Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 99

سورة بنی اسراءیل

اَوَ لَمۡ یَرَوۡا اَنَّ اللّٰہَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ قَادِرٌ عَلٰۤی اَنۡ یَّخۡلُقَ مِثۡلَہُمۡ وَ جَعَلَ لَہُمۡ اَجَلًا لَّا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ فَاَبَی الظّٰلِمُوۡنَ اِلَّا کُفُوۡرًا ﴿۹۹﴾

Do they not see that Allah , who created the heavens and earth, is [the one] Able to create the likes of them? And He has appointed for them a term, about which there is no doubt. But the wrongdoers refuse [anything] except disbelief.

کیا انہوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ جس اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا وہ ان جیسوں کی پیدائش پر پورا قادر ہے اسی نے ان کے لئے ایک ایسا وقت مقرر کر رکھا ہے جو شک و شبہ سے یکسر خالی ہے ، لیکن ظالم لوگ انکار کئے بغیر رہتے ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَرَوۡا
انہوں نے دیکھا
اَنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ
الَّذِیۡ
وہ ہے جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
قَادِرٌ
قادر ہے
عَلٰۤی
اس پر
اَنۡ
کہ
یَّخۡلُقَ
وہ پیدا کرے
مِثۡلَہُمۡ
مانند ان کے
وَجَعَلَ
اور اس نے بنا رکھا ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَجَلًا
ایک مقرر وقت
لَّارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہِ
اس میں
فَاَبَی
پس انکار کیا
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالموں نے
اِلَّا
سوائے
کُفُوۡرًا
کفر کرنے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَمۡ
اور کیا نہیں
یَرَوۡا
انھوں نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡ
وہ ذات جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
قَادِرٌ
قادر ہے
عَلٰۤی
اُوپر
اَنۡ
اس کے کہ
یَّخۡلُقَ
وہ پیدا کرے
مِثۡلَہُمۡ
ان جیسوں کو
وَجَعَلَ
اور اس نے مقرر کیا
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اَجَلًا
وقت
لَّارَیۡبَ
نہیں شک
فِیۡہِ
جس میں
فَاَبَی
پھر انکار کیا
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالموں نے
اِلَّا
سوائے
کُفُوۡرًا
کفر کے
Translated by

Juna Garhi

Do they not see that Allah , who created the heavens and earth, is [the one] Able to create the likes of them? And He has appointed for them a term, about which there is no doubt. But the wrongdoers refuse [anything] except disbelief.

کیا انہوں نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ جس اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا وہ ان جیسوں کی پیدائش پر پورا قادر ہے اسی نے ان کے لئے ایک ایسا وقت مقرر کر رکھا ہے جو شک و شبہ سے یکسر خالی ہے ، لیکن ظالم لوگ انکار کئے بغیر رہتے ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وہ اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (پھر) پیدا کردے۔ اس نے ان کے لئے ایک مدت مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں، مگر ظالم اسے ماننے والے نہیں بس کفر ہی کرتے جاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکیاان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ یقیناًجس اﷲ تعالیٰ نے آسمانوں اورزمین کوپیداکیاہے وہ اس پر قادر ہے کہ ان جیسوں کو پیدا کرے؟ اوراُس نے ان کے لیے ایک وقت مقررکیاہے جس میں کوئی شک نہیں، پھربھی ظالموں نے سوائے کفر کے ہر بات کا انکار کیاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not seen that Allah who has created the heav¬ens and the earth has the power to create them as they were? And (for this) He has appointed a time in which there is no doubt. Still, the wrongdoers refused to do anything but reject.

کیا نہیں دیکھ چکے کہ جس اللہ نے بنائے آسمان اور زمین وہ بنا سکتا ہے ایسوں کو اور مقرر کیا ہے ان کے واسطے ایک وقت بےشبہ سو نہیں رہا جاتا بےانصافوں سے بےناشکری کئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وہ اس پر قادر ہے کہ ان جیسے پھر پیداکر دے اور اس نے مقرر کیا ہے ان کے لیے ایک وقت معین جس میں کوئی شک نہیں مگر ان ظالموں نے انکار ہی کیا سوائے کفر (اور کفران نعمت) کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have they not perceived that Allah, Who has created the heavens and the earth, has the power to create the like of them? He has fixed a term for them about which there is no doubt. And yet the wrong-doers obstinately persist in unbelief.

