Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 81

سورة النحل

وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡجِبَالِ اَکۡنَانًا وَّ جَعَلَ لَکُمۡ سَرَابِیۡلَ تَقِیۡکُمُ الۡحَرَّ وَ سَرَابِیۡلَ تَقِیۡکُمۡ بَاۡسَکُمۡ ؕ کَذٰلِکَ یُتِمُّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تُسۡلِمُوۡنَ ﴿۸۱﴾

And Allah has made for you, from that which He has created, shadows and has made for you from the mountains, shelters and has made for you garments which protect you from the heat and garments which protect you from your [enemy in] battle. Thus does He complete His favor upon you that you might submit [to Him].

اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ چیزوں میں سے سائے بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لئے پہاڑوں میں غار بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لئے کرتے بنائے ہیں جو تمہیں گرمی سے بچائیں اور ایسے کرتے بھی جو تمہیں لڑائی کے وقت کام آئیں وہ اسی طرح اپنی پوری پوری نعمتیں دے رہا ہے کہ تم حکم بردار بن جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
جَعَلَ
بنائے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّمَّا
اس میں سے جو
خَلَقَ
اس نے پیدا کیے
ظِلٰلًا
سائے
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ الۡجِبَالِ
پہاڑوں میں
اَکۡنَانًا
چھپنے کی جگہیں
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
سَرَابِیۡلَ
کرتے
تَقِیۡکُمُ
جو بچاتے ہیں تمہیں
الۡحَرَّ
گرمی سے
وَسَرَابِیۡلَ
اور کرتے
تَقِیۡکُمۡ
جو بچاتے ہیں تمہیں
بَاۡسَکُمۡ
تمہاری جنگ سے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُتِمُّ
وہ پورا کرتا ہے
نِعۡمَتَہٗ
اپنی نعمت کو
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُسۡلِمُوۡنَ
تم فرمانبردار بن جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
جَعَلَ
بنائے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّمَّا
اس میں سے جو
خَلَقَ
پیدا کیا اس نے
ظِلٰلًا
سائے
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ الۡجِبَالِ
پہاڑوں سے
اَکۡنَانًا
چھپنے کی جگہ
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
سَرَابِیۡلَ
قمیضیں
تَقِیۡکُمُ
بچاتی ہیں تمہیں
الۡحَرَّ
گرمی سے
وَسَرَابِیۡلَ
اور کچھ قمیضیں
تَقِیۡکُمۡ
بچاتی ہیں تمہیں
بَاۡسَکُمۡ
تمہاری جنگ سے
کَذٰلِکَ
اس طرح
یُتِمُّ
وہ تکمیل کرتا ہے
نِعۡمَتَہٗ
نعمت اپنی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار بن جاؤ
Translated by

Juna Garhi

And Allah has made for you, from that which He has created, shadows and has made for you from the mountains, shelters and has made for you garments which protect you from the heat and garments which protect you from your [enemy in] battle. Thus does He complete His favor upon you that you might submit [to Him].

اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ چیزوں میں سے سائے بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لئے پہاڑوں میں غار بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لئے کرتے بنائے ہیں جو تمہیں گرمی سے بچائیں اور ایسے کرتے بھی جو تمہیں لڑائی کے وقت کام آئیں وہ اسی طرح اپنی پوری پوری نعمتیں دے رہا ہے کہ تم حکم بردار بن جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی مخلوق (کی اکثر چیزوں) کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں کمین گاہیں بنائیں اور تمہارے لیے ایسے لبادے بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور جو لڑائی کے وقت بچاتے ہیں۔ اللہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتیں پوری کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ نے جن چیزوں کو پیدا کیا ہے اُن کے سائے بھی تمہارے لیے بنائے ہیں اور پہاڑوں میں تمہارے لیے چھپنے کی جگہیں بنائیں اورتمہارے لیے قمیضیں بنائیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں اورایسی قمیضیں بھی جو تمہیں جنگ میں بچاتی ہیں اس طرح اﷲ تعالیٰ تم پراپنی نعمت کی تکمیل کرتاہے تاکہ تم فرماں بردار بن جاؤ ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has made for you shades from what He has created, and made for you shelters in the mountains and made for you shirts which protect you from heat and shirts which protect you in your battles.

