Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 33

سورة بنی اسراءیل

وَ لَا تَقۡتُلُوا النَّفۡسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالۡحَقِّ ؕ وَ مَنۡ قُتِلَ مَظۡلُوۡمًا فَقَدۡ جَعَلۡنَا لِوَلِیِّہٖ سُلۡطٰنًا فَلَا یُسۡرِفۡ فِّی الۡقَتۡلِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ مَنۡصُوۡرًا ﴿۳۳﴾

And do not kill the soul which Allah has forbidden, except by right. And whoever is killed unjustly - We have given his heir authority, but let him not exceed limits in [the matter of] taking life. Indeed, he has been supported [by the law].

اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ نے حرام کر دیا ہے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈالا جائے ہم نے اس کے وارث کو طاقت دے رکھی ہے کہ پس اسے چاہیے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بیشک وہ مدد کیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَقۡتُلُوا
تم قتل کرو
النَّفۡسَ
کسی جان کو
الَّتِیۡ
وہ جو
حَرَّمَ
حرام کی
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَمَنۡ
اور جوکوئی
قُتِلَ
قتل کیا گیا
مَظۡلُوۡمًا
مظلوم
فَقَدۡ
تو تحقیق
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
لِوَلِیِّہٖ
اس کے ولی کے لئے
سُلۡطٰنًا
اختیار/ قوت
فَلَا
پس نہ
یُسۡرِفۡ
وہ زیادتی کرے
فِّی الۡقَتۡلِ
قتل میں
اِنَّہٗ
بےشک وہ
کَانَ
ہے وہ
مَنۡصُوۡرًا
مدد کیا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَقۡتُلُوا
اور نہ تم قتل کرو
النَّفۡسَ
کسی جان کو
الَّتِیۡ
وہ جسے
حَرَّمَ
حرام ٹھہرایا ہے
اللّٰہُ
اللہ نے
اِلَّا
مگر
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَمَنۡ
اور جو
قُتِلَ
قتل کیا گیا ہو
مَظۡلُوۡمًا
مظلومانہ
فَقَدۡ
تو یقیناً
جَعَلۡنَا
دیا ہم نے
لِوَلِیِّہٖ
اس کے ولی کو
سُلۡطٰنًا
پورا غلبہ
فَلَا یُسۡرِفۡ
چنانچہ وہ نہ حد سے بڑھے
فِّی الۡقَتۡلِ
قتل میں
اِنَّہٗ
یقیناً
کَانَ
وہ ہو گا
مَنۡصُوۡرًا
مدد دیا ہوا
Translated by

Juna Garhi

And do not kill the soul which Allah has forbidden, except by right. And whoever is killed unjustly - We have given his heir authority, but let him not exceed limits in [the matter of] taking life. Indeed, he has been supported [by the law].

اور کسی جان کو جس کا مارنا اللہ نے حرام کر دیا ہے ہرگز ناحق قتل نہ کرنا اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں مار ڈالا جائے ہم نے اس کے وارث کو طاقت دے رکھی ہے کہ پس اسے چاہیے کہ مار ڈالنے میں زیادتی نہ کرے بیشک وہ مدد کیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کسی ایسے شخص کو قتل نہ کرو، جسے قتل کرنا اللہ نے حرام قرار دیا ہے اِلا یہ کہ حق کی بنا پر (قتل کیا جائے) اور اگر کوئی شخص ناحق قتل کیا جائے تو ہم نے اس کے ولی کو پورا اختیار دیا ہے لہذا اسے قتل میں زیادتی نہ کرنا چاہیئے۔ یقینا اسے مدد دی جائے گی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکسی جان کوجسے اﷲ تعالیٰ نے حرام ٹھہرایا ہے قتل نہ کرومگرحق کے ساتھ اورجوکوئی مظلومانہ قتل کیا گیا تویقیناہم نے اُ س کے ولی کو پورا غلبہ دیا ہے چنانچہ وہ قتل میں حدسے نہ بڑھے،یقیناوہ مدد دیاہواہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not kill a person whom Allah has given sanctity, except for a just reason. And whoever is killed unjustly, We have given his wally (legal heir) authority, but he shall not cross the limit in the matter of taking life. He is surely supported.

اور نہ مارو اس جان کو جس کو منع کردیا ہے اللہ نے مگر حق پر اور جو مارا گیا ظلم سے تو دیا ہم نے اس کے وارث کو زور سو حد سے نہ نکل جائے قتل کرنے میں اس کو مدد ملتی ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت قتل کرو اس انسانی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے مگر حق کے ساتھ اور جسے قتل کردیا گیا مظلومی میں تو اس کے ولی کو ہم نے اختیار دیا ہے تو وہ بھی قتل میں حد سے تجاوز نہ کرے اس کی مدد کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(ix) Do not kill any person whom Allah has forbidden to kill, except with right. We have granted the heir of him who has been wrongfully killed the authority to (claim retribution); so let him not exceed in slaying. He shall be helped.

