Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 4

سورة بنی اسراءیل

وَ قَضَیۡنَاۤ اِلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ فِی الۡکِتٰبِ لَتُفۡسِدُنَّ فِی الۡاَرۡضِ مَرَّتَیۡنِ وَ لَتَعۡلُنَّ عُلُوًّا کَبِیۡرًا ﴿۴﴾

And We conveyed to the Children of Israel in the Scripture that, "You will surely cause corruption on the earth twice, and you will surely reach [a degree of] great haughtiness.

ہم نے بنو اسرائیل کے لئے ان کی کتاب میں صاف فیصلہ کر دیا تھا کہ تم زمین میں دو بار فساد برپا کرو گے اور تم بڑی زبردست زیادتیاں کرو گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَضَیۡنَاۤ
اور فیصلہ سنا دیا ہم نے
اِلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کو
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
لَتُفۡسِدُنَّ
البتہ تم ضرور فساد کرو گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مَرَّتَیۡنِ
دوبار
وَلَتَعۡلُنَّ
اور البتہ تم ضرورسرکشی کرو گے
عُلُوًّا
سرکشی
کَبِیۡرًا
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَضَیۡنَاۤ
اور فیصلہ کر دیا تھا ہم نے
اِلٰی
طر ف
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل کی
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
لَتُفۡسِدُنَّ
کہ یقینا تم ضرورفساد کرو گے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مَرَّتَیۡنِ
دو بار
وَلَتَعۡلُنَّ
اور تم ضرورسرکشی کروگے
عُلُوًّا
سرکشی
کَبِیۡرًا
بڑی
Translated by

Juna Garhi

And We conveyed to the Children of Israel in the Scripture that, "You will surely cause corruption on the earth twice, and you will surely reach [a degree of] great haughtiness.

ہم نے بنو اسرائیل کے لئے ان کی کتاب میں صاف فیصلہ کر دیا تھا کہ تم زمین میں دو بار فساد برپا کرو گے اور تم بڑی زبردست زیادتیاں کرو گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس کتاب میں ہم نے بنی اسرائیل کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ تم زمین پر دوبارہ فساد عظیم بپا کرو گے اور بڑی سرکشی دکھاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کے لیے فیصلہ کر دیا تھاکہ یقیناتم دوبار زمین میں ضرور فساد کرو گے اورتم یقیناضرورسرکشی کروگے،بڑی سرکشی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|"You will surely spread disorder on the earth twice, and you will surely show arrogance, a great arrogance.

اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم خرابی کرو گے ملک میں دو بار اور سرکشی کرو گے بڑی سرکشی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے متنبہ کردیا تھا بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے اور بہت بڑی سر کشی کرو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر ہم نے اپنی کتاب 5 میں بنی اسرائیل کو اس بات پر بھی متنبہ کر دیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد عظیم برپا کرو گے اور بڑی سرکشی دکھاؤ گے ۔ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے کتاب میں فیصلہ کر کے بنو اسرائیل کو اس بات سے آگاہ کردیا تھا کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے ، اور بڑی سرکشی کا مظاہرہ کرو گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے بنی اسرائیل سے اس کتاب توریت میں صاف کہہ دیا تھا کہ تم دو بار ملک میں یعنی شام کے ملک میں) فساد مچائو گے اور دونوں بار لوگوں پر) بڑی چڑھائی کرو گے 8 (ستائو گے ظلم اور زیادتی کرو گے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کو بتا دیا تھا کہ تم ضرور زمین میں دو بار فساد کرو گے اور بہت بڑی سرکشی کرو گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں (صاف طور پر) بتا دیا تھا کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد کرو گے اور البتہ تم ضرور زبردست سرکشی کرو گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ زمین میں دو دفعہ فساد مچاؤ گے اور بڑی سرکشی کرو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We decreed unto the Children of Isra'il in the Book; ye will surely cause corruption in the land twice, l and ye will surely rise to a great height.

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں یہ جتلا دیا تھا کہ تم ملک میں دو بار بڑی خرابی پیدا کرو گے اور بڑا زور چلانے لگو گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو اپنے اس فیصلہ سے کتاب میں آگاہ کردیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد مچاؤ گے اور بہت سر اٹھاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بنی اسرائیل کو ہم نے کتاب میں ( بطور ) فیصلہ یہ بات واضح کردی تھی کہ تم لوگ ضرور بالضرور زمین میں دوبار فساد پھیلاؤگے اور ضرور بڑی بڑی بڑائیاں ماروگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچائو گے اور بڑی سرکشی کرو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے بنی اسرائیل کو اپنے اس فیصلے سے اپنی کتاب میں آگاہ کردیا تھا، کہ تم لوگ زمین میں بڑا سخت فساد پھیلاؤ گے دو مرتبہ، اور سرکشی کرو گے بہت بڑی سرکشی،

Translated by

Noor ul Amin

اس کتا ب میں ہم نے بنی اسرائیل کو صاف صاف کہہ دیاتھاکہ تم سر زمین ( شام ) میں دوبار ہ فسادبپاکرو گے اور بڑی سرکشی دکھائوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ( ف۱۰ ) میں وحی بھیجی کہ ضرور تم زمین میں دوبارہ فساد مچاؤ گے ( ف۱۱ ) اور ضرور بڑا غرور کرو گے ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کو قطعی طور پر بتا دیا تھا کہ تم زمین میں ضرور دو مرتبہ فساد کرو گے اور ( اطاعتِ الٰہی سے ) بڑی سرکشی برتو گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے اس کتاب ( توراۃ ) میں بنی اسرائیل کو آگاہ کر دیا تھا کہ تم ضرور زمین میں دو مرتبہ فساد برپا کروگے اور بڑی سرکشی کروگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We gave (Clear) Warning to the Children of Israel in the Book, that twice would they do mischief on the earth and be elated with mighty arrogance (and twice would they be punished)!

Translated by

Muhammad Sarwar

We made it known to the Israelites through the Torah that they would twice commit evil in the land with great transgression and rebellion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We decreed for the Children of Israel in the Scripture: "Indeed you would do mischief in the land twice and you will become tyrants and extremely arrogant!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We had made known to the children of Israel in the Book: Most certainly you will make mischief in the land twice, and most certainly you will behave insolently with great insolence.

Translated by

William Pickthall

And We decreed for the Children of Israel in the Scripture: Ye verily will work corruption in the earth twice, and ye will become great tyrants.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने बनी-इस्राईल को किताब में बता दिया था कि तुम दो मर्तबा ज़मीन (मुल्क-ए-शाम) में ख़राबी करोगे और बड़ी सरकशी करोगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں یہ بات بطور (پیشن گوئی) بتلا دی تھی کہ تم سر زمین (شام) میں دو بار خرابی کرو گے (8) اور بڑا زور چلانے لگو گے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں فیصلہ سنا دیا تھا کہ تم زمین میں ہر صورت دو بار فساد کر وگے اور تم بہت زیادہ سرکشی کرو گے۔ “ (٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے اپنی کتاب میں بنی اسرائیل کو اس بات پر بھی متنبہ کردیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد عظیم برپا کرو گے اور بڑی سرکشی دکھائو گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں یہ بتادیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں ضرور فساد کرو گے اور بڑی بلندی تک پہنچ جاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور صاف کہہ سنایا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم خرابی کرو گے ملک میں دو بار اور سرکشی کرو گے بڑی سرکشی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے اس کتاب توریت میں بنی اسرائیل کو یہ بات صاف بتادی تھی کہ تم ضرور ملک میں دو دفعہ فساد برپا کرو گے اور تم بڑی سخت سرکشی کرو گے