اور اللہ نے بنا دیئے تمہارے واسطے اپنی بنائی ہوئی چیزوں کے سائے اور بنادیں تمہارے واسطے پہاڑوں میں چھپنے کی جگیں اور بنا دیئے تم کو کرتے جو بچاؤ ہیں گرمی میں اور کرتے جو بچاؤ ہیں لڑائی میں، اسی طرح پورا کرتا ہے اپنا احسان تم پر تاکہ تم حکم مانو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی نے بنایا تمہارے لیے اپنی پیدا کردہ چیزوں سے سایہ اور اسی نے بنائیں تمہارے لیے پہاڑوں کے اندر پناہ گاہیں اور بنائے تمہارے لیے ایسے لباس جو تمہیں بچاتے ہیں گرمی سے اور ایسے لباس (زرہیں) جو تمہیں بچاتے ہیں تمہاری لڑائی میں اسی طرح وہ اتمام فرماتا ہے اپنی نعمت کا تم پر تاکہ تم اطاعت کی روش اختیار کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And Allah has provided shade for you out of some of the things He has created; and He has provided you with shelters in the mountains, and has given you coats that protect you from heat as well as coats that protect you in battle. Thus does He complete His favour upon you that you may submit to Him.

اس نے اپنی پیدا کی ہوئی بہت سی چیزوں سے تمہارے لیے سائے کا انتظام کیا ، پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گاہیں بنائیں ، اور تمہیں ایسی پوشاکیں بخشیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں 76 اور کچھ دوسری پوشاکیں جو آپس کی جنگ میں تمہاری حفاظت کرتی ہیں ۔ 77 اس طرح وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے 78 شاید کہ تم فرمانبردار بنو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ ہی نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے تمہارے لیے سائے پیدا کیے ، اور پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گاہیں بنائیں ، اور تمہارے لیے ایسے لباس پیدا کیے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں ، اور ایسے لباس جو تمہاری جنگ میں تمہیں محفوظ رکھتے ہیں ۔ ( ٣٤ ) اس طرح وہ اپنی نعمتوں کو تم پر مکمل کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان گھروں کے سوا جو لوگ بالکل مقدور نہیں رکھتے ان کی آسائش کے لئے) اللہ نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے (جیسے جھاڑ پہاڑ وغیرہ) تمہارے لئے سائے بنائے اور پہاڑوں میں چھپ رہنے کی غار ( یا تراشے ہوئے مکان اور تمہارے لئے کپڑے کے) کرتے بنائے جو تم کو گرمی اور سردی 2 اسے بچاتے ہیں اور (لوہے کے) کرتے (زر میں جو شن وغیرہ) جو لڑائی میں) تم کو تمہاری مار سے بچاتے ہیں یعنی ایک دوسرے پر جب وار کرتے ہو) اللہ تعالیٰ اسی طرح جیسے میب نعمتیں تم کو دیں اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے اس لئے کہ تم اس کا حکم مانو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے تمہارے لئے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لئے کرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بنائے (زرہ) جو تمہاری لڑائی میں تمہاری حفاظت کرتے ہیں اسی طرح وہ اپنا احسان تم پر پورا فرماتے ہیں تاکہ تم فرمانبردار رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کی پیدا کی ہوئی بہت سی چیزوں سے تمہارے لئے سائے کا انتظام کیا اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ لینے کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لئے ایسے کرتے بنائے جو گرمی (کی شدت) سے تمہاری حفاظت کرتے ہیں اور ایسے کرتے (زر ہیں) بنائے جو لڑائی میں تمہارے بچاؤ کا سامان ہیں۔ وہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتوں کو مکمل کرتا ہے شاید کہ تم فرماں بردار بن جاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے تمہارے (آرام کے) لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کُرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچائیں۔ اور (ایسے) کُرتے (بھی) جو تم کو اسلحہ جنگ (کے ضرر) سے محفوظ رکھیں۔ اسی طرح خدا اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah hath appointed for you, of that which He hath created shades, and He hath appointed for you from the mountains places of retreat, and He hath appointed for you coats protecting you from the heat and coats protecting you from the violence. Thus He perfecteth His favour on you that haply ye may submit.

