Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 27

سورة النحل

ثُمَّ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یُخۡزِیۡہِمۡ وَ یَقُوۡلُ اَیۡنَ شُرَکَآءِیَ الَّذِیۡنَ کُنۡتُمۡ تُشَآقُّوۡنَ فِیۡہِمۡ ؕ قَالَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اِنَّ الۡخِزۡیَ الۡیَوۡمَ وَ السُّوۡٓءَ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿ۙ۲۷﴾

Then on the Day of Resurrection He will disgrace them and say, "Where are My 'partners' for whom you used to oppose [the believers]?" Those who were given knowledge will say, "Indeed disgrace, this Day, and evil are upon the disbelievers" -

پھر قیامت والے دن بھی اللہ تعالٰی انہیں رسوا کرے گا اور فرمائے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم لڑتے جھگڑتے تھے ، جنہیں علم دیا گیا تھا وہ پکار اٹھیں گے کہ آج تو کافروں کو رسوائی اور برائی چمٹ گئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یُخۡزِیۡہِمۡ
وہ رسوا کرے گا انہیں
وَیَقُوۡلُ
اور وہ کہے گا
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآءِیَ
شریک میرے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُشَآقُّوۡنَ
جھگڑتے
فِیۡہِمۡ
جن(کے بارے) میں
قَالَ
کہیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡعِلۡمَ
علم
اِنَّ
بیشک
الۡخِزۡیَ
رسوائی
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
وَالسُّوۡٓءَ
اور برائی
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں پر ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
یُخۡزِیۡہِمۡ
وہ رسوا کرے گا ان کو
وَیَقُوۡلُ
اور کہے گا
اَیۡنَ
کہاں ہیں
شُرَکَآءِیَ
میرے شریک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تُشَآقُّوۡنَ
جھگڑا کیا کرتے
فِیۡہِمۡ
جن کے بارے میں
قَالَ
وہ کہیں گے
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
اُوۡتُوا
دیا گیا
الۡعِلۡمَ
علم
اِنَّ
یقیناً
الۡخِزۡیَ
رسوائی ہے
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
وَالسُّوۡٓءَ
اور برائی
عَلَی
اوپر
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے
Translated by

Juna Garhi

Then on the Day of Resurrection He will disgrace them and say, "Where are My 'partners' for whom you used to oppose [the believers]?" Those who were given knowledge will say, "Indeed disgrace, this Day, and evil are upon the disbelievers" -

پھر قیامت والے دن بھی اللہ تعالٰی انہیں رسوا کرے گا اور فرمائے گا کہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم لڑتے جھگڑتے تھے ، جنہیں علم دیا گیا تھا وہ پکار اٹھیں گے کہ آج تو کافروں کو رسوائی اور برائی چمٹ گئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر قیامت کے دن اللہ انھیں رسوا کرے گا اور پوچھے گا : وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم (اہل حق سے) جھگڑا کیا کرتے تھے ؟ (اور) جن لوگوں کو (دنیا میں) علم دیا گیا وہ کہیں گے : آج کافروں کے لئے رسوائی اور بدبختی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرقیامت کے دن وہ اُن کورسواکرے گااورکہے گاکہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑاکیاکرتے تھے؟جن لوگوں کوعلم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ یقیناآج کے دن رسوائی اوربرُائی کافروں پرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, on the Day of Judgment, He will put them to disgrace and will say, &Where are My partners for whom you used to quarrel?& Those endowed with knowledge will say, |"Today, the disgrace and the ill fate are upon the disbelievers -

