Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 15

سورة بنی اسراءیل

مَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفۡسِہٖ ۚ وَ مَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیۡہَا ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ؕ وَ مَا کُنَّا مُعَذِّبِیۡنَ حَتّٰی نَبۡعَثَ رَسُوۡلًا ﴿۱۵﴾

Whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul. And whoever errs only errs against it. And no bearer of burdens will bear the burden of another. And never would We punish until We sent a messenger.

جو راہ راست حاصل کر لے وہ خود اپنے ہی بھلے کے لئے راہ یافتہ ہوتا ہے اور جو بھٹک جائے اس کا بوجھ اسی کے اوپر ہے ، کوئی بوجھ والا کسی اور کا بوجھ اپنے اوپر نہ لادے گا اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب کرنے لگیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنِ
جو
اہۡتَدٰی
ہدایت پائے
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَہۡتَدِیۡ
وہ ہدایت پاتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنے ہی نفس کے لئے
وَمَنۡ
اور جو
ضَلَّ
گمراہ ہوا/ بھٹکا
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَضِلُّ
وہ بھٹکتا ہے
عَلَیۡہَا
اپنے ہی خلاف
وَلَا
اور نہ
تَزِرُ
بوجھ اٹھائے گی
وَازِرَۃٌ
کوئی بوجھ اٹھانے والی
وِّزۡرَ
بوجھ
اُخۡرٰی
دوسری کا
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
ہیں ہم
مُعَذِّبِیۡنَ
عذاب دینے والے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نَبۡعَثَ
ہم بھیجیں
رَسُوۡلًا
کوئی رسول
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنِ اہۡتَدٰی
جس نے ہدایت پائی
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَہۡتَدِیۡ
وہ ہدایت پاتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنی ذات کے لیے
وَمَنۡ
اورجو
ضَلَّ
گمراہ ہوا ہے
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَضِلُّ
وہ گمراہ ہوتا ہے
عَلَیۡہَا
اوپر اپنے
وَلَا تَزِرُ
اور نہیں بوجھ اٹھاتی
وَازِرَۃٌ
کوئی بوجھ اُٹھانے والی
وِّزۡرَ
بوجھ
اُخۡرٰی
کسی دوسری کا
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
تھے ہم
مُعَذِّبِیۡنَ
عذاب دینے والے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
نَبۡعَثَ
ہم بھیجیں
رَسُوۡلًا
کو ئی رسول
Translated by

Juna Garhi

Whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul. And whoever errs only errs against it. And no bearer of burdens will bear the burden of another. And never would We punish until We sent a messenger.

جو راہ راست حاصل کر لے وہ خود اپنے ہی بھلے کے لئے راہ یافتہ ہوتا ہے اور جو بھٹک جائے اس کا بوجھ اسی کے اوپر ہے ، کوئی بوجھ والا کسی اور کا بوجھ اپنے اوپر نہ لادے گا اور ہماری سنت نہیں کہ رسول بھیجنے سے پہلے ہی عذاب کرنے لگیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس شخص نے ہدایت قبول کی تو اس کا فائدہ اسی کو ہے اور جو گمراہ ہوا تو اس کا بار بھی اسی پر ہے اور کوئی گناہ کا بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور ہم اس وقت تک عذاب نہیں دیا کرتے جب تک اپنا رسول نہ بھیج لیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوہدایت پاتاہے وہ اپنی ذات کے لیے ہدایت پاتا ہے۔اورجوگمراہ ہوا وہ اپنے آپ پرگمراہ ہوتاہے۔اورکوئی بوجھ اُٹھانے والی (جان)کسی دوسری کابوجھ نہیں اُٹھاتی اورہم کبھی عذاب دینے والے نہیں جب تک کہ ہم کوئی رسول نہ بھیجیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever takes to right path does so for his own good, and whoever goes astray does so to his own detriment. And no bearer of burden shall bear the burden of anoth¬er. And it is not Our way to punish (anyone) unless We send a Messenger.

جو کوئی راہ پر آیا تو آیا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا تو بہکا رہا اپنے ہی برے کو اور کسی پر نہیں پڑتا بوجھ دوسرے کا اور ہم نہیں ڈالتے بلا جب تک نہ بھجیں کوئی رسول۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس کسی نے ہدایت کی راہ اختیار کی تو اس نے اپنے ہی (بھلے کے) لیے ہدایت کی راہ اختیار کی اور جو کوئی گمراہ ہوا تو اس کی گمراہی کا وبال اسی پر ہے اور کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ اٹھانے والی نہیں بنے گی اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ کسی رسول کو نہ بھیج دیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who follows the Right Way shall do so to his own advantage; and he who strays shall incur his own loss. No one shall bear another's burden. And never do We punish any people until We send a Messenger (to make the Truth distinct from falsehood).

جو کوئی راہ راست اختیار کرے اس کی راست روی اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے ، اور جو گمراہ ہو اس کی گمراہی کا وبال اسی پر ہے ۔ 15 کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا ۔ 16 اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ ﴿لوگوں کو حق و باطل کا فرق سمجھانے کے لیے﴾ ایک پیغام بر نہ بھیج دیں ۔ 17

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص سیدھی راہ پر چلتا ہے تو وہ خود اپنے فائدے کے لیے چلتا ہے ، اور جو گمراہی کا راستہ اختیار کرتا ہے وہ اپنے ہی نقصان کے لیے اختیار کرتا ہے ۔ اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔ اور ہم کبھی کسی کو اس وقت تک سزا نہیں دیتے جب تک کوئی پیغمبر ( اس کے پاس ) نہ بھیج دیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو شخص سیدھے رستے پر چلا (اچھے کام کئے) تو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے سیدھا راستہ چلتا ہے اور جو شخص (سیدھے رستے سے) بھٹک گیا اور برے کاموں میں پھنس گیا تو اس کا مال اسی کو بھگتنا ہوگا 1 (دوسرے کا کچھ نقصان نہ ہوگا اور کوئی بوجھ اٹھانیوالا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائیگے گا 2 اور ہم اس وقت پر اسی کو عذاب کرنیوالے نہیں ہیں جب تک کوئی پیغمبر نہ بھیجیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو یقینا اپنے ہی لئے کرتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو یقینا گمراہی کا نقصان بھی اسی کو ہوگا اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج دیں عذاب نہیں دیا کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے ہدایت پائی اس نے صرف اپنے لئے ہدایت پائی اور جو کہ کوئی گمراہ ہوا اس کی گمراہی کا وبال اس کے سرپر ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ جب تک ہم کوئی رسول نہ بھیج دیں اس وقت تک ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو اپنے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی کا ضرر بھی اسی کو ہوگا۔ اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج لیں عذاب نہیں دیا کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever is guided, it is only for himself that he is guided and whosoever Strayeth, it is only against the same that he strayeth; and a burthen-bearer beareth not the burthen of anot her. And We have not been tormentors until We had raised an apostle.

جو کوئی راہ پر چلتا ہے سو وہ اپنے ہی نفع کے لئے راہ پر چلتا ہے اور جو کوئی بےراہی کرتا ہے وہ بھی اپنے ہی لئے بےراہ ہوتا ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا ۔ اور ہم کبھی سزا نہیں دیتے جب تک کسی رسول کو ہم بھیج نہیں لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو ہدایت کی راہ پر چلتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے ہدایت کی راہ پر چلتا ہے اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی اوپر وبال لاتا ہے اور کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ اٹھانے والی نہیں بنے گی اور ہم عذاب دینے والے نہیں تھے جب تک کسی رسول کو بھیج نہ لیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کوئی ہدایت قبول کرلیتا ہے پس اس کا ہدایت قبول کرلینا صرف اپنی ہی جان کے فائدے کے لئے ہے اور جو کوئی گمراہی پر رہتا ہے پس اس کی گمراہی ( کا نشان ) صرف اسی پر ہے کوئی بھی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہم ( کسی بستی والوں کو ) عذاب دینے والے نہیں جب تک ( ان کے پاس ) ( کوئی نہ کوئی ) رسول نہ بھیج دیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص دنیا میں سیدھی راہ پر چلتا ہے وہ اپنا ہی فائدہ کرتا ہے اور جو گمراہ ہوا، اس کی گمراہی کا وبال اسی پر ہے اور کوئی شخص کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور ہم (اس وقت تک) عذاب نہیں دیتے جب تک کہ (ان لوگوں میں) پیغمبر نہیں بھیج دیتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پس) جو کوئی سیدھی راہ پر چلا تو وہ اپنے ہی لئے چلا، اور جو کوئی بھٹک گیا تو اس کا نقصان بھی خود اسی کو اٹھانا ہوگا، اور کوئی بھی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، اور ہم کبھی سزا نہیں دیتے جب تک ہم نہ بھیج دیں کسی رسول کو،

Translated by

Noor ul Amin

جس شخص نے ہدایت قبول کی تو ا سکا فائدہ بھی اسی کو ہے اورجو گمراہ ہواتواس کاباربھی اسی پر ہے اور کوئی گناہ کا بوجھ اٹھانے والا دوسرے کابوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہم اس وقت تک عذاب نہیں دیاکرتے جب تک اپنارسول نہیں بھیجیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو راہ پر آیا وہ اپنے ہی بھلے کو راہ پر آیا ( ف٤۱ ) اور جو بہکا تو اپنے ہی برے کو بہکا ( ف٤۲ ) اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی ( ف٤۳ ) اور ہم عذاب کرنے والے نہیں جب تک رسول نہ بھیج لیں ( ف٤٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو کوئی راہِ ہدایت اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے فائدہ کے لئے ہدایت پر چلتا ہے اور جو شخص گمراہ ہوتا ہے تو اس کی گمراہی کا وبال ( بھی ) اسی پر ہے ، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے ( کے گناہوں ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ، اور ہم ہرگز عذاب دینے والے نہیں ہیں یہاں تک کہ ہم ( اس قوم میں ) کسی رسول کو بھیج لیں

Translated by

Hussain Najfi

جو راہِ راست اختیار کرتا ہے وہ اپنے فائدہ کے لئے ہی کرتا ہے اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہم اس وقت تک عذاب نازل نہیں کرتے جب تک ( اتمامِ حجت کی خاطر ) کوئی رسول بھیج نہیں دیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who receiveth guidance, receiveth it for his own benefit: who goeth astray doth so to his own loss: No bearer of burdens can bear the burden of another: nor would We visit with Our Wrath until We had sent an messenger (to give warning).

Translated by

Muhammad Sarwar

One who follows guidance does so for himself and one who goes astray does so against his soul. No one will suffer for the sins of others. We have never punished anyone without sending them Our Messenger first.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whoever goes right, then he goes right only for the benefit of himself. And whoever goes astray, then he goes astray at his own loss. No one laden with burdens can bear another's burden. And We never punish until We have sent a Messenger (to give warning).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever goes aright, for his own soul does he go aright; and whoever goes astray, to its detriment only does he go astray: nor can the bearer of a burden bear the burden of another, nor do We chastise until We raise an apostle.

Translated by

William Pickthall

Whosoever goeth right, it is only for (the good of) his own soul that he goeth right, and whosoever erreth, erreth only to its hurt. No laden soul can bear another's load, We never punish until we have sent a messenger.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो शख़्स हिदायत की राह चलता है तो वह अपने ही लिए चलता है, और जो शख़्स बे-राह होता है वह भी अपने ही नुक़सान के लिए बे-राह होता है, और कोई बोझ उठाने वाला दूसरे का बोझ न उठाएगा, और हम सज़ा नहीं देते जब तक कि हम किसी रसूल को न भेजें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص (دنیا میں) راہ پر چلتا ہے وہ اپنے نفع کے لیے راہ پر چلتا ہے اور جو شخص بےراہی کرتا ہے سو وہ بھی اپنے ہی نقصان کے لیے بےراہ ہوتا ہے اور کوئی شخص کسی (کے گناہ) کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور ہم (کبھی) سزا نہیں دیتے جب تک کسی رسول کو نہیں بھیج لیتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جس نے ہدایت پائی اس نے اپنے ہی لیے ہدایت پائی اور جو گمراہ ہوا اس کا وبال اسی پر ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہم پیغام پہنچانے سے پہلے کسی کو عذاب نہیں دیتے۔ “ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کوئی راہ راست اختیار کرکے اس کی راست روی اس کے اپنے ہی لئے مفید ہے ، اور جو گمراہ ہو اس کی گمراہی کا وبال اسی پر ہے۔ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ (لوگوں کو حق و باطل کا فرق سمجھانے کے لئے ) ایک پیغامبر نہ بھیج دیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس نے ہدایت پالی تو وہ اپنے ہی نفع کے لیے ہدایت اختیار کرتا ہے اور جو شخص گمراہ ہوتا ہے اپنی ہی جان کو نقصان پہنچانے کے لیے گمراہ ہوتا ہے، اور کوئی جان کسی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والی نہیں، اور جب تک ہم کوئی رسول نہ بھیج دیں اس وقت تک عذاب نہیں بھیجتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو کوئی راہ پر آیا تو آیا اپنے ہی بھلے کو اور جو کوئی بہکا رہا تو بہکا رہا اپنے ہی برے کو اور کسی پر نہیں پڑتا بوجھ دوسرے کا اور ہم نہیں ڈالتے بلا جب تک نہ بھیجیں کوئی رسول

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص سیدھی راہ پر چلا تو وہ اپنے ہی فائدہ کو چلا اور جو سیدھی راہ سے بےراہ ہوا وہ اپنے ہی نقصان کو بےراہ ہوا اور کوئی بوجھ اٹھانے الا کسی دوسرے شخص کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور ہم اس وقت تک عذاب نہیں کیا کرتے جب تک کسی رسول کو اتمام حجت کے لئے نہ بھیج دیں