Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 75

سورة النحل

ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا عَبۡدًا مَّمۡلُوۡکًا لَّا یَقۡدِرُ عَلٰی شَیۡءٍ وَّ مَنۡ رَّزَقۡنٰہُ مِنَّا رِزۡقًا حَسَنًا فَہُوَ یُنۡفِقُ مِنۡہُ سِرًّا وَّ جَہۡرًا ؕ ہَلۡ یَسۡتَوٗنَ ؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۷۵﴾

Allah presents an example: a slave [who is] owned and unable to do a thing and he to whom We have provided from Us good provision, so he spends from it secretly and publicly. Can they be equal? Praise to Allah ! But most of them do not know.

اللہ تعالٰی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے دوسرے کی ملکیت کا ، جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا اور ایک اور شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے معقول روزی دے رکھی ہے جس میں سے وہ چھپے کھلے خرچ کرتا ہے ۔ کیا یہ سب برابر ہو سکتے ہیں؟ اللہ تعالٰی ہی کے لئے سب تعریف ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی
اللّٰہُ
اللہ نے
مَثَلًا
مثال
عَبۡدًا
ایک غلام
مَّمۡلُوۡکًا
مملوک کی
لَّایَقۡدِرُ
نہیں وہ قدرت رکھتا
عَلٰی شَیۡءٍ
کسی چیز کے
وَّمَنۡ
اور اس کی جو
رَّزَقۡنٰہُ
رزق دیا ہم نے اسے
مِنَّا
اپنی طرف سے
رِزۡقًا
رزق
حَسَنًا
اچھا
فَہُوَ
تو وہ
یُنۡفِقُ
وہ خرچ کرتا ہے
مِنۡہُ
اس میں سے
سِرًّا
پوشیدہ
وَّجَہۡرًا
اور علانیہ
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوٗنَ
وہ برابر ہوسکتے ہیں
اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیںوہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ضَرَبَ
بیان کی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مَثَلًا
مثال
عَبۡدًا
ایک غلام
مَّمۡلُوۡکًا
جو کسی کی ملکیت میں ہے
لَّایَقۡدِرُ
نہیں وہ اختیار رکھتا
عَلٰی
اوپر
شَیۡءٍ
کسی چیز کے
وَّمَنۡ
اورجسے
رَّزَقۡنٰہُ
رزق دیا ہم نے اس کو
مِنَّا
اپنی جناب سے
رِزۡقًا
رزق
حَسَنًا
اچھا
فَہُوَ
تو وہ
یُنۡفِقُ
وہ خرچ کرتا ہے
مِنۡہُ
اس میں سے
سِرًّا
پوشیدہ
وَّجَہۡرًا
اور اعلانیہ
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوٗنَ
وہ دونوں برابر ہیں
اَلۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

Allah presents an example: a slave [who is] owned and unable to do a thing and he to whom We have provided from Us good provision, so he spends from it secretly and publicly. Can they be equal? Praise to Allah ! But most of them do not know.

اللہ تعالٰی ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے دوسرے کی ملکیت کا ، جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا اور ایک اور شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے معقول روزی دے رکھی ہے جس میں سے وہ چھپے کھلے خرچ کرتا ہے ۔ کیا یہ سب برابر ہو سکتے ہیں؟ اللہ تعالٰی ہی کے لئے سب تعریف ہے ، بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے۔ ایک غلام ہے جو خود کسی کی ملکیت ہے وہ کسی چیز کی قدرت نہیں رکھتا اور دوسرا وہ ہے جسے ہم نے عمدہ رزق عطا کیا پھر وہ اس سے خفیہ اور علانیہ بہرطور خرچ کرتا ہے۔ کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں ؟ سب تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے بلکہ اکثر لوگ (یہ سیدھی سی بات بھی) نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے ایک غلام کی مثال بیان کی ہے وہ کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتااورایک شخص وہ ہے جسے ہم نے اپنی جناب سے اچھا رزق دیا ہے تووہ اس میں سے پوشیدہ اوراعلانیہ خرچ کرتاہے کیاوہ دونوں برابر ہیں؟ سب تعریف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے،بلکہ ان میں سے اکثرلوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah gives an example: There is a slave owned (by some-one), who has no power over anything, and there is a person whom We have given good provision from Us. And he spends out of it secretly and openly. Are they equal? Praise be to Allah. But, most of them do not know.

