Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 54

سورة بنی اسراءیل

رَبُّکُمۡ اَعۡلَمُ بِکُمۡ ؕ اِنۡ یَّشَاۡ یَرۡحَمۡکُمۡ اَوۡ اِنۡ یَّشَاۡ یُعَذِّبۡکُمۡ ؕ وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ عَلَیۡہِمۡ وَکِیۡلًا ﴿۵۴﴾

Your Lord is most knowing of you. If He wills, He will have mercy upon you; or if He wills, He will punish you. And We have not sent you, [O Muhammad], over them as a manager.

تمہارا رب تم سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ جاننے والا ہے ، وہ اگر چاہے تو تم پر رحم کر دے یا اگر وہ چاہے تمہیں عذاب دے ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرا کر نہیں بھیجا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبُّکُمۡ
رب تمہارا
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِکُمۡ
تمہیں
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یَرۡحَمۡکُمۡ
وہ رحم کرے تم پر
اَوۡ
یا
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُعَذِّبۡکُمۡ
وہ عذاب دے تمہیں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَکِیۡلًا
ذمہ دار بنا کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبُّکُمۡ
تمہارا رب
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِکُمۡ
تمھیں
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یَرۡحَمۡکُمۡ
رحم کرے تم پر
اَوۡ
یا
اِنۡ
اگر
یَّشَاۡ
وہ چاہے
یُعَذِّبۡکُمۡ
عذاب دے تمہیں
وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نے آپ کو
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَکِیۡلًا
کوئی ذمہ دار بنا کر
Translated by

Juna Garhi

Your Lord is most knowing of you. If He wills, He will have mercy upon you; or if He wills, He will punish you. And We have not sent you, [O Muhammad], over them as a manager.

تمہارا رب تم سے بہ نسبت تمہارے بہت زیادہ جاننے والا ہے ، وہ اگر چاہے تو تم پر رحم کر دے یا اگر وہ چاہے تمہیں عذاب دے ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار ٹھہرا کر نہیں بھیجا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارا پروردگار تمہارے حال سے خوب واقف ہے۔ وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور چاہے تو عذاب دے۔ اور (اے نبی) ہم نے آپ کو ان کا وکیل بنا کر نہیں بھیجا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارارب ہی تمہیں زیادہ جاننے والاہے،اگر وہ چاہے تم پررحم کرے، یااگروہ چاہے تمہیں عذاب دے اورہم نے آپ کواُن پرکوئی ذمہ داربنا کر نہیں بھیجا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your Lord knows you best. If He so wills, He will have mercy on you and if He so wills, He will punish you. And We have not sent you to be responsible for them.

تمہارا رب خوب جانتا ہے تم کو اگر چاہے تم پر رحم کرے اور اگر چاہے تم کو عذاب دے اور تجھ کو نہیں بھیجا ہم نے ان پر ذمہ لینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارا رب تم سے خوب واقف ہے۔ اگر وہ چاہے گا تو تم پر رحم فرمائے گا یا اگر چاہے گا تو تمہیں عذاب دے گا اور (اے نبی ! ) ہم نے آپ کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord knows you best. He will have mercy on you if He wills and chastise you if He wills. We have not sent you, (O Muhammad), as an overseer over them.

تمہارا رب تمہارےحال سے زیادہ واقف ہے ، وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور چاہے تو تمہیں عذاب دے دے ۔ 60 اور اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تم کو لوگوں پر حوالہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے ۔ 61

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہارا پروردگار تمہیں خوب جانتا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم فرما دے ، اور چاہے تو تمہیں عذاب دیدے ، اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں ان کی باتوں کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تمہارا مالک تم کو خوب جانتا ہے کہ تمہارا انجام کیا ہوگا دوزخ میں جائو گے یا بہشت میں) اگر چاہتے تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تم کو عذاب دے اور ہم نے اے (پیغمبر) تجھ کو ان کا ذمہ دار نہیں بنایا۔ 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہارا پروردگار تم سب کا حال جانتا ہے اگر وہ چاہے تو تم پر رحمت فرمادے یا اگر چاہے تو تم کو عذاب دے اور ہم نے آپ کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارا رب تمہیں اچھی طرح جانتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم فرما دے یا اگر وہ چاہے تو عذاب دے دے اور ہم نے آپ کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارا پروردگار تم سے خوب واقف ہے۔ اگر چاہے تو تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے۔ اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ (بنا کر) نہیں بھیجا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Your Lord is the Best Knower of you; if He willeth He will have mercy upon you, or if He willeth He will torment you. And We have not sent thee over them as a trustee.

تمہارا پروردگار تم سب کا حال خوب جانتا ہے۔ وہ اگر چاہے تم پر فضل کردے اور وہی اگر چاہے تو تم کو عذاب دینے لگے اور ہم نے آپ کو ان پر ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارا رب تم کو خوب جانتا ہے ۔ اگر وہ چاہے گا تم پر رحم فرمائے گا یا اگر چاہے گا تم کو عذاب دے گا اور ہم نے تم کو ان پر ( مسئول بنا کر ) مامور نہیں کیا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارا رب تمہیں خوب اچھی طرح جانتا ہے وہ چاہے تو تم پر رحم فرمائے اور اگر وہ چاہے تو تمہیں عذاب دے اور ( اے نبی ﷺ ) ہم نے تمہیں ان کا نگران ( جوابدہ ) بناکر نہیں بھیجا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا رب تم سے خوب واقف ہے، اگر چاہے تو تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے اور ہم نے تم کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمہارا رب تمہیں خوب جانتا ہے (کہ تم میں سے کون کس قابل ہے، پس) وہ اگر چاہے تو تم پر رحم فرما دے، اور اگر چاہے تو تم کو عذاب میں ڈال دے، اور ہم نے آپ کو (اے پیغمبر ! ) ان کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا،

Translated by

Noor ul Amin

تمہارارب تمہارے حال سے خوب واقف ہے وہ چاہےتوتم پر رحم کرے اور چاہےتوعذاب دے ، اور ہم نے آپ کو ان کاوکیل بناکر نہیں بھیجا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارا رب تمہیں خوب جانتا ہے ، وہ چاہے تو تم پر رحم کرے ( ف۱۱۲ ) چاہے تو تمہیں عذاب کرے ، اور ہم نے تم کو ان پر کڑوڑا ( حاکمِ اعلیٰ ) بناکر نہ بھیجا ( ف۱۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارا رب تمہارے حال سے بہتر واقف ہے ، اگر چاہے تم پر رحم فرما دے یا اگر چاہے تم پر عذاب کرے ، اور ہم نے آپ کو ان پر ( ان کے امور کا ) ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا

Translated by

Hussain Najfi

تمہارا پروردگار تمہیں خوب جانتا ہے وہ اگر چاہے تو تم پر رحم کرے اور اگر چاہے تو تمہیں سزا دے ۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم نے آپ کو ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is your Lord that knoweth you best: If He please, He granteth you mercy, or if He please, punishment: We have not sent thee to be a disposer of their affairs for them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord knows better than you (people). He will have mercy on you or will punish you as He wills. We have not sent you to watch over them. Your Lord knows best about those in the heavens and the earth.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Lord knows you best; if He wills, He will have mercy on you, or if He wills, He will punish you. And We have not sent you as a guardian over them.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Your Lord knows you best; He will have mercy on you if He pleases, or He will chastise you if He pleases; and We have not sent you as being in charge of them.

Translated by

William Pickthall

Your Lord is Best Aware of you. If He will, He will have mercy on you, or if He will, He will punish you. We have not sent thee (O Muhammad) as a warden over them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारा रब तुमको ख़ूब जानता है, अगर वह चाहे तो तुम पर रहम करे या अगर वह चाहे तो तुमको अज़ाब दे, और हमने आपको उनका ज़िम्मेदार बनाकर नहीं भेजा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم سب کا حال تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے اگر وہ چاہے تو تم پر رحمت فرما دے یا اگر وہ چاہے تم کو عذاب دینے لگے اور ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہارا رب تمہیں خوب جاننے والا ہے اگر وہ چاہے تم پر رحم کرے یا اگر چاہے تو تمہیں عذاب دے اور ہم نے آپ کو ان پر کوئی وکیل بنا کر نہیں بھیجا۔ “ (٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا رب حال سے خوب واقف ہے۔ وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور چاہے تو تمہیں عذاب دے دے۔ اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے تم کو لوگوں پر حوالہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارا رب تمہیں خوب جانتا ہے اگر وہ چاہے تو تم پر رحم فرمائے یا اگر چاہے تو تم کو عذاب دے، اور ہم نے آپ کو ان پر ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارا رب خوب جانتا ہے تم کو اگر چاہے تم پر رحم کرے اور اگر چاہے تم کو عذاب دے   اور تجھ کو نہیں بھیجا ہم نے ان پر ذمہ لینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم سب کا حال تمہارا رب خوب جانتا ہے اگر وہ چاہے تو تم پر رحم کرے یا اگر وہ چاہے تو تم کو عذاب کرے اور ہم نے آپ کو ان پر کوئی ذمہ دار مقرر کر کے نہیں بھیجا ہے