Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 45

سورة بنی اسراءیل

وَ اِذَا قَرَاۡتَ الۡقُرۡاٰنَ جَعَلۡنَا بَیۡنَکَ وَ بَیۡنَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ حِجَابًا مَّسۡتُوۡرًا ﴿ۙ۴۵﴾

And when you recite the Qur'an, We put between you and those who do not believe in the Hereafter a concealed partition.

تو جب قرآن پڑھتا ہے ہم تیرے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ایک پوشیدہ حجاب ڈال دیتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قَرَاۡتَ
پڑھتے ہیں آپ
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
جَعَلۡنَا
بنا دیتے ہیں ہم
بَیۡنَکَ
درمیان آپ کے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کےجو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں وہ ایمان رکھتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
حِجَابًا
ایک پردہ
مَّسۡتُوۡرًا
چھپا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
قَرَاۡتَ
پڑھتے ہیں آپ
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
جَعَلۡنَا
بنا دیتے ہیں ہم
بَیۡنَکَ
درمیان آپکے
وَبَیۡنَ
اور درمیان
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کےجو
لَایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان رکھتے
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت پر
حِجَابًا
پردہ
مَّسۡتُوۡرًا
چھپا ہوا
Translated by

Juna Garhi

And when you recite the Qur'an, We put between you and those who do not believe in the Hereafter a concealed partition.

تو جب قرآن پڑھتا ہے ہم تیرے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے ایک پوشیدہ حجاب ڈال دیتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان ایک مخفی پردہ حائل کردیتے ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں توہم آپ کے اور اُن کے درمیان جوآخرت پرایمان نہیں رکھتے ایک چھپاہواپردہ بنادیتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when you recite the Qur&an, We place an invisible curtain between you and those who do not believe in the Hereafter.

اور جب تو پڑھتا ہے قرآن کردیتے ہیں ہم بیچ میں تیرے اور ان لوگوں کے جو نہیں مانتے آخرت کو ایک پردہ چھپا ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک مخفی پردہ حائل کردیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you recite the Qur'an, We place a hidden barrier between you and those who do not believe in the Hereafter;

جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کر دیتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ایک ان دیکھا پردہ حائل کردیتے ہیں ۔ ( ٢٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) جب تو قرآن پڑھتا ہے تو ہم تجھ میں اور ان لوگوں کے بیچ میں جن کو آخرت پر یقین نہیں ایک گاڑھا پردہ ڈال دیتے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے درمیان ایک پردہ چھپا ہوا حائل کردیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب آپ قرآن پھڑتے ہیں تو ہم آپ کے اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کردیتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب کر دیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when thou recitest the Qur'an, We set up between thee and those who believe not in the Hereafter a curtain drawn down.

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک چھپا ہوا پردہ حائل کردیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب تم قرآن سناتے ہو تو ہم تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ایک مخفی پردہ حائل کردیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب آپ ( ﷺ ) قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک نظر نہ آنے والا پردہ ڈال دیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب آپ قرآن پڑھا کرتے ہیں تو ہم آپ اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے پردے پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارا اور ان لوگوں کے درمیان جو کہ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر، ایک مخفی پردہ حائل کردیتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں توہم آپ کے اور ان کے درمیان ایک مخفی پر دہ حائل کردیتے ہیںجو آ خرت پر ایمان نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! تم نے قرآن پڑھا ہم نے تم پر اور ان میں کہ آخرت پر ایمان ہیں لاتے ایک چھپا ہوا پردہ کردیا ( ف۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں ( تو ) ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ حائل کر دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ! ) جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک پوشیدہ پردہ ڈال دیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When thou dost recite the Qur'an, We put, between thee and those who believe not in the Hereafter, a veil invisible:

Translated by

Muhammad Sarwar

When you recite the Quran We place a curtain as a barrier between you and those who do not believe in the life to come.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when you recite the Qur'an, We put between you and those who believe not in the Hereafter, an invisible veil.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when you recite the Quran, We place between you and those who do not believe in the hereafter a hidden barrier;

Translated by

William Pickthall

And when thou recitest the Qur'an we place between thee and those who believe not in the Hereafter a hidden barrier;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब आप क़ुरआन पढ़ते हो तो हम आपके और उन लोगों के दरमियान एक छुपा हुआ पर्दा हाइल कर देते हैं जो आख़िरत को नहीं मानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے انکے درمیان میں ایک پردہ حائل کردیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں ہم آپ اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کردیتے ہیں۔ “ (٤٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کردیتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے درمیان ایک پردہ حائل کردیتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب تو پڑھتا ہے قرآن کردیتے ہیں ہم بیچ میں تیرے اور ان لوگوں کے جو نہیں مانتے آخرت کو ایک پردہ چھپا ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر جب آپ قرآن کریم پڑھتے ہیں تو ہم آپ کسے اور ان لوگوں کے مابین جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک غیر مرئی پردہ حاصل کردیتے ہیں۔