Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 61

سورة بنی اسراءیل

وَ اِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ ؕ قَالَ ءَاَسۡجُدُ لِمَنۡ خَلَقۡتَ طِیۡنًا ﴿ۚ۶۱﴾

And [mention] when We said to the angles, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except for Iblees. He said, "Should I prostrate to one You created from clay?"

جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشوں سے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِاٰدَمَ
آدم کو
فَسَجَدُوۡۤا
تو انہوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ
سوائے
اِبۡلِیۡسَ
ابلیس کے
قَالَ
اس نے کہا
ءَاَسۡجُدُ
کیا میں سجدہ کروں
لِمَنۡ
اس کو جسے
خَلَقۡتَ
پیدا کیا تو نے
طِیۡنًا
مٹی سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ
فرشتوں سے
اسۡجُدُوۡا
سجدہ کرو
لِاٰدَمَ
آدم کو
فَسَجَدُوۡۤا
تو انہوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ
سوائے
اِبۡلِیۡسَ
ابلیس کے
قَالَ
اس نے کہا
ءَاَسۡجُدُ
کیا میں سجدہ کروں
لِمَنۡ خَلَقۡتَ
اسکو جسے پیدا کیا تو نے
طِیۡنًا
مٹی سے
Translated by

Juna Garhi

And [mention] when We said to the angles, "Prostrate to Adam," and they prostrated, except for Iblees. He said, "Should I prostrate to one You created from clay?"

جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ : آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب فرشتوں نے اسے سجدہ کیا۔ کہنے لگا : کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے فرشتوں سے کہاکہ آدم کوسجدہ کروتوسوائے ابلیس کے سب نے سجدہ کیا،اس نے کہاکہ میں اس کوسجدہ کروں جسے تونے مٹی سے پیدا کیا؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when We said to the angels, &Prostrate before &Adam.|" So, they prostrated, except Iblis (Satan). He said, |"Shall I prostrate before the one You have creat¬ed from mud?&

اور جب ہم نے کہا فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر ابلیس بولا کیا میں سجدہ کروں ایک شخص کو جس کو تو نے بنایا مٹی کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ہم نے کہا تھا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو ان سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہیں کیا) اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے پیدا کیا ہے مٹی سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور یاد کرو جبکہ ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو ، تو سب نے سجدہ کیا ، مگر ابلیس نے نہ کیا ۔ 74 اس نے کہا کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ آدم کو سجدہ کرو ۔ چنانچہ انہوں نے سجدہ کیا ، لیکن ابلیس نے نہیں کیا ۔ اس نے کہا کہ : کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (وہ وقت یاد کر) جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کو سجدہ کرو پھر سب سے سجدہ کیا مگر ابلیس نے وہ کہنے لگا کیا میں ایسے شخص کو سجدہ کروں جس کو تو نے مٹی سے بنایا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہ کیا اور) کہا کیا میں ایسے شخص کو سجدہ کروں جس کو آپ نے مٹی سے پیدا فرمایا ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم آدم کو سجدہ کرو تو سوائے ابلیس کے سب (فرشتوں) نے سجدہ کیا۔ کہنے لگا کہ کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ بولا کہ بھلا میں ایسے شخص کو سجدہ کرو جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We said unto the angels: prostrate youselves before Adam. So they prostrated themselves, but Iblis did not; he said: shall I prostrate myself before one whom Thou hast created of clay?

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب ہم نے فرشتوں سے کہا آدم کے آگے جھکو سو وہ (سب) جھکے ہاں ابلیس نہ جھکا وہ بولا کہ کیا میں اس کے آگے جھکوں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا لیکن ابلیس نے نہیں کیا ۔ وہ بولا کہ کیا میں اس کو سجدہ کروں ، جس کو تونے مٹی سے پیدا کیا؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس ( نے نہیں کیا ) اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا فرمایا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو۔ تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا بولا بھلا میں ایسے شخص کو سجدہ کروں جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم سجدہ کرو آدم کے لئے، تو وہ سب سجدے میں گرپڑے بجز ابلیس کے (کہ اس نے سجدہ نہ کیا) ، کہنے لگا کیا میں اس کو سجدہ کروں جس کو تو نے پیدا کیا ہے مٹی سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہاکہ:آدم کو سجدہ کرو ’’توابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ( ابلیس ) کہنے لگا: کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تونے مٹی سے پیدا کیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو ( ف۱۳٤ ) تو ان سب نے سجدہ کیا سوا ابلیس کے ، بولا کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ تم آدم ( علیہ السلام ) کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ، اس نے کہا: کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا آدم ( ع ) کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤ تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے ۔ اس نے کہا کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! We said to the angels: "Bow down unto Adam": They bowed down except Iblis: He said, "Shall I bow down to one whom Thou didst create from clay?"

Translated by

Muhammad Sarwar

When We told the angels to prostrate before Adam, they all obeyed, except Iblis who said, "Should I prostrate before one whom You have created out of clay?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We said to the angels: "Prostrate yourselves unto Adam." They prostrated themselves except Iblis. He said: "Shall I prostrate myself to one whom You created from clay"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We said to the angels: Make obeisance to Adam; they made obeisance, but Iblis (did it not). He said: Shall I make obeisance to him whom Thou hast created of dust?

Translated by

William Pickthall

And when We said unto the angels: Fall down prostrate before Adam and they fell prostrate all save Iblis, he said: Shall I fall prostrate before that which Thou hast created of clay?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने फ़रिश्तों से कहा कि आदम (अलै॰) को सज्दा करो तो उन्होंने सज्दा किया मगर इबलीस ने नहीं किया, उसने कहाः क्या मैं ऐसे शख़्स को सज्दा करूँ जिसको तूने मिट्टी से बनाया है?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو سو ان سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہ کیا اور) کہا کہ کیا میں ایسے شخص کو سجدہ کروں جس کو آپ نے مٹی سے بنایا ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم نے فرشتوں سے فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے کہا کیا میں اسے سجدہ کروں جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا۔ “ (٦١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد کرو جبکہ ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو ، تو سب نے سجدہ کیا ، مگر ابلیس نے نہ کیا۔ اس نے کہا : کیا میں اس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہیں کیا، وہ کہنے لگا کیا میں اسے سجدہ کروں جسے آپ نے کیچڑ سے بنایا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نے کہا فرشتوں کو سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ میں گر پڑے مگر ابلیس بولا کیا میں سجدہ کروں ایک شخص کو جس کو تو نے بنایا مٹی کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ تم آدم (علیہ السلام) کے سامنے سجدہ کرو مگر ابلیس نے سجدہ نہیں کیا اور یوں کہا کیا میں اس شخص کو سجدہ کروں جس کو تو نے مٹی سے بنایا ہے۔