کیا ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا ہے ، وہ ان جیسوں کو پیدا کرنے کی ضرور قدرت رکھتا ہے؟ اس نے ان کے حشر کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کا آنا یقینی ہے ، مگر ظالموں کو اصرار ہے کہ وہ اس کا انکار ہی کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا انہیں اتنی سی بات نہیں سوجھی کہ وہ اللہ جس نے سارے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ، وہ اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے آدمی پھر سے پیدا کردے؟ اور اس نے ان کے لیے ایک ایسی میعاد مقرر کر رکھی ہے جس ( کے آنے ) میں ذرا بھی شک نہیں ہے ۔ پھر بھی یہ ظالم انکار کے سوا کسی بات پر راضی نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے یہ نہیں جانا کہ اللہ جس نے آسمان پیدا کئے اور زمین (اتنی بڑی بڑی چیزیں) وہ ان کے آدمی بھی (دوبارہ) پیدا کرسکتا ہے 5 اور اسی نے ان لوگوں کے (دوبارہ پیدا ہونے کی) ایک میعاد مقرر کر رکھی ہے جس میں کچھ شک نہیں 6(یعنی قیامت کا دن) اس پر بھی ظالم انکار کے سوا کچھ نہیں مانتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ الہل جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے اس بات پہ قدرت رکھتے ہیں کہ ان جیسے آدمی دوبارہ پیدا فرمادیں اور ان کے لئے ایک وقت مقرر فرمادیا ہے جس میں ذرہ برابر شک نہیں سو اس پر بھی ظالم انکار کیے بغیر نہ رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ نہیں دیکھتے کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وہ ان جیسوں کو پیدا نہیں کرسکتا ؟ اس نے ان کے حشر کے لئے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس میں شک نہیں ہے۔ پھر وہ ظلم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ (

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ خدا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے (لوگ) پیدا کردے۔ اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر کر دیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں۔ تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا (اسے) قبول نہ کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Behold they not that Allah who created the heavens and the earth is Able to create their likes? And He hath appointed for them a term whereof there is no doubt; yet the wrong-doers have refused everything excepting infidelity.

کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کر رکھا ہے وہ اس پر (بھی) قادر ہے کہ ایسوں کو (پھر) پیدا کردے ۔ اور اس نے ان کے لئے ایک میعاد معین کر رکھی ہے کہ اس میں ذرا شک نہیں اس پر بھی ظالم لوگ بےانکار کئے نہ رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے نہیں سوچا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، وہ قادر ہے کہ ان کے مانند پھر پیدا کردے اور اس نے ان کیلئے ایک مدت مقرر کر رکھی ہے ، جس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ ظالم انکار ہی پر اڑے رہے؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ( وہ ) اللہ تعالیٰ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے اس بات پر بھی قادر ہے کہ ان جیسے ( لوگ ) پیدا کردے اور اس نے ان کے لیے ایک مہلت مقرر کر رکھی ہے کہ جس ( کے آنے ) میں کچھ بھی شک نہیں ، پس ظالموں نے تو بس انکار ہی کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے لوگ پیدا کر دے اور اس نے ان کے لیے ایک وقت مقرر کردیا ہے جس میں کچھ بھی شک نہیں تو ظالموں نے انکار کرنے کے سوا اسے قبول نہ کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے وہ ان جیسے انسانوں کے دوبارہ پیدا کردینے پر بھی یقیناً قدرت رکھتا ہے، اور اس نے ان کے لئے ایک ایسی مدت مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں، مگر ظالم پھر بھی انکار ہی کئے جا رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اس پر قادرہے کہ ان جیسے ( دوبارہ ) پیداکردے اس نے ان کے لئے ایک مقرر مدت کررکھی ہے جس میں شک نہیں مگر ظالم ما نتے نہیں بس کفرہی کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ اللہ جس نے آسمان اور زمین بنائے ( ف۲۰۵ ) ان لوگوں کی مثل بناسکتا ہے ( ف۲۰٦ ) اور اس نے ان کے لیے ( ف۲۰۷ ) ایک میعاد ٹھہرا رکھی ہے جس میں کچھ شبہ نہیں تو ظالم نہیں مانتے بےناشکری کیے ( ف۲۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جس اﷲ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے ( وہ ) اس بات پر ( بھی ) قادر ہے کہ وہ ان لوگوں کی مثل ( دوبارہ ) پیدا فرما دے اور اس نے ان کے لئے ایک وقت مقرر فرما دیا ہے جس میں کوئی شک نہیں ، پھر بھی ظالموں نے انکار کردیا ہے مگر ( یہ ) ناشکری ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہوں نے ( اس بات پر ) غور نہیں کیا کہ وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے وہ اس پر بھی ضرور قادر ہے کہ ان جیسوں کو ( دوبارہ ) پیدا کر دے اور اس نے ان کے ( حشر کے ) لئے ایک میعاد مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے مگر اس امر میں ظالم انکار کئے بغیر نہ رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

