Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 47

سورة النحل

اَوۡ یَاۡخُذَہُمۡ عَلٰی تَخَوُّفٍ ؕ فَاِنَّ رَبَّکُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۷﴾

Or that He would not seize them gradually [in a state of dread]? But indeed, your Lord is Kind and Merciful.

یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلٰی شفقت اور انتہائی رحم والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
یَاۡخُذَہُمۡ
وہ پکڑ لے انہیں
عَلٰی تَخَوُّفٍ
خوف زدہ ہونے پر
فَاِنَّ
تو بے شک
رَبَّکُمۡ
رب تمہارا
لَرَءُوۡفٌ
البتہ بہت شفقت کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
یَاۡخُذَہُمۡ
وہ پکڑ لے انہیں
عَلٰی تَخَوُّفٍ
خوف زدہ ہونے پر
فَاِنَّ
پس یقیناً
رَبَّکُمۡ
رب تمہارا
لَرَءُوۡفٌ
یقیناً بہت نرمی کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Or that He would not seize them gradually [in a state of dread]? But indeed, your Lord is Kind and Merciful.

یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلٰی شفقت اور انتہائی رحم والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا انھیں اس طرح پکڑے کہ وہ کمزور ? و ہو کر تباہ ہوجائیں بلاشبہ آپ کا پروردگار ترس کھانے والا، رحم کرنے والا ہے (جو انھیں مہلت دیئے جاتا ہے)

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا وہ انہیں خوف زدہ ہونے پر پکڑ لے ،پس یقیناًتمہارا رب یقینابہت نرمی کرنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

or that He seizes them while they are in apprehension? So, in-deed your Lord is Very Kind, Very Merciful.

یا پکڑ لے ان کو ڈرانے کے بعد، سو تمہارا رب بڑا نرم ہے مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا انہیں پکڑے خوف دلاکر۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بہت بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

or that He will not seize them when they are apprehensive of the impending calamity? Surely your Lord is Most Compassionate, Most Merciful.

اور وہ اس سے بچنے کی فکر میں چوکنے ہوں؟ وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا انہیں اس طرح گرفت میں لے کہ وہ دھیرے دھیرے گھٹتے چلے جائیں ۔ ( ٢٠ ) کیونکہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق ، نہایت مہربان ہے ۔ ( ٢١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا جب ان کا کھٹکا ہوا اس وقت دھر پکڑے 2 تو (اے لوگو بات یہ ہے کہ) تمہارا مالک شفقت والا مہربان ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا ان کو ڈر پیدا ہوگیا ہو تو ان کو پکڑ لے سو بیشک آپ کا پروردگار بڑی شفقت کرنے والا مہربان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا ان کو ڈرانے کے بعد پکڑ لے۔ بلاشبہ تمہارا رب تو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا جب ان کو عذاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہو تو ان کو پکڑلے۔ بےشک تمہارا پروردگار بہت شفقت کرنے والا اور مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, that he will not take hold of them by giving them a fright? verily thy Lord is Kind, Merciful.

یا انہیں گھٹاتے گھٹاتے پکڑ لے لیکن تمہارا پروردگار بڑا شفیق ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا ان کو عین اندیشہ کی حالت میں دھر لے؟ پس تمہارا پروردگار بڑا ہی شفیق ورحیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا انہیں ( ان کی تعدادوقوت ) گھٹاتے گھٹاتے پکڑلے ۔ بس بلاشبہ تمہارا پروردگار نہایت مہربان انتہائی رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا وہ کمزور ہو کر تباہ ہوجائیں یہ ان کو پکڑے، بیشک تمہارا پروردگار بہت شفقت کرنے والا اور مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا وہ ان کو پکڑے لے ایسے حال میں کہ یہ خوف پر خوف کھا رہے ہوں، سو بیشک تمہارا رب بڑا ہی شفقت والا انتہائی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یا انہیں پکڑلے کہ وہ کمزور ہوکر تباہ ہوجائیں بلاشبہ آپ کارب ترس کھانے والا ، رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا انھیں نقصان دیتے دیتے گرفتار کرلے کہ بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے ، ( ف۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا انہیں ان کے خوف زدہ ہونے پر پکڑ لے ، تو بیشک تمہارا رب بڑا شفیق نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

یا انہیں اس وقت پکڑے جب وہ اس سے خوف زدہ ہوں بلاشبہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or that He may not call them to account by a process of slow wastage - for thy Lord is indeed full of kindness and mercy.

Translated by

Muhammad Sarwar

Are they confident that God will not slowly destroy them? Your Lord is Compassionate and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or that He may punish them where they fear it most Indeed, Your Lord is full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or that He may not seize them by causing them to suffer gradual loss, for your Lord is most surely Compassionate, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Or that He will not seize them with a gradual wasting? Lo! thy Lord is indeed Full of Pity, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उनको अंदेशे की हालत में पकड़ ले, पस तुम्हारा रब मेहरबान है, रहमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا ان کو گھٹاتے گھٹاتے پکڑ لے سو تمہارا رب شفیق مہربان بڑا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا وہ انہیں ایسی حالت میں پکڑ لے کہ وہ آنے والی مصیبت کے خوف میں مبتلا ہوں۔ پس یقیناً تمہارا رب ضرور مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہیں پکڑے جب کہ انہیں خود آنے والی مصیبت کا کھٹکا لگا ہوا ہو حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا ان کو کم کرتے کرتے پکڑ لے سو بلاشبہ تمہارا رب بڑا مہربان بڑا رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا پکڑ لے ان کو ڈرانے کے بعد سو تمہارا رب بڑا نرم ہے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا ڈرانے کے بعد ان کو پکڑ لے اس میں شک نہیں کہ تمہارا رب بڑی شفقت کرنے والا نہایت مہربان ہے