Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 106

سورة بنی اسراءیل

وَ قُرۡاٰنًا فَرَقۡنٰہُ لِتَقۡرَاَہٗ عَلَی النَّاسِ عَلٰی مُکۡثٍ وَّ نَزَّلۡنٰہُ تَنۡزِیۡلًا ﴿۱۰۶﴾

And [it is] a Qur'an which We have separated [by intervals] that you might recite it to the people over a prolonged period. And We have sent it down progressively.

قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے اس لئے اتارا ہے کہ آپ اسے بہ مہلت لوگوں کو سنائیں اور ہم نے خود بھی اسے بتدریج نازل فرمایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُرۡاٰنًا
اور قرآن کو
فَرَقۡنٰہُ
الگ الگ (نازل) کیا ہم نے اسے
لِتَقۡرَاَہٗ
تا کہ آپ پڑھیں اسے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
عَلٰی مُکۡثٍ
ٹھہر ٹھہر کر
وَّنَزَّلۡنٰہُ
اور نازل کیا ہم نے اسے
تَنۡزِیۡلًا
تھوڑ تھوڑا نازل کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُرۡاٰنًا
اور قرآن مجید
فَرَقۡنٰہُ
جدا جدا کر کے نازل کیا ہم نےاس کو
لِتَقۡرَاَہٗ
تا کہ آپ پڑھیں اسے
عَلَی النَّاسِ
لوگوں کے سامنے
عَلٰی مُکۡثٍ
ٹھہر ٹھہر کر
وَّنَزَّلۡنٰہُ
اور نازل کیا ہم نے اس کو
تَنۡزِیۡلًا
بتدریج نازل کرنا
Translated by

Juna Garhi

And [it is] a Qur'an which We have separated [by intervals] that you might recite it to the people over a prolonged period. And We have sent it down progressively.

قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے اس لئے اتارا ہے کہ آپ اسے بہ مہلت لوگوں کو سنائیں اور ہم نے خود بھی اسے بتدریج نازل فرمایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے قرآن کو موقع بہ موقع الگ الگ کرکے نازل کیا ہے تاکہ آپ اسے وقفہ وقفہ سے لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور اسے بتدریج تھوڑا تھوڑا کرکے نازل کیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اس قرآن مجیدکوجداجداکرکے نازل کیاہے تاکہ آپ لوگوں کے سامنے اسے ٹھہرٹھہرکر پڑھیں اور ہم نے اسے نازل کیا،بتدریج نازل کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have divided the Qur&an in portions, so that you may recite it to the people gradually, and We have re¬vealed it little by little.

اور پڑھنے کا وظیفہ کیا ہم نے قرآن کو جدا جدا کر کے کہ پڑھے تو اس کو لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر اور ہم نے اس کو اتارتے اتارتے اتارا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قرآن کو ہم نے ٹکڑے ٹکڑے (کرکے نازل) کیا ہے تاکہ آپ اسے لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر سنائیں اور ہم نے اس کو اتارا ہے تھوڑا تھوڑا کر کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have revealed the Qur'an in parts that you may recite it to people slowly and with deliberation; and (for that reason) We have revealed it gradually (to suit particular occasions).

اور اس قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے تاکہ تم ٹھہر ٹھہر کر اسے لوگوں کو سناؤ ، اور اسے ہم نے﴿ موقع موقع سے﴾ بتدریج اتارا ہے ۔ 119

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے قرآن کے جدا جدا حصے بنائے ، تاکہ تم اسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کے سامنے پڑھو ، اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قرآن کے ہمنے حصے حصے کردیئے 4 اس لئے کہ تم اسے ٹھہر ٹھہر کے (ایک ایک دو دو چار چار دن کے فاصلے سی لوگوں کو سنائو اور اسلئے ہم نے اس کو یک دم نہیں اتارا 5 آہستہ آہستہ اتارا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے اس قرآن کو جزوجزو کرکے نازل فرمایا ہے تاکہ آپ اس کو لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سنائیں۔ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ نازل فرمایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے اس قرآن کو تھوڑا تھوڑا اتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر سنائیں اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ نازل کیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کرکے نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کو ٹھیر ٹھیر کر پڑھ کر سناؤ اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اُتارا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And this is a Recitation which We have made distinct that thou mayest recite it unto mankind with delay, and We have revealed it at intervals.

اور قرآن ! تو ہم نے اسے جداجدا رکھا ہے تاکہ آپ اسے لوگوں کے سامنے ٹھہرٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے اتارا بھی تدریج سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قرآن کو تو ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے اس لئے اتارا کہ تم اس کو لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر سناؤ اور ہم نے اس کو نہایت اہتمام سے اتارا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے اس ( قرآن ) میں علیحدہ علیحدہ ( سورتوں اور آیتوں کے اعتبارسے ) حصے رکھے ہیں تاکہ آپ ( ﷺ ) لوگوں کے سامنے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کرکے اتارا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے قرآن کو جزو جزو کر کے نازل کیا ہے تاکہ آپ لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھ کر سنائو اور ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اتارا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے قرآن کو تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا، تاکہ آپ اسے ٹھہر ٹھہر کر لوگوں کو سنائیں، اور ہم نے اسے (موقع بموقع) ایک خاص تدریج سے اتارا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے قرآن کو اجزاء میں نازل کیا ہے تاکہ آپ اسے وقفہ وقفہ سے لوگوں کو پڑھ کر سنائیں اور بتدریج نازل کیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور قرآن ہم نے جدا جدا کرکے ( ف۲۲۲ ) اتارا کہ تم اسے لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھو ( ف۲۲۳ ) اور ہم نے اسے بتدریج رہ رہ کر اتارا ( ف۲۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور قرآن کو ہم نے جدا جدا کر کے اتارا تاکہ آپ اسے لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے رفتہ رفتہ ( حالات اور مصالح کے مطابق ) تدریجاً اتارا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے قرآن کو متفرق طور پر ( جدا جدا کرکے ) نازل کیا ہے تاکہ آپ اسے لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے ( موقع بموقع ) بتدریج نازل کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(It is) a Qur'an which We have divided (into parts from time to time), in order that thou mightest recite it to men at intervals: We have revealed it by stages.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have divided the Quran into many segments so that you would read them to the people in gradual steps as We reveal them to you from time to time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And a Qur'an which We have divided (into parts), in order that you might recite it to men at intervals. And We have revealed it by stages.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it is a Quran which We have revealed in portions so that you may read it to the people by slow degrees, and We have revealed it, revealing in portions.

Translated by

William Pickthall

And (it is) a Qur'an that We have divided, that thou mayst recite it unto mankind at intervals, and We have revealed it by (successive) revelation.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और क़ुरआन को हम ने थोड़ा-थोड़ा करके इसलिए अवतरित किया, ताकि तुम ठहर-ठहर कर उसे लोगो को सुनाओ, और हम ने उसे उत्तम रीति से क्रमशः उतारा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور قرآن میں ہم نے جا بجا فصل رکھا تاکہ آپ اس کو لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اس کو اتارنے میں بھی تدریجاً اتارا۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور قرآن کو ہم نے جدا جدا کرکے نازل کیا، تاکہ آپ اسے لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا۔ “ (١٠٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کرکے نازل کیا ہے تاکہ تم ٹھہر ٹھہر کر اسے لوگوں کو سنائو اور اسے ہم نے (موقع موقع سے) بتدریج اتارا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے قرآن میں جابجا فصل رکھا ہے تاکہ آپ لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں اور ہم نے اسے تھوڑا تھوڑا کرکے اتارا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پڑھنے کا وظیفہ کیا ہم نے قرآن کو جدا جدا کر کے پڑھے تو اس کو لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر اور اس کو ہم نے اتارتے اتارتے اتارا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس مصلحت سے کہ آپ اس قرآن کریم کو لوگوں کے سامنے ٹھیر ٹھیر کر پڑھیں ہم نے اس قرآن کریم کو تقسیم بھی کردیا ہے اور اس کو نازل بھی کیا ہے۔ تھوڑا تھوڑا کر کے