Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 48

سورة النحل

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اِلٰی مَا خَلَقَ اللّٰہُ مِنۡ شَیۡءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُہٗ عَنِ الۡیَمِیۡنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰہِ وَ ہُمۡ دٰخِرُوۡنَ ﴿۴۸﴾

Have they not considered what things Allah has created? Their shadows incline to the right and to the left, prostrating to Allah , while they are humble.

کیا انہوں نے اللہ کی مخلوق میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھا؟ کہ اس کے سائے دائیں بائیں جھک جھک کر اللہ تعالٰی کے سامنے سر بسجود ہوتے اور عاجزی کا اظہار کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
وہ دیکھتے
اِلٰی مَا
طرف اس کے جو
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی بھی چیز کو
یَّتَفَیَّؤُا
جھکتے ہیں
ظِلٰلُہٗ
سائے اس کے
عَنِ الۡیَمِیۡنِ
دائیں سے
وَالشَّمَآئِلِ
اور بائیں سے
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
لِّلّٰہِ
اللہ کے لیے
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
دٰخِرُوۡنَ
عاجزی کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
وہ دیکھتے
اِلٰی
طرف
مَا
اس کی جو
خَلَقَ
پیدا کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی بھی چیز کو
یَّتَفَیَّؤُا
ڈھلتے ہیں
ظِلٰلُہٗ
سائے ان کے
عَنِ الۡیَمِیۡنِ
دائیں سے
وَالشَّمَآئِلِ
اور بائیں سے
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
لِّلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
وَہُمۡ
اس حال میں وہ سب
دٰخِرُوۡنَ
عاجزی کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Have they not considered what things Allah has created? Their shadows incline to the right and to the left, prostrating to Allah , while they are humble.

کیا انہوں نے اللہ کی مخلوق میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھا؟ کہ اس کے سائے دائیں بائیں جھک جھک کر اللہ تعالٰی کے سامنے سر بسجود ہوتے اور عاجزی کا اظہار کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا ان لوگوں نے اللہ کی پیدا کردہ اشیاء میں سے کسی چیز کو بھی نہیں دیکھا کہ اس کا سایہ کیسے دائیں سے (بائیں) اور بائیں سے ۔ (دائیں) اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے ڈھلتا رہتا ہے اور یہ سب چیزیں انتہائی عجز کا اظہار کر رہی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کیاوہ دیکھتے نہیں کہ جوکچھ اﷲ تعالیٰ نے پیداکیاہے ان کے سائے اﷲ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں بائیں ڈھلتے ہیں اس حال میں وہ سب عاجزی کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not observed things Allah has created, their shadows inclining from the right and the left prostrat¬ing before Allah, while they are humble?

کیا نہیں دیکھتے وہ جو کہ اللہ نے پیدا کی ہے کوئی چیز کہ ڈھلتے ہیں سائے اس کے داہنی طرف سے اور بائیں طرف سے سجدہ کرتے ہوئے اللہ کو اور وہ عاجزی میں ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا یہ دیکھتے نہیں ہیں اللہ کی پیدا کی ہوئی ہر شے کی طرف کہ جھکتے ہیں اس کے سائے دائیں اور بائیں اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے اور وہ سب عاجزی (کی کیفیت) میں ہوتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do the people not see how the objects Allah has created cast their shadows right and left, prostrating themselves in utter submission to Allah?

اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے؟ 41 سب کے سب اس طرح اظہار عجز کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے جو چیز بھی پیدا کی ہے اس کے سائے اللہ کو سجدے کرتے ہوئے دائیں اور بائیں جھکے رہتے ہیں اور وہ سب عاجزی کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں؟ ( ٢٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(وہ عذاب اتارتنے میں جلدی نہیں کرتا) کیا ان لوگوں نے ان چیزوں کو نہیں دیکھا جو اللہ نے پیدا کیں میں ان کے سائے کبھی داہنی طرف کبھی بائیں طرف ڈھلتے ہیں (یا صبح کو داہنی طرف سایہ پڑتا ہے شام کو بائیں طرف)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا وہ لوگ اللہ کی مخلوقات میں ایسی چیزیں نہیں دیکھتے جن کے سائے دائیں اور بائیں کو اس طور پر جھک جاتے ہیں جیسے اللہ کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے جو کچھ پیدا کیا ہے اس کے سائے ڈھلتے جاتے ہیں کبھی دائیں طرف کبھی بائیں طرف اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے اور عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ان لوگوں نے خدا کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن کے سائے دائیں سے (بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں (یعنی) خدا کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they not observed the things which Allah hath created? shadows thereof turn themselves on the right and on the left. prostrating themselves unto Allah, and they are lowly.