﴿۹﴾ قتل نفس کا ارتکاب نہ کرو جسے اللہ نے حرام کیا ہے33 مگر حق کے ساتھ ۔ 34 اور جو شخص مظلومانہ قتل کیا گیا ہو اس کے ولی کو ہم نے قصاص کے مطالبے کا حق عطا کیا ہے ، 35 پس چاہیے کے وہ قتل میں حد سے نہ گزرے ، 36 اس کی مدد کی جائے گی37 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس جان کو اللہ نے حرمت عطا کی ہے ، اسے قتل نہ کرو ، الا یہ کہ تمہیں ( شرعا ) اس کا حق پہنچتا ہو ۔ ( ١٧ ) اور جو شخص مظلومانہ طور پر قتل ہوجا ۓ تو ہم نے اس کے ولی کو ( قصاص کا ) اختیار دیا ہے ۔ چنانچہ اس پر لازم ہے کہ وہ قتل کرنے میں حد سے تجاوز نہ کرے ۔ ( ١٨ ) یقینا وہ اس لائق ہے کہ اس کی مدد کی جائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس جان کا مارنا اللہ نے حرام کردیا ہے 3 اس کو مت مارو مگر حق پر 4 اور جو شخص ناحق مار ڈالا گیا تو ہم نے اس کے وارث کو (قصاص لینے یا دیت قبول کرنے یا معاف کرنے کا) اختیار (زور) دیا ہے (اب اگر وہ قصاص لینا چاہے) تو خون کرنے میں زیادتی نہ کرے 5 ہے اس کو تو مدد ملی 6 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے منع فرمایا ہے اسے قتل مت کرو مگر جائز طور پر (یعنی شرعی حکم سے) اور جو شخص ظلم سے (زیادتی کرتے ہوئے) قتل کیا جائے تو بیشک ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (بدلہ لینے کا) سو اس کو قتل کے بارے میں حد سے نہ بڑھنا چاہیے بیشک اس شخص (مقتول کے وارث) کی مدد کی گئی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس جان کو قتل نہ کرو جسے (قتل کرنا) اللہ نے حرام قرار دیا ہے مگر حق کے ساتھ اور جو مظلوم مارا گیا تو ہم نے اس کے وارث کو ایک اختیار (قصاص کا حق ) دیا ہے تو وہ قتل کے معاملہ میں حد سے نہ بڑھے ۔ بیشک اس کی مدد کی جائے گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس کا جاندار کا مارنا خدا نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (یعنی بفتویٰ شریعت) ۔ اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے) تو اس کو چاہیئے کہ قتل (کے قصاص) میں زیادتی نہ کرے کہ وہ منصورو فتحیاب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And slay not anyone whom Allah hath forbidden except for justification; and whosoever is slain wrongfully, We have surely given his next-of-kin authority so let him not be extravagant in slaying; verily he is ever succoured.

اور جس شخص (کی جان) کو اللہ نے محفوظ قرار دیا ہے اسے قتل مت کرو ہاں مگر حق پر ۔ اور جو کوئی ناحق قتل کیا جائے گا سو ہم نے اس کے وارث کو اختیار دے دیا ہے ۔ سو (اسے چاہیے کہ) قتل کے باب میں حد سے آگے نہ بڑھے ۔ بیشک وہ شخص قابل طرف داری کے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس جان کو خدا نے محترم ٹھہرایا اس کو قتل مت کرو مگر حق پر اور جو ظلماً قتل کیا گیا تو ہم نے اس کے ولی کو اختیار دیا تو وہ قتل میں حدود سے تجاوز نہ کرے ، کیونکہ اس کی مدد کی گئی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور حق ( شرعی ) کے علاوہ کسی ( بھی ) جان کو جسے اللہ ( تعالیٰ ) نے قابل احترام بنایا ہے قتل نہ کیا کریں اور جسے مظلومی کی حالت میں قتل کیا گیا ہو بالتحقیق ہم نے اس کے وارث کو حق دیا ہے ( کہ وہ قاتل سے بدلہ لے ) پس وہ بھی ( قاتل کے ) قتل میں حد سے تجاوز نہ کرے بے شک وہ ( مقتول یا ولی ) مدد کیے جانے کے لائق ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس جاندار کا مارنا اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرنا مگر جائز طور پر (شریعت کی اجازت سے) اور جو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے کہ ظالم قاتل سے بدلہ لے، تو اس کو چاہیے کہ قتل کے قصاص میں زیادتی نہ کرے بیشک وہ شخص امداد کے قابل ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قتل نہیں کرنا کسی ایسی جان کو جسے اللہ نے حرام کر رکھا ہو، مگر حق کے ساتھ، اور جس کو قتل کیا گیا ظلم (و زیادتی) کے ساتھ، تو اس کے وارث کو ہم نے ایک بڑا زور (اور غلبہ) دیا ہے، پس وہ قتل میں حد سے نہ گزرے، یقیناً اس کی مدد کی جائے گی

Translated by

Noor ul Amin

اور کسی ایسے شخص کو قتل نہ کروجسے قتل کرنااللہ نے حرام قراردیا ہے مگراس صورت میں کہ اس کاقتل کیا جاناحق ہو ، اگرکوئی شخص ناحق قتل کیا جائے توہم نے اس کے وارث کو پوراحق دیا ہے لہٰذااسے ( قاتل کو ) قتل کرنے میں زیادتی نہیں کرنی چاہیے یقینا ( قصاص کے ذریعے ) اس کی مدد کردی گئی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی جان جس کی حرمت اللہ نے رکھی ہے ناحق نہ مارو ، اور جو ناحق نہ مارا جائے تو بیشک ہم نے اس کے وارث کو قابو دیا ( ف۷۷ ) تو وہ قتل میں حد سے نہ بڑھے ( ف۷۸ ) ضرور اس کی مدد ہونی ہے ( ف۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم کسی جان کو قتل مت کرنا جسے ( قتل کرنا ) اﷲ نے حرام قرار دیا ہے سوائے اس کے کہ ( اس کا قتل کرنا شریعت کی رُو سے ) حق ہو ، اور جو شخص ظلماً قتل کردیا گیا تو بیشک ہم نے اس کے وارث کے لئے ( قصاص کا ) حق مقرر کر دیا ہے سو وہ بھی ( قصاص کے طور پر بدلہ کے ) قتل میں حد سے تجاوز نہ کرے ، بیشک وہ ( اﷲ کی طرف سے ) مدد یافتہ ہے ( سو اس کی مدد و حمایت کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی )

Translated by

Hussain Najfi

اور جس جان کا مارنا اللہ نے حرام قرار دیا ہے اس کو قتل نہ کرو ۔ مگر حق کے ساتھ اور جو شخص ناحق قتل کیا جائے تو ہم نے اس کے وارث کو ( قصاص کا ) اختیار دے دیا ہے پس چاہیئے کہ وہ قتل میں حد سے آگے نہ بڑھے ضرور اس کی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor take life - which Allah has made sacred - except for just cause. And if anyone is slain wrongfully, we have given his heir authority (to demand qisas or to forgive): but let him not exceed bounds in the matter of taking life; for he is helped (by the Law).

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not kill a respectable soul without a just cause. If anyone is wrongfully killed, we have given the heirs of that person the right (to demand satisfaction or to forgive). He must not exceed the law in having vengeance; his victim shall also be assisted (by law).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And do not kill anyone whose killing Allah has forbidden, except for a just cause. And whoever is killed wrongfully (not by mistake), We have given his heir the authority. But let him not exceed limits in the matter of taking life. Verily, he is helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not kill any one whom Allah has forbidden, except for a just cause, and whoever is slain unjustly, We have indeed given to his heir authority, so let him not exceed the just limits in slaying; surely he is aided.

Translated by

William Pickthall

And slay not the life which Allah hath forbidden save with right. Whoso is slain wrongfully, We have given power unto his heir, but let him not commit excess in slaying. Lo! he will be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस जान को अल्लाह ने मोहतरम ठहराया है उसको क़त्ल मत करो मगर हक़ पर, और जो शख़्स नाहक़ क़त्ल किया जाए तो हमने उसके वारिस को इख़्तियार दिया है पस वह क़त्ल में हद से न गुज़रे, बेशक उसकी मदद की जाएगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس شخص (کے قتل) کو اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا ہے اس کو قتل مت کرو ہاں مگر حق پر (9) اور جو شخص ناحق قتل کیا جاوے تو ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے (10) سو اس کو قتل کے بارے میں حد (شرع) سے تجاوز نہ کرنا چاہیئے وہ شخص طرفداری کے قابل ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس جان کو اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل مت کرو مگر حق کے ساتھ اور جو مظلوم قتل کردیا جائے ہم نے اس کے ولی کے لیے اختیار رکھا ہے۔ پس وہ قتل کرنے میں حد سے نہ بڑھے، یقیناً وہ مدد دیا ہوا ہے۔ “ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قتل نفس کا ارتکاب نہ کرو جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ۔ اور جو شخص مظلومانہ قتل کیا گیا ہو اس کے ولی کو ہم نے قصاص کے مطالبے کا حق عطا کیا ہے ، پس چاہیے کہ وہ قتل میں حد سے نہ گزرے ، اس کی مدد کی جائے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس جان کو قتل نہ کرو جس کا قتل اللہ نے حرام قرار دیا مگر یہ کہ حق کے ساتھ ہو، اور جو شخص مظلوم ہونے کی صورت میں قتل کیا گیا تو ہم نے اس کے ولی کے لیے تسلط رکھا ہے سو وہ قتل میں حد سے آگے نہ بڑھے بلاشبہ اس کی مدد کی جائے گی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ مارو اس جان کو جس کو منع کردیا ہے اللہ نے مگر حق پر اور جو مارا گیا ظلم سے تو دیا ہم نے اس کے وارث کو زور سو حد سے نہ نکل جائے قتل کرنے میں اس کو مدد ملتی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس شخص کے قتل کرنے کو اللہ نے حرام کیا ہے اس کو قتل نہ کرو مگر ہاں کسی حق شرعی کے ساتھ اور جو شخص ناحق قتل کیا جائے تو ہم نے اس مقتول کے وارث کو قصاص کا اختیار دیا ہے پھر وارث کو خون کا بدلہ لینے میں حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس کو مدد دی گئی ہے