Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 65

سورة النحل

وَ اللّٰہُ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡیَا بِہِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّسۡمَعُوۡنَ ﴿۶۵﴾٪  14

And Allah has sent down rain from the sky and given life thereby to the earth after its lifelessness. Indeed in that is a sign for a people who listen.

اور اللہ آسمان سے پانی برسا کر اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے ۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو سنیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَحۡیَا
پھر زندہ کردیا
بِہِ
ساتھ اس کے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کی موت کے
اِنَّ
بیشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّسۡمَعُوۡنَ
جو سنتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
اَنۡزَلَ
نازل کیا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَحۡیَا
پھر اس نے زندہ کیا
بِہِ
اس کے ذریعے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
بَعۡدَ
بعد
مَوۡتِہَا
اس کےمردہ ہو جانے کے
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقیناً نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان کے لیے
یَّسۡمَعُوۡنَ
جو سنتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And Allah has sent down rain from the sky and given life thereby to the earth after its lifelessness. Indeed in that is a sign for a people who listen.

اور اللہ آسمان سے پانی برسا کر اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیتا ہے ۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو سنیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ ہی نے آسمان سے پانی برسایا جس سے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کیا۔ اس میں بھی ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو غور سے سنتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ نے آسمان سے پانی نازل کیاپھراُس کے ذریعے زمین کومردہ ہو جانے کے بعد زندہ کیا،بلاشبہ اس میں یقیناان کے لیے نشانی ہے جوسُنتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah sent down water from the heavens and re¬vived the land with it after it was dead. Surely, in that there is a sign for a people who listen.

اور اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے زیادہ کیا زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سنتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے زندہ کردیا زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah sends down water from the heaven, and thereby He instantly revives the earth after it lay dead. Verily there is a sign in it for those who have ears.

﴿تم ہر برسات میں دیکھتے ہو کہ ﴾ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور یکایک مردہ پڑی ہوئی زمین میں اس کی بدولت جان ڈال دی ۔ یقینا اس میں ایک نشانی ہے سننے والوں کے لیے ۔ 53 الف ؏ ۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ، اور زمین کے مردہ ہوجانے کے بعد اس میں جان ڈال دی ۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو بات سنتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ ہی نے آسمان سے پانی برسایا پھر زمین کو مرے بعد اس پانی یس جلایا 2 جو لوگ (دل لگا کر) سنتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پس اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیا بیشک اس میں سننے والوں کے لئے نشانی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ بلندی سے پانی برساتا ہے پھر زمین کو مردہ ہونے کے بعد ایک نئی زندگی دیتا ہے۔ بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو (حق بات) سنتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کیا۔ بےشک اس میں سننے والوں کے لیے نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah hath sent down from the heaven water, then he reviveth the earth thereby after the death thereof; verily therein is a sign for a people who hearken.

اور اللہ نے اوپر سے پانی اتارا پھر اس سے زمین کو اس کے خشک ہونے کے بعد جلا دیا بیشک اس میں ان لوگوں کے لئے (بڑی) نشانی ہے جو سنتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی نے آسمان سے پانی اتارا ، پس اس سے زمین کو زندہ کردیا اس کے خشک ہوجانے کے بعد ۔ بیشک اس میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانی ہے ، جو بات کو سنتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے آسمان سے پانی برسایا پس اس پانی کے ذریعے زمین کے بنجر ہوچکنے کے بعد جان ڈال دی ۔ بے شک ( حق کی بات ) سننے والوں کے لیے نشانی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے آسمان سے پانی برسایا، پھر زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کیا بیشک اس میں سننے والوں کے لیے نشانی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی آسمان سے پانی برساتا ہے (ایک بڑے ہی حکیمانہ نظام کے تحت) پھر اس کے ذریعے وہ زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرچکنے کے بعد، بیشک اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ نے ہی آسمان سے پانی برسایاجس سے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعدزندہ کیا بلاشبہ اس میں بھی لوگوں کے لئے نشانی ہے جو غور سے سنتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا تو اس سے زمین کو ( ف۱۳۵ ) زندہ کردیا اس کے مرے پیچھے ( ف۱۳٦ ) بیشک اس میں نشانی ہے ان کو جو کان رکھتے ہیں ، ( ف۱۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے آسمان کی جانب سے پانی اتارا اور اس کے ذریعہ زمین کو اس کے مردہ ( یعنی بنجر ) ہونے کے بعد زندہ ( یعنی سرسبز و شاداب ) کر دیا ۔ بیشک اس میں ( نصیحت ) سننے والوں کے لئے نشانی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ہے اور اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کے مردہ ( بنجر ) ہو جانے کے بعد زندہ کر دیتا ہے ۔ بے شک اس میں آوازِ حق سننے والوں کے لئے بڑی نشانی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Allah sends down rain from the skies, and gives therewith life to the earth after its death: verily in this is a Sign for those who listen.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has sent down water from the sky and has brought the dead earth to life. In this there is evidence (of the truth) for those who listen (carefully).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah sends water down from the sky, then He revives the earth with it after its death. Surely that is a sign for people who listen.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has sent down water from the cloud and therewith given life to the earth after its death; most surely there is a sign in this for a people who would listen.

Translated by

William Pickthall

Allah sendeth down water from the sky and therewith reviveth the earth after her death. Lo! herein is indeed a portent for a folk who hear.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने आसमान से पानी उतारा फिर उससे ज़मीन को उसके मुर्दा हो जाने के बाद ज़िंदा कर दिया, बेशक उसमें निशानी है उन लोगों के लिए जो सुनते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کیا (1) اس میں ایسے لوگوں کے لیے بڑی دلیل ہے جو سنتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر اس کے ساتھ زمین کو اس کی مردگی کے بعد زندہ کردیا۔ بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے عبرت ہے جو سنتے ہیں۔ “ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(تم ہر برسات میں دیکھتے ہو کہ ) اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور یکایک مردہ پڑی ہوئی زمین میں اس کی بدولت جان ڈال دی ۔ یقیناً اس میں ایک نشانی ہے سننے والوں کے لئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو ایمان لاتے ہیں، اور اللہ نے آسمان سے پانی اتارا سو اس کے ذریعہ زمین کو مردہ ہونے کے بعد زندہ فرما دیا، بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سنتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر اس سے زندہ کیا زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سنتے ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ نے آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر اس پانی سے زمین کو اس کے مرے پیچھے زندہ کردیا بلا شبہ اس بات میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو توجہ کے ساتھ سنتے ہیں