Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 22

سورة بنی اسراءیل

لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُوۡمًا مَّخۡذُوۡلًا ﴿٪۲۲﴾  2

Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.

اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بے کس ہو کر بیٹھ رہے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَا
نہ
تَجۡعَلۡ
تم بناؤ
مَعَ اللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
اِلٰـہًا
الٰہ
اٰخَرَ
دوسرا
فَتَقۡعُدَ
ورنہ تم بیٹھے رہوگے
مَذۡمُوۡمًا
مذمت زدہ
مَّخۡذُوۡلًا
بے یارو مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا تَجۡعَلۡ
نہ آپ بنائیں
مَعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالٰی کے
اِلٰـہًا
معبود
اٰخَرَ
دوسرا
فَتَقۡعُدَ
ورنہ آپ بیٹھے رہیں گے
مَذۡمُوۡمًا
مذمت شدہ
مَّخۡذُوۡلًا
بے یارو مددگار
Translated by

Juna Garhi

Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.

اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بے کس ہو کر بیٹھ رہے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ نہ بنانا، ورنہ تم بدحال اور بےیارو مددگار بیٹھے رہ جاؤ گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کومعبودنہ بنائیں ورنہ آپ مذمت شدہ،بے یارومددگارہوکربیٹھ رہیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do not set up any other god along with Allah, or you will sit condemned, forsaken.

مت ٹھہرا اللہ کے ساتھ دوسرا حاکم پھر بیٹھ رہے گا تو الزام کھا کر بیکس ہو کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ کہ پھر بیٹھے رہ جاؤ گے مذموم و بےسہارا ہو کر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not set up any other god with Allah lest you are rendered humiliated and helpless.

تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا 24 ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مددگار بیٹھا رہ جائے گا ۔ ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ ، ورنہ تم قابل ملامت ( اور ) بےیارومددگار ہو کر بیٹھ رہو گے ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) خدا کے سوا کسی کو معبود نہ بنا (یعنی اور کسی کی پوجا نہ کر اگر ایسا کرے تو) پھر تو لوگوں میں اور فرشتوں میں نکو (بدنام اور خدا کی رحمت سے) محروم ہو کر بیٹھے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود (ہرگز) نہ بنانا پھر بدحال (اور) بےکس ہو کر بیٹھ رہے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے مخاطب) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بنا لینا ورنہ ملامت زدہ اور بےبس ہو کر رہ جاؤ گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Set not up along with Allah anot her god, lest thou sit down reproved, renounced.

اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ تو بیٹھ رہے گا بدحال بےیارومددگار ہوکر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو شریک نہ کر کہ تو سزاوارِ مذمت اور دھتکارا ہوا ہوکر رہ جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بنا ( اگر ایسا کر گیا ) تو تُو ملامتی ، بے یارومددگار ہوکر بیٹھا رہ جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنانا کہ اس کے نتیجے میں تمہیں بیٹھنا پڑے بد حال اور بےیارو مددگار ہو کر،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کے ساتھ کوئی معبود نہ بنائو ، ورنہ تم بدحال اور بے یارومددگار بیٹھے رہ جائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے سننے والے اللہ کے ساتھ دوسرا خدا نہ ٹھہرا کہ تو بیٹھ رہے گا مذمت کیا جاتا بیکس ( ف۵۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے سننے والے! ) اﷲ کے ساتھ دوسرا معبود نہ بنا ( ورنہ ) تو ملامت زدہ ( اور ) بے یار و مددگار ہو کر بیٹھا رہ جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کے ساتھ کوئی الٰہ ( معبود ) نہ ٹھہراؤ ۔ ورنہ ملامت زدہ ہوکر اور بے یار و مددگار ہو کر بیٹھے رہوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Take not with Allah another object of worship; or thou (O man!) wilt sit in disgrace and destitution.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not consider anything equal to God lest you will become despised and neglected.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Set not up with Allah any other ilah (god), or you will sit down reproved, forsaken (in the Hellfire).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do not associate with Allah any other god, lest you sit down despised, neglected.

Translated by

William Pickthall

Set not up with Allah any other god (O man) lest thou sit down reproved, forsaken.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप अल्लाह के साथ किसी और को माबूद न बनाइए वर्ना आप बदहाल और बेकस होकर रह जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ (برحق) کے ساتھ کوئی معبود مت تجویز کر ورنہ تو بد حال بےمددگار ہو کر بیٹھا رہے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا نا ورنہ مذمت کیا ہوا اور بےیارومددگار ہو کر رہے گا۔ “ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بےیارومددگار بیٹھا رہ جائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود نہ بنانا، ورنہ تو مذمت کیا جانے والا، بےیارو مددگار ہو کر بیٹھ رہے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مت ٹھہرا اللہ کے ساتھ دوسرا حاکم پھر بیٹھ رہے گا تو الزام کھا کر بیکس ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب خدا کے ساتھ کوئی اور مبعود مقرر کرو ورنہ تو مذمت کیا گیا اور بےیارو مددگار ہو کر بیٹھے رہے گا