پھر قیامت کے دن رسوا کرے گا ان کو اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن پر تم کو بڑی ضد تھی، بولیں گے جن کو دی گئی تھی خبر بیشک رسوائی آج کے دن اور برائی منکروں پر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسوا کرے گا اور کہے گا : کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کی حمیت میں تم جھگڑتے تھے کہیں گے وہ لوگ جن کو علم دیا گیا ہے کہ یقیناً آج کے دن رسوائی اور بد بختی کافروں ہی کے لیے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا ۔ اور ان سے کہے گا بتاؤ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کےلیے تم ﴿اہل حق سے﴾ جھگڑے کیا کرتے تھے؟ “ ۔ ۔ ۔ ۔ 23 جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے آج رسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسوا کرے گا ، اور ان سے پوچھے گا کہ : کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کی خاطر تم ( مسلمانوں سے ) جھگڑا کیا کرتے تھے ؟ جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ ( اس دن ) کہیں گے کہ : بڑی رسوائی اور بدحالی مسلط ہے آج ان کافروں پر ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر قیامت کے دن خدا تعالیٰ ان کا رسوا کرے گا اور فرمائے گا میرے وہ شریک (یعنی جن کو تم میرا شریک سمجھتے تھے) کہاں ہیں جن کے مقدمے میں تم (ایمان والوں سے) جھگڑا کیا کرتے تھے (ف 2) جن لوگوں کو (دنیا میں) علم دیا گیا تھا (پیغمبر یا اور نیک لوگ) بول اٹھیں گے آج کے دن تو رسوائی اور برائی کافروں کی ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر وہ (اللہ) ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل فرمائے گا اور فرمائے گا میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے تم جھگڑا کیا کرتے تھے ؟ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے وہ کہیں گے کہ بیشک آج پوری رسوائی اور عذاب کافروں پر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر قیامت کے دن اللہ ان کو رسوا کرے گا اور کہے گا کہ وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑتے تھے ؟ علم والے کہیں گے کہ بیشک آج کے دن رسوائی و ذلت اور کافروں کے لئے برا دن ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر وہ ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل کرے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then on the Judgment-Day He will humiliate them and say: where are My associates regarding whom ye have been causing cleavage? Those who have been vouchsafed knowledge will say: verily the humiliation to-day and ill-hap are upon the infidels-

پھر قیامت کے دن (اللہ) انہیں رسوا کرے گا اور کہے گا میرے وہ ” شریک “ کہاں ہیں جن کے باب میں تم لڑا جھگڑا کرتے تھے ۔ علم والے (اس وقت) بول اٹھیں گے کہ آج (پوری) رسوائی اور سختی کافروں پر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر قیامت کے دن اللہ ان کو رسوا کرے گا اور پوچھے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں ، جن کی حمایت میں تم لڑتے تھے؟ جن کو علم عطا ہوا وہ پکار اٹھیں گے کہ آج رسوائی اور بدبختی کافروں پر ہے!

Translated by

Mufti Naeem

پھرقیامت کے دن ( اللہ تعالیٰ ) انہیں ذلیل فرمائے گااور پوچھے گا کہاں ہیں میرے شریک جن کے بارے میں تم جھگڑے کیاکرتے تھے ۔ جن لوگوں کو علم دیاگیا وہ کہیں گے بے شک آج کے دن کافروں پر بڑی رسوائی اوربرائی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر وہ ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل کرے گا اور کہے گا میرے وہ شریک کہاں ہیں ؟ جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یہ حشر تو ان کے ساتھ دنیا میں ہوا) پھر قیامت کے روز اللہ انھیں (بطور خاص) رسوا کرے گا اور ان سے کہے گا (کہ بتاؤ اب) کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے بارے میں تم لوگ (اہل حق) سے جھگڑے کیا کرتے تھے، تب کہیں گے وہ لوگ جن کو علم دیا گیا کہ واقعی آج کے دن سخت رسوائی اور بڑی بدبختی ہے ان کافروں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسواکرے گا اور پوچھے گا:وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم ( اہل حق سے ) جھگڑا کیا کرتے تھے؟’’جن لوگوں کو ( دنیامیں ) علم دیا گیاتھاوہ کہیں گے:آ ج کافروں کے لئے رسوائی اور بدبختی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر قیامت کے دن انھیں رسوا کرے گا اور فرمائے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک ( ف٤٦ ) جن میں تم جھگڑتے تھے ( ف٤۷ ) علم والے ( ف٤۸ ) کہیں گے آج ساری رسوائی اور برائی ( ف٤۹ ) کافروں پر ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر وہ اُنہیں قیامت کے دن رسوا کرے گا اور ارشاد فرمائے گا: میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے حق میں تم ( مومنوں سے ) جھگڑا کرتے تھے؟ وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے کہیں گے: بیشک آج کافروں پر ( ہر قسم کی ) رسوائی اور بربادی ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر قیامت کے دن وہ ( اللہ ) انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور کہے گا کہ ( بتاؤ ) کہاں ہیں وہ میرے شریک جن کے بارے میں تم ( اہلِ حق سے ) لڑا جھگڑا کرتے تھے ( اس وقت ) وہ لوگ کہیں گے جن کو ( حقیقت کا ) علم دیا گیا تھا کہ آج کے دن رسوائی اور برائی ان کافروں کے لئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, on the Day of Judgment, He will cover them with shame, and say: "Where are My 'partners' concerning whom ye used to dispute (with the godly)?" Those endued with knowledge will say: "This Day, indeed, are the Unbelievers covered with shame and misery,-

