Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 100

سورة بنی اسراءیل

قُلۡ لَّوۡ اَنۡتُمۡ تَمۡلِکُوۡنَ خَزَآئِنَ رَحۡمَۃِ رَبِّیۡۤ اِذًا لَّاَمۡسَکۡتُمۡ خَشۡیَۃَ الۡاِنۡفَاقِ ؕ وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ قَتُوۡرًا ﴿۱۰۰﴾٪  11

Say [to them], "If you possessed the depositories of the mercy of my Lord, then you would withhold out of fear of spending." And ever has man been stingy.

کہہ دیجئے کہ اگر بالفرض تم میرے رب کی رحمتوں کے خزانوں کے مالک بن جاتے تو تم اس وقت بھی اس کے خرچ ہو جانے کے خوف سے اس کو روکے رکھتے اور انسان ہے ہی تنگ دل ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّوۡ
اگر
اَنۡتُمۡ
تم
تَمۡلِکُوۡنَ
تم مالک ہوتے
خَزَآئِنَ
خزانوں کے
رَحۡمَۃِ
رحمت کے
رَبِّیۡۤ
میرے رب کی
اِذًا
تب
لَّاَمۡسَکۡتُمۡ
البتہ روک لیتے تم
خَشۡیَۃَ
ڈر سے
الۡاِنۡفَاقِ
خرچ ہو جانے کے
وَکَانَ
اور ہے
الۡاِنۡسَانُ
انسان
قَتُوۡرًا
بہت کنجوس/بخیل
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّوۡ
اگر
اَنۡتُمۡ
تم
تَمۡلِکُوۡنَ
مالک ہوتے
خَزَآئِنَ
خزانوں کے
رَحۡمَۃِ
رحمت کے
رَبِّیۡۤ
میرے رب کی
اِذًا
تب
لَّاَمۡسَکۡتُمۡ
ضرور روکے رکھتے تم
خَشۡیَۃَ
ڈر سے
الۡاِنۡفَاقِ
خر چ ہو جا نے کہ
وَکَانَ
اور( ہمیشہ سے )ہے
الۡاِنۡسَانُ
انسان
قَتُوۡرًا
بڑا ہی بخیل
Translated by

Juna Garhi

Say [to them], "If you possessed the depositories of the mercy of my Lord, then you would withhold out of fear of spending." And ever has man been stingy.

کہہ دیجئے کہ اگر بالفرض تم میرے رب کی رحمتوں کے خزانوں کے مالک بن جاتے تو تم اس وقت بھی اس کے خرچ ہو جانے کے خوف سے اس کو روکے رکھتے اور انسان ہے ہی تنگ دل ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانوں کے مالک تم ہوتے تو ان کے خرچ ہوجانے کے اندیشہ سے سب کچھ اپنے پاس ہی رہنے دیتے۔ واقعی انسان بہت تنگ دل ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں اگرتم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے، تب خرچ ہوجانے کے ڈرسے تم اُنہیں ضرور روکے رکھتے اور انسان بڑاہی بخیل ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"If you were to own the treasures of my Lord&s bless¬ing, even then you would certainly hold them back, lest it should be spent. And man is so niggardly.

کہہ اگر تمہارے ہاتھ میں ہوتے میرے رب کی رحمت کے خزانے تو ضرور بند کر رکھتے اس ڈر سے کہ خرچ نہ ہوجائیں اور ہے انسان دل کا تنگ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہیے کہ اگر تمہیں اختیار ہوتا میرے رب کی رحمت کے خزانوں پر تب بھی تم ضرور روک رکھتے (انہیں) خرچ ہوجانے کے ڈر سے اور انسان بہت ہی تنگ دل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، اگر کہیں میرے رب کی رحمت کے خزانے تمہارے قبضے میں ہوتے تو تم خرچ ہو جانے کے اندیشے سے ضرور ان کو روک رکھتے ۔ واقعی انسان بڑا تنگ دل واقع ہوا ہے ۔ 112 ؏ ١١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! ان کافروں سے ) کہہ دو کہ : اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے کہیں تمہارے اختیار میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے ڈر سے ضرور ہاتھ روک لیتے ۔ ( ٥٢ ) اور انسان ہے ہی بڑا تنگ دل ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ان لوگوں سے کہہ دے اگر میرے مالک کی رحمت کے خزانے تمہایر ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ 7 ہوجانے کے ڈر سے بخیلی کرتے اور آدمی بخیل ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو پھر تم خرچ ہوجانے کے خوف سے ان کو ضرور بند رکھتے اور انسان بڑا تنگ دل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اگر تم میرے پروردگار کے خزانوں کے مالک ہوتے تو تم خرچ ہونے کے خوف سے روک کر رکھ لیتے۔ واقعی انسان بہت تنگ دل واقع ہوا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے خوف سے (ان کو) بند رکھتے۔ اور انسان دل کا بہت تنگ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: if it were ye who owned the treasures of the mercy of my Lord, ye would surely refrain for fear of expending; and man is ever miserly.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر (کہیں) تم میرے پروردگار کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو اس وقت ضرور تم (اس کے) خرچ ہوجانے کے اندیشہ سے (ہاتھ) روک لیتے انسان ہے ہی بڑا تنگ دل ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اگر میرے رب کے فضل کے خزانوں کے مالک تم ہوتے تو اس وقت تم خرچ ہوجانے کے اندیشے سے ہاتھ روک لیتے اور انسان بڑا ہی تنگ دل ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

