Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 78

سورة بنی اسراءیل

اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوۡکِ الشَّمۡسِ اِلٰی غَسَقِ الَّیۡلِ وَ قُرۡاٰنَ الۡفَجۡرِ ؕ اِنَّ قُرۡاٰنَ الۡفَجۡرِ کَانَ مَشۡہُوۡدًا ﴿۷۸﴾

Establish prayer at the decline of the sun [from its meridian] until the darkness of the night and [also] the Qur'an of dawn. Indeed, the recitation of dawn is ever witnessed.

نماز کو قائم کریں آفتاب کے ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک اور فجر کا قرآن پڑھنا بھی یقیناً فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَقِمِ
قائم کیجیے
الصَّلٰوۃَ
نماز
لِدُلُوۡکِ
ڈھلنے کے وقت سے
الشَّمۡسِ
سورج کے
اِلٰی غَسَقِ
اندھیرے تک
الَّیۡلِ
رات کے
وَقُرۡاٰنَ
اور قرآن
الۡفَجۡرِ
فجر کا
اِنَّ
بےشک
قُرۡاٰنَ
قرآن
الۡفَجۡرِ
فجر کا
کَانَ
ہے
مَشۡہُوۡدًا
حاضر کیا گیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَقِمِ
آپ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
لِدُلُوۡکِ الشَّمۡسِ
سورج ڈھلنے کے وقت سے
اِلٰی غَسَقِ الَّیۡلِ
رات کے اندھیرے تک
وَقُرۡاٰنَ
اور قرآن(پڑھیں)
الۡفَجۡرِ
فجر کا
اِنَّ
یقیناً
قُرۡاٰنَ
قرآن
الۡفَجۡرِ
فجر کا
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے ) ہے
مَشۡہُوۡدًا
حاضری کا وقت
Translated by

Juna Garhi

Establish prayer at the decline of the sun [from its meridian] until the darkness of the night and [also] the Qur'an of dawn. Indeed, the recitation of dawn is ever witnessed.

نماز کو قائم کریں آفتاب کے ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک اور فجر کا قرآن پڑھنا بھی یقیناً فجر کے وقت کا قرآن پڑھنا حاضر کیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ زوال آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کیجئے اور فجر کے وقت قرآن (پڑھنے کا التزام کیجئے) کیونکہ فجر کے وقت قرآن پڑھنا مشہود ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ نمازقائم کریں سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور فجر کا قرآن پڑھیں۔یقیناًفجرکا قرآن پڑھناہمیشہ سے حاضری کا وقت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Establish salah between the decline of the sun and the darkness of the night, and the recital at dawn. Surely, the recital at dawn is well attended.

قائم رکھ نماز کو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور قرآن پڑھنا فجر کا بیشک قرآن پڑھنا فجر کا ہوتا ہے روبرو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نماز قائم رکھیے سورج کے ڈھلنے سے لے کر رات کے تاریک ہونے تک اور قرآن کا پڑھا جانا فجر کے وقت یقیناً فجر کے وقت قرآن کا پڑھا جانا مشہود ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Establish Prayer from the declining of the sun to the darkness of the night; and hold fast to the recitation of the Qur'an at dawn, for the recitation of the Qur'an at dawn is witnessed.

نماز قائم کرو 91 زوال آفتاب 92 سے لے کر رات کے اندھیرے93 تک اور فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو 94 کیونکہ قرآن فجر مشہود ہوتا ہے ۔ 95

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) سورج ڈھلنے کے وقت سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو ۔ ( ٤٣ ) اور فجر کے وقت قرآن پڑھنے کا اہتمام کرو ۔ یاد رکھو کہ فجر کی تلاوت میں مجمع حاضر ہوتا ہے ۔ ( ٤٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز درستی سے بڑھتا رہ 10 اور صبح کی نماز بھی (ادا کر) کیونکہ 11 صبح کی نماز میں فرشتے (بھی شریک ہوتے ہیں 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر ، عصر ، مغرب ، عشاء) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کریں بیشک صبح کے وقت کا قرآن (نماز) پڑھنا (فرشتوں کی) حاضری کا وقت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک نماز قائم کیجیے اور فجر کے قرآن کا اہتمام کیجیے بیشک صبح کا قرآن (پڑھنے میں) فرشتے حاضر ہوتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمدﷺ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک (ظہر، عصر، مغرب، عشا کی) نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو۔ کیوں صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور (ملائکہ) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Establish thou the prayer from the declination of the sun to the darkening of the night, and the Recitation at the dawn; verily the Recitation at the dawn is ever borne witness to.

نماز ادا کیا کیجیے آفتاب ڈہلنے (کے بعد) سے رات کے اندھیرے ہونے تک ۔ اور صبح کی نماز بھی ۔ بیشک صبح کی نماز حضوری کا وقت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نماز کا اہتمام رکھو – زوال آفتاب کے اوقات سے لے کر شب کے تاریک ہونے تک اور خاص کر فجر کی قرأت کا ۔ بیشک فجر کی قرأت بڑی ہی حضوری کی چیز ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبر ﷺ! ) سورج ڈھلنے کے بعد سے رات کے تاریک ہونے تک ( یعنی ان اوقات میں ) نماز قائم کیجیے اور صبح کو ( نماز فجر میں ) قرآن پڑھا کیجیے ، بے شک صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی ! ) سورج کے ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک ( ظہر، عصر، مغرب اور عشاء) کی نمازیں اور صبح کو قرآن پڑھا کرو، کیونکہ صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا موجب حضور ملائکہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے لے کر رات کے اندھیرے تک اور خاص کر فجر کے قرآن پڑھنے کو، بلاشبہ فجر کے قرآن پڑھنے کا وقت حضوری کا وقت ہوتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ سورج کے ڈھلنے سے لے کررات کے اندھیرے تک نماز قائم کیجئے اور فجرکے وقت قرآن ( پڑھئے ) بیشک فجرمیں قرآن پڑھنے کاوقت ( رات اور دن کے ) فرشتوں کی ( اﷲ کے پاس اکٹھی ) حاضری کاوقت ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کی اندھیری تک ( ف۱۷۰ ) اور صبح کا قرآن ( ف۱۷۱ ) بیشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں ( ف۱۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ سورج ڈھلنے سے لے کر رات کی تاریکی تک ( ظہر ، عصر ، مغرب اور عشاء کی ) نماز قائم فرمایا کریں اور نمازِ فجر کا قرآن پڑھنا بھی ( لازم کر لیں ) ، بیشک نمازِ فجر کے قرآن میں ( فرشتوں کی ) حاضری ہوتی ہے ( اور حضوری بھی نصیب ہوتی ہے )

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک نماز قائم کرو ۔ اور نمازِ صبح بھی ۔ کیونکہ صبح کی نماز حضوری کا وقت ہے ( اس وقت شب و روز کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Establish regular prayers - at the sun's decline till the darkness of the night, and the morning prayer and reading: for the prayer and reading in the morning carry their testimony.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say your prayer when the sun declines until the darkness of night and also at dawn. Dawn is certainly witnessed (by the angels of the night and day).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Perform the Salah from midday till the darkness of the night, and recite the Qur'an in the early dawn. Verily, the recitation of the Qur'an in the early dawn is ever witnessed.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Keep up prayer from the declining of the sun till the darkness of the night and the morning recitation; surely the morning recitation is witnessed.

Translated by

William Pickthall

Establish worship at the going down of the sun until the dark of night, and (the recital of) the Qur'an at dawn. Lo! (the recital of) the Qur'an at dawn is ever witnessed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

नमाज़ क़ायम करो सूर्य के ढलने से लेकर रात के छा जाने तक और फ़ज्र (प्रभात) के क़ुरआन (अर्थात फ़ज्र की नमाज़ः के पाबन्द रहो। निश्चय ही फ़ज्र का क़ुरआन पढ़ना हुज़ूरी की चीज़ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آفتاب ڈھلنے کے بعد سے رات کے اندھیرے ہونے تک نمازیں ادا کیا کیجیئے (4) اور صبح کی نماز بھی بیشک صبح کی نماز (فرشتوں کے) حاضر ہونے کا وقت ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” نماز قائم کرو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور فجر کے وقت قرآن پڑھا کریں۔ فجر کے وقت قرآن پڑھنا حاضر ہونے کا وقت ہے۔ “ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نماز قائم کرو غروب آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک او فجر کے قرا ان کا بھی التزام کرو کیونکہ قرآن فجر مشہور ہوتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آفتاب ڈھلنے کے بعد سے رات اندھیرا ہونے تک نمازیں قائم کیجیے اور فجر کی نماز بھی، بلاشبہ فجر کی نماز حاضر ہونے کا وقت ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قائم رکھ نماز کو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیرے تک اور قرآن پڑھنا فجر کا بیشک قرآن پڑھنا فجر کا ہوتا ہے روبرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آفتا ب کے ڈھلنے کے وقت سے لیکر رات کے اندھیروں تک نمازیں ادا کیا کیجیے اور صبح کی نماز بھی پڑھا کیجیے یقینا صبح کی نماز حاضر ہونے کا وقت ہے یعنی فرشتوں کے