Translated by

Muhammad Sarwar

God will humiliate them on the Day of Judgment and ask them, "Where are the idols which you had considered equal to Me and which were the cause of hostility and animosity among you?" The people who were given knowledge will say, "It is the unbelievers who face disgrace and trouble on this day."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, on the Day of Resurrection, He will disgrace them and will say: "Where are My (so-called) partners, those over which you caused so much discord" Those who have been given the knowledge will say: "Indeed it is a Day of disgrace and misery for the disbelievers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then on the resurrection day He will bring them to disgrace and say: Where are the associates you gave Me, for whose sake you became hostile? Those who are given the knowledge will say: Surely the disgrace and the evil are this day upon the unbelievers:

Translated by

William Pickthall

Then on the Day of Resurrection He will disgrace them and will say: Where are My partners, for whose sake ye opposed (My guidance)? Those who have been given knowledge will say: Disgrace this day and evil are upon the disbelievers,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर क़यामत के दिन अल्लाह उनको रुसवा करेगा और कहेगा कि मेरे वे शरीक कहाँ हैं जिनके लिए तुम झगड़ा किया करते थे, जिनको इल्म दिया गया था वे कहेंगे कि आज रुसवाई और अज़ाब है काफ़िरों पर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کو رسوا کرے گا اور کہے گا کہ میرے شریک جن کے بارے تم لڑا جھگڑا کرتے تھے (وہ اب) کہاں ہیں جاننے والے کہیں گے کہ آج پوری رسوائی اور عذاب کافروں پر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر قیامت کے دن وہ انہیں رسو اکرے گا اور کہے گا کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے بارے میں تم جھگڑتے تھے ؟ جن لوگوں کو علم دیا گیا کہیں گے کہ بیشک آج کے دن رسوائی اور مصیبت ہے کافروں کے لیے۔ “ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور ان سے کہے گا بتاؤ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے لئے تم (اہل حق سے ) جھگڑے کیا کرتے تھے ؟ جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے آج رسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر وہ انہیں قیامت کے دن رسوا کرے گا، اور فرمان ہوگا کہ کہاں ہیں میرے شرکاء جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے ؟ جن کو علم دیا گیا وہ کہیں گے کہ بلاشبہ آج رسوائی اور بدحالی ہے کافروں پر،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر قیامت کے دن رسوا کرے گا ان کو اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن پر تم کو بڑی ضد تھی بولیں گے جن کو دی گئی تھی خبر بیشک رسوائی آج کے دن اور برائی منکروں پر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس کے علاوہ قیامت کے دن خدا ان کو اور بھی رسوا کرے گا اور ان سے کہے گا کہ وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑا کیا کرتے تھے اس وقت وہ لوگ جن کو حق بات کا علم دیا گیا تھا کہیں گے آج کے دن ہر قسم کی ذلت اور عذاب کافروں پر ہے