Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 109

سورة الكهف

قُلۡ لَّوۡ کَانَ الۡبَحۡرُ مِدَادًا لِّکَلِمٰتِ رَبِّیۡ لَنَفِدَ الۡبَحۡرُ قَبۡلَ اَنۡ تَنۡفَدَ کَلِمٰتُ رَبِّیۡ وَ لَوۡ جِئۡنَا بِمِثۡلِہٖ مَدَدًا ﴿۱۰۹﴾

Say, "If the sea were ink for [writing] the words of my Lord, the sea would be exhausted before the words of my Lord were exhausted, even if We brought the like of it as a supplement."

کہہ دیجئے کہ اگر میرے پروردگار کی باتوں کے لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جائے تو وہ بھی میرے رب کی باتوں کے ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا ، گو ہم اسی جیسا اور بھی اس کی مدد میں لے آئیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
لَّوۡ
اگر
کَانَ
ہو جائے
الۡبَحۡرُ
سمندر(کا پانی)
مِدَادًا
روشنائی
لِّکَلِمٰتِ
کلمات کے لیے
رَبِّیۡ
میرے رب کے
لَنَفِدَ
البتہ ختم ہوجائیں
الۡبَحۡرُ
سمندر(کا پانی)
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
تَنۡفَدَ
ختم ہوں
کَلِمٰتُ
کلمات
رَبِّیۡ
میرے رب کے
وَلَوۡ
اور اگرچہ
جِئۡنَا
لائیں ہم
بِمِثۡلِہٖ
مانند اس کے
مَدَدًا
ـمزیدـمدد
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّوۡ
اگر
کَانَ
ہو
الۡبَحۡرُ
سمندر
مِدَادًا
سیاہی
لِّکَلِمٰتِ
کلمات کےلیے
رَبِّیۡ
میرے رب کے
لَنَفِدَ
یقیناً ختم ہوجائیں گے
الۡبَحۡرُ
سمندر
قَبۡلَ
پہلے ہی
اَنۡ
اس سے کہ
تَنۡفَدَ
ختم ہوں
کَلِمٰتُ
کلمات کےلیے
رَبِّیۡ
میرے رب کے
وَلَوۡ
اور اگرچہ
جِئۡنَا
ہم لے آئیں گے
بِمِثۡلِہٖ
اسی کے برابر
مَدَدًا
سیاہی بھی
Translated by

Juna Garhi

Say, "If the sea were ink for [writing] the words of my Lord, the sea would be exhausted before the words of my Lord were exhausted, even if We brought the like of it as a supplement."

کہہ دیجئے کہ اگر میرے پروردگار کی باتوں کے لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جائے تو وہ بھی میرے رب کی باتوں کے ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا ، گو ہم اسی جیسا اور بھی اس کی مدد میں لے آئیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : اگر میرے پروردگار کی باتیں لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جائے تو سمندر ختم ہوجائے گا مگر میرے پروردگار کی باتیں ختم نہ ہوں گی خواہ اتنی ہی اور بھی سیاہی (سمندر) لائی جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اگرمیرے رب کے کلمات کے لئے سمندر سیاہی ہوجائیں، وہ بھی میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے یقیناختم ہو جائیں گے چاہے ہم اسی کے برابر اورسیاہی لے آئیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"If the ocean were to be ink for the Words of my Lord, the ocean would have been consumed before the Words of my Lord are exhausted, even though we were to bring another one, like it, in addition.|"