( اے پیغمبر ﷺ! ) آپ فرمادیجیے کہ اگر تم ( لوگ ) میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو اس وقت تم خرچ ہوجانے کے ڈر سے ضرور ہاتھ روک لیتے اور واقعی انسان ( خرچ کرنے میں ) بڑا تنگ دل ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ اگر میرے رب کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے خوف سے ان کو بند کر رکھتے اور انسان دل کا بہت تنگ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ اگر کہیں تم لوگ مالک ہوگئے ہوتے میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے، تو یقیناً تم ان کو روک رکھتے خرچ ہوجانے کے اندیشے سے، واقعی انسان بڑا ہی تنگ دل ہے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:اگرمیرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک تم ہوتے تو ان کے خرچ ہوجانے کے خوف سے سب کچھ اپنے پاس ہی رہنے دیتے اور انسان توبہت تنگ دل واقع ہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اگر تم لوگ میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے ( ف۲۰۹ ) تو انھیں بھی روک رکھتے اس ڈر سے کہ خرچ نہ ہوجائیں ، اور آدمی بڑا کنجوس ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر تم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو تب بھی ( سب ) خرچ ہوجانے کے خوف سے تم ( اپنے ہاتھ ) روکے رکھتے ، اور انسان بہت ہی تنگ دل اور بخیل واقع ہوا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! کہ اگر تم میرے پروردگار کی رحمت کے خزانوں کے مالک بھی ہوتے تو تم ان کے خرچ ہو جانے کے خوف سے ( ہاتھ ) روک لیتے اور انسان بڑا بخیل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If ye had control of the Treasures of the Mercy of my Lord, behold, ye would keep them back, for fear of spending them: for man is (every) niggardly!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "Had you owned the treasures of the Mercy of my Lord, you would have locked them up for fear of spending them. The human being has always been stingy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "If you possessed the treasure of the mercy of my Lord, then you would surely hold back for fear of spending, and man is ever miserly!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If you control the treasures of the mercy of my Lord, then you would withhold (them) from fear of spending, and man is niggardly.

Translated by

William Pickthall

Say (unto them): If ye possessed the treasures of the mercy of my Lord, ye would surely hold them back for fear of spending, for man was ever grudging.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "यदि कहीं मेरे रब की दयालुता के ख़ज़ाने तुम्हारे अधिकार में होते हो ख़र्च हो जाने के भय से तुम रोके ही रखते। वास्तव में इनसान तो दिल का बड़ा ही तंग है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ اگر تم لوگ میری رب کی رحمت (یعنی نبوت) کے خزانوں (یعنی کمالات) کے مختار ہوتے تو اس صورت میں تم (اس کے) خرچ کرنے کے اندیشہ سے ضرور ہاتھ روک لیتے اور آدمی ہے بڑا تنگ دل۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اگر تم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو اس وقت تم اسے خرچ ہوجانے کے ڈر سے ضرور روک لیتے کیونکہ انسان بہت بخیل ہے۔ “ (١٠٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو ، اگر کہیں میرے رب کی رحمت کے خزانے تمہارے قبضے میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے اندیشے سے ضرور ان کو روک رکھتے۔ واقعی انسان بڑا تنگ دل واقع ہوا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اگر تم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مالک ہوتے تو اس صورت میں خرچ ہوجانے کے ڈر سے ہاتھ روک لیتے اور انسان خرچ کرنے میں بڑا تنگ دل ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کھے اگر تمہارے ہاتھ میں ہوتے میرے رب کی رحمت کے خزانے تو ضرور بند کر رکھتے اس ڈر سے کہ خرچ نہ ہوجائیں اور ہے انسان دل کا تنگ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان سے فرمائیے اگر تم میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے مختار ہوتے تو تم ان خزانوں کو بھی اس دور سے روک رکھتے کہ کہیں خرچ نہ ہوجائیں اور انسان بڑا ہی تنگ دل واقع ہوا ہے۔