Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 34

سورة النحل

فَاَصَابَہُمۡ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۳۴﴾٪  10

So they were struck by the evil consequences of what they did and were enveloped by what they used to ridicule.

پس ان کے برے اعمال کے نتیجے انہیں مل گئے اور جس کی ہنسی اڑاتے تھے اس نے ان کو گھیر لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَصَابَہُمۡ
تو پہنچیں انہیں
سَیِّاٰتُ
برائیاں
مَا
اس کی جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے تھے
وَحَاقَ
گھیر لیا
بِہِمۡ
انہیں
مَّا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
وہ مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَصَابَہُمۡ
چنا نچہ پہنچی انہیں
سَیِّاٰتُ
خرا بیاں
مَا
اس کی جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے اعما ل کیے
وَحَاقَ
اور گھر لیا
بِہِمۡ
ان کو
مَّا
اس چیز نے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
بِہٖ
جس کا
یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اڑایا کرتے
Translated by

Juna Garhi

So they were struck by the evil consequences of what they did and were enveloped by what they used to ridicule.

پس ان کے برے اعمال کے نتیجے انہیں مل گئے اور جس کی ہنسی اڑاتے تھے اس نے ان کو گھیر لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر انھیں اپنے اعمال کے برے نتائج سے دوچار ہونا پڑا۔ اور جس عذاب کا وہ تمسخر اڑایا کرتے تھے اسی نے انھیں گھیر لیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ اُنہیں اُن کے بُرے اعمال کی خرابیاں پہنچیں اور اُن کو گھیر لیا اس چیزنے جس کاوہ مذاق اُڑایاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, the evil of what they did overtook them, and they were encircled by the very thing they used to mock at.

پھر پڑے ان کے سر ان کے برے کام اور الٹ پڑا ان پر جو ٹھٹھا کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ان پر واقع ہو کر رہیں وہ برائیاں جو وہ کرتے تھے اور گھیر لیا ان کو اسی نے جس کا وہ استہزا کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The evil consequences of their misdeeds overtook them and what they mocked at overwhelmed them.

ان کے کرتوتوں کی خرابیاں آخرکار ان کی دامنگیر ہو گئیں اور وہی چیز ان پر مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔ ؏ ٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس لیے ان کے برے اعمال کا وبال ان پر پڑا ، اور جس چیز کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ، اسی نے ان کو آکر گھیر لیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر (جیسے برے) کام کرتے تھے انہیں کی برائیاں ان پر پڑگئیں (یعنی ان کا بدلہ ملا) اور جس عذاب پر ٹھٹھا مارتے تھے اسی نے ان کو آگھیرا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے ملے اور جس چیز (عذاب) کا مذاق اڑایا کرتے تھے اس نے ان کو ہر طرف سے گھیر لیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلکہ وہ خود ہی اپنے نفسوں پر ظلم کرتے تھے۔ پھر جو کچھ انہوں نے کیا اس کی سزا ان کو ملی اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے وہ ان پر مسلط ہو کر رہا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے ملے اور جس چیز کے ساتھ وہ ٹھٹھے کیا کرتے تھے اس نے ان کو (ہر طرف سے) گھیر لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then there be-fell them the vices of that which they had worked, and there surrounded them that whereat they had been mocking.

آخر انہیں ان کے اعمال کی سزائیں ملیں ۔ اور انہیں اسی (عذاب) نے گھیرلیا جس پر وہ تمسخر کرتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ان کو ان کے کیے کی سزائیں پہنچیں اور جس چیز کا وہ مذاق اڑارہے تھے ، اسی چیز نے ان کو گھیر لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کے اعمال کا برا وبال ان پر پڑا اور جس چیز ( عذاب وغیرہ ) کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے انہیں آکر گھیر لیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے ملے اور جس چیز کے ساتھ وہ ٹھٹھے کیا کرتے تھے اس نے ان کو ہر طرف سے گھیر لیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو آخرکار پہنچ کر رہے ان کو برے نیچے ان کے اپنے ان اعمال کے، جو وہ خود (زندگی بھر) کرتے رہے تھے، اور گھیر لیا ان کو اسی چیز نے جس کا وہ مذاق اڑایا کتے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

پھرانہیں اپنے اعمال کے برے نتائج سے دوچارہوناپڑا اور جس عذاب کاوہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی نے انہیں گھیرلیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ان کی بری کمائیاں ان پر پڑیں ( ف٦۷ ) اور انھیں گھیرلیا اس ( ف٦۸ ) نے جس پر ہنستے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو جو اَعمال انہوں نے کئے تھے انہی کی سزائیں ان کو پہنچیں اور اسی ( عذاب ) نے انہیں آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

آخرکار ان کے کرتوتوں کی برائیاں ان تک پہنچ گئیں اور انہیں اس ( عذاب ) نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the evil results of their deeds overtook them, and that very (Wrath) at which they had scoffed hemmed them in.

Translated by

Muhammad Sarwar

The evil consequences of their deeds afflicted them and they were surrounded by what they had mocked.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, they were afflicted by their evil deeds, and they were surrounded by that which they used to mock.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So the evil (consequences) of what they did shall afflict them and that which they mocked shall encompass them.

Translated by

William Pickthall

So that the evils of what they did smote them, and that which they used to mock surrounded them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उनको उनके बुरे काम की सज़ाएं मिलीं और जिस चीज़ का वे मज़ाक़ उड़ाते थे उसने उनको घेर लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آخر ان کے اعمال بد کی ان کو سزائیں ملیں اور جس عذاب پر وہ ہنستے تھے ان کو اسی نے آگھیرا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس ان کے پاس اس کے برے نتائج آپہنچے جو انہوں نے کیا تھا اور انہیں اس چیز نے گھیر لیا جسے وہ مذاق کیا کرتے تھے۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے کرتوتوں کی خرابیاں آخر کار ان کی دامن گیر ہوگئیں اور وہی ان پر مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے جو برے کام کیے ان کی سزائیں انہیں مل گئیں اور جس چیز کا وہ مذاق بناتے تھے اس نے انہیں آکر گھیر لیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پڑے ان کے سر ان کے برے کام اور کٹ پڑا ان پر جو ٹھٹھا کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آخر ان کو ان کے برے اعمال کا بدلا ملا اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی عذاب نے ان کو آگھیرا