Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 10

سورة الكهف

اِذۡ اَوَی الۡفِتۡیَۃُ اِلَی الۡکَہۡفِ فَقَالُوۡا رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً وَّ ہَیِّیٔۡ لَنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا ﴿۱۰﴾

[Mention] when the youths retreated to the cave and said, "Our Lord, grant us from Yourself mercy and prepare for us from our affair right guidance."

ان چند نو جوانوں نے جب غار میں پناہ لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
اَوَی
پناہ لی
الۡفِتۡیَۃُ
ان نوجوانوں نے
اِلَی
طرف
الۡکَہۡفِ
غار کے
فَقَالُوۡا
پھر وہ کہنے لگے
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰتِنَا
دے ہمیں
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
رَحۡمَۃً
رحمت
وَّہَیِّیٔۡ
اور مہیا کر
لَنَا
ہمارے لیے
مِنۡ اَمۡرِنَا
ہمارے معاملے میں
رَشَدًا
راہ نمائی/ بھلائی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
اَوَی
پناہ لی
الۡفِتۡیَۃُ
نوجوانوں نے
اِلَی
طرف
الۡکَہۡفِ
غار کی
فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
رَبَّنَاۤ
اے ہمارے رب
اٰتِنَا
عطا کر ہمیں
مِنۡ لَّدُنۡکَ
اپنے پاس سے
رَحۡمَۃً
رحمت
وَّہَیِّیٔۡ
اور عطا کر دے
لَنَا
ہمارے لیے
مِنۡ اَمۡرِنَا
ہمارے کام میں
رَشَدًا
راہ نمائی
Translated by

Juna Garhi

[Mention] when the youths retreated to the cave and said, "Our Lord, grant us from Yourself mercy and prepare for us from our affair right guidance."

ان چند نو جوانوں نے جب غار میں پناہ لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تو کہنے لگے ! اے ہمارے پروردگار ! اپنی جناب سے ہمیں رحمت عطا فرما اور اس معاملہ میں ہماری رہنمائی فرما۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اُن نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تواُنہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب!ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر اور ہمیں ہمارے کام میں راہ نمائی عطافرمادیجیے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

When the young men took refuge in the Cave and said, |"Our Lord, bless us with mercy from Your own and pro-vide us with guidance in our matters.|"

جب جا بیٹھے وہ جو ان پہاڑ کی کھوہ میں پھر بولے اے رب ہم کو دے اپنے پاس سے بخشش اور پوری کر دے ہمارے کام کی درستی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جبکہ ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی اور انہوں نے کہا : اے ہمارے رب ! تو ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور آسان فرما دے ہمارے لیے ہمارے معاملات میں عافیت کا راستہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب وہ چند نوجوان غار میں پناہ گزیں ہوئے اور انہوں نے کہا کہ اے پروردگار ، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نوازاور ہمارا معاملہ درست کردے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس وقت کا ذکر ہے جب ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تھی اور ( اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے ) کہا تھا کہ : اے ہمارے پروردگار ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل فرمایے ، اور ہماری اس صورت حال میں ہمارے لیے بھلائی کا راستہ مہیا فرما دیجیے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب ان جوانوں نے (ایک پہاڑ کی) غار (کھوہ) میں پناہ 7 بھی پھر دعا کرنے لگے ایک ہمارے ہم کو اپنی خاص رحمت عنایت فرما اور ہمارا کام اچھی طرح سے بنا دے 8 (ہم کو اپنے مقصد میں آسانی کے ساتھ کامیاب کر دے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی تو کہنے لگے اے ہمارے پروردگار ! ہم کو اپنے پاس سے رحمت عطا فرمائیے اور ہمارے لئے ہمارے کام میں درستی (کا سامان) مہیا فرما دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب وہ غار کی کھوہ میں جا بیٹھے اور انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے ہر کام میں درستگی کا سامان عطا فرما دیجیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time the youths betook themselves to the cave, then said: our Lord! vouchsafe unto us mercy from before Thee, and prepare for us in our affair a right course.

