Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 1

سورة بنی اسراءیل

سُبۡحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسۡرٰی بِعَبۡدِہٖ لَیۡلًا مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ اِلَی الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا الَّذِیۡ بٰرَکۡنَا حَوۡلَہٗ لِنُرِیَہٗ مِنۡ اٰیٰتِنَا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ ﴿۱﴾

Exalted is He who took His Servant by night from al-Masjid al-Haram to al-Masjid al- Aqsa, whose surroundings We have blessed, to show him of Our signs. Indeed, He is the Hearing, the Seeing.

پاک ہے وہ اللہ تعالٰی جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں یقیناً اللہ تعالٰی ہی خوب سننے دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سُبۡحٰنَ
پاک ہے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اَسۡرٰی
لے گیا
بِعَبۡدِہٖ
اپنے بندے کو
لَیۡلًا
رات کے ایک حصے میں
مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجدِ حرام سے
اِلَی
طرف
الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا
مسجد ِ اقصٰی کے
الَّذِیۡ
وہ جو
بٰرَکۡنَا
برکت دی ہم نے
حَوۡلَہٗ
اس کےاردگرد کو
لِنُرِیَہٗ
تاکہ ہم دکھائیں اسے
مِنۡ اٰیٰتِنَا
اپنی نشانیوں میں سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
ہُوَ
وہی ہے
السَّمِیۡعُ
خوب سننے والا
الۡبَصِیۡرُ
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

سُبۡحٰنَ
پاک ہے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اَسۡرٰی
رات کو لے گیا
بِعَبۡدِہٖ
اپنے بندے کو
لَیۡلًا
ایک رات
مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام سے
اِلَی الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا
دور کی اس مسجد تک
الَّذِیۡ
وہ جو
بٰرَکۡنَا
بر کت دی ہم نے
حَوۡلَہٗ
اس کے ما حول کو
لِنُرِیَہٗ
تاکہ ہم دکھائیں اسے
مِنۡ اٰیٰتِنَا
اپنی کچھ نشانیا ں
اِنَّہٗ
بلا شبہ
ہُوَ
وہ
السَّمِیۡعُ
وہ سب کچھ سننے والا
الۡبَصِیۡرُ
سب کچھ دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Exalted is He who took His Servant by night from al-Masjid al-Haram to al-Masjid al- Aqsa, whose surroundings We have blessed, to show him of Our signs. Indeed, He is the Hearing, the Seeing.

پاک ہے وہ اللہ تعالٰی جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں یقیناً اللہ تعالٰی ہی خوب سننے دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پاک ہے وہ ذات جس نے ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام سے لے کر مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی۔ جس کے ماحول کو ہم نے برکت دے رکھی ہے (اور اس سے غرض یہ تھی) کہ ہم اپنے بندے کو اپنی بعض نشانیاں دکھائیں۔ بلاشبہ وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پاک ہے وہ (اللہ)جو اپنے بندے کوایک رات مسجدِحرام سے دورکی اس مسجد تک لے گیا جس کے ماحول کوہم نے برکت دی ہے تاکہ ہم اُسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں، بلاشبہ وہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Pure is He Who made his servant travel at night from al-Masjid al-Haram to al-Masjid al-Aqsa the environs of which We have blessed, so that We let him see some of Our signs. Surely, He is the All Hearing, All Seeing.

پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے بندہ کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک جس کو گھیر رکھا ہے ہماری برکت نے تاکہ دکھلائیں اس کو کچھ اپنی قدرت کے نمونے وہی ہے سننے والا دیکھنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پاک ہے وہ ذات جو لے گئی راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ (دُور کی مسجد) تک جس کے ماحول کو ہم نے بابرکت بنایا تاکہ ہم دکھائیں اس (بندے محمد) کو اپنی نشانیاں۔ یقیناً وہی ہے سب کچھ سننے والا دیکھنے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Holy is He Who carried His servant by night from the Holy Mosque (in Makkah) to the farther Mosque (in Jerusalem) whose surroundings We have blessed that We might show him some of Our Signs. Indeed He alone is All-Hearing, All-Seeing.

پاک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے دور کی اس مسجد تک جس کے ماحول کو اس نے برکت دی ہے ، تاکہ اسے اپنی کچھ نشانیوں کا مشاہدہ کرائے ۔ حقیقت 1 میں وہی ہے سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گئی جس کے ماحول پر ہم نے برکتیں نازل کی ہیں ، تاکہ ہم انہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ۔ ( ١ ) بیشک وہ ہر بات سننے والی ، ہر چیز دیکھنے والی ذات ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ (خدا وند ہر عیب اور نقص سے) اپاک ہے جو اپنے بندے 2(محمد) کو راتوں رات ادب والی مسجد (خانہ کعبہ) سے دور کی مسجد 3 (بیت المقدس میں لے گیا جس کے گرد ہم نے برکت کر رکھی ہے اس لئے کہ ہم محمد کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھلائیں بشک 4 وہی خدا ہے جو (ہر بات کو اور ہر چیز کو سنتا اور دیکھتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پاک ہے وہ (ذات) جو اپنے بندے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک رات میں مسجد حرام (مسجد کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) تک جس کے گرداگرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں ، لے کر گیا تاکہ ہم انہیں اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بیشک وہی (اللہ) سننے والا دیکھنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ، پاک بےعیب ذات ہے جو اپنے بندے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو راتوں رات مسجد الحرام سے مسجد اقصی (بیت المقدس) تک لے گیا جس کے اردگرد کو ہم نے برکت عطا کی ہے تاکہ ہم ان کو (اپنی قدرت کی) نشانیاں دکھائیں ۔ بیشک وہی سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Hallowed be He Who translated His bondman in a night from the Sacred Mosque to the Furthest Mosque, the environs whereof We have blest, that We might shew him of Our signs; verily He! He is the Hearer, the Beholder.

پاک ذات ہے وہ جو اپنے بندہ کو راتی رات مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گیا ۔ جس کے اردگرد کو ہم نے بابرکت بنا رکھا ہے تاکہ اس (بندہ) کو ہم بعض اپنے عجائب (قدرت) دکھائیں ۔ بیشک سمیع بصیر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو لے گئی ایک شب ، مسجد حرام سے اس دور والی مسجد تک ، جس کے ارد گرد کو ہم نے برکت بخشی ، تاکہ ہم اس کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ۔ بیشک سننے والا ، دیکھنے والا وہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ہر کمی بیشی اور نقص سے ) پاک ہے اللہ ( تعالیٰ ) جو اپنے بندے ( محمد ﷺ ) کو رات ( کے بہت کم وقت ) میں مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا جس کے چاروں طرف کی جگہ کو ہم نے بابرکت بنایا ہے تاکہ ہم انہیں اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہ ( اللہ تعالیٰ ) تمام باتیں سننے والے اور ہر چیز دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ ذات پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام، یعنی خانہ کعبہ سے مسجد اقصیٰ ، یعنی بیت المقدس تک لے گیا جس کے ماحول کو ہم نے برکت دی ہے تاکہ ہم اسے اپنی نشانیوں کا مشاہدہ کرائیں، حقیقت میں وہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پاک ہے وہ ذات، جو راتوں رات لے گئی اپنے بندہ خاص کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک، جس کے آس پاس کو ہم نے نواز رکھا ہے طرح طرح (کی خیرات) و برکات سے، تاکہ ہم دکھائیں اس کو اپنی نشانیوں میں سے (کچھ نشانیاں) ، بیشک وہ (اللہ) ہی ہے سننے والا، دیکھنے والا،

Translated by

Noor ul Amin

پاک ہے وہ ذات جس نے رات ہی رات میں اپنے بندے کو مسجدحرام سے لے کر مسجد اقصی تک سیرکرائی جس کے ماحول کو ہم نے برکت دے رکھی ہے تاکہ ہم اپنے بندوں کو بعض نشانیاں دکھائیں بلاشبہ وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پاکی ہے اسے ( ف۲ ) جو اپنے بندے ( ف۳ ) کو ، راتوں رات لے گیا ( ف٤ ) مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک ( ف۵ ) جس کے گرداگرد ہم نے برکت رکھی ( ف٦ ) کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ذات ( ہر نقص اور کمزوری سے ) پاک ہے جو رات کے تھوڑے سے حصہ میں اپنے ( محبوب اور مقرّب ) بندے کو مسجدِ حرام سے ( اس ) مسجدِ اقصٰی تک لے گئی جس کے گرد و نواح کو ہم نے بابرکت بنا دیا ہے تاکہ ہم اس ( بندۂ کامل ) کو اپنی نشانیاں دکھائیں ، بیشک وہی خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پاک ہے وہ ( خدا ) جو اپنے بندہ ( خاص ) کو رات کے ایک حصہ میں مسجد الحرام سے اس مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا جس کے گرد و پیش ہم نے برکت دی ہے تاکہ ہم انہیں اپنی ( قدرت کی ) کچھ نشانیاں دکھائیں بے شک وہ بڑا سننے والا ، بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Glory to (Allah) Who did take His servant for a Journey by night from the Sacred Mosque to the farthest Mosque, whose precincts We did bless,- in order that We might show him some of Our Signs: for He is the One Who heareth and seeth (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the Exalted One who took His servant one night for a visit from the Sacred Mosque (in Mecca) to the Aqsa Mosque (in Jerusalem). God has blessed the surroundings of the Aqsa Mosque. He took His servant on this visit to show him (miraculous) evidence of His (existence). It is He who is All-hearing and All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Glorified be He Who took His servant for a Journey by Night from Al-Masjid Al-Haram to Al-Masjid Al-Aqsa, the neighborhood whereof We have blessed, in order that We might show him of Our Ayat. Verily, He is the All-Hearer, the All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Glory be to Him Who made His servant to go on a night from the Sacred Mosque to the remote mosque of which We have blessed the precincts, so that We may show to him some of Our signs; surely He is the Hearing, the Seeing.

Translated by

William Pickthall

Glorified be He Who carried His servant by night from the Inviolable Place of Worship to the Far distant place of worship the neighbourhood whereof We have blessed, that We might show him of Our tokens! Lo! He, only He, is the Hearer, the Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पाक है वह अल्लाह जो अपने बंदे को रात ही रात में मस्जिदे-हराम से मस्जिदे-अक़सा तक ले गया जिसके पास हमने बरकत दे रखी है; इसलिए कि हम उसे अपनी क़ुदरत के बअज़ नमूने दिखाएं, यक़ीनन अल्लाह ही ख़ूब सुनने वाला, देखने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ پاک ذات ہے جو اپنے بندہٴ (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شب کے وقت مسجد حرام (یعنی مسجد کعبہ سے) مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک جس کے گرد (5) اگر ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم ان کو اپنے کچھ عجائبات قدرت دکھلاویں (6) بیشک اللہ تعالیٰ بڑے سننے والے بڑے دیکھنے والے ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پاک ہے وہ ذات جو رات کے ایک حصے میں اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے بہت برکت دی ہے، تاکہ ہم اسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں۔ بلاشبہ وہی خوب سننے والا، دیکھنے والا ہے۔ “ ( ١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پاک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے دور کی اس مسجت تک جس کے ماحول کو اس نے برکت دی ہے تاکہ اسے کچھ نشانیوں کا مشاہدہ کرائے۔ حقیقت میں وہی ہے سب کچھ سننے اور دیکھنے والا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے بندہ کو ایک رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک سفر کرایا، جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھیں تاکہ ہم اسے اپنی آیات دکھائیں، بیشک اللہ تعالیٰ سننے والا جاننے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے بندے کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصٰی تک جس کو گھیر رکھا ہے ہماری برکت نے تاکہ دکھلائیں اس کو کچھ اپنی قدرت کے نمونے وہی ہے سننے والا دیکھنے والاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ خدا جملہ عیوب سے منزہ ہے جو اپنے بندے کو رات کے وقت مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا وہ مسجد اقصیٰ جس کے گردا گرد ہم نے ہر قسم کی برکتیں رکھی ہیں اس بندے کو لے جانے سے مقصد یہ تھا کہ ہم اس کو اپنی قدرت کی کچھ نشانیاں دکھائیں بیشک خدا بڑا سننے والا بڑا دیکھنے والا ہے