ان کے جن کو بہکاتے ہیں بلا تحقیق سنتا ہے برا بوجھ ہے جو اٹھاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کہنے کا انجام یہ ہوگا کہ قیامت کے دن ان کو اپنے گناہوں کا تو پورا بوجھ اور جن لوگوں کو یہ بےجانے بوجھے گمراہ کررہے ہیں ان کے گناہوں کا بھی کچھ بوجھ اپنے اوپر اٹھانا پڑے گا خوب سن لو وہ بوجھ بہت برا ہے جو یہ اپنے اوپر لا رہے ہیں