Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 66

سورة بنی اسراءیل

رَبُّکُمُ الَّذِیۡ یُزۡجِیۡ لَکُمُ الۡفُلۡکَ فِی الۡبَحۡرِ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ اِنَّہٗ کَانَ بِکُمۡ رَحِیۡمًا ﴿۶۶﴾

It is your Lord who drives the ship for you through the sea that you may seek of His bounty. Indeed, He is ever, to you, Merciful.

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہےکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ۔ وہ تمہارے اوپر بہت ہی مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبُّکُمُ
رب تمہارا
الَّذِیۡ
وہ ہے جو
یُزۡجِیۡ
چلاتا ہے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡفُلۡکَ
کشتیوں کو
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
لِتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل سے
اِنَّہٗ
یقینٍاً وہ
کَانَ
ہے وہ
بِکُمۡ
تم پر
رَحِیۡمًا
نہایت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبُّکُمُ
رب تمہارا
الَّذِیۡ
وہ جو
یُزۡجِیۡ
چلاتا ہے
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡفُلۡکَ
کشتی
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
لِتَبۡتَغُوۡا
تا کہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل میں سے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے ) ہے
بِکُمۡ
تم پر
رَحِیۡمًا
رحم کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

It is your Lord who drives the ship for you through the sea that you may seek of His bounty. Indeed, He is ever, to you, Merciful.

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہےکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ۔ وہ تمہارے اوپر بہت ہی مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لیے سمندر میں کشتی کو چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ یقینا وہ تم پر بڑا رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تمہارا رب وہ ہے جوتمہارے لیے سمندرمیں کشتی چلاتاہے تاکہ تم اس کے فضل میں سے تلاش کرو،یقیناوہ ہمیشہ سے تم پررحم کرنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Your Lord is the One who causes ships to sail for you through the sea, so that you may go in quest of His boun¬ty; surely, He is Ever Merciful for you.

تمہارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہارے واسطے کشتی دریا میں تاکہ تلاش کرو اس کا فضل وہی ہے تم پر مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تمہارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہارے لیے کشتیوں کو سمندر میں تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرسکو یقیناً وہ تم پر بہت ہی رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord is He Who steers your vessels across the seas that you may seek of His Bounty. He is ever Merciful towards you.

تمہارا ﴿حقیقی﴾ رب تو وہ ہے جو سمندر میں تمہاری کشتی چلاتا ہے 82 تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ۔ 83 حقیقت یہ ہے کہ وہ تمہارے حال پر نہایت مہربان ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لیے سمندر میں کشتیاں لے چلتا ہے ، تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ۔ یقینا وہ تمہارے ساتھ بڑی رحمت کا معاملہ کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(لوگو) تمہارا مالک وہ ہے جو سمندر میں تمہارے لئے جہاز چلاتا ہے اس لئے کہ تم اس کا فضل چاہو 4 (سوداگری کر کے روپیہ پیدا کرو) بیشک وہ تم پر مہربان ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے سمندر میں جہاز چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل میں سے (روزی) تلاش کرو بیشک وہ تم پر مہربان ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تمہارا رب وہ ہے جو تمہارے لئے سمندر میں کشتی (جہاز) چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل (رزق) تلاش کرو۔ بیشک وہ تمہارے اوپر نہایت مہربان ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو۔ بےشک وہ تم پر مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Your Lord is He who speedeth for you the ship in the sea that ye may seek His grace; verily He it unto you ever Merciful.

تمہارا پروردگار تو وہی ہے جو تمہارے لئے سمندر میں کشتی چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل کی تلاش کرو بیشک وہ تمہارے حق میں بڑی رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تمہارا رب وہی ہے جو تمہارے لئے سمندر میں کشتی چلاتا ہے ، تاکہ تم اس کے فضل کے طالب بنو ۔ بیشک وہ تمہرے حال پر بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارا پروردگار ( وہی ) ہے جوتمہارے لیے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم ( بحری سفر کے ذریعے ) اس کے فضل ( روزی ) کو تلاش کرو ، بے شک وہ تم پر بہت مہربان ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارا رب وہ ہے جو تمہارے لیے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے روزی تلاش کرو بیشک وہ تم پر مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تمہارا رب ہی تو ہے جو تمہارے (طرح طرح کے فائدوں کے) لئے کشتیاں (اور جہاز) چلاتا ہے سمندر میں، تاکہ تم لوگ تلاش کرسکو اس کا فضل، (اور اس کی روزی) ، بیشک وہ تم پر بڑا ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

تمہارارب وہ ہےجو سمندرمیں تمہارے لئے کشتی کو چلاتا ہے تاکہ تم اس کی پیداکی ہوئی روزی حاصل کرویقیناوہ تم پر بڑا رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارا رب وہ ہے کہ تمہارے لیے دریا میں کشتی رواں کرتا ہے کہ ( ف۱٤٦ ) تم اس کا فضل تلاش کرو ، بیشک وہ تم پر مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تمہارا رب وہ ہے جو سمندر ( اور دریا ) میں تمہارے لئے ( جہاز اور ) کشتیاں رواں فرماتا ہے تاکہ تم ( اندرونی و بیرونی تجارت کے ذریعہ ) اس کا فضل ( یعنی رزق ) تلاش کرو ، بیشک وہ تم پر بڑا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

تمہارا پروردگار وہ ہے جو سمندر میں تمہارے لئے کشتی چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل ( مال ) تلاش کرو یقینا وہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Your Lord is He That maketh the Ship go smoothly for you through the sea, in order that ye may seek of his Bounty. For he is unto you most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord who causes the ships to sail on the sea so that you may seek His bounty is certainly All-merciful to you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Your Lord is He Who drives the ship for you through the sea, in order that you may seek of His bounty. Truly, He is ever Most Merciful towards you.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Your Lord is He Who speeds the ships for you in the sea that you may seek of His grace; surely He is ever Merciful to you.

Translated by

William Pickthall

(O mankind), your Lord is He Who driveth for you the ship upon the sea that ye may seek of His bounty. Lo! He was ever Merciful toward you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारा रब तो वह है जो तुम्हारे लिए समुद्र में नौका चलाता है, ताकि तुम उस का अनुग्रह (आजीविका) तलाश करो। वह तुम्हारे हाल पर अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تمہارا رب ایسا (منعم) ہے کہ تمہارے لیے کشتی کو دریا میں لے چلتا ہے تاکہ تم اس کے رزق کی تلاش کرو بیشک وہ تمہارے حال پر بہت مہربان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہارا رب وہ ہے جو تمہارے لیے سمندر میں کشتیاں چلاتا ہے، تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ یقیناً وہ تم پر مہربان ہے۔ “ (٦٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارا (حقیقی) رب تو وہ ہے جو سمندر میں تمہاری کشتی چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ تمہارے حال پر نہایت مہربان ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارا رب وہ ہے جو تمہارے لیے دریا میں کشتیوں کو چلاتا ہے۔ تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ بلاشبہ وہ تم پر مہربان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تمہارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہارے واسطے کشتی دریا میں تاکہ تلاش کرو اس کا فضل وہی ہے تم پر مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لوگو ! تمہارا رب وہ ہے جوت مہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل یعنی روزی تلاش کرو اس میں شک نہیں کہ خدا تم پر بہت مہربان ہے۔