Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 32

سورة النحل

الَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیۡنَ ۙ یَقُوۡلُوۡنَ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمُ ۙ ادۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۳۲﴾

The ones whom the angels take in death, [being] good and pure; [the angels] will say, "Peace be upon you. Enter Paradise for what you used to do."

وہ جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے ، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
تَتَوَفّٰىہُمُ
فوت کرتے ہیں انہیں
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
طَیِّبِیۡنَ
اس حال میں کہ) وہ پاک ہو تے ہیں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
سَلٰمٌ
سلام ہے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
ادۡخُلُوا
داخل ہوجاؤ
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
تَتَوَفّٰىہُمُ
وفات دیتے ہیں ان کو
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
طَیِّبِیۡنَ
وہ پاک ہو تے ہیں
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
سَلٰمٌ
سلامتی ہو
عَلَیۡکُمُ
تم پر
ادۡخُلُوا
تم داخل ہو جاؤ
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
بِمَا
اس کے بدلے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کر تے
Translated by

Juna Garhi

The ones whom the angels take in death, [being] good and pure; [the angels] will say, "Peace be upon you. Enter Paradise for what you used to do."

وہ جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے ، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ پرہیزگار جو پاک سیرت ہوتے ہیں۔ فرشتے ان کی روح قبض کرنے آتے ہیں تو کہتے ہیں تم پر سلام ہو، جو اچھے عمل تم کرتے رہے اس کے صلہ میں جنت میں داخل ہوجاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن کوفرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ پاک ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ تم پر سلامتی ہو،ان اعمال کے بدلے جنت میں داخل ہوجاؤجوتم کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the ones to whom angels bring death while they were pure (in beliefs and deeds). They (an-gels) say, &Peace on you! Enter Paradise for the deeds you have been doing.|"

جن کی جان قبض کرتے ہیں فرشتے اور وہ ستھری ہیں کہتے ہیں فرشتے سلامتی تم پر جاؤ بہشت میں بدل ہے اس کا جو تم کرتے تھے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان (کی روحوں) کو فرشتے قبض کرتے ہیں درآنحالیکہ وہ پاک ہوتے ہیں کہتے ہیں سلام ہو آپ پر داخل ہوجائیے جنت میں اپنے اعمال کے بدلے میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان متقیوں کو جن کی روحیں پاکیزگی کی حالت میں جب ملائکہ قبض کر رہے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں سلام ہو تم پر ، جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جن کی روحیں فرشتے ایسی حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوتے ہیں وہ ان سے کہتے ہیں کہ : سلامتی ہو تم پر ! جو عمل تم کرتے رہے ہو ، اس کے صلے میں جنت میں داخل ہوجاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن کی جانیں فرشتے جب نکالتے ہئیں تو وہ (کفر اور شرک سے پاک ہوتے ہیں فرشتے) کہتے ہیں تم سلامت رہو (مزے سے) اپنے (نیک) کاموں کے بدل بہشت میں 1 جائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب فرشتے ان لوگوں کی روحیں قبض کرتے ہیں تو وہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں وہ (فرشتے) کہتے ہیں تم پر سلامتی ہے جو اعمال کرتے تھے ان کے بدلے جنت میں داخل ہوجاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے تو وہ پاکیزہ صفت ہوں گے۔ (فرشتے کہیں گے کہ) تم پر سلامتی ہو۔ اپنے بہتر اعمال کی وجہ سے جو تم کرتے تھے جنت میں داخل ہوجاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان کی کیفیت یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جو عمل تم کیا کرتے تھے ان کے بدلے میں بہشت میں داخل ہوجاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those whom the angels cause to die while they are clean, saying peace be upon you! enter the Garden for that which ye have working.

یعنی وہ لوگ) جن کی روحین فرشتے قبض کرتے ہیں اس حال میں کہ وہ پاک ہوتے ہیں ۔ (فرشتے) کہتے جاتے ہیں تم پر سلام ہو تم جنت میں داخل ہوجاؤ اپنے اعمال کے سبب سے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کو جن کو فرشتہ پاکیزہ حالت میں وفات دیتے ہیں ، وہ کہتے ہیں: آپ لوگوں پر سلامتی ہو! جنت میں جا براجیے ، اپنے اعمال کے صلہ میں!

Translated by

Mufti Naeem

جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض فرماتے ہیں کہ وہ ( کفرو شرک سے ) پاک ہوتے ہیں فرشتے ان سے کہتے ہیں تم پر سلامتی ہو جو اعمال تم کیا کرتے تھے اس کے سبب جنت میں داخل ہوجاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کی حالت یہ ہے کہ جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ ( کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں اور کہتے ہیں جو عمل تم کیا کرتے تھے ان کے بدلے میں بہشت میں داخل ہوجاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن کی فرشتے جان قبض کرتے ہیں اس حال میں کہ وہ پاکیزہ ہوتے ہیں (اپنے عقیدہ و عمل کے اعتبار سے) ، فرشتے ان سے کہیں گے کہ سلامتی ہو تم پر، داخل ہوجاؤ تم اس جنت میں، اپنے ان اعمال کے بدلے میں جو تم (زندگی بھر) کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

جو پاک سیرت ہوتے ہیں فرشتے ان کی روح قبض کرنے آ تے ہیں توکہتے ہیں :تم پر سلا م ہو ، جواچھے عمل تم کرتے رہے اس کے صلہ میں جنت میں داخل ہو جائو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جن کی جان نکالتے ہیں فرشتے ستھرے پن میں ( ف٦۰ ) یہ کہتے ہوئے کہ سلامتی ہو تم پر ( ف٦۱ ) جنت میں جاؤ بدلہ اپنے کیے کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ ( نیکی و طاعت کے باعث ) پاکیزہ اور خوش و خرم ہوں ، ( ان سے فرشتے قبضِ روح کے وقت ہی کہہ دیتے ہیں: ) تم پر سلامتی ہو ، تم جنت میں داخل ہو جاؤ ان ( اَعمالِ صالحہ ) کے باعث جو تم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

وہ متقی جن کی روحیں اس حال میں فرشتے قبض کرتے ہیں کہ وہ ( کفر و شرک ) سے پاک و صاف ہوتے ہیں ( اس وقت ) فرشتے کہتے ہیں تم پر سلام ہو بہشت میں داخل ہو جاؤ ان اعمال کی بدولت جو تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Namely) those whose lives the angels take in a state of purity, saying (to them), "Peace be on you; enter ye the Garden, because of (the good) which ye did (in the world)."

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be received by the angels of mercy with the greeting, "Peace be with you. Enter Paradise as a reward for your good deeds."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those whose lives the angels take while they are in a pious state saying (to them) "Salamun `Alaikum (peace be on you!). Enter Paradise because of what (good) you used to do (in the world)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those whom the angels cause to die in a good state, saying: Peace be on you: enter the garden for what you did.

Translated by

William Pickthall

Those whom the angels cause to die (when they are) good. They say: Peace be unto you! Enter the Garden because of what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिनकी रूह फ़रिश्ते इस हालत में क़ब्ज़ करते हैं कि वे पाक हैं, फ़रिश्ते कहते हैं: तुम पर सलामती हो, जन्नत में दाख़िल हो जाओ अपने आमाल के बदले में।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن کی روح فرشتے اس حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ ( شرک سے) پاک ہوتے ہیں وہ فرشتے کہتے جاتے ہیں السلام علیکم تم جنت میں چلے جانا اپنے اعمال کے سبب۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جنہیں فرشتے اس حال میں فوت کرتے ہیں کہ وہ نیکی کرنے والے ہوتے ہیں۔ فرشتے انہیں سلام کہتے ہیں، جنت میں داخل ہوجاؤ، اس کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے۔ “ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان متقیوں کو جن کی روحیں پاکیزگی کی حالت میں جب ملائکہ قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں سلام ہو تم پر ، جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ تم پر سلام ہو تم اپنے اعمال کے سبب جنت میں داخل ہوجاؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کی جان قبض کرتے ہیں فرشتے اور وہ ستھری ہیں کہتے ہیں فرشتے سلامتی تم پر جاؤ بہشت میں بدلہ ہے اس کا جو تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن کی جان فرشتے ایسی حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ شرک سے پاک ہوتے ہیں قبض روح کے وقت فرشتے کہتے ہیں تم پر سلامتی ہو بس اب تم اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم کیا کرتے تھے