کیا انہوں نے اللہ کی پیدا کی ہوئی ان چیزوں کو نہیں دیکھا جن کے سائے داہنی طرف اور با ہیں طرف جھکتے ہیں تابع ہیں وہ اللہ کے اور (اللہ کے روبرو) عاجز ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ خدا نے جو چیز بھی پیدا کی ہے ، ان کے سائے دہنے اور بائیں سے منقلب ہوتے ہیں ، اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے اور ان پر فروتنی ہوتی ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا انہوں نے نہیںدیکھا ان چیزوں کی طرف جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) نے پیدا فرمایا ہے کہ ان کے سائے اللہ ( تعالیٰ ) کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں اوربائیں جھکے ہوئے ہوتے ہیںاور اپنی بے بسی کا اظہار کرتے رہتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان لوگوں نے اللہ کی مخلوقات میں سے ایسی چیزیں نہیں دیکھیں جن کے سائے دائیں سے ( بائیں کو) اور بائیں سے (دائیں کو) لوٹتے رہتے ہیں یعنی اللہ کے آگے عاجز ہو کر سجدے میں پڑے رہتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی بھی چیز کو نہیں دیکھتے ؟ کہ (کس طرح) جھکتے ہیں اس کے سائے، دائیں اور بائیں سجدہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور، سراپا عجز (و نیاز) بن کر،

Translated by

Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے اللہ کی مخلوق میں سے کچھ نہیں دیکھاکہ اس کاسایہ کیسے دائیں سے ( بائیں ) اور بائیں سے ( دائیں ) اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے ڈھلتا رہتا ہے اور یہ سب چیزیں عاجز ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ جو ( ف۱۰۰ ) چیز اللہ نے بنائی ہے اس کی پرچھائیاں دائیں اور بائیں جھکتی ہیں ( ف۱۰۱ ) اللہ کو سجدہ کرتی اور وہ اس کے حضور ذلیل ہیں ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے ان ( سایہ دار ) چیزوں کی طرف نہیں دیکھا جو اللہ نے پیدا فرمائی ہیں ( کہ ) ان کے سائے دائیں اور بائیں اَطراف سے اللہ کے لئے سجدہ کرتے ہوئے پھرتے رہتے ہیں اور وہ ( درحقیقت ) طاعت و عاجزی کا اظہار کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے کبھی اللہ کی پیدا کی ہوئی مختلف چیزوں میں غور نہیں کیا کہ ان کے سائے کس طرح اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں بائیں جھکتے ہیں اس طرح وہ سب اپنے عجز کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they not look at Allah's creation, (even) among (inanimate) things,- How their (very) shadows turn round, from the right and the left, prostrating themselves to Allah, and that in the humblest manner?

Translated by

Muhammad Sarwar

Can they not see that the shadows of whatever God has created turn to the right and to the left in prostration and submission to Him?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have they not observed things that Allah has created: (how) their shadows shift from right to left, prostrating to Allah while they are humble

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not consider every thing that Allah has created? Its (very) shadows return from right and left, making obeisance to Allah while they are in utter abasement.

Translated by

William Pickthall

Have they not observed all things that Allah hath created, how their shadows incline to the right and to the left, making prostration unto Allah, and they are lowly?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे नहीं देखते कि अल्लाह ने जो चीज़ भी पैदा की है उसके साये दाएं तरफ़ और बाएं तरफ़ झुक जाते हैं अल्लाह को सज्दा करते हुए और वे सब आजिज़ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں نے اللہ کی ان پیدا کی ہوئی چیزوں کو نہیں دیکھا جن کے سائے کبھی ایک طرف کو کبھی دوسری طرف کو اس طور پر جھکتے جاتے ہیں کہ (بالکل) خدا کے (حکم کے) تابع ہیں (7) اور وہ چیزیں بھی عاجز ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کیا ان لوگوں نے ان چیزوں کو نہیں دیکھا جو اللہ نے پیدا کی ہیں ہر چیز کے سائے دائیں اور بائیں طرف سے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے ڈھلتے ہیں اور وہ عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ “ (٤٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے ؟ سب کے سب اسی طرح اظہار عجز کر رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے ان چیزوں کو نہیں دیکھا جو اللہ نے پیدا فرمائی ہیں ان کے سائے دائیں طرف اور بائیں طرف کو اس طرح جھکتے ہیں کہ وہ اللہ کے فرمانبردار ہیں اور عاجز ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھتے وہ جو کہ اللہ نے پیدا کی ہے کوئی چیز کہ ڈھلتے ہیں سائے ان کے داہنی طرف سے اور بائیں طرف سے سجدہ کرتے ہوئے اللہ کی اور وہ عاجزی میں ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ان چیزوں کو نہیں دیکھا جن کے سائے کبھی دائیں جانب اور کبھی بائیں جانب اس طور پر پھرتے رہتے ہیں کہ وہ خدا کے لئے سجدہ ریز اور اس کے سامنے ذلیل و عاجز ہیں