Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 46

سورة بنی اسراءیل

وَّ جَعَلۡنَا عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ اَکِنَّۃً اَنۡ یَّفۡقَہُوۡہُ وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ وَقۡرًا ؕ وَ اِذَا ذَکَرۡتَ رَبَّکَ فِی الۡقُرۡاٰنِ وَحۡدَہٗ وَلَّوۡا عَلٰۤی اَدۡبَارِہِمۡ نُفُوۡرًا ﴿۴۶﴾

And We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And when you mention your Lord alone in the Qur'an, they turn back in aversion.

اور ان کے دلوں پر ہم نے پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ اور جب تو صرف اللہ ہی کا ذکر اس کی توحید کے ساتھ ، اس قرآن میں کرتا ہے تو وہ روگردانی کرتے پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّجَعَلۡنَا
اور ڈال دیتے ہیں ہم
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
اَکِنَّۃً
پردے
اَنۡ
کہ
یَّفۡقَہُوۡہُ
نہ وہ سمجھ سکیں اسے
وَفِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اور ان کے کانوں میں
وَقۡرًا
بوجھ
وَاِذَا
اور جب
ذَکَرۡتَ
ذکر کرتے ہیں آپ
رَبَّکَ
اپنے رب کا
فِی الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں
وَحۡدَہٗ
اکیلے اسی کا
وَلَّوۡا
وہ پھر جاتے ہیں
عَلٰۤی اَدۡبَارِہِمۡ
اپنی پشتوں پر
نُفُوۡرًا
نفرت کرتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّجَعَلۡنَا
اور بنا دیے ہیں ہم نے
عَلٰی
اوپر ان کے دلوں کے
قُلُوۡبِہِمۡ
کئی پردے
اَکِنَّۃً
اس سے کہ
اَنۡ یَّفۡقَہُوۡہُ
وہ سمجھیں اسکو
وَ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ
اور اُن کے کا نوں میں
وَقۡرًا
بوجھ ہے
وَاِذَا
اور جب
ذَکَرۡتَ
آپ ذکر کرتے ہیں
رَبَّکَ
اپنے رب کا
فِی الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں
وَحۡدَہٗ
اس ایک کا
وَلَّوۡا
وہ پھر جاتےہیں
عَلٰۤی
اُوپر
اَدۡبَارِہِمۡ
اپنی پیٹھوں کے
نُفُوۡرًا
بدکتے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

And We have placed over their hearts coverings, lest they understand it, and in their ears deafness. And when you mention your Lord alone in the Qur'an, they turn back in aversion.

اور ان کے دلوں پر ہم نے پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ اور جب تو صرف اللہ ہی کا ذکر اس کی توحید کے ساتھ ، اس قرآن میں کرتا ہے تو وہ روگردانی کرتے پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ان کے دلوں پر پردہ چڑھا دیا ہے کہ وہ اس (قرآن) کو سمجھ ہی نہ سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ ہے اور جب آپ قرآن میں اپنے اکیلے پروردگار کا ذکر کرتے ہیں تو وہ نفرت سے پیٹھ پھیر کے بھاگ جاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے ان کے دلوں پرکئی پردے بنادیے ہیں اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ ہے ۔اورجب آپ قرآن میں اپنے رب کا،اُسی ایک کاذکرکرتے ہیں تووہ اپنی پیٹھوں پر بدکتے ہوئے پھرجاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We put covers on their hearts, so that they do not understand it, and deafness in their ears. And when you refer to your Lord alone in the Qur&an, they turn their backs in aversion.

اور ہم رکھتے ہیں ان کے دلوں پر پردہ کہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ اور جب ذکر کرتا ہے تو قرآن میں اپنے رب کا اکیلا کر کر بھاگتے ہیں اپنی پیٹھ پر بدک کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان کے دلوں پر بھی ہم پردے ڈال دیتے ہیں کہ وہ اسے سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل (پیدا کردیتے ہیں) اور جب آپ قرآن میں تنہا اپنے رب ہی کا ذکر کرتے ہیں تو یہ اپنی پیٹھیں موڑ کر چل دیتے ہیں نفرت کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We place a covering on their hearts so that they do not comprehend it, and We cause a heaviness in their ears; and when you mention your Lord, the Only True Lord, in the Qur'an, they turn their backs in aversion.

اور ان کے دلوں پر ایسا غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سمجھتے ، اور ان کے کانوں میں گرانی پیدا کر دیتے ہیں ۔ 51 اور جب تم قرآن میں اپنے ایک ہی رب کا ذکر کرتے ہو تو وہ نفرت سے منہ موڑ لیتے ہیں ۔ 52

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم ان کے دلوں پر ایسا غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ وہ اسے سمجھتے نہیں اور ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردیتے ہیں ۔ اور جب تم قرآن میں تنہا اپنے رب کا ذکر کرتے ہو تو یہ لوگ نفرت کے عالم میں پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یا ایسا پردہ ڈال دیتے ہیں جو دکھلائی نہیں دیتا) اور ان کے دلوں پر ہم غلاف ڈال دیتے ہیں اس لئے کہ وہ قرآن کو نہ سمجھیں (یا اس لئے کہم نے یہ برا جانا کہ وہ قرآن کو سمجھیں) اور ان کے کانوں میں 9 بوجھ ڈال دیتے ہیں بہرا کردیتے ہیں) اور جب تو قرآن میں اکیلے اپنے مالک کا ذکر کرتا ہے (ان کے معبودوں کا نام تک نہیں لیتا) تو نفرت سے پیٹھ موڑ کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ وہ اس کو (اس کے مفہوم کو) سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل (بوجھ) ڈال دیتے ہیں اور جب آپ قرآن میں اپنے پروردگار یکتا کا ذکر فرماتے ہیں تو یہ لوگ نفرت سے پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے ان کے دلوں پر ایسے پردے ڈال دیئے ہیں کہ وہ سمجھتے نہیں ہیں اور ہم ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردیتے ہیں اور جب آپ یکتا پروردگار کا ذکر کرتے ہیں تو وہ نفرت سے پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل پیدا کر دیتے ہیں۔ اور جب تم قرآن میں اپنے پروردگار یکتا کا ذکر کرتے ہو تو وہ بدک جاتے اور پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We set up over their hearts veils lest they understand it, and in their ears heaviness and when thou mentionest in reciting the Qur'an thy Lord alone, they turn backward as averters.

یعنی ہم ان کے دلوں پر اس طرح سے حجاب ڈال دیتے ہیں کہ وہ اس (قرآن) کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے دیتے ہیں ۔ اور جب آپ قرآن میں تنہا اپنے پروردگار کا ذکر کرتے ہیں تو وہ لوگ اپنی پیٹھ پھیر کر نفرت کرتے ہوئے چل دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے دلوں پر حجاب اور ان کے کانوں میں ثقل پیدا کردیتے ہیں کہ نہ اس کو سمجھیں نہ سنیں ) اور جب تم قرآن میں تنہا اپنے رب ہی کا ذکر کرتے ہو تو وہ نفرت کے ساتھ پیٹھ پھیر لیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم ان کے دلوں پر ایسا خول چڑھا دیتے ہیں کہ وہ قرآن کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں گرانی ( پیدا ) کردیتے ہیں اور جب آپ ( ﷺ ) قرآن میں صرف اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں تو یہ پیٹھ پھیر کر نفرت کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے دلوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں کہ اسے سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں ثقل پیدا کردیتے ہیں اور جب آپ قرآن میں اپنے خدائے واحد کا ذکر کرتے ہیں تو وہ بدک کر پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے (ان کی اپنی بدنیتی کی بنا پر) اس بات سے کہ وہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں میں بھاری ڈاٹ رکھ دئے (اس سے کہ یہ اسے سنیں) ، اور جب تم قرآن میں صرف اپنے رب ہی کا ذکر کرتے ہو، تو یہ لوگ نفرت سے پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ان کے دلوں پر پردہ چڑھا دیا ہے کہ وہ اس ( قرآن ) کوسمجھ ہی نہ سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ ہے اور جب آپ قرآن میں اپنے اکیلے رب کاذکرکرتے ہیں تووہ منہ موڑکربھاگ جاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان کے دلوں پر غلاف ڈال دیے ہیں کہ اسے نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں ٹینٹ ( روئی ) ( ف۱۰۰ ) اور جب تم قرآن میں اپنے اکیلے رب کی یاد کرتے ہو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگتے ہیں نفرت کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم ان کے دلوں پر ( بھی ) پردے ڈال دیتے ہیں تاکہ وہ اسے سمجھ ( نہ ) سکیں اور ان کے کانوں میں بوجھ پیدا کر دیتے ہیں ( تاکہ اسے سن نہ سکیں ) ، اور جب آپ قرآن میں اپنے رب کا تنہا ذکر کرتے ہیں ( ان کے بتوں کا نام نہیں آتا ) تو وہ نفرت کرتے ہوئے پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ان کے پیہم انکار کی وجہ سے گویا ) ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں تاکہ وہ اسے نہ سمجھیں اور کانوں میں گرانی ( پیدا کر دیتے ہیں ) اور جب آپ قرآن میں اپنے واحد و یکتا پروردگار کا ذکر کرتے ہیں تو وہ لوگ نفرت کرتے ہوئے پچھلے پاؤں پلٹ جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We put coverings over their hearts (and minds) lest they should understand the Qur'an, and deafness into their ears: when thou dost commemorate thy Lord and Him alone in the Qur'an, they turn on their backs, fleeing (from the Truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

We put a veil over their hearts so that they cannot understand it. We deafen their ears. When you mention your Lord in this Quran as One (Supreme Being), they run away.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have put Akinnah over their hearts, lest they should understand it, and in their ears deafness. And when you make mention of your Lord Alone in the Qur'an, they turn on their backs, fleeing in extreme dislike.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have placed coverings on their hearts and a heaviness in their ears lest they understand it, and when you mention your Lord alone in the Quran they turn their backs in aversion.

Translated by

William Pickthall

And We place upon their hearts veils lest they should understand it, and in their ears a deafness; and when thou makest mention of thy Lord alone in the Qur'an, they turn their backs in aversion.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम उनके दिलों पर पर्दा रख देते हैं कि वे उसको न समझें और उनके कानों में गिरानी पैदा कर देते हैं, और जब आप क़ुरआन में तन्हा अपने रब का ज़िक्र करते हो तो वे नफ़रत के साथ पीठ फेर लेते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ پردہ یہ ہے کہ) ہم ان کے دلوں پر حجاب ڈالتے ہیں اس سے کہ وہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دیتے ہیں (1) اور جب آپ قرآن میں صرف اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں تو وہ لوگ نفرت کرتے ہوئے پشت پھیر کر چل دیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دئیے ہیں اس سے کہ وہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ ہے جب آپ قرآن میں اپنے ایک رب کا ذکر کرتے ہیں تو نفرت سے اپنی پیٹھوں پر پھرجاتے ہیں۔ “ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان کے دلوں پر ایسا غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سمجھتے ، اور ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردیتے ہیں۔ اور جب تم قرآن میں اپنے ایک ہی رب کا ذکر کرتے ہو تو وہ نفرت سے منہ موڑ لیتے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان کے دلوں پر پردے ڈال دیتے ہیں اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں، اور ہم ان کے کانوں میں ڈاٹ دے دیتے ہیں، اور جب آپ قرآن میں صرف اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں تو وہ پشت پھیر کر نفرت کرتے ہوئے چل دیتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم رکھتے ہیں ان کے دلوں پر پردہ کہ اس کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ اور جب ذکر کرتا ہے تو قرآن میں اپنے رب کا اکیلا کر کے بھاگتے ہیں اپنی پیٹھ پر بدک کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ یہ کہ ہم ان کے دلوں پر پردے ڈال دیتے ہیں تاکہ وہ اس قرآن کریم کو سمجھ نہ سکیں اور ہم ان کے کانوں میں ثقل پیدا کردیتے ہیں اور جب قرآن کریم میں آپ صرف اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں تو وہ کافر پیٹھ پھیر کر نفرت کرتے ہوئے چل دیتے ہیں۔