Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 16

سورة بنی اسراءیل

وَ اِذَاۤ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نُّہۡلِکَ قَرۡیَۃً اَمَرۡنَا مُتۡرَفِیۡہَا فَفَسَقُوۡا فِیۡہَا فَحَقَّ عَلَیۡہَا الۡقَوۡلُ فَدَمَّرۡنٰہَا تَدۡمِیۡرًا ﴿۱۶﴾

And when We intend to destroy a city, We command its affluent but they defiantly disobey therein; so the word comes into effect upon it, and We destroy it with [complete] destruction.

اور جب ہم کسی بستی کی ہلاکت کا ارادہ کر لیتے ہیں تو وہاں کے خوشحال لوگوں کو ( کچھ ) حکم دیتے ہیں اور وہ اس بستی میں کھلی نافرمانی کرنے لگتے ہیں تو ان پر ( عذاب کی ) بات ثابت ہو جاتی ہے پھر ہم اسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَرَدۡنَاۤ
ارادہ کرتے ہیں ہم
اَنۡ
کہ
نُّہۡلِکَ
ہم ہلاک کردیں
قَرۡیَۃً
کسی بستی کو
اَمَرۡنَا
حکم دیتے ہیں ہم
مُتۡرَفِیۡہَا
اس کے خوش حال لوگوںکو
فَفَسَقُوۡا
تو وہ نافرمانی کرتے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
فَحَقَّ
تو ثابت ہو جاتی ہے
عَلَیۡہَا
اس پر
الۡقَوۡلُ
بات
فَدَمَّرۡنٰہَا
تو تباہ کردیتے ہیں ہم اسے
تَدۡمِیۡرًا
تباہ کردینا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اَرَدۡنَاۤ
ارادہ کرتے ہیں ہم
اَنۡ
یہ کہ
نُّہۡلِکَ
ہم ہلاک کردیں
قَرۡیَۃً
کسی بستی کو
اَمَرۡنَا
حکم دیتے ہیں ہم
مُتۡرَفِیۡہَا
اس کے خوشحال لوگوں کو
فَفَسَقُوۡا
چنانچہ وہ نافرمانی کرتے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
فَحَقَّ
تو ثا بت ہو جاتی ہے
عَلَیۡہَا
ان پر
الۡقَوۡلُ
با ت
فَدَمَّرۡنٰہَا
پھر برباد کر دیتے ہیں ہم ان کو
تَدۡمِیۡرًا
بری طرح تباہ کرنا
Translated by

Juna Garhi

And when We intend to destroy a city, We command its affluent but they defiantly disobey therein; so the word comes into effect upon it, and We destroy it with [complete] destruction.

اور جب ہم کسی بستی کی ہلاکت کا ارادہ کر لیتے ہیں تو وہاں کے خوشحال لوگوں کو ( کچھ ) حکم دیتے ہیں اور وہ اس بستی میں کھلی نافرمانی کرنے لگتے ہیں تو ان پر ( عذاب کی ) بات ثابت ہو جاتی ہے پھر ہم اسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرلیتے ہیں تو وہاں کے عیش پرستوں کو حکم دیتے ہیں تو وہ بدکرداریاں کرنے لگتے ہیں پھر اس بستی پر عذاب کی بات صادق آجاتی ہے تو ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم ارادہ کرتے ہیں کہ ہم کسی بستی کوہلاک کر دیں تو اُس کے خوشحال لوگوں کوہم حکم دیتے ہیں،چنانچہ وہ اس میں نافرمانی کرتے ہیں توبات ان پر ثابت ہوجاتی ہے پھرہم اُسے بربادکرکے رکھ دیتے ہیں، بری طرح تباہ وبربادکرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We intend to destroy a habitation, We com¬mand its affluent people (to do good), then they commit sins therein, and thus the word (of punishment) be-comes due against it (habitation) and We annihilate it to-tally.

اور جب ہم نے چاہا کہ غارت کریں کسی بستی کو حکم بھیج دیا اس کے عیش کرنے والوں کو پھر انہوں نے نافرمانی کی اس میں تب ثابت ہوگئی ان پر بات پھر اکھاڑ مارا ہم نے ان کو اٹھا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم ارادہ کرتے کہ تباہ کردیں کسی بستی کو تو ہم اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے اور وہ اس میں خوب نافرمانیاں کرتے پس ثابت ہوجاتی اس پر (عذاب کی) بات پھر ہم اس کو بالکل نیست و نابود کردیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When We decide to destroy a town We command the affluent among them, whereupon they commit sins in it, then the decree (of chastisement) becomes due against them and thereafter We destroy that town utterly.

جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں اور وہ اس میں نافرمانیاں کرنے لگتے ہیں ، تب عذاب کا فیصلہ اس بستی پر چسپاں ہو جاتا ہے اور ہم اسے برباد کر کے رکھ دیتے ہیں ۔ 18

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے خوش حال لوگوں کو ( ایمان اور اطاعت کا ) حکم دیتے ہیں ، پھر وہ وہاں نافرمانیاں کرتے ہیں ، تو ان پر بات پوری ہوجاتی ہے ، چنانچہ ہم انہیں تباہ و برباد کر ڈالتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہم کسی بستی کو برباد کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے چین اڑانے والوں کو حکم دیتے ہیں پھر وہ اس بستی میں بد کاریاں کرنے لگتے ہیں 4 آخر اپنی بدکاریوں کی وجہ سے وہ بستی عذاب کے لائق ہوجاتی ہے تب اس کو اکھا ” کر ہم پھینک دیتے ہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم کسی بستی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آسودہ لوگوں کو حکم دیتے ہیں (ان کے اعمال بد کی وجہ سے) تو وہ وہاں نافرمانیاں کرتے ہیں تو اس پر (عذاب کا) حکم ثابت (اتمام حجت) ہوجاتا ہے پھر ہم اس کو تباہ وبرباد کر ڈالتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے خوش حال لوگوں کو حکم (فیصلہ) بھیجتے ہیں پھر وہ اس میں نافرمانی کرتے ہیں۔ تب ان پر عذاب کا فیصلہ آجاتا ہے۔ پھر ہم اسے برباد کر کے رکھ دیتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہمارا ارادہ کسی بستی کے ہلاک کرنے کا ہوا تو وہاں کے آسودہ لوگوں کو (فواحش پر) مامور کردیا تو وہ نافرمانیاں کرتے رہے۔ پھر اس پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوگیا۔ اور ہم نے اسے ہلاک کر ڈالا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when We intend that We shall destroy a town We command the affluent people thereof, then they transgress therein; wherefore the word is justified on them; then We annihilate it with Utter annihilation.

اور جب ہم ارادہ کرلیتے ہیں کہ کسی بستی کو ہلاک کریں گے تو اس (بستی) کے خوش حال لوگوں کو حکم دیتے ہیں پھر وہ لوگ وہاں شرارت مچاتے ہیں تو ان پر حجت تمام ہوجاتی ہے پھر اس (بستی) کو تباہ و غارت کر ڈالتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو ہم اس کے خوشحالوں کو امر کردیتے ہیں تو وہ اس میں خوب اودھم مچاتے ہیں ۔ پس ان پر بات پوری ہوجاتی ہے ، پھر ہم اس کو یک قلم نیست ونابود کرکے رکھ دیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم کسی بستی کو تباہ کردینے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس بستی کے مال دار لوگوں کو ( نبی ورسول کے ذریعے اطاعت وفرمانبرداری کا ) حکم دیتے ہیں پس وہ اس میں نافرمانیاں کرنے لگتے ہیں اس طرح عذاب کا فیصلہ ان کے لیے ثابت ہوجاتا ہے پھر ہم انہیں پوری طرح ہلاک کردیتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہمارا ارادہ کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ہوا تو وہاں کے امیر لوگوں کو بےحیائی پر مامور کردیا تو وہ نافرمانیاں کرتے رہے پھر اس پر عذاب کا حکم بھیج دیا اور ہم نے اسے ہلاک کر ڈالا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو (پہلے) وہاں کے خوشحال لوگوں کو (ایمان و اطاعت) کا حکم دیتے ہیں، پھر جب وہ اس میں نافرمانیاں کرنے لگتے ہیں، تو ان پر حجت تمام ہوجاتی ہے، تب ہم اسے تباہ و برباد کر کے رکھ دیتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم کسی بستی کی ہلاکت کا ارادہ کرلیتے ہیں توو ہاں کے عیش پر ستوں کو حکم دیتے ہیں تووہ اس بستی میں کھلی نافرمانی اور بد کرداریاں کرنے لگتے ہیں پھراس بستی پر عذاب کی بات صادق ہوجاتی ہے توہم اسے برباد کر دیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں اس کے خوشحالوں ( ف٤۵ ) پر احکام بھیجتے ہیں پھر وہ اس میں بےحکمی کرتے ہیں تو اس پر بات پوری ہوجاتی ہے تو ہم اسے تباہ کرکے برباد کردیتے ہیں

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم وہاں کے امراء اور خوشحال لوگوں کو ( کوئی ) حکم دیتے ہیں ( تاکہ ان کے ذریعہ عوام اور غرباء بھی درست ہو جائیں ) تو وہ اس ( بستی ) میں نافرمانی کرتے ہیں پس اس پر ہمارا فرمانِ ( عذاب ) واجب ہو جاتا ہے پھر ہم اس بستی کو بالکل ہی مسمار کر دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو ہم وہاں کے خوشحال لوگوں کو ( انبیاء کے ذریعہ سے اپنی اطاعت کا ) حکم دیتے ہیں اور وہ ( اطاعت کی بجائے ) نافرمانی کرنے لگتے ہیں تب اس پر ( عذاب کی ) بات ثابت ہو جاتی ہے اور ہم اسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When We decide to destroy a population, We (first) send a definite order to those among them who are given the good things of this life and yet transgress; so that the word is proved true against them: then (it is) We destroy them utterly.

Translated by

Muhammad Sarwar

When We decide to destroy a town We warn the rich ones therein who commit evil. Thus it becomes deserving to destruction and We destroy its very foundations.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when We decide to destroy a town (population), Amarna those who live luxuriously. Then, they transgress therein, and thus the word (of torment) is justified against it (them). Then We destroy it with complete destruction.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We wish to destroy a town, We send Our commandment to the people of it who lead easy lives, but they transgress therein; thus the word proves true against it, so We destroy it with utter destruction.

Translated by

William Pickthall

And when We would destroy a township We send commandment to its folk who live at ease, and afterward they commit abomination therein, and so the Word (of doom) hath effect for it, and we annihilate it with complete annihilation.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हम किसी बस्ती को हलाक करना चाहते हैं तो उसके ख़ुश-ऐश लोगों को हुक्म देते हैं फिर वे उसमें नाफ़रमानी करते हैं, तब उन पर बात साबित हो जाती है फिर हम उस बस्ती को तबाह व बरबाद कर देते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے خوش عیش لوگوں کو حکم دیتے ہیں (1) پھر (جب) وہ لوگ وہاں شرارت مچاتے ہیں تب ان پر حجّت تمام ہوجاتی ہے پھر اس بستی کو تباہ اور غارت کر ڈال دیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم ارادہ کرتے ہیں کہ کسی بستی کو ہلاک کریں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں، پھر وہ اس میں فسق و فجور کرتے ہیں تو اس بستی پر بات ثابت ہوجاتی ہے پھر ہم اسے بری طرح برباد کردیتے ہیں۔ “ (١٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں اور وہ اس میں نافرمانیاں کرنے لگتے ہیں ، تب عذاب کا فیصلہ اس بستی پر چسپاں ہوجاتا ہے اور ہم اسے برباد کرکے رکھ دیتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو وہاں کے خوش عیش لوگوں کو حکم دیتے ہیں پھر وہ اس میں نافرمانی کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نے چاہا کہ غارت کریں کسی بستی کو حکم بھیج دیا اس کے عیش کرنے والوں کو پھر انہوں نے نافرمانی کی اس میں تب ثابت ہوگئی ان پر بات پھر اکھاڑ مارا ہم نے ان کو اٹھا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں تو اس بستی کے خوش عیش لوگوں کو حکم دیتے ہیں یعنی ایمان اور اطاعت کا پھر وہ بجائے حکم ماننے کے اس بستی میں نافرمانی کرتے ہیں تب اس بستی پر عذاب کی بات ثابت ہوجاتی ہے پھر ہم اس بستی کو بالکل تباہ ویران کردیتے ہیں