Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 8

سورة النحل

وَّ الۡخَیۡلَ وَ الۡبِغَالَ وَ الۡحَمِیۡرَ لِتَرۡکَبُوۡہَا وَ زِیۡنَۃً ؕ وَ یَخۡلُقُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸﴾

And [He created] the horses, mules and donkeys for you to ride and [as] adornment. And He creates that which you do not know.

گھوڑوں کو ، خچروں کو گدھوں کو اس نے پیدا کیا کہ تم ان کی سواری لو اور وہ باعث زینت بھی ہیں ۔ اور بھی ایسی بہت سی چیزیں پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّالۡخَیۡلَ
اور گھوڑے
وَالۡبِغَالَ
اور خچر
وَالۡحَمِیۡرَ
اور گدھے
لِتَرۡکَبُوۡہَا
تاکہ تم سواری کرو ان پر
وَزِیۡنَۃً
اور زینت بھی ہیں
وَیَخۡلُقُ
اور وہ پیدا کرے گا
مَا
جو
لَا
نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّالۡخَیۡلَ
اورگھوڑے
وَالۡبِغَالَ
اورخچر
وَالۡحَمِیۡرَ
اورگدھے
لِتَرۡکَبُوۡہَا
تاکہ تم سواری کروان پر
وَزِیۡنَۃً
اورزینت ہیں
وَیَخۡلُقُ
اوروہ پیدا کرے گا
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

And [He created] the horses, mules and donkeys for you to ride and [as] adornment. And He creates that which you do not know.

گھوڑوں کو ، خچروں کو گدھوں کو اس نے پیدا کیا کہ تم ان کی سواری لو اور وہ باعث زینت بھی ہیں ۔ اور بھی ایسی بہت سی چیزیں پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے گھوڑے، خچر اور گدھے بھی پیدا کئے تاکہ تم ان پر سواری کرو اور وہ تمہارے لئے باعث زینت بھی ہیں اور وہ اور بھی کئی چیزیں پیدا کرے گا۔ جنہیں تم نہیں جانتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور گھوڑے ،خچراورگدھے،تاکہ تم اُن پرسواری کرواورزینت کے لئے ،اوروہ پیدا کرے گا جوتم نہیں جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (He created) horses, mules and donkeys so that you may ride on them and they may look good. And He creates what you do not know (yet).

اور گھوڑے پیدا کئے اور خچریں اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لئے اور پیدا کرتا ہے جو تم نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اسی نے پیدا کیے ) گھوڑے اور خچر اور گدھے کہ تم ان پر سواری کرو اور (تمہارے لیے ہے ان میں ) زینت بھی اور (ایسی چیزیں بھی) وہ پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم ہی نہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And He created horses and mules and asses for you to ride, and also for your adornment. And He creates many things (for you) that you do not even know about.

اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کیے تا کہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہاری زندگی کی رونق بنیں ۔ وہ اور بہت سی چیزیں﴿تمہارے فائدے کے لیے﴾ پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں ہے ۔ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور گھوڑے ، خچر اور گدھے اسی نے پیدا کیے ہیں تاکہ تم ان پر سواری کرو ، اور وہ زینت کا سامان بنیں ۔ اور وہ بہت سی ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں ہے ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی نے گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کو تمہاری سواری اور رونق کے لئے پیدا کیا اور وہ چیزیں پیدا کرتا ہے جن کو تم نہیں جانتے (ف 1)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (پیدا فرمائے) تاکہ تم ان پر سواری کرو اور (وہ تمہارے لئے) زینت بھی ہوں اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا فرماتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس نے گھوڑے خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور وہ زینت و آرائش کے لئے بھی ہیں۔ (ان کے علاوہ) وہ ان سواریوں کو پیدا کرے گا جنہیں تم نہیں جانتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے لیے) رونق وزینت (بھی ہیں) اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا کرتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He hath created horses and mules and asses that ye may ride there on, and as an adornment; and He createth that which ye know not.

اور (اسی نے پیدا کئے) گھوڑے اور خچر اور گدھے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور زینت کے لئے بھی اور وہ پیدا کرتارہتا ہے ایسی چیزیں جن کی تم کو خبر نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی نے پیدا کیے گھوڑے ، خچر اور گدھے کہ تم ان پر سوار ہو اور وہ زینت بھی ہیں اور وہ ایسی چیزیں بھی پیدا کرتا ہے ، جن کو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اللہ تعالیٰ نے ہی پیدا فرمائے ) گھوڑے ، خچر اور گدھے جن پر تم سواریاں بھی کرتے ہو اور ( تم ان سے ) زینت ( بھی حاصل کرتے ہو ) اور اللہ ( تعالیٰ ) پیدا فرمائے گا ان چیزوں کو جنہیں تم ( ابھی ) جانتے ( بھی ) نہیںہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اسی نے گھوڑے، خچر اور گدھے پیدا کیے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہارے لیے رونق اور زینت بھی ہیں اور وہ اور بھی چیزیں پیدا کرے گا جن کی تمہیں خبر نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور گھوڑے خچر، گدھے بھی، (اس نے تمہارے لئے پیدا فرمائے) تاکہ تم ان پر سواری بھی کرو اور وہ تمہاری رونق بھی بنیں، اور وہ اور بھی ایسی ایسی چیزیں پیدا فرماتا ہے (اور آئندہ پیدا فرمائے گا) جن کی تم لوگوں کو خبر بھی نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز ان سے گھوڑے ، خچر اور گدھے بھی پیدا کئے تاکہ تم ان پر سواری کرو اور وہ زینت بھی ہیں اور وہ کئی چیزیں پیداکرتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لیے ، اور وہ پیدا کرے گا ( ف۱۰ ) جس کی تمہیں خبر نہیں ، ( ف۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اُسی نے ) گھوڑوں اور خچروں اور گدھوں کو ( پیدا کیا ) تاکہ تم ان پر سواری کر سکو اور وہ ( تمہارے لئے ) باعثِ زینت بھی ہوں ، اور وہ ( مزید ایسی بازینت سواریوں کو بھی ) پیدا فرمائے گا جنہیں تم ( آج ) نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس نے گھوڑے ، خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور اپنے لئے انہیں زینت بناؤ اور خدا وہ کچھ پیدا کرتا ہے ( اور کرے گا ) جو تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And (He has created) horses, mules, and donkeys, for you to ride and use for show; and He has created (other) things of which ye have no knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

He created horses, mules, and donkeys for you to ride and as a means of beauty. He has also created things that you do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (He has created) horses, mules and donkeys for you to ride, and as an adornment. And He creates (other) things of which you have no knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (He made) horses and mules and asses that you might ride upon them and as an ornament; and He creates what you do not know.

Translated by

William Pickthall

And horses and mules and asses (hath He created) that ye may ride them, and for ornament. And He createth that which ye know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसने घोड़े और ख़च्चर और गधे पैदा किए; ताकि तुम उन पर सवार हो और ज़ीनत के लिए भी, और वे ऐसी चीज़ें पैदा करता है जो तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے بھی پیدا کیے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور نیز زینت کے لیے بھی اور ایسی ایسی چیزیں بناتا ہے جن کی تم کو خبر بھی نہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور گھوڑے اور خچر اور گدھے زینت کے لیے، تاکہ تم ان پر سواری کرو اور اور وہ بہت کچھ پیدا کرے گا جنہیں تم نہیں جانتے۔ “ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تا کہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہاری زندگی کی رونق بنیں۔ وہ اور بہت سی چیزیں (تمہارے فائدے کے لئے ) پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا فرمائے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور زینت کے طور پر، اور وہ پیدا فرماتا ہے جو تم نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور گھوڑے پیدا کیے اور خچریں اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لیے اور پیدا کرتا ہے جو تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے بھی پیدا کئے تا کہ تم ان پر سوار ہوا کرو اور تمہارے لئے زینب کا موجب بھی ہوں اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے تم نہیں جانتے