اللہ نے بتلائی ایک مثال ایک بندہ پرایا مال نہیں قدرت رکھتا کسی چیز پر اور ایک جس کو ہم نے روزی دی اپنی طرف سے خاصی روزی سو وہ خرچ کرتا ہے اس میں سے چھپا کر اور سب کے روبرو، کہیں برابر ہوتے ہیں، سب تعریف اللہ کو ہے، پر بہت لوگ نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے مثال بیان کی ہے ایک غلام مملوک کی جو اختیار نہیں رکھتا کسی چیز پر بھی اور (ایک وہ ہے) جس کو ہم نے اپنے پاس سے بہت اچھا رزق دیا ہے اور وہ اس میں سے خرچ کرتا ہے چھپ کر بھی اور علانیہ بھی کیا یہ (دونوں) برابر ہیں ؟ کل تعریف اور شکر اللہ کے لیے ہے لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah sets forth a parable: There is one who is a slave and is owned by another and has no power over anything; and there is one whom We have granted good provision Ourselves, of which he spends both secretly and openly. Can they be equal? All praise be to Allah. But most of them do not even know (this simple fact).

اللہ ایک مثال دیتا ہے 66 ۔ ایک تو ہے غلام ، جو دوسرے کا مملوک ہے اور خود کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ دوسرا شخص ایسا ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق عطا کیا ہے اور وہ اس میں سے کھلے اور چھپے خوب خرچ کرتا ہے ۔ بتاؤ ، کیا یہ دونوں برابر ہیں؟ ۔ ۔ ۔ ۔ الحمد للٰہ ، 67 مگر اکثر لوگ ﴿اس سیدھی بات کو﴾ نہیں جانتے ۔ 68

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ایک مثال دیتا ہے کہ ایک طرف ایک غلام ہے جو کسی کی ملکیت میں ہے ، اس کو کسی چیز پر کوئی اختیار نہیں ، اور دوسری طرف وہ شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے عمدہ رزق عطا کیا ہے ، اور وہ اس میں سے پوشیدہ طور پر بھی اور کھلے بندوں بھی خوب خرچ کرتا ہے ۔ کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ ساری تعریفیں اللہ کی ہیں ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ ( ایسی صاف بات بھی ) نہیں جانتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان کرتا ہے ایک شخص غلام ہے دوسرے بندے کے ملک جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا 11 اور ایک شخص وہ ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے اچھی دولت دے رکھی ہے وہ پیچھے اور کھلے اسمیں سے خرچ کرتا رہتا ہے کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے 12 ہیں شکر اللہ کا بس تم قائل ہوچکے) لیکن بات یہ ہے) ان کافروں میں اکثر ان باتوں کو نہیں جانتے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ایک غلام کی مثال بیان فرماتے ہیں جو (مملوک) دوسرے کے اختیار میں ہے کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتا اور ایک شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے خوب روزی عطا فرمائی ہے پس وہ اس سے پوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کرتا ہے کیا یہ آپس میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ (ہرگز نہیں) سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں بلکہ ان میں اکثر لوگ تو جانتے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے ایک مثال بیان کی ہے کہ ایک شخص جو کسی کا غلام ہے جو کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور دوسرا وہ شخص ہے جس کو ہم نے اپنی طرف سے خوب رزق یا ہے ۔ وہ چھپ کر اور کھل کر ہر طرح خرچ کرتا ہے۔ کیا دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں) الحمدلله لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah propoundeth a similitude: there is a bondman enslaved who hath not power over aught; and there is one whom We have provided from Ourselves with goodly provision and he expendeth thereof secretly and openly; can they be equal? All praise Unto Allah; but most of them know not.

اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک تو غلام مملوک ہے کہ کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا ۔ اور ایک وہ ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے خوب روزی دے رکھی ہے تو وہ اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتا ہے ۔ (کیا (ایسے لوگ باہم) برابر ہوسکتے ہیں ؟ ۔ ساری تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں ۔ لیکن اکثر ان (مشرکین) میں سے علم ہی نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ مثال بیان کرتا ہے ایک غلام مملوک کی ، جو کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتا اور اس کی جس کو ہم نے اپنی جانب سے اچھا رزق دے رکھا ہے ، جس میں سے وہ پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتا ہے ۔ کیا یہ یکساں ہوں گے؟ شکر کا سزاوار اللہ ہے لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) ( خود ) ایک مثال دیتا ہے کہ ایک غلام ( جو خود ) کسی کی ملکیت میںہے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا اورایک وہ شخص جسے ہم نے اپنا عمدہ رزق دے رکھا ہے جس میں سے وہ خفیہ اور علانیہ خرچ کرتا رہتا ہے کیا ( یہ ) دونوں ( آپس میں ) برابر ہوسکتے ہیں؟تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں ۔ بلکہ ان میں سے اکثر جانتے ہی نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ایک مثال دیتا ہے کہ ایک غلام ہے جو بالکل دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے بہت سا پاکیزہ مال دیا ہے اور وہ اس میں سے رات دن ظاہر اور پوشیدہ خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں ؟ (ہرگز نہیں۔ ) ساری خوبی اللہ کے لیے ہے مگر بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ (ابطال شرک کے لئے) ایک مثال بیان فرماتا ہے کہ (فرض کرو کہ) ایک غلام ہے جو دوسرے کا ایسا مملوک ہے کہ (اپنے مالک کی اجازت کے بغیر) وہ کچھ بھی نہیں کرسکتا، اور دوسرا وہ شخص ہے جس کو ہم نے اپنی طرف سے دے رکھی ہو عمدہ روزی، اور وہ اس میں سے (اپنی مرضی کے مطابق) پوشیدہ بھی خرچ کرتا ہو، اور ظاہراً بھی، تو کیا یہ دونوں آپس میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ (پس ثابت ہوا کہ معبود حقیقی بھی اللہ ہی ہے اور) ہر تعریف کا حقدار بھی اللہ ہی ہے، مگر لوگوں کی اکثریت ہے کہ وہ جانتے نہیں (حق اور حقیقت کو) ،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے ایک غلام ہےجو خودکسی کی ملکیت ہے وہ کسی چیز کی قدرت نہیں رکھتا اور ایک اور دوسرا شخص ہے جسے ہم نے عمدہ رزق عطا کیا پھروہ اس میں سے خفیہ اور اعلا نیہ طورپرخرچ کرتا ہے کیا یہ دونوں برابرہوسکتے ہیں ؟سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے بلکہ اکثرلوگ ( یہ بات بھی ) نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے ایک کہاوت بیان فرمائی ( ف۱٦۱ ) ایک بندہ ہے دوسرے کی ملک آپ کچھ مقدور نہیں رکھتا اور ایک جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھی روزی عطا فرمائی تو وہ اس میں سے خرچ کرتا ہے چھپے اور ظاہر ( ف۱٦۲ ) کیا وہ برابر ہوجائیں گے ( ف۱٦۳ ) سب خوبیاں اللہ کو ہیں بلکہ ان میں اکثر کو خبر نہیں ( ف۱٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے ( کہ ) ایک غلام ہے ( جو کسی کی ) ملکیت میں ہے ( خود ) کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ( دوسرا ) وہ شخص ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے عمدہ روزی عطا فرمائی ہے سو وہ اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا ہے ، کیا وہ برابر ہو سکتے ہیں ، سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ، بلکہ ان میں سے اکثر ( بنیادی حقیقت کو بھی ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ایک مثال پیش کرتا ہے کہ ایک غلام ہے جو دوسرے کا مملوک ہے اور کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتا اور ایک دوسرا ہے جسے ہم نے بہترین رزق عطا کر رکھا ہے اور وہ اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ طور پر خرچ بھی کرتا ہے کیا وہ سب برابر ہو سکتے ہیں؟ الحمد ﷲ ( سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ) مگر اکثر لوگ ( اتنی سیدھی بات بھی ) نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah sets forth the Parable (of two men: one) a slave under the dominion of another; He has no power of any sort; and (the other) a man on whom We have bestowed goodly favours from Ourselves, and he spends thereof (freely), privately and publicly: are the two equal? (By no means;) praise be to Allah. But most of them understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

