TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat un Nahal - سورة النحل | Verse 7 Translations

Every available translation of Surat un Nahal, verse 7, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ تَحۡمِلُ اَثۡقَالَکُمۡ اِلٰی بَلَدٍ لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا بٰلِغِیۡہِ اِلَّا بِشِقِّ الۡاَنۡفُسِ ؕ اِنَّ رَبَّکُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ۙ﴿۷﴾
And they carry your loads to a land you could not have reached except with difficulty to yourselves. Indeed, your Lord is Kind and Merciful.
اور وہ تمہارے بوجھ ان شہروں تک اٹھا لے جاتے ہیں جہاں تم بغیر آدھی جان کیئے پہنچ ہی نہیں سکتے تھے ۔ یقیناً تمہارا رب بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَتَحۡمِلُ
اور وہ اٹھا لے جاتے ہیں
اَثۡقَالَکُمۡ
بوجھ تمہارے
اِلٰی بَلَدٍ
طرف اس شہر کے
لَّمۡ
نہ
تَکُوۡنُوۡا
تھے تم
بٰلِغِیۡہِ
پہنچنے والے اس تک
اِلَّا
مگر
بِشِقِّ
ساتھ مشقت کے
الۡاَنۡفُسِ
جانوں کی
اِنَّ
بیشک
رَبَّکُمۡ
رب تمہارا
لَرَءُوۡفٌ
البتہ بہت شفقت کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَتَحۡمِلُ
اوراٹھا لے جاتے ہیں
اَثۡقَالَکُمۡ
بوجھ تمہارے
اِلٰی بَلَدٍ
شہر تک
لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا
کبھی نہیں تھے تم
بٰلِغِیۡہِ
پہنچنے والے اس کو
اِلَّا
بغیر
بِشِقِّ
مشقت کے
الۡاَنۡفُسِ
جانوں کی
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکُمۡ
رب تمہارا
لَرَءُوۡفٌ
یقینابہت نرمی کرنےوالا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Info

And they carry your loads to a land you could not have reached except with difficulty to yourselves. Indeed, your Lord is Kind and Merciful.

اور وہ تمہارے بوجھ ان شہروں تک اٹھا لے جاتے ہیں جہاں تم بغیر آدھی جان کیئے پہنچ ہی نہیں سکتے تھے ۔ یقیناً تمہارا رب بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

نیز وہ جانور تمہارے بوجھ ایسے شہر تک اٹھا کرلے جاتے ہیں جہاں تم سخت جانفشانی کے بغیر پہنچ نہیں سکتے تھے بلاشبہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اوروہ تمہارے بوجھ اس شہرتک اُٹھالے جاتے ہیں جہاں تم جانوں کی مشقت کے بغیر کبھی پہنچنے والے نہیں تھے۔یقیناتمہارارب بہت نرمی کرنیوالا،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

And they carry your loads to a city where you were not able to reach without putting yourself into hard-ship. Surely, your Lord is Very Kind, Very Merciful.

اور اٹھا لے چلتے ہیں بوجھ تمہارے ان شہروں تک کہ تم نہ پہنچتے وہاں مگر جان مار کر بیشک تمہار رب بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کرلے جاتے ہیں ایسی بستیوں کی طرف جن تک تم نہیں پہنچنے والے ہوتے مگر جان توڑ کر یقیناً تمہارا رب شفقت فرمانے والا مہربان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

and they carry your loads to many a place which you would be unable to reach without much hardship. Surely your Lord is Intensely Loving, Most Merciful.

وہ تمہارے لیے بوجھ ڈھو کر ایسے ایسے مقامات تک لے جاتے ہیں جہاں تم سخت جانفشانی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی شفیق اور مہربان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور یہ تمہارے بوجھ لاد کر ایسے شہر تک لے جاتے ہیں جہاں تم جان جوکھوں میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے ۔ حقیقت یہ ہے تمہارا پروردگار بہت شفیق ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور یہ جانور تمہارے سے بوجھ ایسے (دور) شہر کی طرف اٹھا کرلے جاتے ہیں کہ (اگر جانور نہ ہوتے) تم وہاں پہنچ ہی نہ سکتے مگر جان تو بڑی مصیبت اور تکلیف سے پہنچتے تو پہنچتے بیشک تمہارا مالک بڑی شفقت والا مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور وہ تمہارے بوجھ بھی ایسے شہر کو لے جاتے ہیں جہاں تم جان کر محنت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے بیشک تمہارا پروردگار بڑی شفقت (اور) رحمت والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور وہ تمہارے بوجھ ایسی بستیوں کی طرف اٹھا کرلے جاتے ہیں جہاں تم بغیر شدید جسمانی تکلیف کے پہنچ نہ سکتے تھے۔ بیشک آپ کا رب نہایت مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور (دور دراز) شہروں میں جہاں تم زحمتِ شاقّہ کے بغیر پہنچ نہیں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار نہایت شفقت والا اور مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And they bear Your loads to a city Which ye could not reach except with travail of souls; verily your Lord is Kind, Merciful.

اور وہ تمہارے بوجھ بھی ایسے شہر کو لے جاتے ہیں جہاں تم بغیر نفس کی سخت مشقت کے پہنچ نہیں سکتے ۔ تمہارا پروردگار بیشک بڑا شفقت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور وہ تمہارے بوجھ ایسی جگہوں تک پہنچاتے ہیں ، جہاں تم شدید مشقت کے بغیر پہنچنے والے نہیں بن سکتے تھے ۔ بیشک تمہارا رب بڑا ہی شفیق ومہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اوروہ تمہارا بوجھ اٹھا کر ایسے علاقے تک لے جاتے ہیں جہاں تم ( اپنی ) جان کو سخت تکلیف میںڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے ۔ بلاشبہ تمہارا رب بہت ہی مہربان نہایت ہی رحم کرنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور دور دراز شہر میں جہاں تم بغیر انتہائی مشقت کے جا نہیں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا کرلے جاتے ہیں کچھ شک نہیں کہ تمہارا رب نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور تمہارے قسما قسم کے بوجھ بھی اٹھا کر دور دراز کے ایسے مقامات تک لے جاتے ہیں، جہاں تم اپنی جانوں کو سخت مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے، واقعی تمہارا رب بڑا ہی شفقت والا، نہایت ہی مہربان ہے،

Translated by

Noor ul Amin

Info

نیزوہ جانور تمہارے لئے بوجھ شہرتک اٹھاکرلے جاتے ہیں جہاں تم سخت پر یشانی اور جانفشانی کے بغیرپہنچ نہیں سکتے بلا شبہ تمہارارب بڑاشفیق اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ایسے شہر کی طرف کہ اس تک نہ پہنچتے مگر ادھ مرے ہو کر ، بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور یہ ( جانور ) تمہارے بوجھ ( بھی ) ان شہروں تک اٹھا لے جاتے ہیں جہاں تم بغیر جانکاہ مشقت کے نہیں پہنچ سکتے تھے ، بیشک تمہارا رب نہایت شفقت والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور یہ ( جانور ) تمہارے بوجھوں کو اٹھاتے ہیں ۔ اور ان ( دور دراز ) شہروں تک پہنچاتے ہیں جن تک تم بڑی جانکاہی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے بے شک تمہارا پروردگار تمہارا شفیق و بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

And they carry your heavy loads to lands that ye could not (otherwise) reach except with souls distressed: for your Lord is indeed Most Kind, Most Merciful,

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

They carry your heavy loads to lands which you would not have been able to reach without great difficulty. Your Lord is certainly Compassionate and All-Merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

And they carry your loads to a land that you could not reach yourselves except with great trouble. Truly, your Lord is full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And they carry your heavy loads to regions which you could not reach but with distress of the souls; most surely your Lord is Compassionate, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Info

And they bear your loads for you unto a land ye could not reach save with great trouble to yourselves. Lo! your Lord is Full of Pity, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और वे तुम्हारे बोझ ऐसे मक़ामात तक पहुँचाते हैं जहाँ तुम सख़्त मेहनत के बग़ैर नहीं पहुँच सकते थे, बेशक तुम्हारा रब बड़ा मेहरबान, रहम करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور وہ تمہارے بوجھ بھی (لاد کر) ایسے شہر کو لے جاتے ہیں جہاں تم بدون جان کو محنت میں ڈالے ہوئے (خود بھی) کبھی پہنچ نہیں سکتے تھے واقعی تمہارا رب بڑی شفقت والا ہے اور رحمت والا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

” اور وہ تمہارا بوجھ اس شہر تک لے جاتے ہیں جہاں تم تھے، جسمانی مشقت کے بغیر پہنچ نہیں سکتے، بیشک تمہارا رب بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “ (٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

وہ تمہارے لیے بوجھ ڈھوکر ایسے ایسے مقامات تک لے جاتے ہیں جہاں تم سخت جانفشانی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی شفیق اور مہربان ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور وہ تمہارے بوجھوں کو ایسے شہروں کی طرف اٹھا کرلے جاتے ہیں جہاں تم اپنی جانوں کی مشقت کے بغیر پہنچ نہیں سکتے تھے، بلاشبہ تمہارا رب رؤف ہے رحیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور اٹھالے چلتے ہیں بوجھ تمہارے ان شہروں تک کہ تم نہ پہنچتے وہاں مگر جان مار کر بیشک تمہارا رب بڑا شفقت کرنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

او وہ چوپائے تمہاری بوجھ بھی ان شہروں تک اٹھا کرلے جاتے ہیں جن شہروں تک تم خود بھی اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے ، واقعی تمہارا رب بڑی ہی شفقت والا نہایت مہربان ہے

Related Verses

24
Surat ul Baqara
2:143
وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمۡ شَہِیۡدًا ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَۃَ الَّتِیۡ کُنۡتَ عَلَیۡہَاۤ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ یَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ یَّنۡقَلِبُ عَلٰی عَقِبَیۡہِ ؕ وَ اِنۡ کَانَتۡ لَکَبِیۡرَۃً اِلَّا عَلَی الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیۡعَ اِیۡمَانَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴۳﴾
And thus we have made you a just community that you will be witnesses over the people and the Messenger will be a witness over you. And We did not make the qiblah which you used to face except that We might make evident who would follow the Messenger from who would turn back on his heels. And indeed, it is difficult except for those whom Allah has guided. And never would Allah have caused you to lose your faith. Indeed Allah is, to the people, Kind and Merciful.
ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں ، جس قبلہ پر تم پہلے تھے اسے ہم نے صرف اس لئے مقرر کیا تھا کہ ہم جان لیں کہ رسول کا سچا تابعدار کون ہے اور کون ہے جو اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتا ہے گو یہ کام مشکل ہے ، مگر جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے ( ان پر کوئی مشکل نہیں ) اللہ تعالٰی تمہارے ایمان ضائع نہیں کرے گا اللہ تعالٰی لوگوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی کرنے والا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:41
وَ اٰمِنُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَکُمۡ وَ لَا تَکُوۡنُوۡۤا اَوَّلَ کَافِرٍۭ بِہٖ ۪ وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ۫ وَ اِیَّایَ فَاتَّقُوۡنِ ﴿۴۱﴾
And believe in what I have sent down confirming that which is [already] with you, and be not the first to disbelieve in it. And do not exchange My signs for a small price, and fear [only] Me.
اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمتوں پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔
Surat ul Baqara
2:148
وَ لِکُلٍّ وِّجۡہَۃٌ ہُوَ مُوَلِّیۡہَا فَاسۡتَبِقُوا الۡخَیۡرٰتِ ؕ؃ اَیۡنَ مَا تَکُوۡنُوۡا یَاۡتِ بِکُمُ اللّٰہُ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۴۸﴾
For each [religious following] is a direction toward which it faces. So race to [all that is] good. Wherever you may be, Allah will bring you forth [for judgement] all together. Indeed, Allah is over all things competent.
ہر شخص ایک نہ ایک طرف متوجّہ ہو رہا ہے تم نیکیوں کی طرف دوڑو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں لے آئے گا ۔ اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
Surat ul Baqara
2:151
کَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِیۡکُمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡکُمۡ اٰیٰتِنَا وَ یُزَکِّیۡکُمۡ وَ یُعَلِّمُکُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُعَلِّمُکُمۡ مَّا لَمۡ تَکُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾ؕ ۛ
Just as We have sent among you a messenger from yourselves reciting to you Our verses and purifying you and teaching you the Book and wisdom and teaching you that which you did not know.
جس طرح ہم نے تم میں تمہیں میں سے رسول بھیجا جو ہماری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کرتا ہے اور تمہیں پاک کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت اور وہ چیزیں سکھاتا ہے جن سے تم بے علم تھے ۔
Surat ul Baqara
2:239
فَاِنۡ خِفۡتُمۡ فَرِجَالًا اَوۡ رُکۡبَانًا ۚ فَاِذَاۤ اَمِنۡتُمۡ فَاذۡکُرُوا اللّٰہَ کَمَا عَلَّمَکُمۡ مَّا لَمۡ تَکُوۡنُوۡا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۳۹﴾
And if you fear [an enemy, then pray] on foot or riding. But when you are secure, then remember Allah [in prayer], as He has taught you that which you did not [previously] know.
اگر تمہیں خوف ہو تو پیدل ہی سہی یا سوارہی سہی ، ہاں جب امن ہو جائے تو اللہ کا ذکر کرو جس طرح کے اس نے تمہیں اس بات کی تعلیم دی جسے تم نہیں جانتے تھے ۔
Surat Aal e Imran
3:105
وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَ اخۡتَلَفُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡبَیِّنٰتُ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۰۵﴾ۙ
And do not be like the ones who became divided and differed after the clear proofs had come to them. And those will have a great punishment.
تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد بھی تفّرقہ ڈالا اور اختلاف کیا ، انہی لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:156
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ قَالُوۡا لِاِخۡوَانِہِمۡ اِذَا ضَرَبُوۡا فِی الۡاَرۡضِ اَوۡ کَانُوۡا غُزًّی لَّوۡ کَانُوۡا عِنۡدَنَا مَا مَاتُوۡا وَ مَا قُتِلُوۡا ۚ لِیَجۡعَلَ اللّٰہُ ذٰلِکَ حَسۡرَۃً فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۵۶﴾
O you who have believed, do not be like those who disbelieved and said about their brothers when they traveled through the land or went out to fight, "If they had been with us, they would not have died or have been killed," so Allah makes that [misconception] a regret within their hearts. And it is Allah who gives life and causes death, and Allah is Seeing of what you do.
اے ایمان والو! تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے کفر کیا اور اپنے بھائیوں کے حق میں جب کہ وہ سفر میں ہوں یا جہاد میں ہوں کہا کہ اگر یہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے ، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس خیال کو اللہ تعالٰی ان کی دِلی حسرت کا سبب بنا دے ، اللہ تعالٰی جِلاتا اور مارتا ہے اور اللہ تمہارے عمل کو دیکھ رہا ہے ۔
Surat un Nissa
4:23
حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمۡ اُمَّہٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ وَ عَمّٰتُکُمۡ وَ خٰلٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُ الۡاَخِ وَ بَنٰتُ الۡاُخۡتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیۡۤ اَرۡضَعۡنَکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمۡ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیۡ فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیۡ دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ ۫ فَاِنۡ لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ ۫ وَ حَلَآئِلُ اَبۡنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ ۙ وَ اَنۡ تَجۡمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخۡتَیۡنِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿ۙ۲۳﴾
Prohibited to you [for marriage] are your mothers, your daughters, your sisters, your father's sisters, your mother's sisters, your brother's daughters, your sister's daughters, your [milk] mothers who nursed you, your sisters through nursing, your wives' mothers, and your step-daughters under your guardianship [born] of your wives unto whom you have gone in. But if you have not gone in unto them, there is no sin upon you. And [also prohibited are] the wives of your sons who are from your [own] loins, and that you take [in marriage] two sisters simultaneously, except for what has already occurred. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.
حرام کی گئیں ہیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری لڑکیاں اور تمہاری بہنیں تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھائی کی لڑکیاں اور بہن کی لڑکیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساس اور تمہاری وہ پرورش کردہ لڑکیاں جو تمہاری گود میں ہیں ، تمہاری ان عورتوں سے جن سے تم دخول کرچکے ہو ، ہاں اگر تم نے ان سے جماع نہ کیا ہو تو تم پر کوئی گناہ نہیں اور تمہارےصلبی سگے بیٹوں کی بیویاں اور تمہارا دو بہنوں کا جمع کرنا ہاں جو گُزر چکا سو گُزر چکا یقیناً اللہ تعالٰی بخشنے والامہربان ہے ۔
Surat un Nissa
4:78
اَیۡنَ مَا تَکُوۡنُوۡا یُدۡرِکۡکُّمُ الۡمَوۡتُ وَ لَوۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ بُرُوۡجٍ مُّشَیَّدَۃٍ ؕ وَ اِنۡ تُصِبۡہُمۡ حَسَنَۃٌ یَّقُوۡلُوۡا ہٰذِہٖ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ۚ وَ اِنۡ تُصِبۡہُمۡ سَیِّئَۃٌ یَّقُوۡلُوۡا ہٰذِہٖ مِنۡ عِنۡدِکَ ؕ قُلۡ کُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ ؕ فَمَالِ ہٰۤؤُلَآءِ الۡقَوۡمِ لَا یَکَادُوۡنَ یَفۡقَہُوۡنَ حَدِیۡثًا ﴿۷۸﴾
Wherever you may be, death will overtake you, even if you should be within towers of lofty construction. But if good comes to them, they say, "This is from Allah "; and if evil befalls them, they say, "This is from you." Say, "All [things] are from Allah ." So what is [the matter] with those people that they can hardly understand any statement?
تم جہاں کہیں بھی ہو موت تمہیں آ پکڑے گی ، گو تم مضبوط قلعوں میں ہو اور اگر انہیں کوئی بھلائی ملتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور اگر کوئی برائی پہنچتی ہے تو کہہ اٹھتے ہیں کہ یہ تیری طرف سے ہے انہیں کہہ دو کہ یہ سب کچھ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے انہیں کیا ہوگیا ہے کہ کوئی بات سمجھنے کے بھی قریب نہیں ۔