Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 44

سورة بنی اسراءیل

تُسَبِّحُ لَہُ السَّمٰوٰتُ السَّبۡعُ وَ الۡاَرۡضُ وَ مَنۡ فِیۡہِنَّ ؕ وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمۡدِہٖ وَ لٰکِنۡ لَّا تَفۡقَہُوۡنَ تَسۡبِیۡحَہُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ حَلِیۡمًا غَفُوۡرًا ﴿۴۴﴾

The seven heavens and the earth and whatever is in them exalt Him. And there is not a thing except that it exalts [ Allah ] by His praise, but you do not understand their [way of] exalting. Indeed, He is ever Forbearing and Forgiving.

ساتوں آسمان اور زمین اور جو بھی ان میں ہے اسی کی تسبیح کر رہے ہیں ۔ ایسی کوئی چیز نہیں جو اسے پاکیزگی اور تعریف کے ساتھ یاد نہ کرتی ہو ۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ تم اس کی تسبیح سمجھ نہیں سکتے ۔ وہ بڑا برد بار اور بخشنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تُسَبِّحُ
تسبیح کررہے ہیں
لَہُ
اس کے لئے
السَّمٰوٰتُ
آسمان
السَّبۡعُ
سات
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
وَمَنۡ
اور وہ جو
فِیۡہِنَّ
ان میں ہے
وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِلَّا
مگر
یُسَبِّحُ
وہ تسبیح کر رہی ہے
بِحَمۡدِہٖ
ساتھ اس کی حمد کے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتَفۡقَہُوۡنَ
نہیں تم سمجھتے
تَسۡبِیۡحَہُمۡ
تسبیح ان کی
اِنَّہٗ
بےشک وہ
کَانَ
ہے وہ
حَلِیۡمًا
بہت حلم والا
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

تُسَبِّحُ
تسبیح کر رہے ہیں
لَہُ
اس کے لئے
السَّمٰوٰتُ
آسمان
السَّبۡعُ
سات
وَالۡاَرۡضُ
اور زمین
وَمَنۡ
اور جو
فِیۡہِنَّ
ان میں ہیں
وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ شَیۡءٍ
کوئی چیز
اِلَّا
مگر
یُسَبِّحُ
تسبیح بیان کرتی ہے
بِحَمۡدِہٖ
ساتھ اسکی حمد کے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
لَّاتَفۡقَہُوۡنَ
نہیں تم سمجھتے
تَسۡبِیۡحَہُمۡ
اُن کی تسبیح کو
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
حَلِیۡمًا
بے حد بردبار
غَفُوۡرًا
نہایت بخشنے والا
Translated by

Juna Garhi

The seven heavens and the earth and whatever is in them exalt Him. And there is not a thing except that it exalts [ Allah ] by His praise, but you do not understand their [way of] exalting. Indeed, He is ever Forbearing and Forgiving.

ساتوں آسمان اور زمین اور جو بھی ان میں ہے اسی کی تسبیح کر رہے ہیں ۔ ایسی کوئی چیز نہیں جو اسے پاکیزگی اور تعریف کے ساتھ یاد نہ کرتی ہو ۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ تم اس کی تسبیح سمجھ نہیں سکتے ۔ وہ بڑا برد بار اور بخشنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب اس کی تسبیح کرتے ہیں بلکہ کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں۔ وہ بڑا برد بار اور معاف کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ساتوںآسمان اورزمین اورجوان میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی چیز نہیں مگر اس کی حمدکے ساتھ تسبیح کرتی ہے لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے یقیناوہ ہمیشہ سے بے حد بردبار، نہایت بخشنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

All the seven skies and the earth and all those therein extol His purity. And there is not a single thing that does not extol His purity and praise, but you do not understand their extolling. Surely He is Forbearing, Most-Forgiving.

اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے اور کوئی چیز نہیں جو نہیں پڑھتی خوبیاں اس کی لیکن تم نہیں سمجھتے ان کا پڑھنا بیشک وہ ہے تحمل والا بخشنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی کی تسبیح میں لگے ہوئے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور (وہ تمام مخلوق بھی ) جو ان میں ہے اور کوئی چیز نہیں مگر یہ کہ وہ تسبیح کرتی ہے اس کی حمد کے ساتھ لیکن تم نہیں سمجھ سکتے ان کی تسبیح کو یقیناً وہ بہت تحمل والا بہت بخشنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کی پاکی تو ساتوں آسمان اور زمین اور وہ ساری چیزیں بیان کر رہی ہیں جو آسمان و زمین میں ہیں ۔ 48 کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو 49 ، مگر تم ان کی تسبیح سمجھتے نہیں ہو ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی بردبار اور درگزر کرنے والا ہے ۔ 50

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ساتوں آسمان اور زمین اور ان کی ساری مخلوقات اس کی پاکی بیان کرتی ہیں ، اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو ، لیکن تم لوگ ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو ۔ ( ٢٥ ) حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا بردبار ، بہت معاف کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ساتوں آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں (فرشتے اور جن اور آدمی) سب اس کی پاکی بیان کرتے 6 ہیں اور کوئی چیز (حیوان ہو یا نبات یا جماد) ایسی نہیں جو اللہ کی تعریف پاکی کے ساتھ نہ کرتی ہو لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے بیشک وہ تحمل والا بخشنے والاف 7 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں (سب) اس کی پاکی بیان کر رہے ہیں اور کوئی ایسی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرتی ہے و لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بیشک وہ (اللہ) بڑے بردبار (اور) بخشنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے۔ ہر چیز اس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکیزگی بیان کرتی ہے البتہ تم ان کی تسبیح کو سمجھ نہیں سکتے بیشک وہ بہت برداشت کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ساتوں آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں ہیں سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں۔ اور (مخلوقات میں سے) کوئی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بےشک وہ بردبار (اور) غفار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

There hallow Him the seven heavens and the earth and whosoever is therein. And naught there is but halloweth His praise, but ye understand not their hallowing; verily He is ever Forbearing, Forgiving.

اسی کی پاکی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی بھی ان میں موجود ہیں اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو حمد کے ساتھ اس کی پاکی نہ بیان کرتی ہو البتہ تم ہی ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے ہو ۔ بیشک وہ بڑا حلم والا ہے بڑا مغفرت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ساتوں آسمان اور زمین اور جو ان میں ہیں ، سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے ، جو اس کی حمد کے ساتھ ، اس کی تسبیح نہ کرتی ہو ، لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے ۔ بیشک وہ بڑا ہی حلم والا اور بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اسی کی تسبیح پڑھتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، اور کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح نہ پڑھتی ہو لیکن تم لوگ ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) نہایت ہی بردبار اور بہت ہی مغفرت فرمانے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور مخلوقات میں سے کوئی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح کرتی ہے، لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بیشک وہ بردبار اور معاف کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی کی پاکی بیان کرتے (اور اس کی عظمت کے گن گاتے) ہیں یہ ساتوں آسمان اور زمین، اور اس کے اندر کی سب مخلوق، (خواہ زبان حال سے خواہ زبان قال سے) ، اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو تسبیح نہ کرتی ہو، اس کی حمد (وثناء) کے ساتھ، مگر تم لوگ ان کی تسبیح کو سمجھ نہیں سکتے، یقیناً وہ نہایت ہی بردبار، بڑا ہی بخشنے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

ساتوں آسمانوں اور زمین میںجو کچھ ان میں ہے سب اس کی تسبیح کرتے ہیں بلکہ کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کررہی ہولیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں وہ بڑا بردبار اور معاف کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کی پاکی بولتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہیں ( ف۹٤ ) اور کوئی چیز نہیں ( ف۹۵ ) جو اسے سراہتی ہوتی اس کی پاکی نہ بولے ( ف۹٦ ) ہاں تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے ( ف۹۷ ) بیشک وہ حلم والا بخشنے والا ہے ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ساتوں آسمان اور زمین اور وہ سارے موجودات جو ان میں ہیں اﷲ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں ، اور ( جملہ کائنات میں ) کوئی بھی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ تسبیح نہ کرتی ہو لیکن تم ان کی تسبیح ( کی کیفیت ) کو سمجھ نہیں سکتے ، بیشک وہ بڑا بُردبار بڑا بخشنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی بھی ان میں موجود ہیں اس کی تسبیح کرتے ہیں اور کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کرتی ہو ۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو سمجھتے نہیں ہو بے شک وہ بڑا بردبار ، بڑا بخشنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The seven heavens and the earth, and all beings therein, declare His glory: there is not a thing but celebrates His praise; And yet ye understand not how they declare His glory! Verily He is Oft-Forbear, Most Forgiving!

Translated by

Muhammad Sarwar

The seven heavens, the earth, and whatever is between them all glorify Him. There is nothing that does not glorify Him and always praise him, but you do not understand their praise and glorification. He is All-forbearing and All-forgiving.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The seven heavens and the earth and all that is therein, glorify Him and there is not a thing but glorifies His praise. But you understand not their glorification. Truly, He is Ever Forbearing, Oft-Forgiving.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The seven heavens declare His glory and the earth (too), and those who are in them; and there is not a single thing but glorifies Him with His praise, but you do not understand their glorification; surely He is Forbearing, Forgiving.

Translated by

William Pickthall

The seven heavens and the earth and all that is therein praise Him, and there is not a thing but hymneth His praise; but ye understand not their praise. Lo! He is ever Clement, Forgiving.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसी की पाकी बयान करते हैं सातों आसमान और ज़मीन और जो उनमें हैं, और कोई चीज़ ऐसी नहीं जो तारीफ़ के साथ उसकी पाकी बयान न करती हो मगर तुम उनकी तस्बीह को नहीं समझते, बेशक वह बुर्दबार है, बख़्शने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمام ساتوں آسمان اور زمین اور جتنے ان میں ہیں اس کی پاکی بیان کر رہے ہیں اور کوئی چیز ایسی نہیں جو تعریف کے ساتھ اس کی پاکی (قالاً یا حالاً ) بیان نہ کرتی ہو لیکن تم لوگ ان کی پاکی بیان کرنے کو سمجھتے نہیں ہو (7) وہ بڑا حلیم ہے بڑا غفور ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کی پاکیزگی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو بھی ان میں ہیں اور کوئی بھی چیز نہیں مگر اس کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتی ہے اور لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے۔ بیشک اللہ نہایت حوصلے والا بہت بخشنے والا ہے۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کی پاکی تو ساتوں آسمان اور زمین اور وہ ساری چیزیں بیان کر ہی ہیں جو آسمان و زمین میں ہیں۔ کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو ، مگر تم ان کی تسبیح سمجھتے نہیں ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی بردبار اور درگزر کرے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے اندر ہے اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان نہیں کرتی۔ لیکن تم ان کی حمد کو نہیں سمجھتے۔ بلاشبہ وہ حلیم ہے غفور ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان میں ہے اور کوئی چیز نہیں جو نہیں پڑھتی خوبیاں اس کی لیکن تم نہیں سمجھتے ان کا پڑھنا بیشک وہ ہے تحمل والا بخشنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ساتوں آسمان اور زمین اور جو کوئی ان آسمانوں میں زمین میں موجود ہے۔ سب اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو خدا کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان نہ کرتی ہو مگر ہاں تم لوگ ان چیزوں کی تسبیح کو سمجھتے نہیں اس میں شک نہیں کہ خدا بڑا تحمل والا بڑا بخشنے والا ہے ۔