Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 59

سورة النحل

یَتَوَارٰی مِنَ الۡقَوۡمِ مِنۡ سُوۡٓءِ مَا بُشِّرَ بِہٖ ؕ اَیُمۡسِکُہٗ عَلٰی ہُوۡنٍ اَمۡ یَدُسُّہٗ فِی التُّرَابِ ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَحۡکُمُوۡنَ ﴿۵۹﴾

He hides himself from the people because of the ill of which he has been informed. Should he keep it in humiliation or bury it in the ground? Unquestionably, evil is what they decide.

اس بری خبر کی وجہ سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے ۔ سوچتا ہے کہ کیا اس کو ذلت کے ساتھ لئے ہوئے ہی رہے یا اسے مٹی میں دبا دے ، آہ! کیا ہی برے فیصلے کرتے ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَتَوَارٰی
وہ چھپتا ہے
مِنَ الۡقَوۡمِ
قوم سے
مِنۡ سُوۡٓءِ
بسبب عار کے
مَا
جو
بُشِّرَ
وہ خوشخبری دیا گیا
بِہٖ
جس کی
اَیُمۡسِکُہٗ
کیا وہ روکے رکھے اسے
عَلٰی ہُوۡنٍ
ساتھ ذلت کے
اَمۡ
یا
یَدُسُّہٗ
وہ دبا دے اسے
فِی التُّرَابِ
مٹی میں
اَلَا
خبردار
سَآءَ
کتنا برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کر تے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَتَوَارٰی
وہ چھپتا ہے
مِنَ الۡقَوۡمِ
لوگوں سے
مِنۡ سُوۡٓءِ
برا ئی سے
مَا
جو
بُشِّرَ
خو شخبری دی گئی
بِہٖ
اس کی وجہ سے
اَیُمۡسِکُہٗ
کیا وہ رکھ چھو ڑے اسے
عَلٰی
با وجود
ہُوۡنٍ
ذلت کے
اَمۡ
یا
یَدُسُّہٗ
دبا دے اسے
فِی التُّرَابِ
مٹی میں
اَلَا
سن لو
سَآءَ
بہت ہی برا ہے
مَا
جو
یَحۡکُمُوۡنَ
وہ فیصلہ کر تے ہیں
Translated by

Juna Garhi

He hides himself from the people because of the ill of which he has been informed. Should he keep it in humiliation or bury it in the ground? Unquestionably, evil is what they decide.

اس بری خبر کی وجہ سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے ۔ سوچتا ہے کہ کیا اس کو ذلت کے ساتھ لئے ہوئے ہی رہے یا اسے مٹی میں دبا دے ، آہ! کیا ہی برے فیصلے کرتے ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور دی ہوئی خبر سے عار کی وجہ سے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (اور سوچتا ہے کہ) آیا اس لڑکی کو ذلت کے باوجود زندہ ہی رہنے دے یا زمین میں گاڑ دے ؟ دیکھو یہ لوگ کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس خوش خبری کی بر ائی کی وجہ سے جواسے دی گئی ہے وہ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کیا ذلت کے باوجود ہی اُسے رکھ چھوڑے یااُسے مٹی میں دبادے ؟سن لو ! بہت ہی بُرا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He hides from people because of the (self-presumed) evil of the good news given to him (won-dering): Shall he keep it despite the disgrace or put it away into the dust? Beware, evil is what they decide.

چھپتا پھرے لوگوں سے مارے برائی اس خوشخبری کے جو سنی اس کو رہنے دے ذلت قبول کر کے یا اس کو داب دے مٹی میں سنتا ہے برا فیصلہ کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس بری خبر کی وجہ سے جو اسے دی گئی کیا وہ اسے ذلتّ کے باوجود روکے رکھے یا مٹی میں دفن کر دے آگاہ رہو بہت ہی برا ہے جو فیصلہ وہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and he hides himself from people because of the bad news, thinking: should he keep the child despite disgrace, or should he bury it in dust? How evil is their estimate of Allah!

لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کہ اس بری خبر کے بعد کیا کسی کو منہ دکھائے ۔ سوچتا ہے کہ ذلت کے ساتھ بیٹی کو لیے رہے یا مٹی میں دبا دے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ دیکھو ، کیسے برے حکم ہیں جو یہ خدا کے بارے میں لگاتے ہیں ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس خوشخبری کو برا سمجھ کر لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے ( اور سوچتا ہے کہ ) ذلت برداشت کر کے اسے اپنے پاس رہنے دے ، یا اسے زمین میں گاڑ دے ۔ دیکھو انہوں نے کتنی بری باتیں طے کر رکھی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیٹی پیدا ہونے کی بری خبر کی وجہ سے اس کو دی گئی تھی لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے دل میں سوچتا ہے کیا اس کو ذلت کیساتھ رہنے دے یا اس کو مٹی میں دبا دے زندہ گارڈ ر سے جیسے اکثر مشرکین کیا کرتے تھے) سنو تو یہ کافر اللہ کے لئے کیا بری تجویز کرتے ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اور) اس خوشخبری کی برائی سے جو اسے دی گئی لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (سوچتا ہے) کہ ذلت برداشت کرکے اس (بیٹی) کو زندہ رہنے دے یا اسے زمین میں گاڑ دے۔ خوب جان لو ! ان کی یہ تجویز بہت بری ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس برائی کی خوش خبری کے سبب جو اس کو دی گئی۔ سوچتا ہے کہ اس رسوائی کو برداشت کرلے یا اس کو مٹی میں گاڑ دے۔ سنو یہ لوگ کیسا برا فیصلہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس خبر بد سے (جو وہ سنتا ہے) لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (اور سوچتا ہے) کہ آیا ذلت برداشت کرکے لڑکی کو زندہ رہنے دے یا زمین میں گاڑ دے۔ دیکھو یہ جو تجویز کرتے ہیں بہت بری ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Skulking from the people because of the evil of that which hath been announced unto him: shall he keepit with ignominy or bury it in the dust! Lo'. vile is that which they judge!

اس بری خبر پر وہ لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے آیا اس (مولود) کو ذلت کی حالت میں لئے رہے یا اسے مٹی میں گاڑ دے ؟ ۔ ہائے کیسی بری تجویز یہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ اس منحوس خبر پر لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے ( سوچتا ہے ) کہ اس کو ذلت کے ساتھ رکھ چھوڑے یا اس کو مٹی میں دفن کردے ۔ افسوس! کیا ہی بُرا فیصلہ ہے جو یہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس بری خبر ( بیٹی کی پیدائش کی خبر ) سے جو اسے دی گئی ہے لوگوںسے چھپا چھپا پھرتا ہے ( اس سوچ میں مبتلا رہتا ہے ) کہ بیٹی کو اپنے پاس رکھ کر ذلیل ہوتا رہے یااسے زمین میں ( زندہ ) گاڑھ دے ۔ کیسے بُرے فیصلے ہیں جو وہ کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بری خبر جو وہ سنتا ہے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اور سوچتا ہے کہ ذلت برداشت کر کے لڑکی کو زندہ رہنے دے یا زمین میں گاڑ دے۔ دیکھو یہ جو تجویز کرتے ہیں بہت بری ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ چھپتا پھرتا ہے اس خبر کی برائی سے جو اس کو دی گئی، (پھر سوچتا ہے کہ) کیا وہ اسے زندہ رکھے ذلت کے ساتھ، یا اس کو گاڑ دے مٹی میں، آگاہ رہو کہ بڑے ہی برے ہیں وہ فیصلے جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اوراس بری خبرکی وجہ سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے ( سوچتا ہے ) آیااس ذلت ورسوائی کے باوجوداسے زندہ رہنے دے یا زمین میں گاڑھ دے ؟دیکھو یہ کیسابرافیصلہ کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

لوگوں سے ( ف۱۲۰ ) چھپا پھرتا ہے اس بشارت کی برائی کے سبب ، کیا اسے ذلت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبادے گا ( ف۱۲۱ ) ارے بہت ہی برا حکم لگاتے ہیں ، ( ف۱۲۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ لوگوں سے چُھپا پھرتا ہے ( بزعمِ خویش ) اس بری خبر کی وجہ سے جو اسے سنائی گئی ہے ، ( اب یہ سوچنے لگتا ہے کہ ) آیا اسے ذلت و رسوائی کے ساتھ ( زندہ ) رکھے یا اسے مٹی میں دبا دے ( یعنی زندہ درگور کر دے ) ، خبردار! کتنا برا فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ اس بری خبر سے جو اسے دی گئی ہے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے ( اور سوچتا ہے ) کہ ذلت کے ساتھ اسے لئے رہے یا اسے مٹی کے تلے گاڑ دے؟ کیا ہی بُرا فیصلہ ہے جو یہ کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

With shame does he hide himself from his people, because of the bad news he has had! Shall he retain it on (sufferance and) contempt, or bury it in the dust? Ah! what an evil (choice) they decide on?

Translated by

Muhammad Sarwar

They try to hide themselves from the people because of the disgrace of such news. Will they keep their new born despite the disgrace or bury it alive? How sinful is their Judgment!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He hides himself from the people because of the evil of what he has been informed. Shall he keep her with dishonor or bury her in the earth Certainly, evil is their decision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He hides himself from the people because of the evil of that which is announced to him. Shall he keep it with disgrace or bury it (alive) in the dust? Now surely evil is what they judge.

Translated by

William Pickthall

He hideth himself from the folk because of the evil of that whereof he hath had tidings, (asking himself): Shall he keep it in contempt, or bury it beneath the dust. Verily evil is their judgment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस बुरी ख़बर की वजह से लोगों से छुपा-छुपा फिरता है, सोचता है कि क्या इसको ज़िल्लत के साथ लिए हुए ही रहे या इसे मिट्टी में दबा दे, आह! क्या ही बुरे फ़ैसला करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) جس چیز کی اس کو خبر دی گئی ہے اس کی عار سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرے (اور سوچے کہ) آیا اس کو بحالت ذلت لیے رہے یا اس کو (زندہ مار کر) مٹی میں گاڑ دے خوب سن لو کہ ان کی یہ تجویز بہت بری ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس خوشخبری کی وجہ سے جو اسے دی گئی۔ کیا اسے ذلت کی وجہ سے اسے رکھ لے یا اسے مٹی میں گاڑ دے۔ سن لو ! برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔ “ (٥٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کہ اس بری خبر کے بعد کیا کسی کو منہ دکھائے۔ سوچتا ہے کہ ذلت کے ساتھ بیٹی کو لیے رہے یا مٹی میں دبا دے ؟ دیکھو کیسے برے حکم ہیں جو یہ خدا کے بارے میں لگاتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اسے جو بشارت دی گئی اس کی وجہ سے وہ لوگوں سے چھپا ہوا رہتا ہے آیا اسے ذلت پر روکے رہے یا اسے مٹی میں گاڑ دے، خبردار ان کے فیصلے برے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

چھپتا پھرے لوگوں سے مارے برائی اس خوشخبری کے جو سنی اس کو رہنے دے ذلت قبول کر کے یا اس کو داب دے مٹی میں سنتا ہے برا فیصلہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس چیز کی ننگ و عار سے جس کی اس کو خبر دی گئی تھی قوم سے چھپتاپھرے کہ آیا اس لڑکی کو ذلت گوارا کر کے رہنے دے یا اس کو مٹی میں چھپا دے آگاہ ہو وہ فیصلہ بہت ہی برا ہے جو یہ کر رہے ہیں