تو کہہ اگر دریا سیاہی ہو کہ لکھے میرے رب کی باتیں بیشک دریا خرچ ہوچکے ابھی نہ پوری ہوں میرے رب کی باتیں اور اگرچہ دوسرا بھی لائیں ہم ویسا ہی اس کی مدد کو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی) آپ کہیے کہ اگر سمندر روشنائی بن جائے میرے رب (کے کلمات کو لکھنے) کے لیے تو یقیناً سمندر ختم ہوجائے گا اس سے پہلے کہ میرے رب کے کلمات ختم ہوں اگرچہ اسی کی طرح اور (سمندر) بھی ہم (اس کی) مدد کے لیے لے آئیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کہو کہ اگر سمندر میرے رب کی باتیں 80 لکھنے کے لیے روشنائی بن جائے تو وہ ختم ہو جائے مگر میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں ، بلکہ اگر اتنی ہی روشنائی ہم اور لے آئیں تو وہ بھی کفایت نہ کرے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر لوگوں سے ) کہہ دو کہ : اگر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے سمندر روشنائی بن جائے ، تو میرے رب کی باتیں ختم نہیں ہوں گی کہ اس سے پہلے سمندر خشک ہوچکا ہوگا ، چاہے اس سمندر کی کمی پوری کرنے کے لیے ہم ویسا ہی ایک اور سمندر کیوں نہ لے آئیں ۔ ( ٥٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے اگر میرے مالک کی باتیں (علم و حکمت کی اور اس کی قوت کے عجائبات) لکھنے کے لئے سمندر کی سیاہی ہو تو میرے مالک کی باتیں تمام ہونے سے پہلے سمندر تمام ہوجائے گو اتنا ہی ایک اور سمندر ہم اس کی مدد کو لائیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرما دیجئے کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے لئے روشنائی بن جائے تو میرے پروردگار کی باتیں ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہوجائے اور اگرچہ اس کی مدد کے لئے ہم ایک اور (سمندر) لے آئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ اگر میرے رب کے کلمات (لکھنے کے لئے) ایک سمندر و روشنائی بنج ائے تو میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے وہ سمندر (کا پانی) ختم ہوجائے گا۔ اگرچہ ہم اس جیسا (ایک سمندر) اور لے آئیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے (لکھنے کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہوجائے اگرچہ ہم ویسا ہی اور (سمندر) اس کی مدد کو لائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: were the sea to become ink for the words of my Lord, the sea would surely exhaust ere the words of my Lord exhausted, even though We brought onot her like thereof for support.

آپ کہہ دیجیے کہ اگر سمندر (سارے کے سارے) روشنائی ہوجائیں میرے پروردگار کی باتیں لکھنے کے لئے تو سمندر ختم ہوجائے گا اور میرے پروردگار کی باتیں ختم نہ ہوسکیں گی اور اگرچہ ہم ایسا ہی جیسا (اور سمندر) اس کی مدد کے لئے لے آئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اگر میرے رب کی نشانیوں کو قلمبند کرنے کیلئے سمندر روشنائی بن جائے تو میرے رب کی نشانیوں کے ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہوجائے گا ، اگرچہ ہم اس کے ساتھ اسی کے مانند اور سمندر ملادیں!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے نبی ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ اگر ( سارے ) سمندر میرے رب کے کلمات کے ( لکھنے ) لیے سیاہی بن جائیں تو میرے رب کے کلمات ختم ہونے سے پہلے ہی ( سارے ) سمندر ختم ہوجائیں گے ، اگرچہ ہم ویسے ہی اور ( سمندر ) ان ( سمندروں ) کی مدد کو ( بھی ) لے آئیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے اگر سمندر سیاہی ہو تو وہ باتیں ختم ہونے سے پہلے ختم ہوجائے اگرچہ ویسا ہی سمندر اور بھی استعمال میں لایا جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو ان ابنائے دنیا سے کہ میرے رب کی شان یہ ہے کہ اگر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے سمندر سیاہی بن جائے تو یقینا وہ ختم ہوجائے قبل اس سے کہ میرے رب کی باتیں ختم ہونے کو آئیں، اگرچہ اس کی مدد کے لیے ہم ایسا ہی ایک اور سمندر لے آئیں۔

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ : اگر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لئے سمندرسیاہی بن جائیں تومیرے رب کی باتیں ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہوجائے گاخواہ اتنی ہی اور سیاہی لائی جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرمادو اگر سمندر میرے رب کی باتوں کے لیے ، سیاہی ہو تو ضرور سمندر ختم ہوجائے گا اور میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں گی اگرچہ ہم ویسا ہی اور اس کی مدد کو لے آئیں ( ف۲۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: اگر سمندر میرے رب کے کلمات کے لئے روشنائی ہوجائے تو وہ سمندر میرے رب کے کلمات کے ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا اگرچہ ہم اس کی مثل اور ( سمندر یا روشنائی ) مدد کے لئے لے آئیں

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجئے! کہ اگر میرے پروردگار کے کلمات لکھنے کیلئے سمندر سیاہی بن جائے تو وہ ختم ہو جائے گا قبل اس کے کہ میرے پروردگار کے کلمات ختم ہوں اگرچہ ہم اس کی مدد کیلئے ویسا ہی ایک سمندر لے آئیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "If the ocean were ink (wherewith to write out) the words of my Lord, sooner would the ocean be exhausted than would the words of my Lord, even if we added another ocean like it, for its aid."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "Had the seas been used as ink to write down the words of my Lord, they would have all been consumed before the words of my Lord could have been recorded, even though replenished with a like quantity of ink.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "If the sea were ink for the Words of my Lord, surely, the sea would be exhausted before the Words of my Lord would be finished, even if We brought like it for its aid."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: If the sea were ink for the words of my Lord, the sea would surely be consumed before the words of my Lord are exhausted, though We were to bring the like of that (sea) to add

Translated by

William Pickthall

Say: Though the sea became ink for the Words of my Lord, verily the sea would be used up before the words of my Lord were exhausted, even though We brought the like thereof to help.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहो, "यदि समुद्र मेरे रब के बोल को लिखने के लिए रोशनाई हो जाए तो इस से पहले कि मेरे रब के बोल समाप्त हों, समुद्र ही समाप्त हो जाएगा। यद्यपि हम उस के सदृश्य एक और भी समुद्र उस के साथ ला मिलाएँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (ان) سے کہہ دیجیئے اگر میرے رب کی باتیں (1) لکھنے کے لیے سمندر (کا پانی) روشنائی (کی جگہ) ہو تو میرے رب کی باتیں ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہوجاوے (اور باتیں احاطہ میں نہ آویں) اگرچہ اس سمندر کی مثل دوسرا سمندر (اسکی) مدد کے لیے ہم لے آویں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی فرمادیں کہ اگر سمندر میرے رب کی تعریفات لکھنے کے لیے سیاہی بن جائے وہ ختم ہوجائے مگر میرے رب کی تعریفاتختم نہ ہوں بلکہ اگر اتنی ہی روشنائی ہم اور لے آئیں تو وہ بھی کافی نہیں ہوگی۔ “ (١٠٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی کہو کہ اگر سمندر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لئے روشنائی بن جائے تو وہ ختم ہوجائے ، مگر میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں ، بلکہ اگر اتنی ہی روشنائی ہم اور لے آئیں تو وہ بھی کفایت نہ کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اگر سمندر میرے رب کی باتوں کے لیے روشنائی ہو تو میرے رب کی باتیں ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہوجائے۔ اگرچہ ہم اس سمندر میں بڑھانے کے لیے اسی جیسا دوسرا سمندر لے آئیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ اگر دریاف سیاہی ہو کر لکھے میرے رب کی باتیں بیشک دریا خرچ ہوچکے ابھی نہ پوری ہوں میرے رب کی باتیں اور اگرچہ دوسرا بھی لائیں ہم ویسا ہی اس کی مدد کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجیے اگر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لئے سمندر کا پانی سیاہی ہو تو میرے رب کی باتیں ختم ہونے سے پہلے سمندر ختم ہوجائے گا اگرچہ ہم اس سمندر کی مدد کے لئے ایک اور سمندر اسی جیسا لے آئیں