God tells a parable about a helpless servant and one to whom He has given honorable provisions and who has spent for the cause of God privately and in public. Can these two people be considered equal? It is only God who deserves all praise, but most people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah gives the example of a servant under the possession of another, he has no power of any sort, and a man on whom We have bestowed good provisions from Us, and he spends from that secretly and openly. Can they be equal (By no means). All the praises and thanks are to Allah. Nay! (But) most of them know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah sets forth a parable: (consider) a slave, the property of another, (who) has no power over anything, and one whom We have granted from Ourselves a goodly sustenance so he spends from it secretly and openly; are the two alike? (All) praise is due to Allah! Nay, most of them do not know.

Translated by

William Pickthall

Allah coineth a similitude: (on the one hand) a (mere) chattel slave, who hath control of nothing, and (on the other hand) one on whom we have bestowed a fair provision from Us, and he spendeth thereof secretly and openly. Are they equal? Praise be to Allah! But most of them know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह मिसाल बयान करता है एक ग़ुलाम ममलूक की जो किसी चीज़ पर इख़्तियार नहीं रखता, और एक शख़्स जिसको हमने अपने पास से अच्छा रिज़्क़ दिया है पस वे उसमें से छुपा कर और ज़ाहिर करके ख़र्च करता है, क्या ये बराबर होंगे, सारी तारीफ़ अल्लाह के लिए है, लेकिन अकसर लोग नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان فرماتے ہیں کہ (فرض کرو) ایک (تو) غلام ہے (کسی کا) مملوک کہ کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا اور ایک شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے خوب روزی دے رکھی تو وہ اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتا ہے کیا اس قسم کے شخص آپس میں برابر ہو سکتے ہیں ساری تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لائق ہیں بلکہ ان میں اکثر (بوجہ عدم تدبّر) جانتے ہی نہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ مثال بیان کرتا ہے، ایک غلام کی جو کسی کی ملکیت میں ہے اور خود کسی چیز پر اختیار نہیں رکھتا اور وہ شخص جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق دیا ہے وہ اس میں سے پوشیدہ اور سر عام کھلا خرچ کرتا ہے، کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں ؟ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔ “ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ایک مثال دیتا ہے۔ ایک تو غلام ہے ، جو دوسری کا مملوک ہے اور خود کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ دوسرا شخص ایسا ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق عطا کیا ہے اور وہ اس میں سے کھلے اور چھپے خوب خرچ کرتا ہے۔ بتاؤ، کیا یہ دونوں برابر ہیں ؟ ۔۔۔ الحمد للہ ، مگر اکثر لوگ (اس سیدھی بات کو ) نہیں جانتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی، ایک غلام مملوک ہے جو کسی چیز پر قادر نہیں اور ایک وہ شخص ہے جسے ہم نے اپنے پاس سے اچھا رزق عطا کیا، سو وہ اس میں سے پوشیدہ طور پر اور لوگوں کے سامنے خرچ کرتا ہے کیا یہ برابر ہوسکتا ہے ؟ سب تعریف اللہ کے لیے ہے، بلکہ بات یہ ہے کہ ان میں اکثر لوگ نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے بتلائی ایک مثال ایک بندہ پرایا مال نہیں قدرت رکھتا کسی چیز پر اور ایک جس کو ہم نے روزی دی اپنی طرف سے خاصی روزی سو وہ خرچ کرتا ہے اس میں سے چھپا کر اور سب کے روبرو کہیں برابر ہوتے ہیں سب تعریف اللہ کو ہے پر بہت لوگ نہیں جانت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ فرض کرو ایک غلام کسی کو مملوک ہے جو کسی چیز کا اختیار نہیں کھتا اور ایک دوسرا وہ شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے خوب روزی دے رکھی ہے اور وہ اس روزی میں سے علانیہ اور پوشیدہ آزادی کے ساتھ خرچ کرنا ہے کیا اس قسم کے آدمی کہیں آپس میں برابر ہوسکتے ہیں ، سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں اصل واقعہ یہ ہے کہ ان مشرکوں میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے