Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 95

سورة النحل

وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ؕ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰہِ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۹۵﴾

And do not exchange the covenant of Allah for a small price. Indeed, what is with Allah is best for you, if only you could know.

تم اللہ کے عہد کو تھوڑے مول کے بدلے نہ بیچ دیا کرو ۔ یاد رکھو اللہ کے پاس کی چیز ہی تمہارے لئے بہتر ہے بشرطیکہ تم میں علم ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَشۡتَرُوۡا
تم لو
بِعَہۡدِ اللّٰہِ
بدلے اللہ کے عہد کے
ثَمَنًا
قیمت
قَلِیۡلًا
تھوڑی
اِنَّمَا
بیشک جو
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے پاس ہے
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَشۡتَرُوۡا
اور نہ تم بیچو
بِعَہۡدِ
عہد کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
ثَمَنًا
قیمت میں
قَلِیۡلًا
تھوڑی
اِنَّمَا
بلاشبہ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And do not exchange the covenant of Allah for a small price. Indeed, what is with Allah is best for you, if only you could know.

تم اللہ کے عہد کو تھوڑے مول کے بدلے نہ بیچ دیا کرو ۔ یاد رکھو اللہ کے پاس کی چیز ہی تمہارے لئے بہتر ہے بشرطیکہ تم میں علم ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ سے کئے ہوئے عہد کو تھوڑی سی قیمت کے عوض مت بیچو کیونکہ جو کچھ (اجر) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ اگر تم جانو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ کے عہد کو تھوڑی قیمت کے عوض مت بیچو، بلاشبہ جواﷲ تعالیٰ کے پاس ہے وہی تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگرتم جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not take a paltry price against the pledge of Al¬lah. Indeed, what is with Allah is much better for you, if but you knew.

اور نہ لو اللہ کے عہد پر مول تھوڑا سا بیشک جو اللہ کے یہاں ہے وہی بہتر ہے تمہارے حق میں، اگر تم جانتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ کے اس عہد کو حقیر سی قیمت کے عوض فروخت نہ کرو یقیناً اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ بہت بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم علم رکھتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not barter away the covenant of Allah for a paltry gain. Verily that which is with Allah is far better for you, if you only knew.

اللہ کے عہد 96 کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو ، 97 جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے عہد کو تھوڑٰ سی قیمت میں نہ بیچ ڈالو ۔ اگر تم حقیقت سمجھو تو جو ( اجر ) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ کے ساتھ جو عہد کیا تھا (قسم کھائی) اس کے بدل دنیا کا تھوڑا سا فائدہ مت قبول کرو کیونکہ اللہ کے پاس جو تم کو ثواب ملنے والا ہے وہ تمہارے لئے (دنیا کے مال و متاع سے کہیں) بہتر ہے 6 اگر تم سمجھو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ سے جو تم نے عہد کیا اس کو تھوڑی سی قیمت (مال ومنال دنیا) پر مت بیچو بیشک جو (صلہ) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو تو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اللہ کے عہد کو تھوڑے سے فائدہ کے لئے فروخت نہ کر ڈالو۔ بیشک جو اللہ کے پاس ہے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔ (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو صلہ خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And barter not the covenant of Allah for a small price; verily that which is with Allah --that is better for you, if ye only know.

اور اللہ کے عہد کو (دنیا کے) تھوڑے نفع کے عوض میں نہ بیچ ڈالو ۔ بیشک اللہ کے پاس جو کچھ ہے وہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے اگر تم علم (صحیح) رکھتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کے عہد کو متاعِ قلیل کے عوض نہ بیچو ۔ جو کچھ اللہ کے پاس ہے ، وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( دنیاکی ) تھوڑی سی قیمت کے عوض اللہ ( تعالیٰ ) کے عہد کوبیچ نہ ڈالو ۔ بات یہی ہے کہ تمہارے لیے وہی بہتر ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ہے اگر تم ( صحیح ) علم رکھتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے عہد کو مت بیچو اور اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت مت لو (کیونکہ عہد پورا کرنے کا جو بدلہ) اللہ کے پاس مقرر ہے وہ اگر تم سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یاد رکھنا کہ) کہیں تم لوگ اللہ کے عہد کے بدلے میں (دنیائے دوں کا) کوئی گھٹیا مول نہ اپنا لینا، بیشک جو کچھ اللہ کے پاس ہے، وہ تمہارے لئے کہیں بہتر ہے اگر تم جانو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ سے کئے ہوئے وعدوں کو تھوڑسی قیمت کے بدلے نہ بیچ دیاکروکیونکہ جو ( اجر ) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہترہے اگر تم جانو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے عہد پر تھوڑے دام مول نہ لو ( ف۲۲۵ ) بیشک وہ ( ف۲۲٦ ) جو اللہ کے پاس ہے تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ کے عہد حقیر سی قیمت ( یعنی دنیوی مال و دولت ) کے عوض مت بیچ ڈالا کرو ، بیشک جو ( اجر ) اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ( اس راز کو ) جانتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کے عہد و پیمان کو تھوڑی سی قیمت کے عوض فروخت نہ کرو ۔ بے شک جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor sell the covenant of Allah for a miserable price: for with Allah is (a prize) far better for you, if ye only knew.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not sell your covenant with God for a small price. The reward which you will receive from God is better for you, if only you knew it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And do not use an oath by Allah for the purchase of little value, what is with Allah is better for you if you only knew.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not take a small price in exchange for Allah's covenant; surely what is with Allah is better for you, did you but know.

Translated by

William Pickthall

And purchase not a small gain at the price of Allah's covenant. Lo! that which Allah hath is better for you, if ye did but know.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह के अहद को थोड़े फ़ायदे के लिए न बेचो, जो कुछ अल्लाह के पास है वह तुम्हारे लिए बेहतर है अगर तुम जानो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم لوگ عہد خداوندی کے عوض میں (دنیا کا) تھوڑا سا فائدہ حاصل مت کرو بس اللہ کے پاس کی جو چیز ہے وہ تمہارے لیے بدرجہ بہتر ہے اگر تم سمجھنا چاہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ کے عہد کے بدلے تھوڑی قیمت نہ لو، جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہوتے۔ “ (٩٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے عہد کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو ، جو کچ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کے عہد کے عوض تھوڑی قیمت حاصل نہ کرو بلاشبہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ لو اللہ کے عہد پر مول تھوڑا سا بیشک جو اللہ کے یہاں ہے وہی بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم جانتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خدا سے تم نے جو عہد کیا ہے اس کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل نہ کرلیا کرو ، بیشک جو عوض اللہ کے ہاں سے وہ تمہارے لئے بدرجہا بہتر ہے بشرطیکہ تم اس بات کو سمجھو