(وہ وقت قابل ذکر ہے) جب ان نوجوانوں نے غار میں جا کر پناہ لی ۔ پھر بولے اے ہمارے پروردگار ہمیں اپنے پاس سے رحمت (وفضل) عطا کر اور ہمارے لئے (اس) کام میں درستی کا سامان کردے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جبکہ کچھ نوجوانوں نے غار میں پناہ لی اور دعا کی کہ اے ہمارے رب! ہمیں اپنے پاس سے رحمت بخش اور ہمارے ( اس ) معاملے میں ہمارے لئے رہنمائی کا سامان فرما ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب ان جوانوں نے غار میں پناہ لی تو ( دعا کرتے ہوئے ) کہنے لگے کہ اے ہمارے رب! ہم پر اپنے پاس سے رحمت نازل فرما اور ہماے لیے ہمارے اس کام میں درستی بھلائی ( کے سامان ) مہیا کردے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے اے ہمارے پروردگار ! ہم پر اپنے پاس سے رحمت نازل فرما اور ہمارے کام میں درستی کے سامان پیدا کر دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جب کہ ان چند نوجوانوں نے اس غار میں جا کر پناہ لی، اور انہوں نے دعاء کی کہ اے ہمارے رب، ہمیں نواز دے اپنی خاص رحمت سے، اور ہمارے لئے ہمارے معاملے میں درستی کا سامان مہیا فرما دے،

Translated by

Noor ul Amin

جب ان نوجوانوں نے غارمیں پناہ لی توکہنے لگے:اے ہمارے رب!اپنی جناب سے ہمیں رحمت عطافرمااوراس معاملہ میں ہماری راہنمائی فرما

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب ان نوجوانوں نے ( ف۱٤ ) غار میں پناہ لی پھر بولے اے ہمارے رب ہمیں اپنے پاس سے رحمت دے ( ف۱۵ ) اور ہمارے کام میں ہمارے لیے راہ یابی کے سامان کر ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب چند نوجوان غار میں پناہ گزیں ہوئے تو انہوں نے کہا: اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں راہ یابی ( کے اسباب ) مہیا فرما

Translated by

Hussain Najfi

جب ان جوانوں نے غار میں پناہ لی اور کہا اے ہمارے پروردگار! اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہمارے لئے اس کام میں ہدایت کا سامان مہیا فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, the youths betook themselves to the Cave: they said, "Our Lord! bestow on us Mercy from Thyself, and dispose of our affair for us in the right way!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When the youth sought refuge in the cave they prayed "Lord, grant us mercy and help us to get out of this trouble in a righteous way".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When the young men fled for refuge to Al-Kahf. They said: "Our Lord! Bestow on us mercy from Yourself, and facilitate for us our affair in the right way!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When the youths sought refuge in the cave, they said: Our Lord! grant us mercy from Thee, and provide for us a right course in our affair.

Translated by

William Pickthall

When the young men fled for refuge to the Cave and said: Our Lord! Give us mercy from Thy presence, and shape for us right conduct in our plight.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब उन नवयुवकों ने गुफ़ा में जाकर शरण ली तो कहा, "हमारे रब! हमें अपने यहाँ से दयालुता प्रदान कर और हमारे लिए हमारे अपने मामले को ठीक कर दे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ وقت قابل ذکر ہے جب کہ نوجوانوں نے اس غار میں جا کر پناہ لی پھر کہا کہ ہمارے پروردگار ہم کو اپنے پاس سے رحمت کا سامان عطا فرمائیے اور ہمارے لیے (اس) کام میں درستی کا سامان مہیا کر دیجیئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ان جوانوں نے غار میں پناہ لی تو انہوں نے کہا اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما اور ہمارے لیے ہمارے کام میں آسانی پیدا فرما۔ “ (١٠) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب وہ چند نوجوان غار میں پناہ گزیں ہوئے اور انہوں نے کہا کہ اے پروردگار ، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب جوانوں نے غار میں ٹھکانہ پکڑا تو انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب اپنے پاس سے ہمیں رحمت عطا فرما، اور ہمارے لیے ہمارے کام میں اچھی صورت حال مہیا کردیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب جا بیٹھے وہ جوان پہاڑ کی کھوہ میں پھر بولے اے رب دے ہم کو اپنے پاس سے بخشش اور پوری کر دے ہمارے کام کی درستی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ وقت قابل ذکر ہے جب ان نوجوانوں نے پہاڑ کی کھوہ میں پناہ لی اور اپنے رب سے یوں کہا اے ہمارے رب تو اپنے پاس سے ہم کو رحمت عطا کر اور ہمارے لئے ہمارے کام میں صحیح رہنمائی کا سامان مہیا کر دے۔