Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 103

سورة الكهف

قُلۡ ہَلۡ نُنَبِّئُکُمۡ بِالۡاَخۡسَرِیۡنَ اَعۡمَالًا ﴿۱۰۳﴾ؕ

Say, [O Muhammad], "Shall we [believers] inform you of the greatest losers as to [their] deeds?

کہہ دیجئے کہ اگر ( تم کہو تو ) میں تمہیں بتادوں کہ با اعتبار اعمال سب سے زیادہ خسارے میں کون ہیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
ہَلۡ
کیا
نُنَبِّئُکُمۡ
ہم بتائیں تمہیں
بِالۡاَخۡسَرِیۡنَ
سب سے زیادہ خسارے والے
اَعۡمَالًا
اعمال میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَلۡ
کیا
نُنَبِّئُکُمۡ
ہم بتائیں تمہیں
بِالۡاَخۡسَرِیۡنَ
سب سے زیادہ خسارے والے
اَعۡمَالًا
اپنے اعمال میں
Translated by

Juna Garhi

Say, [O Muhammad], "Shall we [believers] inform you of the greatest losers as to [their] deeds?

کہہ دیجئے کہ اگر ( تم کہو تو ) میں تمہیں بتادوں کہ با اعتبار اعمال سب سے زیادہ خسارے میں کون ہیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : کیا ہم تمہیں بتائیں کہ لوگوں میں اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے کون ہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کیاہم تمہیں بتائیں جو لوگ اپنے اعمال میں سب سے زیادہ خسارے والے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Shall We tell you about the greatest losers in re¬spect of (their) deeds?

تو کہہ ہم بتائیں تم کو کن کا کیا ہوا گیا بہت اکارت

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہیے : کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارے میں کون ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال میں سب سے زیادہ ناکام و نامراد لوگ کون ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : کیا ہم تمہیں بتائیں کہ کون لوگ ہیں جو اپنے اعمال میں سب سے زیادہ ناکام ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے میں تم کو وہ لوگ بتلائوں جو عمل کی راہ سے بہت گھاٹے میں پڑگئے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ کیا ہم تمہیں بتائیں کہ جو لوگ اعمال کے اعتبار سے بالکل خسارے میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان سے کہہ دیجیے کہ ہم تمہیں بتائیں گے کہ اپنے اعمال کے لحاظ سے کون زیادہ نقصان اٹھانے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ ہم تمہیں بتائیں جو عملوں کے لحاظ سے بڑے نقصان میں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: shall I declare unto you the greatest losers in respect of works?

آپ کہہ دیجیے کہ کیا ہم تمہیں ان لوگوں (کا پتہ) بتائیں جو اعمال کے لحاظ سے بالکل ہی گھاٹے میں ہیں ؟

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہو: کیا ہم تمہیں بتادیں کہ اپنے اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ خسارے میں کون ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبرﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ کیا ہم تمہیں ایسے لوگوں کی خبر دیں جو اعمال کے اعتبار سے ( بالکل ) خسارے میں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ ہم تمہیں بتائیں جو عملوں کے لحاظ سے بڑے نقصان میں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے کہو کہ کیا ہم تمہیں ان لوگوں کے بارے میں نہ بتادیں جو سب سے زیادہ خسارے میں ہیں اعمال کے لحاظ سے ؟

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان سے کہہ دیجئے: کیا تمہیں بتلائیں کہ ( اس دن ) اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ گھاٹے میں کون ہوگا ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کیا ہم تمہیں بتادیں کہ سب سے بڑھ کر ناقص عمل کن کے ہیں ( ف۲۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: کیا ہم تمہیں ایسے لوگوں سے خبردار کر دیں جو اعمال کے حساب سے سخت خسارہ پانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) آپ کہہ دیجئے ( اے لوگو ) کیا ہم تمہیں بتا دیں کہ اعمال کے اعتبار سے سب سے زیادہ گھاٹے میں کون ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Shall we tell you of those who lose most in respect of their deeds?-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Should I tell you who will face the greatest loss as a result of their deeds?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Shall We tell you the greatest losers in respect of (their) deeds"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Shall We inform you of the greatest losers in (their) deeds?

Translated by

William Pickthall

Say: Shall We inform you who will be the greatest losers by their works?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "क्या हम तुम्हें उन लोगों की ख़बर दें, जो अपने कर्मों की स्पष्ट से सबसे बढ़कर घाटा उठाने वाले हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان سے) کہیئے کہ کیا ہم تم کو ایسے لوگ بتائیں جو اعمال کے اعتبار سے بالکل خسارے میں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی ان سے فرما دیں کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اعمال کے اعتبار سے نقصان پانے والے کون لوگ ہیں ؟ (١٠٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ان سے کہو ، کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال میں سب سے زیادہ ناکام و نامراد کون لوگ ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کیا ہم تمہیں ایسے لوگ بتادیں جو اعمال کے اعتبار سے بالکل خسارہ میں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ ہم بتائیں تم کو کن کا کیا ہوا گیا بہت اکارت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے کیا ہم تم کو ایسے لوگ بتائیں جو اعمال کے اعتبار سے بڑے خسارے میں ہیں۔