Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 73

سورة النحل

وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمۡلِکُ لَہُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ﴿ۚ۷۳﴾

And they worship besides Allah that which does not possess for them [the power of] provision from the heavens and the earth at all, and [in fact], they are unable.

اور وہ اللہ تعالٰی کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین سے انہیں کچھ بھی تو روزی نہیں دے سکتے اور نہ قدرت رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
ان کی جو
لَایَمۡلِکُ
نہیں مالک ہوتے
لَہُمۡ
ان کے لیے
رِزۡقًا
رزق کے
مِّنَ السَّمٰوٰتِ
آسمانوں سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
وہ استطاعت رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
مَا
جو
لَایَمۡلِکُ
نہیں اختیار رکھتے
لَہُمۡ
ان کے لیے
رِزۡقًا
کسی رزق کا
مِّنَ السَّمٰوٰتِ
آسمانوں سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ
اور نہ ہی وہ طاقت رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they worship besides Allah that which does not possess for them [the power of] provision from the heavens and the earth at all, and [in fact], they are unable.

اور وہ اللہ تعالٰی کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین سے انہیں کچھ بھی تو روزی نہیں دے سکتے اور نہ قدرت رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے سوا وہ جن چیزوں کو پوجتے ہیں وہ آسمانوں اور زمین سے انھیں رزق مہیا کرنے کا کچھ اختیار نہیں رکھتیں اور نہ ہی وہ یہ کام کرسکتی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ کے سواوہ ان کی عبادت کرتے ہیں جواُن کے لیے نہ آسمانوں سے کسی رزق کا اختیاررکھتے ہیں اورنہ زمین سے اورنہ وہ کرہی سکتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they worship besides Allah things which have no power to give them anything from the heavens and the earth, nor can they have (such power).

اور پوجتے ہیں اللہ کے سوائے ایسوں کو جو مختار نہیں ان کی روزی کے آسمان اور زمین سے کچھ بھی اور نہ قدرت رکھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا ان کی جنہیں کچھ اختیار نہیں ان کے لیے کسی رزق کا نہ آسمانوں سے اور نہ زمین سے اور نہ وہ اس کی قدرت ہی رکھتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and worship instead of Allah, those helpless beings who have no control over providing them any sustenance from the heavens and the earth; do you worship those who have no power to do anything of this sort?

اور اللہ کو چھوڑ کر ان کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دینا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں سے کسی طرح کا رزق دینے کا نہ کوئی اختیار رکھتی ہیں نہ رکھ سکتی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ (مشرک) اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جو آسمان اور زمین سے روزی دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں رکھتے 7 نہ ان کو صکچھ بھی) طاقت ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کے سوا ایسوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو نہ آسمانوں میں سے رزق پہنچانے کا کچھ بھی اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں سے اور نہ (کسی طرح کا) اختیار ہی رکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت و بندگی کرتے ہیں جن کے اختیار میں نہ تو زمین وآسمان سے رزق پہنچانے کا کوئی اختیار ہے اور نہ وہ کوئی طاقت رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ کسی اور طرح کا مقدور رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they worship, beside Allah, that which owneth them not any provision from the heavens and the earth, and they cannot

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو ان کو نہ آسمان سے رزق پہنچانے کا اختیار رکھتی ہیں اور نہ زمین ہی سے کسی چیز کا اور نہ ایسا کر ہی سکتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جو نہ ان کیلئے آسمان سے کسی رزق پر اختیار رکھتی ہیں نہ زمین سے اور نہ وہ اس کی استطاعت ہی رکھتی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اوروہ اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں آسمانوں اورزمین میں سے ذرہ برابر رزق پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتیں اور نہ ہی اس کی طاقت رکھتی ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سو ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ کسی اور طرح قدرت رکھتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پوجا کرتے ہیں یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی (بےحقیقت) چیزوں کی جو نہ تو آسمانوں سے ان کے لئے کسی طرح کی روزی رسانی کا اختیار رکھتی ہیں، اور نہ ہی زمین سے، اور نہ ہی وہ اس کی کچھ سکت رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے سوا وہ جن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں وہ آسمانوں اور زمین سے انہیں رزق مہیاکرنے کاکچھ اختیار نہیں رکھتیں اور نہ ہی وہ یہ کام کرسکتی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں ( ف۱۵۹ ) جو انھیں آسمان اور زمین سے کچھ بھی روزی دینے کا اختیار نہیں رکھتے نہ کچھ کرسکتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی پرستش کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین سے ان کے لئے کسی قدر رزق دینے کے بھی مالک نہیں ہیں اور نہ ہی کچھ قدرت رکھتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کی عبادت ( پرستش ) کرتے ہیں جو ان کو آسمان و زمین سے روزی پہنچانے کا کوئی اختیار نہیں رکھتے اور نہ ہی وہ یہ کام کر سکتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And worship others than Allah,- such as have no power of providing them, for sustenance, with anything in heavens or earth, and cannot possibly have such power?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they worship things other than God which neither provide them with any sustenance from the heavens and the earth nor have the ability to do so?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they worship others besides Allah such as do not have power to grant them any provision from the heavens or the earth nor the ability to do so.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they serve besides Allah that which does not control for them any sustenance at all from the heavens and the earth, nor have they any power.

Translated by

William Pickthall

And they worship beside Allah that which owneth no provision whatsoever for them from the heavens or the earth, nor have they (whom they worship) any power.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे अल्लाह के सिवा उन चीज़ों की इबादत करते हैं जो न उनके लिए आसमान से किसी रोज़ी पर इख़्तियार रखती हैं और न ज़मीन से और न वे क़ुदरत रखती हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے رہیں گے جو ان کو نہ آسمان میں سے رزق پہنچانے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین میں سے اور نہ قدرت رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں۔ جو نہ انہیں آسمانوں اور زمین سے رزق دینے کے مالک ہیں اور نہ وہ اختیار رکھتے ہیں۔ “ (٧٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا یہ لوگ (یہ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی ) باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیں اور اللہ کو چھوڑ کر ان کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دیتا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ اللہ کے سوا ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو آسمانوں میں سے اور زمین میں سے نہیں جانتے۔ انہیں رزق دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ انہیں قدرت ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پوجتے ہیں اللہ کے سوا ایسوں کو جو مختار نہیں ان کی روزی کے آسمان اور زمین میں سے کچھ بھی اور نہ قدرت رکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ کو چھوڑ کر ایسے معبودوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو آسمانوں میں سے کچھ رز ق دینے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین سے اور نہ اختیار حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں