Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 93

سورة النحل

وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَجَعَلَکُمۡ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّ لٰکِنۡ یُّضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ لَتُسۡئَلُنَّ عَمَّا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۳﴾

And if Allah had willed, He could have made you [of] one religion, but He causes to stray whom He wills and guides whom He wills. And you will surely be questioned about what you used to do.

اگر اللہ چاہتا تم سب کو ایک ہی گروہ بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہے ہدایت دیتا ہے ، یقیناً تم جو کچھ کر رہے ہو اس کے بارے میں باز پرس کی جانے والی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
لَجَعَلَکُمۡ
البتہ وہ بنا دیتا تمہیں
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّضِلُّ
وہ گمراہ کرتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَہۡدِیۡ
اور وہ ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَ لَتُسۡئَلُنَّ
اور البتہ تم ضرور سوال کیے جاؤ گے
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَجَعَلَکُمۡ
یقیناً بنا دیتا تمہیں
اُمَّۃً
امت
وَّاحِدَۃً
ایک ہی
وَّلٰکِنۡ
لیکن
یُّضِلُّ
وہ گمراہی میں ڈال دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَہۡدِیۡ
اور ہدایت دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَ لَتُسۡئَلُنَّ
اور تم سے ضرور پوچھا جائے گا
عَمَّا
اس کے بارے میں جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

And if Allah had willed, He could have made you [of] one religion, but He causes to stray whom He wills and guides whom He wills. And you will surely be questioned about what you used to do.

اگر اللہ چاہتا تم سب کو ایک ہی گروہ بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہے ہدایت دیتا ہے ، یقیناً تم جو کچھ کر رہے ہو اس کے بارے میں باز پرس کی جانے والی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جو کچھ تم کرتے رہے، اس سے متعلق ضرور تمہاری باز پرس ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگراﷲ تعالیٰ چاہتاتو یقیناسب کو ایک ہی اُمت بنا دیتالیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے اورجسے چاہتاہے ہدایت دیتا ہے اورتم سے ضروراس کے بارے میں پوچھاجائے گاجوتم عمل کیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if Allah so willed, He would have made you all a sin¬gle community, but He lets whom He wills go astray and takes whom He wills to the right path. And you will be questioned about what you used to do.

اور اللہ چاہتا تو سب کو ایک ہی فرقہ کردیتا لیکن راہ بھلاتا ہے جس کو چاہے اور سمجھاتا ہے جس کو چاہے، اور تم سے پوچھ ہوگی جو کام تم کرتے تھے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم سے ضرور پوچھا جائے گا اس بارے میں جو کچھ تم کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had Allah so willed, He would have made you all one single community. However, He lets go astray whomsoever He wills and shows the Right Way to whomsoever He wills. Surely you shall be called to account regarding what you did.

اگر اللہ کی مشیت یہ ہوتی ﴿کہ تم میں کوئی اختلاف نہ ہو﴾ تو وہ تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا ، 93 مگر وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈالتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے ، 94 اور ضرور تم سے تمہارے اعمال کی باز پرس ہوکر رہے گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت ( یعنی ایک ہی دن کا پیرو ) بنا دیتا ، لیکن وہ جس کو چاہتا ہے ( اس کی ضد کی وجہ سے ) گمراہی میں ڈال دیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے ۔ اور تم جو عمل بھی کرتے تھے اس کے بارے میں تم سے ضرور باز پرس ہوگی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا سب کا دین اور مذہب ایک ہی ہوتا مگر وہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے 1 راہ پر لاتا ہے اور تم جو دنیا میں کر رہے ہو (قیامت میں) تم کو اس کی ضرور باز پرس ہوگی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ چاہتے تو تم سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتے و لیکن وہ جسے چاہتے ہیں گمراہ کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں راہ پر ڈال دیتے ہیں اور جو عمل تم کرتے ہو ان کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی جماعت بنا دیتا۔ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے راستہ پر لگا دیتا ہے اور تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا چاہتا تو تم (سب) کو ایک ہی جماعت بنا دیتا۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جو عمل تم کرتے ہو (اُس دن) اُن کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had Allah willed, He would have made you all one community, but he sendeth astray whomsoever He willeth, and guideth whomsoever He willeth; and surely ye shall be questioned regarding that which ye have been working.

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ دکھا دیتا ہے ۔ اور جو کچھ تم کررہے ہو ضرور اس کے باب میں تم سے سوال ہو کر رہے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنادیتا ۔ لیکن وہ گمرا کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کے باب میں ضرور تم سے پرسش ہونی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتا تو تم سب لوگوں کو ضرور ایک ہی جماعت ( افراد ) بنادیتا لیکن جیسے وہ چاہتا ہے ( اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ) گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ( اس کی طلب پر ) ہدایت دے دیتا ہے اور وہ ضروربالضرور تم سے ان تمام باتوں کا سوال کرے گا جو تم کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے۔ اور جو عمل تم کرتے ہو ان کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر اللہ چاہتا (کہ تمہارے اندر کوئی اختلاف ہو ہی نہ) تو وہ یقیناً (بڑی آسانی سے) تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا، مگر وہ (اپنے دستور عدل و حکمت کے مطابق) جسے چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت (کی دولت) سے نواز دیتا ہے، اور (یاد رکھنا کہ تمہیں یونہی چھٹی نہیں ملی رہے گی، بلکہ) تم سب سے ضرور باز پرس ہونی ہے، ان سب کاموں کے بارے میں جو تم لوگ کرتے رہے تھے (اپنی زندگیوں میں )

Translated by

Noor ul Amin

اور اگراللہ چاہتا توتمہیں ایک ہی امت بنا دیتا ، لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اورجو کچھ تم کرتے رہے اس کے متعلق ضرورتمہاری بازپرس ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ چاہتا تو تم کو ایک ہی امت کرتا ( ف۲۱۷ ) لیکن اللہ گمراہ کرتا ہے ( ف۲۱۸ ) جسے چاہے ، اور راہ دیتا ہے ( ف۲۱۹ ) جسے چاہے ، اور ضرور تم سے ( ف۲۲۰ ) تمہارے کام پوچھے جائیں گے ، ( ف۲۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ چاہتا تو تم ( سب ) کو ایک ہی امت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت فرما دیتا ہے ، اور تم سے ان کاموں کی نسبت ضرور پوچھا جائے گا جو تم انجام دیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک امت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تم جو کچھ کر رہے ہو اس کے بارے میں تم سے ضرور سوال کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah so willed, He could make you all one people: But He leaves straying whom He pleases, and He guides whom He pleases: but ye shall certainly be called to account for all your actions.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God wanted, He would have made you one single nation but He guides or causes to go astray whomever He wants. You will certainly be questioned about what you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had Allah willed, He would have made you (all) one nation, but He allows whom He wills to stray and He guides whom He wills. But you shall certainly be called to account for what you used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if Allah please He would certainly make you a single nation, but He causes to err whom He pleases and guides whom He pleases; and most certainly you will be questioned as to what you did.

Translated by

William Pickthall

Had Allah willed He could have made you (all) one nation, but He sendeth whom He will astray and guideth whom He will, and ye will indeed be asked of what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर अल्लाह चाहता तो तुम सबको एक ही उम्मत बना देता लेकिन वह बे-राह कर देता है जिसको चाहता है और हिदायत दे देता है जिसको चाहता है, और ज़रूर तुमसे तुम्हारे आमाल की पूछ-गछ होगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو تم سب کو ایک ہی طریقے کا بنا دیتے لیکن جس کو چاہتے ہیں بےراہ کردیتے ہیں اور جس کو چاہتے ہیں راہ پر ڈال دیتے ہیں (6) اور تم سے تمہارے اعمال کی ضرور باز پرس ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر اللہ چاہتا تو تمہیں ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تمہیں ضرور پوچھے گا جو تم کرتے تھے۔ “ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ کی مشیت یہ ہوتی (کہ تم میں کوئی اختلاف نہ ہو) تو وہ تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا ، مگر وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈالتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے ، اور پھر ضرور تم سے تمہارے اعمال کی باز پرس ہو کر رہے گی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی جماعت بنا دیتا لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے، اور تم جو اعمال کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی فرقہ کردیتا لیکن راہ بھلاتا ہے جس کو چاہے اور سجھاتا ہے جس کو چاہے اور تم سے پوچھ ہوگی جو کام تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

قیامت کے دن خدا تم پر ان کی حقیقت واضح کر دے گا اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کو ایک ہی فرقہ بنا دیتالیکن وہ جس کو چاہتا ہے بےراہ رکھتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ پر لگا دیتا ہے اور جو عمل تم کرتے رہو گے ان سب کی تم سے ضرور باز پرس کی جائے گی