اور اللہ نے تمہارے لئے اپنی بعض مخلوقات کے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گا ہیں بنائیں ۔ اور تمہارے لئے (وہ) پیراہن بنائے جو تمہاری حفاظت گرمی سے کرتے ہیں اور (وہ) پیراہن جو تمہاری حفاظت (تمہاری آپس کی جنگ میں) کرتے ہیں ۔ (اللہ) اسی طرح اپنی تعمتیں تم پر پوری کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ چیزوں سے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور تمہارے لئے ایسے لباس بنائے ، جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے لباس بنائے ، جو تمہاری جنگ میں تم کو محفوظ رکھتے ہیں ۔ اسی طرح اللہ تم پر اپنی نعمت تمام کرتا ہے ، تاکہ فرمانبردار رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے سائے دار چیزیں تخلیق فرمائیں اور اسی نے تمہارے لیے پہاڑوں میں پناہ گاہیں ( غار ) بنائیں اور اسی نے تمہارے لیے ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے لباس جوتمہیں تمہاری ( آپس کی ) لڑائی میں بچاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح اپنی نعمت کو تم پر مکمل کرتا ہے تاکہ تم فرماں برداربنو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے تمہارے آرام کے لیے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں کے سائے بنائے، پہاڑوں میں غاریں بنائیں اور کرتے بنائے جو تم کو گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بھی جو تم کو جنگ (میں اسلحہ کے نقصان) سے بچائیں، اسی طرح اللہ اپنے احسان تم پر پورے کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ نے اپنی پیدا کردہ بہت سی چیزوں سے تمہارے لئے طرح طرح کے سایوں کا بھی بندوبست کردیا، اور اسی نے تمہارے لئے پہاڑوں سے (مضبوط) پناہ گاہیں بھی بنادیں، اور تمہارے لئے ایسی پوشاکیں بھی مہیا فرما دیں، جو تمہیں بچاتی ہیں گرمی (اور سردی) سے، اور ایسی پوشاکیں بھی، جو تمہاری آپس کی لڑائی کے دوران تمہاری حفاظت کرتی ہیں، اللہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے تاکہ تم لوگ فرمانبردار بن جاؤ،

Translated by

Noor ul Amin

نیز اللہ نے ہی تمہارے لئے اپنی پیداکردہ چیزوں کے سائے بنائے اور اسی نے تمہارے لئے پہاڑوں میں غار بنائے ہیں اور اسی نے تمہارے لئے ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اورجو لڑائی کے وقت تمہیں بچاتے ہیں اللہ اسی طرح تم پر اپنی نعمتیں پوری کرتا ہے تاکہ تم فرمابرداربن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے تمہیں اپنی بنائی ہوئی چیزوں ( ف۱۷۸ ) سے سائے دیئے ( ف۱۷۹ ) اور تمہارے لیے پہاڑوں میں چھپنے کی جگہ بنائی ( ف۱۸۰ ) اور تمہارے لیے کچھ پہنادے بنائے کہ تمہیں گرمی سے بچائیں اور کچھ پہناوے ( ف۱۸۱ ) کہ لڑائیں میں تمہاری حفاظت کریں ( ف۱۸۲ ) یونہی اپنی نعمت تم پر پوری کرتا ہے ( ف۱۸۳ ) کہ تم فرمان مانو ( ف۱۸٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے اپنی پیدا کردہ کئی چیزوں کے سائے بنائے اور اس نے تمہارے لئے پہاڑوں میں پناہ گاہیں بنائیں اور اس نے تمہارے لئے ( کچھ ) ایسے لباس بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ( کچھ ) ایسے لباس جو تمہیں شدید جنگ میں ( دشمن کے وار سے ) بچاتے ہیں ، اس طرح اللہ تم پر اپنی نعمتِ ( کفالت و حفاظت ) پوری فرماتا ہے تاکہ تم ( اس کے حضور ) سرِ نیاز خم کر دو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے مخلوقات کا سایہ قرار دیا ہے اور پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں بنائی ہیں اور ایسے پیراہن بنائے ہیں جو گرمی سے بچا سکیں اور پھر ایسے پیراہن بنائے جو ہتھیاروں کی زد سے بچا سکیں ۔ وہ اسی طرح اپنی نعمتوں کو تمہارے اوپر تمام کر دیتا ہے کہ شاید تم اطاعت گزار بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who made out of the things He created, some things to give you shade; of the hills He made some for your shelter; He made you garments to protect you from heat, and coats of mail to protect you from your (mutual) violence. Thus does He complete His favours on you, that ye may bow to His Will (in Islam).

Translated by

Muhammad Sarwar

God has provided shade for you out of what He has created and places of retreat out of mountains. He has given you garments to protect you from the heat and cover your private parts. This is how He perfects His bounties to you so that perhaps you would submit to His will.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah has made shade for you out of that which He has created, and He has made places of refuge in the mountains for you, and He has made garments for you to protect you from the heat, and coats of mail to protect you from your violence. Thus does He perfect His favor for you, that you may submit yourselves to His will.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has made for you of what He has created shelters, and He has given you in the mountains places of retreat, and He has given you garments to preserve you from the heat and coats of mail to preserve you in your fighting; even thus does He complete His favor upon you, that haply you may submit.

Translated by

William Pickthall

And Allah hath given you, of that which He hath created, shelter from the sun; and hath given you places of refuge in the mountains, and hath given you coats to ward off the heat from you, and coats (of armour) to save you from your own foolhardiness. Thus doth He perfect His favour unto you, in order that ye may surrender (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने तुम्हारे लिए अपनी पैदा की हुई चीज़ों के साए बनाए और तुम्हारे लिए पहाड़ों में छुपने की जगह बनाई और तुम्हारे लिए ऐसे लिबास बनाए जो तुमको गर्मी से बचाते हैं और ऐसे लिबास बनाए जो लड़ाई में तुमको बचाते हैं, इसी तरह अल्लाह तुम पर अपनी नेमतें पूरी करता है; ताकि तुम फ़रमाँबरदार बनो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اپنی بعضی مخلوقات کے سائے بنائے اور تمہارے لیے پہاڑوں میں پناہ کی جگہیں بنائيں (2) اور تمہارے لیے ایسے کرتے بنائے جو گرمی سے تمہاری حفاظت کریں اور ایسے کرتے بنائے جو تمہاری لڑائی سے تمہاری حفاظت کریں (3) اللہ تعالیٰ تم پر اسی طرح (کی) اپنی نعمتیں پوری کرتا ہے تاکہ تم فرمانبردار رہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے ان چیزوں سے جو اس نے پیدا کیں تمہارے لیے سائے بنا دیے اور تمہارے لیے پہاڑوں میں سے چھپنے کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لیے کچھ ایسی قمیصیں بنائیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں اور کچھ ایسی ذریں جو تمہیں لڑائی میں بچاتی ہیں۔ اسی طرح وہ اپنی نعمت تم پر پوری کرتا ہے، تاکہ تم فرماں بردار بن جاؤ۔ “ (٨١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو جائے سکون بنایا۔ اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لئے ایسے مکان پیدا کیے جنہیں تم سفر اور قیام ، دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو۔ اس نے جانوروں کے صوف اور اون اور بالوں سے تمہارے لئے پہننے اور برتنے کی بہت سی چیزیں پیدا کردیں جو زندگی کی مدت مقررہ تک تمہارے کام آتی ہیں۔ اس نے اپنی پیدا کی ہوئی بہت سی چیزوں سے تمہارے لئے سائے کا انتظام کیا ، پہاڑوں میں تمہارے لئے پناہ گاہیں بنائیں ، اور تمہیں ایسے پوشاکیں بخشیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں۔ اور کچھ دوسری پوشاکیں جو آپس کی جنگ میں تمہاری حفاظت کرتی ہیں۔ اس طرح وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے شاید کہ تم فرمانبردار بنو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے جو کچھ پید فرمایا ہے ان میں بعض چیزیں ایسی ہیں جو سایہ والی ہیں اور اس نے تمہارے لیے پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لیے کرتے بنائے جو تمہیں گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بنائے جو لڑائی سے تمہاری حفاظت کرتے ہیں، اللہ تم پر ایسے ہی نعمت پوری فرماتا ہے تاکہ تم فرمانبردار بنو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے بنا دیے تمہارے واسطے اپنی بنائی ہوئی چیزوں کے سائے اور بنا دیں تمہارے واسطے پہاڑوں میں چھپنے کی جگہیں اور بنا دیے تم کو کرتے جو بچاؤ ہیں گرمی میں اور کرتے جو بچاؤ ہیں لڑائی میں اسی طرح پورا کرتا ہے اپنا احسان تم پر تاکہ تم حکم مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

گھروں کا سامان اور برتنے کی چیزیں بنائیں اور اللہ نے تمہارے لئے پانی پیدا کی ہوئیں بعض چیزوں کے سائے بنائے اور پہاڑوں میں تمہارے لئے چھپنے کی جگہیں بنائیں اور تمہارے لئے ایسے کرتے بنائے جو گرمی سے تم کو بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بھی بنائے جو تم کو لڑائی میں بچائو کا کام دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اسی طرح تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے تا کہ تم اس کے فرمانبردار بنو