Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 44

سورة النحل

بِالۡبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ ؕ وَ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ الذِّکۡرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیۡہِمۡ وَ لَعَلَّہُمۡ یَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۴۴﴾ النصف

[We sent them] with clear proofs and written ordinances. And We revealed to you the message that you may make clear to the people what was sent down to them and that they might give thought.

دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ ، یہ ذکر ( کتاب ) ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں ، شاید کہ وہ غور و فکر کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح دلائل
وَالزُّبُرِ
اور صحیفوں کے
وَاَنۡزَلۡنَاۤ
اور نازل کیا ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
الذِّکۡرَ
ذکر کو
لِتُبَیِّنَ
تاکہ آپ واضح کریں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
مَا
جو کچھ
نُزِّلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
وَلَعَلَّہُمۡ
اور تاکہ وہ
یَتَفَکَّرُوۡنَ
وہ غوروفکر کریں
Word by Word by

Nighat Hashmi

بِالۡبَیِّنٰتِ
واضح دلائل کے ساتھ
وَالزُّبُرِ
اور کتابوں کے
وَاَنۡزَلۡنَاۤ
اور اتارا ہے ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ پر
الذِّکۡرَ
ذکر
لِتُبَیِّنَ
تاکہ آپ وضاحت کر دیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
مَا
جو
نُزِّلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِمۡ
ان کی جانب
وَلَعَلَّہُمۡ
اور تاکہ وہ
یَتَفَکَّرُوۡنَ
غوروفکر کریں
Translated by

Juna Garhi

[We sent them] with clear proofs and written ordinances. And We revealed to you the message that you may make clear to the people what was sent down to them and that they might give thought.

دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ ، یہ ذکر ( کتاب ) ہم نے آپ کی طرف اتارا ہے کہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں ، شاید کہ وہ غور و فکر کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ان رسولوں کو ہم نے) واضح دلائل اور کتابیں (دے کر بھیجا تھا) اور آپ کی طرف یہ ذکر ۔ (قرآن) اس لئے نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو واضح طور پر بتادیں کہ ان کی طرف کیا چیز نازل کی گئی ہے۔ اس لئے کہ وہ اس میں غور و فکر کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

واضح دلائل اور کتابوں کے ساتھ اورہم نے آپ پر ذکر اُتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لیے اس کی وضاحت کردیں جو ان کی جانب نازل کیا گیا ہے اور تاکہ وہ غوروفکرکریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(We sent them) with clear signs and scrip¬tures. And We sent down the Message (The Qur&an) so that you explain to the people what has been revealed for them and so that they may ponder.

بھیجا تھا ان کو نشانیاں دیکر اور ورقے اور اتاری ہم نے تجھ پر یہ یادداشت کہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری ان کے واسطے تاکہ وہ غور کریں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ہم نے انہیں بھیجا) کھلی نشانیوں اور کتابوں کے ساتھ اور ہم نے نازل کیا آپ کی طرف الذکر تاکہ آپ واضح کردیں لوگوں کے لیے جو کچھ نازل کیا گیا ہے ان کی جانب اور تاکہ وہ غور و فکر کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We raised the Messengers earlier with Clear Signs and Divine Books, and We have now sent down this Reminder upon you that you may elucidate to people the teaching that has been sent down for them, and that the people may themselves reflect.

پچھلے رسولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا ، اور اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے تا کہ تم لوگوں کے سامنے اس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاؤ جو ان کے لیے اتاری گئی ہے 40 ، اور تاکہ لوگ ﴿خود بھی﴾ غور و فکر کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان پیغمبروں کو روشن دلائل اور آسمانی کتابیں دے کر بھیجا گیا تھا ۔ اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم پر بھی یہ قرآن اس لیے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کے سامنے ان باتوں کی واضح تشریح کر دو جو ان کے لیے اتاری گئی ہیں اور تاکہ وہ غوروفکر سے کام لیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پیغمبروں کو معجزے اور کتابیں دیکر بھیجا اور (اے پیغمبر اسی طرح ہم نے تجھ پر بھی قرآن اتارا اس لئے کہ تو لوگوں کو سمجھا دے کھول کر بتلاوے جو ان کی طرف اترا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ان پیغمبروں کو) دلیلیں اور کتابیں دے کر بھیجا اور آپ پر بھی کتاب (ذکر) نازل فرمائی تاکہ آپ لوگوں سے کھول کر بیان فرمادیں جو ان کی طرف (احکام ومضامین) اتارے گئے ہیں اور تاکہ وہ غور کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کو ہم نے معجزات اور کتابیں عطا کیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف قرآن کو نازل کیا ہے تاکہ آپ ان (اہل کتاب) کی طرف جو کچھ نازل کیا ہے اس کی وضاحت کردیں شاید وہ غور و فکر کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور ان پیغمبروں کو) دلیلیں اور کتابیں دے کر (بھیجا تھا) اور ہم نے تم پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو (ارشادات) لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر کردو اور تاکہ وہ غور کریں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

With evidences and scriptures We sent them. And We have sent down unto thee the Admonition that thou mayest expound unto mankind that which hath been revealed toward them, and that haply they may reflect.

تو اہل علم سے پوچھ دیکھو ۔ اور ہم نے آپ پر بھی یہ نصیحت نامہ اتارا ہے تاکہ آپ لوگوں پر ظاہر کردیں جو کچھ ان کے پاس بھیجا گیا ہے اور تاکہ وہ غور وفکر سے کام لیاکریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم پر بھی یاد دہانی اتاری تاکہ تم لوگوں پر اس چیز کو اچھی طرح واضح کردو جو ان کی طرف اتاری گئی ہے اور تاکہ وہ غور کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورہم نے آپ ( ﷺ ) پریہ قرآن اس لیے نازل کیا تا کہ آپ ( ﷺ ) لوگوں کی طرف جو کچھ نازل کیاگیا ہے اسے واضح فرمادیں اور تا کہ وہ لوگ خود ( بھی ) غوروفکر کریں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان پیغمبروں کو دلیلیں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا اور ہم نے آپ پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو ارشادات لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر کردیں اور تاکہ وہ غور کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

روشن دلائل اور الہامی کتابوں کے ساتھ اور ہم نے آپ کی طرف بھی اتارا اس ذکر (حکیم) کو، تاکہ آپ کھول کر بیان کریں لوگوں کے لئے ان تمام چیزوں کو جن کو اتارا گیا ہے ان کی طرف، تاکہ وہ غورو فکر سے کام لیں

Translated by

Noor ul Amin

( انہیں ہم نے ) واضح دلائل اور کتابیں ( دے کربھیجا ) او ر آپ کی طرف یہ ذکر ( قرآن ) اسلئے نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کو واضح طورپر بتادیں جو ان کی طرف نازل کیا گیا تاکہ وہ غوروفکر کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

روشن دلیلیں اور کتابیں لے کر ( ف۹۱ ) اور اے محبوب ہم نے تمہاری ہی طرف یہ یادگار اتاری ( ف۹۲ ) کہ تم لوگوں سے بیان کردو جو ( ف۹۳ ) ان کی طرف اترا اور کہیں وہ دھیان کریں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( انہیں بھی ) واضح دلائل اور کتابوں کے ساتھ ( بھیجا تھا ) ، اور ( اے نبیِ مکرّم! ) ہم نے آپ کی طرف ذکرِ عظیم ( قرآن ) نازل فرمایا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ ( پیغام اور احکام ) خوب واضح کر دیں جو ان کی طرف اتارے گئے ہیں اور تاکہ وہ غور و فکر کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آپ پر الذکر ( قرآن مجید ) اس لئے نازل کیا ہے کہ آپ لوگوں کے لئے ( وہ معارف و احکام ) کھول کر بیان کریں جو ان کی طرف نازل کئے گئے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(We sent them) with Clear Signs and Books of dark prophecies; and We have sent down unto thee (also) the Message; that thou mayest explain clearly to men what is sent for them, and that they may give thought.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed the Quran to you so that you could tell the people what has been revealed to them and so that perhaps they will think.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

With clear signs and Books (We sent the Messengers). And We have also revealed the Dhikr to you so that you may clearly explain to men what was revealed to them, and that perhaps they may reflect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

With clear arguments and scriptures; and We have revealed to you the Reminder that you may make clear to men what has been revealed to them, and that haply they may reflect.

Translated by

William Pickthall

With clear proofs and writings; and We have revealed unto thee the Remembrance that thou mayst explain to mankind that which hath been revealed for them, and that haply they may reflect.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हमने उन्हें भेजा था दलाइल और किताबों के साथ, और हमने आप पर भी याद-दहानी उतारी; ताकि आप लागों पर उस चीज़ को वाज़ेह कर दें जो उनकी तरफ़ उतारी गई है और ताकि वे ग़ौर करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ پر یہ قرآن بھی اتارا ہے تاکہ جو مضامین لوگوں کے پاس بھیجے گئے ان کو آپ ان پر ظاہر کردیں اور تاکہ وہ (ان میں) فکر کیا کریں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

واضح دلائل اور کتابیں دے کر۔ اور ہم نے آپ کی طرف نصیحت اتاری، تاکہ آپ لوگوں کے سامنے کھول کر بیان کریں جو کچھ ان کی طرف اتارا گیا ہے اور تاکہ وہ غوروفکر کریں۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پچھلے رسولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا وار اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے تا کہ تم لوگوں کے سامنے اس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاؤ جو ان کے لئے اتاری گئی ہے اور تا کہ لوگ (خود بھی ) غورو فکر کریں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان رسولوں کو دلائل اور کتب کے ساتھ بھیجا، اور ہم نے آپ پر قرآن نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کے لیے بیان کریں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور تاکہ وہ لوگ فکر کریں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھیجا تھا ان کو نشانیاں دے کر اور ورقے اور اتاری ہم نے تجھ پر یہ یادداشت کہ تو کھول دے لوگوں کے سامنے وہ چیز جو اتری ان کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو یاد رکھنے والوں سے پوچھ دیکھ اور آپ پر بھی ہم نے ہی یہ قرآن نازل کیا ہے تا کہ جو احکام لوگوں کے لئے نازل کئے گئے ہیں وہ احکام آپ انکے روبرو خوب کھول کر بیان کردیں اور تا کہ وہ لوگ غور و فکر کریں