Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 12

سورة الكهف

ثُمَّ بَعَثۡنٰہُمۡ لِنَعۡلَمَ اَیُّ الۡحِزۡبَیۡنِ اَحۡصٰی لِمَا لَبِثُوۡۤا اَمَدًا ﴿۱۲﴾٪  13

Then We awakened them that We might show which of the two factions was most precise in calculating what [extent] they had remained in time.

پھر ہم نے انہیں اٹھا کھڑا کیا کہ ہم یہ معلوم کرلیں کہ دونوں گروہ میں سے اس انتہائی مدت کو جو انہوں نے گزاری کس نے زیادہ یاد رکھی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَعَثۡنٰہُمۡ
اٹھایا ہم نے انہیں
لِنَعۡلَمَ
تاکہ ہم جان لیں
اَیُّ
کو ن سا
الۡحِزۡبَیۡنِ
دوگروہوں میں سے
اَحۡصٰی
خوب گننے والا ہے
لِمَا
اس کو جو
لَبِثُوۡۤا
وہ ٹھہرے رہے
اَمَدًا
مدت
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
بَعَثۡنٰہُمۡ
اٹھایا ہم نے انہیں
لِنَعۡلَمَ
تاکہ ہم جان پائیں
اَیُّ
کونسا
الۡحِزۡبَیۡنِ
دونوں گروہ میں سے
اَحۡصٰی
بہتر شمار کرنے والا ہے
لِمَا
اس کو جو
لَبِثُوۡۤا
وہ ٹھہرے
اَمَدًا
مدت
Translated by

Juna Garhi

Then We awakened them that We might show which of the two factions was most precise in calculating what [extent] they had remained in time.

پھر ہم نے انہیں اٹھا کھڑا کیا کہ ہم یہ معلوم کرلیں کہ دونوں گروہ میں سے اس انتہائی مدت کو جو انہوں نے گزاری کس نے زیادہ یاد رکھی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے انھیں اٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ ہر دو فریق میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک حساب رکھتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم نے اُنہیں اُٹھایاکہ ہم جان پائیں کہ دونوں گروہوں میں سے کون سا گروہ مُدّت کو بہتر شمارکرنے والاہے،جووہ ٹھہرے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Thereafter We raised them up, so that We know which of the two groups had best calculat¬ed the period they remained (sleeping).

پھر ہم نے ان کو اٹھایا کہ معلوم کریں دو فرقوں میں کس نے یاد رکھی ہے جتنی مدت وہ رہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر ہم نے انہیں اٹھایا تاکہ ہم دیکھیں کہ دو گروہوں میں سے کس کو بہتر معلوم ہے کہ کتنا عرصہ وہ وہاں رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and then roused them so that We might see which of the two parties could best tell the length of their stay.

پھر ہم نے انھیں اٹھایا تاکہ دیکھیں ان کے دو گروہوں میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک شمار کرتا ہے ۔ ؏1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہم نے ان کو جگایا تاکہ یہ دیکھیں کہ ان کے دو گروہوں میں سے کون سا گروہ اپنے سوئے رہنے کی مدت کا زیادہ صحیح شمار کرتا ہے ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ہم نے ان کو (جگا) اٹھایا اس لئے کہ دیکھیں ان کے دو فرقوں میں سے کس فرقے کو ان کے (غار میں) رہے کہ مدت خوب یاد ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے ان کو جگا اٹھایا تاکہ معلوم کریں دونوں جماعتوں میں سے جتنی مدت وہ (غار میں) رہے ہیں (اس کی مقدار) کس کو خوب یاد ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے ان کو اٹھا کھڑا کیا تاکہ ہم جان لیں کہ ان گروہوں میں کس نے یاد رکھی جتنی مدت وہ رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ان کو جگا اُٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ جتنی مدّت وہ (غار میں) رہے دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thereafter We raised them up that We might know which of the two parties was best at reckoning the time that they had tarried.

پھر ہم نے انہیں اٹھایا تاکہ ہم معلوم کریں کہ (ان) دونوں گروہوں میں کون گروہ (اس حالت میں) رہنے کی مدت سے زیادہ واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے ان کو بیدا کیا کہ دیکھیں ، دونوں گروہوں میں سے کون مدتِ قیام کو زیادہ صحیح شمار میں رکھنے والا نکلتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ہم نے انہیں ( جگا ) اُٹھایا تاکہ ہم دیکھ لیں ( معلوم کرلیں ) کہ جتنی مدت وہ ( غار میں ) رہے ، ان دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کو کون ٹھیک طرح شمار کرنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ان کو جگا اٹھایا تاکہ معلوم کریں کہ کتنی مدت وہ غار میں رہے ؟ دونوں جماعتوں میں سے اس کی مقدار کس کو خوب یاد ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر ہم نے انھیں اٹھایا تاکہ ہم دیکھیں کہ ان کے دونوں گروہوں میں سے کون اس مدت کو زیادہ ٹھیک بتاتا ہے جو انہوں نے وہاں گزاری تھی،

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے انہیں اٹھایاتاکہ معلوم کریں کہ ہردوفریق میں سے کون اپنی ( سوئے رہنے کی ) مدت قیام کاٹھیک حساب رکھتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے انھیں جگایا کہ دیکھیں ( ف۱۷ ) دو گروہوں میں کون ان کے ٹھہرنے کی مدت زیادہ ٹھیک بتاتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ہم نے انہیں اٹھا دیا کہ دیکھیں دونوں گروہوں میں سے کون اس ( مدّت ) کو صحیح شمار کرنے والا ہے جو وہ ( غار میں ) ٹھہرے رہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ہم نے انہیں اٹھایا ۔ تاکہ ہم دیکھیں کہ ان دو گروہوں میں سے کون اپنے ٹھہرنے کی مدت کا زیادہ ٹھیک شمار کر سکتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then We roused them, in order to test which of the two parties was best at calculating the term of years they had tarried!

Translated by

Muhammad Sarwar

Then We roused them to find out which of the party had the correct account of the duration of their sleep in the cave.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then We raised them up, that We might test which of the two parties was best at calculating the time period they tarried.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We raised them up that We might know which of the two parties was best able to compute the time for which they remained.

Translated by

William Pickthall

And afterward We raised them up that We might know which of the two parties would best calculate the time that they had tarried.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हम ने उन्हें भेजा, ताकि मालूम करें कि दोनों गिरोहों में से किसने याद रखा है कि कितनी अवधि तक वे रहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ ہم معلوم کرلیں کہ ان دونوں گروہ میں کون سا گروہ ان کی رہنے کی مدت سے زیادہ واقف تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ہم نے انہیں اٹھایا، تاکہ معلوم کریں دونوں گروہوں میں سے کس نے اچھی طرح مدت یاد رکھی جو وہ ٹھہرے تھے۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے انہیں اٹھایا تاکہ دیکھیں ان کے دو گروہوں میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک شمار کرتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے انہیں اٹھایا تاکہ ہم جان لیں کہ دونوں گروہ میں سے کون سا گروہ ان کے ٹھہرنے کی مدت کو ٹھیک طرح شمار کرنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے ان کو اٹھایا کہ معلوم کریں دو فرقوں میں کس نے یاد رکھی ہے جتنی مدت وہ رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے ان کو اٹھا دیا تاکہ ہم اس بات کو معلوم کریں کہ غار میں رہنے کی مدت ہر دو فریق میں سے کس نے زیادہ یاد رکھی۔