See they not that Allah, Who created the heavens and the earth, has power to create the like of them (anew)? Only He has decreed a term appointed, of which there is no doubt. But the unjust refuse (to receive it) except with ingratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they not realize that God, who has created the heavens and the earth, has the power to create their like? He has given them life for an appointed time of which there is no doubt. The unjust turn away in disbelief (from Our revelation).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See they not that Allah, Who created the heavens and the earth, is able to create the like of them. And He has decreed for them an appointed term, whereof there is no doubt. But the wrongdoers refuse but disbelief.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not consider that Allah, Who created the heavens and the earth, is able to create their like, and He has appointed for them a doom about which there is no doubt? But the unjust do not consent to aught but denying.

Translated by

William Pickthall

Have they not seen that Allah Who created the heavens and the earth is Able to create the like of them, and hath appointed for them an end whereof there is no doubt? But the wrong-doers refuse aught save disbelief.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उन्हें यह न सूझा कि जिस अल्लाह ने आकाशों और धरती को पैदा किया है उसे उन जैसों को भी पैदा करने की सामर्थ्य प्राप्त है? उस ने तो उन के लिए एक समय निर्धारित कर रखा है, जिस में कोई सन्देह नहीं है। फिर भी ज़ालिमों के लिए इनकार के सिवा हर चीज़ अस्वीकार्य ही रही

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان لوگوں کو اتنا معلوم نہیں کہ جس اللہ نے آسمان اور زمین پیدا کیے وہ اس بات پر (بدرجہٴ اولیٰ ) قادر ہے کہ وہ ان جیسے آدمی دوبارہ پیدا کر دے اور انکے لیے ایک معیاد معین کر رکھی ہے کہ اس میں ذرہ بھی شک نہیں اس پر بھی بےانصاف لوگ بےانکار کیے نہ رہے۔ (1) ف 1۔ اوپر کفار کا آپ کی نبوت پر انکار کرنا اور آپ سے عداوت رکھنا مذکور ہوا ہے۔ آگے بطور تفریع کے فرماتے ہیں کہ اگر نبوت تمہارے اختیار میں ہوتی تو تم رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی نہ دیتے، مگر وہ تو فضل خدا کے ہاتھ میں ہے، اس لئے تمہاری کراہت و عداوت مانع نہیں ہوسکتی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا وہ اس پر قادر ہے کہ ان جیسے پیدا کردے اور اس نے ان کے لیے ایک وقت مقرر کردیا ہے جس میں کچھ شک نہیں پھر بھی ظالموں نے کفر کے سوا ہر چیز سے انکار کردیا۔ “ (٩٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا ان کو یہ نہ سوچھا کہ جس خدا نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا ہے وہ ان جیسوں کو پیدا کرنے کی ضرور قدرت رکھتا ہے ؟ اس نے ان کے حشر کے لئے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کا آنا یقینی ہے ، مگر ظالموں کو اصرار ہے کہ وہ اس کا انکار ہی کریں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا کیا انہیں معلوم نہیں کہ جس اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا وہ اس پر قادر ہے کہ ان جیسے پیدا فرما دے اور اس نے ان کے لیے ایک اجل مقرر کر رکھی ہے جس میں کوئی شک نہیں، سو ظالموں نے بس انکار ہی کیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہیں دیکھ چکے کہ جس اللہ نے بنائے آسمان اور زمین وہ بنا سکتا ہے ایسوں کو اور مقرر کیا ہے ان کے واسطے ایک وقت بےشبہ سو نہیں رہا جاتا بےانصافوں سے بن ناشکری کئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا یہ لوگ اتنا نہیں جانتے کہ جس اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا ہے وہ اس پر قادر ہے کہ ان جیسوں کو دوبارہ پیدا کر دے اور اس نے ان کے دوبارہ پیدا ہونے کا ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس میں شک کی گنجائش نہیں اس پر بھی یہ ظالم انکار کئے بدوں نہ رہے۔