Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 60

سورة النحل

لِلَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ مَثَلُ السَّوۡءِ ۚ وَ لِلّٰہِ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰی ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿٪۶۰﴾  13

For those who do not believe in the Hereafter is the description of evil; and for Allah is the highest attribute. And He is Exalted in Might, the Wise.

آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے اللہ کے لئے تو بہت ہی بلند صفت ہے ، وہ بڑا ہی غالب اور با حکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان لاتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
مَثَلُ
مثال ہے
السَّوۡءِ
بری
وَلِلّٰہِ
اور اللہ کے لیے
الۡمَثَلُ
مثال ہے
الۡاَعۡلٰی
اعلیٰ
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
بہت زبر دست ہے
الۡحَکِیۡمُ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان رکھتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
مَثَلُ
مثال ہے
السَّوۡءِ
بری
وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالی کے لیے
الۡمَثَلُ
مثال ہے
الۡاَعۡلٰی
اعلیٰ
وَہُوَ
اور وہ
الۡعَزِیۡزُ
سب پر غالب
الۡحَکِیۡمُ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

For those who do not believe in the Hereafter is the description of evil; and for Allah is the highest attribute. And He is Exalted in Might, the Wise.

آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے اللہ کے لئے تو بہت ہی بلند صفت ہے ، وہ بڑا ہی غالب اور با حکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بری مثال تو ان لوگوں کے لئے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔ اللہ کے لئے تو بلندتر مثال ہے اور وہ ہر چیز پر غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان لوگوں کے لیے جو آخرت پرایمان نہیں رکھتے بُری مثال ہے اور اﷲ تعالیٰ کے لیے اعلیٰ مثال ہے اوروہ سب پر غالب ،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who do not believe in the Hereafter have evil at-tributes, and to Allah belong the most exalted attrib¬utes. And He is the Mighty, the Wise.

جو نہیں مانتے آخرت کو ان کی بری مثال ہے اور اللہ کی مثال سب سے اوپر اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان لوگوں کے لیے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے بری مثال ہے اور اللہ کی صفت نہایت بلند ہے۔ اور وہ زبردست ہے کمال حکمت والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who do not believe in the Hereafter deserve to be characterized with evil attributes whereas Allah's are the most excellent attributes. He is the Most Mighty, the Most Wise.

بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے ۔ رہا اللہ ، تو اس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں ، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے ۔ ؏ ۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بری بری باتیں تو انہی میں ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، اور اعلی درجے کی صفات صرف اللہ کی ہیں ، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے 6 انہیں کو ایسی بری باتیں مبارک رہیں 7 اور اللہ کی تو وہ صفت ہے جو سب سے عمدہ تمام خلوقات کی مشابہت سے پاک اور وہ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لو گ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کی حالت بری ہے اور اللہ کی صفتیں اعلیٰ ہیں اور وہ بڑے زبردست ، حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کا برا حال ہے اور اللہ کی شان بلند تر ہے۔ وہی زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کے لیے بری باتیں (شایان) ہیں۔ اور خدا کو صفت اعلیٰ (زیب دیتی ہے) اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

For those who believe not in the Hereafter is an evil similitude, and for Allah is the sublime similitude, and He is the Mighty, the Wise.

بری حالت ہے ان لوگوں کی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور اللہ کے لئے اعلی صفات ثابت ہیں ۔ اور وہ بڑا زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بری تمثیل ان لوگوں کیلئے ہے ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور اللہ کیلئے اچھی صفتیں ہیں ۔ وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بُری صفات توانہی کے لیے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیںرکھتے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے تو نہایت اعلیٰ درجے کی صفات ہیں اور وہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے انہی کے لیے بری باتیں ہیں اور اللہ کو صفت اعلیٰ زیب دیتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بڑی بری مثال ہے ان لوگوں کی جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر، اور سب سے برتر مثال تو اللہ ہی کے شایان شان ہے، اور وہی ہے زبردست، نہایت حکمت والا،

Translated by

Noor ul Amin

بری مثال توان لوگوں کے لئے ہےجو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اللہ کے لئے توبلندترمثال ہے اور وہ ہر چیز پر غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے انھیں کا برا حال ہے ، اور اللہ کی شان سب سے بلند ، ( ف۱۲۳ ) اور وہی عزت و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان لوگوں کی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ( یہ ) نہایت بری صفت ہے ، اور بلند تر صفت اللہ ہی کی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی حالت بری ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ صفت ہے وہ زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those who believe not in the Hereafter, applies the similitude of evil: to Allah applies the highest similitude: for He is the Exalted in Power, full of Wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who do not believe in the life to come are evil examples. To God belongs all the exalted attributes; He is the Majestic and the All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For those who do not believe in the Hereafter is an evil description, and for Allah is the highest description. And He is the All-Mighty, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For those who do not believe in the hereafter is an evil attribute, and Allah's is the loftiest attribute; and He is the Mighty, the Wise.

Translated by

William Pickthall

For those who believe not in the Hereafter is an evil similitude, and Allah's is the Sublime Similitude. He is the Mighty, the Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बुरी मिसाल है उन लोगों के लिए जो आख़िरत पर ईमान नहीं रखते, और अल्लाह के लिए आला मिसालें हैं और वह ग़ालिब है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کی بری حالت ہے (2) اور اللہ تعالیٰ کے لیے تو بڑے اعلیٰ درجہ کے صفات ثابت ہیں اور بڑے زبردست ہیں بڑے حکمت والے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے لیے بری مثال ہے اور اللہ کے لیے سب سے اعلیٰ مثال ہے اور وہی سب پر غالب حکمت والا ہے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بری صفات سے متصف کئے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے۔ رہا اللہ تو اس کے لئے سب سے برتر صفات ہیں ، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے ان کی بری حالت ہے، اور اللہ کے لیے بلند صفات ہیں اور وہ زبردست ہے حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو نہیں مانتے آخرت کو ان کی بری مثال ہے اور اللہ کی مثال (شان) سب سے اوپر اور وہی ہے زبردست حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی بری مثال ہے اور اللہ کے لئے بلند ترین صفات ثابت ہیں اور وہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے