Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 53

سورة بنی اسراءیل

وَ قُلۡ لِّعِبَادِیۡ یَقُوۡلُوا الَّتِیۡ ہِیَ اَحۡسَنُ ؕ اِنَّ الشَّیۡطٰنَ یَنۡزَغُ بَیۡنَہُمۡ ؕ اِنَّ الشَّیۡطٰنَ کَانَ لِلۡاِنۡسَانِ عَدُوًّا مُّبِیۡنًا ﴿۵۳﴾

And tell My servants to say that which is best. Indeed, Satan induces [dissension] among them. Indeed Satan is ever, to mankind, a clear enemy.

اور میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ وہ بہت ہی اچھی بات منہ سے نکالا کریں کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے ۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
لِّعِبَادِیۡ
میرے بندوں کو
یَقُوۡلُوا
وہ کہیں
الَّتِیۡ
وہ (بات)جو
ہِیَ
وہ
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھی ہو
اِنَّ
بےشک
الشَّیۡطٰنَ
شیطان
یَنۡزَغُ
فساد ڈالتا ہے
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
اِنَّ
یقیناً
الشَّیۡطٰنَ
شیطان
کَانَ
ہے
لِلۡاِنۡسَانِ
انسان کے لیے
عَدُوًّا
دشمن
مُّبِیۡنًا
کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقُلۡ
اور آپ کہہ دیں
لِّعِبَادِیۡ
میرے بندوں سے
یَقُوۡلُوا
کہ وہ کہیں
الَّتِیۡ
وہ (بات) جو
ہِیَ
وہ
اَحۡسَنُ
بہترین ہے
اِنَّ
یقیناً
الشَّیۡطٰنَ
شیطان
یَنۡزَغُ
جھگڑا ڈالتا ہے
بَیۡنَہُمۡ
ان کےدر میان
اِنَّ
یقیناً
الشَّیۡطٰنَ
شیطان
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
لِلۡاِنۡسَانِ
انسان کے لیے
عَدُوًّا
دشمن
مُّبِیۡنًا
کھلا
Translated by

Juna Garhi

And tell My servants to say that which is best. Indeed, Satan induces [dissension] among them. Indeed Satan is ever, to mankind, a clear enemy.

اور میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ وہ بہت ہی اچھی بات منہ سے نکالا کریں کیونکہ شیطان آپس میں فساد ڈلواتا ہے ۔ بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ میرے بندوں سے کہہ دیجئے : کہ وہی بات زبان سے نکالیں۔ جو بہتر ہو کیونکہ شیطان لوگوں میں فساد ڈلوا دیتا ہے۔ بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمیرے بندوں سے آپ کہہ دیں کہ وہ ایسی بات کہیں جوبہترین ہو،یقیناًشیطان ان کے درمیان جھگڑا ڈالتا ہے۔ یقیناًشیطان ہمیشہ سے ہی انسان کاکُھلادشمن ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And tell My servants that they should speak that which is best. Surely, Satan creates discord among them. In-deed, Satan is an open enemy to mankind.

اور کہہ دے میرے بندوں کو کہ بات وہی کہیں جو بہتر ہو شیطان جھڑپ کرواتا ہے ان میں شیطان ہے انسان کا دشمن صریح

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ میرے بندوں سے کہہ دیجیے کہ وہی بات کہیں جو بہت اچھی ہو یقیناً شیطان ان کے درمیان جھگڑا ڈالے گا یقیناً شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tell My servants, (O Muhammad), to say always that which is best. Verily it is Satan who sows discord among people. Satan indeed is an open enemy to mankind.

اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، میرے بندوں57 سے کہہ دو کہ زبان سے وہ بات نکالا کریں جو بہترین ہو ۔ 58 دراصل یہ شیطان ہے جو انسانوں کے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے ۔ 59

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرے ( مومن ) بندوں سے کہہ دو کہ وہی بات کہا کریں جو بہترین ہو ۔ درحقیقت شیطان لوگوں کے درمیان فساد ڈالتا ہے ۔ شیطان یقینی طور پر انسان کا کھلا دشمن ہے ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) میرے (مسلمان) بندوں سے کہہ دے (آپس میں یا جب کافروں سے بحث کریں، وہ بات منہ سے نکالیں جو اچھی ہے کیونکہ شیطان (سخت کلامی کرا کر) لوگوں کو لڑاتا ہے بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میرے بندوں سے کہئے کہ ایسی باتیں کہا کریں جو پسندیدہ ہوں بیشک شیطان (بدکلامی کروا کر) ان میں فساد ڈال دیتا ہے واقعی شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ میرے بندوں سے کہہ دیجیے کہ (ہمیشہ) وہ بات کہیں جو سب سے بہتر ہو۔ بیشک شیطان ان کے درمیانف ساد ڈال دیتا ہے۔ بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور میرے بندوں سے کہہ دو کہ (لوگوں سے) ایسی باتیں کہا کریں جو بہت پسندیدہ ہوں۔ کیونکہ شیطان (بری باتوں سے) ان میں فساد ڈلوا دیتا ہے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou unto My bondmen that they should say that which is best, Verily the Satan would stir up strife between them; verily the Satan is unto men ever an enemy manifest.

اور آپ کہیے میرے بندوں کہ ایسی بات کہا کریں جو بہتر ہو ۔ بیشک شیطان لوگوں میں فساد ڈلواتا ہے بیشک شیطان تو انسان کو صریح دشمن ہے ہی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میرے بندوں سے کہہ دو کہ وہی بات کہیں جو بہتر ہے ۔ بیشک شیطان ان کے درمیان وسوسہ اندازی کرتا رہتا ہے ، شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن تو ہے ہی!

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) میرے بندوں سے فرمادیجیے کہ ( ہمیشہ ) بات وہی کریں جو عمدہ ہو ، بے شک شیطان لوگوں کے درمیان فساد ہی ڈلواتا ہے ، بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور میرے بندوں سے کہہ دو کہ ایسی باتیں کہا کریں جو بہت پسندیدہ ہوں۔ کیونکہ شیطان بری باتوں سے ان میں فساد ڈالوا دیتا ہے کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہو میرے بندوں سے (اے پیغمبر ! ) کہ وہ بات ہمیشہ وہی کریں جو ہر لحاظ سے اچھی ہو، کہ شیطان (ناروا بات کے ذریعے) ان کے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش میں رہتا ہے، بلاشبہ شیطان انسان کا کھلم کھلا دشمن ہے،

Translated by

Noor ul Amin

میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ : وہی کہیں جو بہترہے کیونکہ شیطان لوگوں میں فسادڈلواتا ہے بلاشبہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور میرے ( ف۱۰۹ ) بندوں سے فرماؤ ( ف۱۱۰ ) وہ بات کہیں جو سب سے اچھی ہو ( ف۱۱۱ ) بیشک شیطان ان کے آپس میں فساد ڈالتا ہے ، بیشک شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ میرے بندوں سے فرما دیں کہ وہ ایسی باتیں کیا کریں جو بہتر ہوں ، بیشک شیطان لوگوں کے درمیان فساد بپا کرتا ہے ، یقینا شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) میرے بندوں سے کہہ دو کہ وہ ( لوگوں سے ) ایسی بات کریں جو بہترین ہو ۔ بے شک شیطان ان کے درمیان فساد ڈالتا ہے ۔ یقیناً شیطان انسان کا کھلا ہوا دشمن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say to My servants that they should (only) say those things that are best: for Satan doth sow dissensions among them: For Satan is to man an avowed enemy.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell My servants to say what is best. Satan sows dissension among them; he is the sworn enemy of human beings.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And say to My servants that they should say those words that are best. (Because) Shaytan verily, sows a state of conflict and disagreement among them. Surely, Shaytan is to man a plain enemy.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And say to My servants (that) they speak that which is best; surely the Shaitan sows dissensions among them; surely the Shaitan is an open enemy to man.

Translated by

William Pickthall

Tell My bondmen to speak that which is kindlier. Lo! the devil soweth discord among them. Lo! the devil is for man an open foe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मेरे बंदों से कह दीजिए कि वही बात कहें जो बेहतर हो, शैतान उनके दरमियान फ़साद डालता है, बेशक शैतान इंसान का खुला हुआ दुश्मन है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ میرے (مسلمان) بندوں سے کہہ دیجیئے کہ ایسی بات کہا کریں جو بہتر ہو (6) شیطان لوگوں میں فساد ڈلوا دیتا ہے واقعی شیطان انسان کا صریح دشمن ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور میرے بندوں سے فرما دیں وہ اچھی بات کیا کریں بیشک شیطان ان کے درمیان جھگڑا ڈالتا ہے۔ بلاشبہ شیطان ہمیشہ سے انسان کا کھلا دشمن ہے۔ “ (٥٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے بندوں (یعنی مومن بندوں) سے کہہ دو کہ زبان سے وہ بات نکالا کری جو بہترین ہو۔ دراصل یہ شیطان ہے جو انسانوں کے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتا ہے۔ حقیت یہ ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ میرے بندوں سے فرما دیجیے کہ وہ ایسی بات کہیں جو بہتر ہو، بلاشبہ شیطان ان کے درمیان فساد ڈلوا دیتا ہے، واقعی شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہہ دے میرے بندوں کو کہ بات وہی کہیں جو بہتر ہو شیطان جھڑپ کرواتا ہے ان میں شیطان ہے انسان کا دشمن صریح

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ میرے بندوں سے فرما دیجیے کہ وہ ایسی بات کیا کریں جو بہتر ہو کیونکہ شیطان لوگوں میں سخت بات کی وجہ سے فساد ڈلوا دیتا ہے۔ واقعی شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے