Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 39

سورة النحل

لِیُبَیِّنَ لَہُمُ الَّذِیۡ یَخۡتَلِفُوۡنَ فِیۡہِ وَ لِیَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنَّہُمۡ کَانُوۡا کٰذِبِیۡنَ ﴿۳۹﴾

[It is] so He will make clear to them [the truth of] that wherein they differ and so those who have disbelieved may know that they were liars.

اس لئے بھی کہ یہ لوگ جس چیز میں اختلاف کرتے تھے اسے اللہ تعالٰی صاف بیان کردے اور اس لئے بھی کہ خود کافر اپنا جھوٹا ہونا جان لیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیُبَیِّنَ
تاکہ وہ بیان کرے
لَہُمُ
ان کے لیے
الَّذِیۡ
وہ چیز جو
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کرتے ہیں
فِیۡہِ
جس میں
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ جان لیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَنَّہُمۡ
بیشک وہ
کَانُوۡا
تھے وہ
کٰذِبِیۡنَ
جھوٹے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیُبَیِّنَ
تاکہ وہ واضح کر دے
لَہُمُ
ان کے لیے
الَّذِیۡ
جس میں
یَخۡتَلِفُوۡنَ
وہ اختلاف کیا کرتے تھے
فِیۡہِ
اس میں
وَلِیَعۡلَمَ
اور تاکہ جان لیں
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اَنَّہُمۡ
کہ بلاشبہ وہی
کَانُوۡا
تھے
کٰذِبِیۡنَ
جھوٹے
Translated by

Juna Garhi

[It is] so He will make clear to them [the truth of] that wherein they differ and so those who have disbelieved may know that they were liars.

اس لئے بھی کہ یہ لوگ جس چیز میں اختلاف کرتے تھے اسے اللہ تعالٰی صاف بیان کردے اور اس لئے بھی کہ خود کافر اپنا جھوٹا ہونا جان لیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اٹھانا اس لئے (ضروری ہے) کہ اللہ ان پر وہ حقیقت واضح کردے جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں۔ اور اس لیے (بھی ضروری ہے) کہ کافر جان لیں کہ وہی جھوٹے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ وہ ان کے لئے واضح کردے جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے اور تاکہ جن لوگوں نے کفرکیا ہے وہ جان لیں کہ بلاشبہ وہی جھوٹے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that He discloses for them what they have been disputing about, and so that those who disbelieve may know that they were liars.

اٹھائے گا تاکہ ظاہر کر دے ان پر جس بات میں جھگڑتے ہیں اور تاکہ معلوم کرلیں کافر کہ وہ جھوٹے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تاکہ وہ واضح کر دے ان پر وہ تمام چیزیں جن میں وہ لوگ اختلاف کرتے تھے اور اس لیے بھی کہ کفار جان لیں کہ وہی جھوٹے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(That is bound to happen in order that) He may make clear to them the reality regarding the matters on which they differ and that the unbelievers may realize that they were liars.

اور ایسا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اللہ ان کے سامنے اس حقیقت کو کھول دے جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ، اور منکرین حق کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھوٹے تھے ۔ 35

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( دوبارہ زندہ کرنے کا یہ وعدہ اللہ نے اس لیے کیا ہے ) تاکہ وہ لوگوں کے سامنے ان باتوں کو اچھی طرح واضح کردے جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں اور تاکہ کافر لوگ جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ ان کو پھر زندہ کر کے) اس لئے (اٹھائے گا) کہ جن باتوں میں وہ دنیا میں اختلاف کرتے رہے ان پر کھول دے حق کیا ہے وہ ظاہرہ جائے) اور اس لئے کہ کافر یہ جان لیں وہ جھوٹے تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ جس چیز میں لوگ اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے سامنے ظاہر فرمادے اور تاکہ کافروں کو پتہ چل جائے کہ وہی جھوٹے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس چیز میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے وہ اس کو ظاہر کر دے گا اور یہ کافر جان لیں گے کہ بیشک وہی لوگ جھوٹے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں وہ ان پر ظاہر کردے اور اس لیے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This will be in order that he may manifest unto them that wherein they differ, and that those who disbelieved should come to know that they had been liars.

(اور یہ دوبارہ اٹھانا اس لئے ہوگا) کہ جس امر کے باب میں یہ لوگ اختلاف کرتے تھے اس کا ان کے روبرو اظہار کردے اور تاکہ اہل کفر یقین کرلیں کہ وہ (واقعی) جھوٹے ہی تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس لئے ہے کہ یہ جس چیز میں اختلاف کر رہے ہیں ، اس کو وہ اچھی طرح واضح کردے اور تاکہ جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، وہ جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( دوبارہ زندہ اس لیے کرے گا ) تاکہ جن باتوں میں وہ لوگ اختلاف کیا کرتے تھے انہیں ان کے سامنے واضح فرمادے اور تاکہ کافر لوگ یہ جان لیں کہ بلاشبہ وہ جھوٹے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں وہ ان پر ظاہر کر دے اور اس لیے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (دوبارہ زندہ ہونا اس لئے بھی ضروری ہے) تاکہ اللہ ان کے سامنے کھول کر رکھ دے ان تمام حقائق کو جن کے بارے میں یہ لوگ اختلاف کیا کرتے تھے، اور (اس لئے بھی) تاکہ کافر لوگ یقینی طور پر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

( یہ اسلئے ہے ) کہ اللہ ان پر وہ حقیقت واضح کردے جس میں یہ اختلاف کررہے ہیں اور اسلئے کہ کافرجان لیں کہ وہی جھوٹے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس لیے کہ انھیں صاف بتادے جس بات میں جھگڑتے تھے ( ف۸۱ ) اور اس لیے کہ کافر جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے ( ف۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( مُردوں کا اٹھایا جانا اس لئے ہے ) تاکہ ان کے لئے وہ ( حق ) بات واضح کر دے جس میں وہ لوگ اختلاف کرتے ہیں اور یہ کہ کافر لوگ جان لیں کہ حقیقت میں وہی جھوٹے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ دوبارہ اٹھانا اس لئے ضروری ہے ) تاکہ جن باتوں میں یہ لوگ اختلاف کرتے ہیں ان کے سامنے ان کی حقیقت کھول دے اور تاکہ کافروں کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھوٹے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(They must be raised up), in order that He may manifest to them the truth of that wherein they differ, and that the rejecters of Truth may realise that they had indeed (surrendered to) Falsehood.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Through the resurrection) God wants to make a clear distinction between right and wrong and make the unbelievers know that they were liars.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In order that He may make clear to them what they differed over, and so that those who disbelieved may know that they were liars.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So that He might make manifest to them that about which they differ, and that those who disbelieve might know that they were liars.

Translated by

William Pickthall

That He may explain unto them that wherein they differ, and that those who disbelieved may know that they were liars.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि उनके सामने उस चीज़ को खोल दे जिसमें वे इख़्तिलाफ़ कर रहे हैं और इनकार करने वाले लोग जान लें कि वे झूठे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ جس چیز میں یہ لوگ اختلاف کرتے تھے ان کے روبرو اس کا (بطور معائنہ کے) اظہار کر دے اور تاکہ یہ کافر لوگ (پورا) یقین کرلیں کہ واقعی وہ جھوٹے تھے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تا کہ ان کے لیے واضح کر دے وہ چیز جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں اور تاکہ جن لوگوں نے کفر کیا جان لیں کہ واقعی وہ جھوٹے تھے۔ “ (٣٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ایسا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اللہ ان کے سامنے اس حقیقت کو کھول دے جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ، اور منکرین حق کو معلوم ہوجائے کہ وہ جھوٹے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ ان لوگوں کے لیے ان باتوں کو بیان فرما دے جن کے بارے میں یہ لوگ اختلاف کرتے ہیں، اور تاکہ کافر لوگ جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اٹھائے گا تاکہ ظاہر کر دے ان پر جس بات میں کہ جھگڑتے ہیں اور تاکہ معلوم کرلیں کافر کہ وہ جھوٹے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ دوبارہ زندگی اس لئے دی جائیگی تا کہ خدا ان باتوں کی حقیقت ان پر ظاہر کر دے جن میں یہ لوگ اختلاف کیا کرتے تھے اور نیز اسی لئے کہ کافر اس بات کو اچھی طرح جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے