Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 6

سورة بنی اسراءیل

ثُمَّ رَدَدۡنَا لَکُمُ الۡکَرَّۃَ عَلَیۡہِمۡ وَ اَمۡدَدۡنٰکُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّ بَنِیۡنَ وَ جَعَلۡنٰکُمۡ اَکۡثَرَ نَفِیۡرًا ﴿۶﴾

Then We gave back to you a return victory over them. And We reinforced you with wealth and sons and made you more numerous in manpower

پھر ہم نے ان پر تمہارا غلبہ دے کر تمہارے دن پھیرے اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور تمہیں بڑے جتھے والا بنا دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
رَدَدۡنَا
لوٹا دی ہم نے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡکَرَّۃَ
باری
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَاَمۡدَدۡنٰکُمۡ
اور مدد دی ہم نےتمہیں
بِاَمۡوَالٍ
ساتھ مالوں
وَّبَنِیۡنَ
اور بیٹوں کے
وَجَعَلۡنٰکُمۡ
اور کردیا ہم نے تمہیں
اَکۡثَرَ
زیادہ
نَفِیۡرًا
نفری/تعداد میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
رَدَدۡنَا
غلبہ دے دیا ہم نے
لَکُمُ
تمہیں
الۡکَرَّۃَ
دوبارہ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَاَمۡدَدۡنٰکُمۡ
اور مدددی ہم نے تمہیں
بِاَمۡوَالٍ
مالوں کے ساتھ
وَّبَنِیۡنَ
اور بیٹوں کے ساتھ
وَجَعَلۡنٰکُمۡ
اور کردیا ہم نے تمہیں
اَکۡثَرَ
زیادہ
نَفِیۡرًا
تعداد میں
Translated by

Juna Garhi

Then We gave back to you a return victory over them. And We reinforced you with wealth and sons and made you more numerous in manpower

پھر ہم نے ان پر تمہارا غلبہ دے کر تمہارے دن پھیرے اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور تمہیں بڑے جتھے والا بنا دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے ان (فاتحین) پر تمہیں غلبہ کا موقع دیا، مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور نفری میں بہت زیادہ بڑھا دیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم نے ان پر دوبارہ تمہیں غلبہ دے دیااورہم نے مالوں اور بیٹوں سے تمہیں مدددی اورہم نے تمہیں تعدادمیں زیادہ کردیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then We gave you your turn to overpower them, and increased your strength with wealth and sons, and made you greater in number.

پھر ہم نے پھیر دی تمہاری باری ان پر اور قوت دی تم کو مال سے اور بیٹوں سے اور اس سے زیادہ کردیا تمہارا لشکر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے تمہاری باری لوٹائی ان پر اور ہم نے مدد کی تمہاری مال و دولت اور بیٹوں کے ذریعے سے اور بنا دیا تمہیں کثیر تعداد (والی قوم)

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then We granted you an upper hand against them, and strengthened you with wealth and children, and multiplied your numbers.

اس کے بعد ہم نے تمہیں ان پر غلبے کا موقع دے دیا اور تمہیں مال اور اولاد سے مدد دی اور تمہاری تعداد پہلے سے بڑھا دی ۔ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے تمہیں یہ موقع دیا کہ تم پلٹ کر ان پر غالب آؤ ، اور تمہارے مال و دولت اور اولاد میں اضافہ کیا ، اور تمہاری نفری پہلے سے زیادہ بڑھا دی ۔ ( ٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(قضائے مبر) تھی جو رک نہیں سکتی) پھر ہم نے تم کو (سو برس کے بعد) ان پر غلبہ دیا 10 (تمہارے دن پھیرے) اور ہم نے مال اور بیٹوں سے تم کو زور بخشا (پھر تم ویسے ہی زور آور ہوگئے جسے پہلے تھے) اور تمہارا جتھا (پہلے سے بھی) بڑھا دیا اور تمہارا جتھا دشمن سے بھی زیادہ کردیا )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے (توبہ کے بعد) تم کو ان پر غلبہ دیا اور ہم نے مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائی اور ہم نے تمہاری جماعت کو بڑھا دیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان پر تمہیں دوبارہ غلبہ عطا کیا اور مالوں اور بیٹوں سے ہم نے تمہاری مدد کی اور ہم نے تمہیں بڑی (طاقت ور) جماعت بنا دیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے دوسری بات تم کو اُن پر غلبہ دیا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کی۔ اور تم کو جماعت کثیر بنا دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter We gave you a return of victory over them, and We supported you with riches and children, and We made you a numerous concourse.

پھر ایک بار ہم تمہارا ان پر غلبہ کردیں گے ۔ اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کریں گے اور تمہیں ایک بڑی جماعت بنادیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے تمہاری باری ان پر لوٹائی اور تمہاری مال اور اولاد سے مدد کی اور تمہیں ایک کثیر التعداد جماعت بنادیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے تمہارا غلبہ ان پر لوٹا دیا اور تمہاری مالوں اور بیٹوں سے مدد فرمائی اور تمہاری جماعت ( تعداد ) کو ( پہلے سے ) اور زیادہ کردیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے دوسری بار تم کو ان پر غلبہ دیا، مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کی اور تمہیں بڑی جماعت بنا دیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (اس کے بعد تمہاری ندامت و توبہ پر) ہم تمہیں دوبارہ غلبہ عطا کردیں گے ان پر، اور تمہاری مدد کریں گے طرح طرح کے مالوں اور بیٹوں (کی کثرت) سے، اور بڑھا دیں گے ہم تمہاری (تعداد اور) نفری کو،

Translated by

Noor ul Amin

پھر ہم نے ان ( فاتحین ) پر تمہیں غلبہ دیا اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور نفری میں بہت زیادہ بڑھا دیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے ان پر الٹ کر تمہارا حملہ کردیا ( ف۱۸ ) اور تم کو مالوں اور بیٹوں سے مدد دی اور تمہارا جتھا بڑھا دیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے ان کے اوپر غلبہ کو تمہارے حق میں پلٹا دیا اور ہم نے اموال و اولاد ( کی کثرت ) کے ذریعے تمہاری مدد فرمائی اور ہم نے تمہیں افرادی قوت میں ( بھی ) بڑھا دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور پھر ہم نے گردشِ زمانہ کو تمہارے حق میں دشمن کے خلاف کر دیا ( تمہیں ان پر غلبہ دے دیا ) اور مال اور اولاد سے تمہاری مدد کی اور تمہیں کثیر التعداد بنا دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then did We grant you the Return as against them: We gave you increase in resources and sons, and made you the more numerous in man-power.

Translated by

Muhammad Sarwar

Our Mighty servants, who will chase you from house to house. This is a decree already ordained. We, then, gave you a chance to defeat your enemies with the help of increasing your wealth and offspring.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We gave you a return of victory over them. And We helped you with wealth and children and made you more numerous in manpower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We gave you back the turn to prevail against them, and aided you with wealth and children and made you a numerous band.

Translated by

William Pickthall

Then we gave you once again your turn against them, and We aided you with wealth and children and made you more in soldiery.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने तुम्हारी बारी उन पर लौटा दी और माल और औलाद से तुम्हारी मदद की और तुमको ज़्यादा बड़ी जमात बना दिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم (دوبارہ) پھر ان پر تمہارا غلبہ کردیں گے اور مال اور بیٹوں سے ہم تمہاری امداد کریں گے (2) اور ہم تمہاری جماعت بڑھا دیں گے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ہم نے تمہیں دوبارہ ان پر غلبہ دیا اور تمہیں اموال اور بیٹوں سے مدد دی اور تمہیں تعداد میں زیادہ کردیا۔ “ (٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بعد ہم نے تمہیں ان پر غلبے کا موقعہ دے دیا اور تمہیں مال اور اولاد سے مدد دی اور تمہاری تعداد پہلے سے بڑھا دی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم ان پر تمہارا غلبہ واپس کردیں گے اور مالوں سے اور بیٹوں کے ذریعے تمہاری امداد کریں گے، اور جماعت کے اعتبار سے تمہیں خوب زیادہ بڑھا دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے پھیر دی تمہاری باری ان پر اور قوت دی تم کو مال سے اور بیٹوں سے اور اس سے زیادہ کردیا تمہارا لشکر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر تم کو ان دشمنوں پر حملہ نے دوبارہ غلبہ دیا اور تمہاری مال سے اور بیٹوں سے مدد کی اور تم کو لشکر کے اعتبار سے زیادہ کردیا۔